Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 7

سورة المجادلة

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَا یَکُوۡنُ مِنۡ نَّجۡوٰی ثَلٰثَۃٍ اِلَّا ہُوَ رَابِعُہُمۡ وَ لَا خَمۡسَۃٍ اِلَّا ہُوَ سَادِسُہُمۡ وَ لَاۤ اَدۡنٰی مِنۡ ذٰلِکَ وَ لَاۤ اَکۡثَرَ اِلَّا ہُوَ مَعَہُمۡ اَیۡنَ مَا کَانُوۡا ۚ ثُمَّ یُنَبِّئُہُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۷﴾

Have you not considered that Allah knows what is in the heavens and what is on the earth? There is in no private conversation three but that He is the fourth of them, nor are there five but that He is the sixth of them - and no less than that and no more except that He is with them [in knowledge] wherever they are. Then He will inform them of what they did, on the Day of Resurrection. Indeed Allah is, of all things, Knowing.

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمانوں کی اور زمین کی ہرچیز سے واقف ہے ۔ تین آدمیوں کی سرگوشی نہیں ہوتی مگر اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ کی مگر ان کا چھٹا وہ ہوتا ہے اور نہ اس سے کم کی اور نہ زیادہ کی مگر وہ ساتھ ہی ہوتا ہے جہاں بھی وہ ہوں پھر قیامت کے دن انہیں ان کہ اعمال سے آگاہ کرے گا بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز سے واقف ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
مَا
نہیں
یَکُوۡنُ
ہوتی
مِنۡ نَّجۡوٰی
کوئی سرگوشی
ثَلٰثَۃٍ
تین(لوگوں)کی
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ
رَابِعُہُمۡ
چوتھا ہے ان کا
وَلَا
اور نہ
خَمۡسَۃٍ
پانچ(لوگوں)کی
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ
سَادِسُہُمۡ
چھٹا ہے ان کا
وَلَاۤ
اور نہ
اَدۡنٰی
کم
مِنۡ ذٰلِکَ
اس سے
وَلَاۤ
اور نہ
اَکۡثَرَ
زیادہ
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ
مَعَہُمۡ
ساتھ ہے ان کے
اَیۡنَ مَا
جہاں کہیں
کَانُوۡا
وہ ہوں
ثُمَّ
پھر
یُنَبِّئُہُمۡ
وہ بتائے گا انہیں
بِمَا
جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیانہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتاہے
مَا
جوکچھ 
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اورجو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
مَا
نہیں
یَکُوۡنُ
ہوتی 
مِنۡ نَّجۡوٰی
کوئی سرگوشی
ثَلٰثَۃٍ
تین میں
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ
رَابِعُہُمۡ
چوتھاہوتاہے ان کا
وَلَا
اورنہ
خَمۡسَۃٍ
پانچ کی
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ 
سَادِسُہُمۡ
چھٹاہوتاہے ان کا
وَلَاۤ
اورنہ
اَدۡنٰی
کم میں
مِنۡ ذٰلِکَ
اس سے
وَلَاۤ
اورنہ
اَکۡثَرَ
زیادہ میں
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ
مَعَہُمۡ
ساتھ ہوتاہے ان کے 
اَیۡنَ مَا
جہاں کہیں
کَانُوۡا
وہ ہوتے ہیں
ثُمَّ
پھر
یُنَبِّئُہُمۡ
وہ بتادے گاان کو
بِمَا
ساتھ اس کے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
یَوۡمَ
دن 
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے 
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیزکو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Have you not considered that Allah knows what is in the heavens and what is on the earth? There is in no private conversation three but that He is the fourth of them, nor are there five but that He is the sixth of them - and no less than that and no more except that He is with them [in knowledge] wherever they are. Then He will inform them of what they did, on the Day of Resurrection. Indeed Allah is, of all things, Knowing.

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمانوں کی اور زمین کی ہرچیز سے واقف ہے ۔ تین آدمیوں کی سرگوشی نہیں ہوتی مگر اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ کی مگر ان کا چھٹا وہ ہوتا ہے اور نہ اس سے کم کی اور نہ زیادہ کی مگر وہ ساتھ ہی ہوتا ہے جہاں بھی وہ ہوں پھر قیامت کے دن انہیں ان کہ اعمال سے آگاہ کرے گا بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز سے واقف ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ دیکھتے نہیں کہ جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں موجود ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں مشورہ ہو تو چوتھا وہ (اللہ) نہ ہو یا پانچ آدمیوں میں مشورہ ہو تو ان کا چھٹا وہ نہ ہو۔ (مشورہ کرنے والے) اس سے کم ہوں یا زیادہ، وہ یقینا ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں بھی ہوں۔ پھر وہ قیامت کے دن انہیں بتا (بھی) دے گا جو کچھ وہ کرتے رہے۔ بلاشبہ اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے دیکھانہیں کہ اﷲ تعالیٰ یقیناجانتاہے جوکچھ آسمانوں میں ہے ا ورجوکچھ زمین میں ہے۔ تین میں کوئی سرگوشی نہیں ہوتی مگروہ اُن کاچوتھاہوتاہے اورنہ پانچ میں مگر وہ اُن کا چھٹا ہوتاہے اور نہ اُس سے کم میں اورنہ زیادہ میں مگروہ اُن کے ساتھ ہوتا ہے، جہاں کہیں بھی وہ ہوتے ہیں، پھر قیامت کے دن وہ اُن کوبتادے گاجواُنہوں نے عمل کیے۔ اﷲ تعالیٰ یقیناًہر چیزکوخوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen that Allah knows all that is in the heavens and all that is in the earth? No secret consultation takes place between three, but He is fourth of them, nor between five, but He is sixth of them, nor between fewer than that or more, but He is with them wherever they may be. Then He will tell them on the Day of Judgment what they did. Surely Allah is All-Knowing about everything.

تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں کہیں نہیں ہوتا مشورہ تین کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چوتھا اور نہ پانچ کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چھٹا اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ جہاں وہ نہیں ہوتا ان کے ساتھ جہاں کہیں ہوں پھر جتلا دے گا ان کو جو کچھ انہوں نے کیا قیامت کے دن بیشک اللہ کو معلوم ہے ہر چیز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ جانتا ہے اس سب کچھ کے بارے میں جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ؟ نہیں ہوتے کبھی بھی تین آدمی سرگوشیاں کرتے ہوئے مگر ان کا چوتھا وہ (اللہ) ہوتا ہے اور نہیں (سرگوشی کر رہے) ہوتے کوئی پانچ افراد مگر ان کا چھٹا وہ (اللہ) ہوتا ہے اور نہیں ہوتے وہ اس سے کم (یعنی دو افراد سرگوشی میں مصروف) اور نہ اس سے زیادہ مگر یہ کہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوں۔ ۔ } پھر وہ ان کو جتلا دے گا قیامت کے دن جو کچھ بھی انہوں نے عمل کیا تھا یقینا اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are you not aware that Allah knows whatever is in the heavens and whatever is in the earth? Never is there any whispering among three but He is their fourth; nor among five but He is their sixth; nor fewer nor more but He is with them wherever they may be. And then He will tell them on the Day of Judgement all that they have done. Surely Allah knows everything.

کیا18 تم کو خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اللہ کو علم ہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہوا اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان کے اندر چھٹا اللہ نہ 19 ہو ۔ خفیہ بات کرنے والے خواہ اس سے کم ہوں یا زیادہ ، جہاں کہیں بھی وہ ہوں ، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے 20 ۔ پھر قیامت کے روز وہ ان کو بتا دے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے ۔ اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ اسے جانتا ہے ؟ کبھی تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھا وہ نہ ہو ، اور نہ پانچ آدمیوں کی کوئی سرگوشی ایسی ہوتی ہے جس میں چھٹا وہ نہ ہو ، اور چاہے سرگوشی کرنے والے اس سے کم ہوں یا زیادہ ، وہ جہاں بھی ہوں ، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے ۔ ( ٤ ) پھر وہ قیامت کے دن انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا ۔ بیشک اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کیا تجھ کو یہ معلوم نہیں کہ کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ سب کو جانتا ہے جب تین آدمی مل کر کچھ کانا پھوسی چپکی چپکی باتیں کرتے ہیں تو اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہے 3 اور جب پانچ آدمی کچھ کانا پھوسی صلاح و مشورہ کرتے ہیں تو اللہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اسی طرح اس سے کم آدمی ہوں یا زیادہ اللہ (اپنے علم سے) ضرور ان کے ساتھ ہوگا وہ کہیں ہوں اگرچہ سات کو ٹھڑیوں کے اندر ہوں پھر قیامت کے دن جو کام انہوں نے کئے ہیں ان کو جتلادیگا بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا آپ نے اس پر نظر نہیں فرمائی کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اللہ سب کچھ جانتے ہیں۔ کوئی سرگوشی تین آدمیوں تین آدمیوں میں ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھے وہ (اللہ) نہ ہوں اور نہ پانچ کی جس میں چھٹے وہ نہ ہوں اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ مگر وہ (ہر حال میں) ان لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں خواہ وہ لوگ کہیں بھی ہوں ، پھر ان سب کو قیامت کے دن وہ کام بتائیں گے جو یہ کرتے رہے ہیں۔ بیشک اللہ ہر چیز کے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا (اے مخاطب) تو نے نہیں دیکھا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ ہر بات کو جانتا ہے۔ کہیں بھی تین آدمیوں میں سرگوشی (خفیہ مشورہ) ہوتا ہے تو چوتھا اللہ ہوتا ہے۔ اور اگر کہیں پانچ آدمی خفیہ بات کر رہے ہوں تو چھٹا اللہ ہوتا ہے۔ خفیہ بات کرنے والے تھوڑے ہوں یا زیادہ کوئی خفیہ مشورہ ایسا نہیں ہوتا مگر یہ اللہ ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں بھی خفیہ مشورہ کریں۔ پھر وہ قیامت کے دن بتادے گا کہ وہ کیا کرتے رہے تھے۔ بیشک اللہ ہر چیز سے باخبر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم کو معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے خدا کو سب معلوم ہے۔ (کسی جگہ) تین (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں میں صلاح ومشورہ نہیں ہوتا مگر وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہیں پانچ کا مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں ہوں۔ پھر جو جو کام یہ کرتے رہے ہیں قیامت کے دن وہ (ایک ایک) ان کو بتائے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Observest thou not that Allah knoweth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth! There is no whispering among three but He is their fourth, nor among five but He is their sixth, nor fewer than that nor more but He is with them wheresoever they may be; and thereafter He will declare Unto them, on the Day of Judgment, that which they have worked. Verily Allah is of everything Knower.

کیا آپ نے اس پر نظر نہیں کی کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے کوئی سرگوشی تین (آدمیوں) میں ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھا وہ نہ ہو اور نہ پانچ (آدمیوں) کی جس میں چھٹا وہ نہ ہو اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ مگر یہ کہ وہ ان کے ساتھ ہی ہوتا ہے خواہ وہ کہیں ہوں پھر وہ ان کو ان کے کرتوت قیامت کے دن جتلادے گا بیشک اللہ کو ہر چیز کو پوری خبر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا سمجھتے نہیں کہ اللہ جانتا ہے اس سارے کو جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے؟ نہیں ہوتی کوئی سرگوشی تین کے درمیان مگر اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ کے مابین مگر وہ چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ کی ، مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں بھی وہ ہوں ۔ پھر وہ ان کو ان کے سارے کیے سے آگاہ کرے گا قیامت کے دن ۔ بیشک اللہ ہر بات کا علم رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے مخاطب کیا تونے نہیں دیکھا کہ بلا شبہ جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں ، تین آدمیوں کا خفیہ مشورہ ہو تو وہ ان میں سے چوتھا ہوتاہے اور پانچ کا ہو تو وہ ان میں سے چھٹا ہوتاہے اور ان سے کم کا ( مشورہ ) ہو یا ( ان سے ) زیادہ کا وہ ان کے ساتھ ہوتاہے خواہ وہ کہیں بھی ہوں ، پھر وہ قیامت کے دن ان کو ان کے اعمال کی خبر دیگا ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کو خوب جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا آپ کو معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اللہ کو سب معلوم ہے۔ کسی جگہ تین لوگوں کا مجمع اور کانوں میں صلاح ومشورہ نہیں ہوتا مگر وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہیں پانچ کا مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم نہ زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ خواہ وہ کہیں ہوں پھر بھی جو کام یہ کرتے رہے ہیں قیامت کے دن وہ ایک ایک ان کو بتائے گا بیشک اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے اس پر غور نہیں کیا کہ اللہ کو قطعی طور پر معلوم ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے کوئی سرگوشی نہیں ہوتی تین آدمیوں کی مگر وہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ کی مگر وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور نہ کوئی اس سے کم اور نہ زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے وہ جہاں کہیں بھی ہوں پھر وہ خبر کردے گا ان کو قیامت کے دن ان کے ان تمام کاموں کی جو یہ لوگ (زندگی بھر) کرتے رہے تھے بلاشبہ اللہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی! کیا آپ دیکھتے نہیں کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے ایساکبھی نہیں ہوتاکہ تین آدمیوں میں مشورہ ہوتووہ چوتھااللہ ان کے ساتھ نہ ہویا پانچ آدمیوں میں مشورہ ہوتووہ چھٹااللہ ان کے ساتھ نہ ہواس سے کم ہوں یا زیادہ وہ یقینا ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ کہیں بھی ہوں ، پھروہ قیامت کے دن انہیں بتلا ( بھی ) دے گا جو وہ کرتے رہے ، بلاشبہ اللہ ہرچیزکوجاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے سننے والے کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ( ف۲٤ ) جہاں کہیں تین شخصوں کی سرگوشی ہو ( ف۲۵ ) تو چوتھا وہ موجود ہے ( ف۲٦ ) اور پانچ کی ( ف۲۷ ) تو چھٹا وہ ( ف۲۸ ) اور نہ اس سے کم ( ف۲۹ ) اور نہ اس سے زیادہ کی مگر یہ کہ وہ ان کے ساتھ ہے ( ف۳۰ ) جہاں کہیں ہوں پھر انہیں قیامت کے دن بتادے گا جو کچھ انہوں نے کیا ، بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے انسان! ) کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ اُن سب چیزوں کو جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، کہیں بھی تین ( آدمیوں ) کی کوئی سرگوشی نہیں ہوتی مگر یہ کہ وہ ( اللہ اپنے محیط علم و آگہی کے ساتھ ) اُن کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی پانچ ( آدمیوں ) کی سرگوشی ہوتی ہے مگر وہ ( اپنے علمِ محیط کے ساتھ ) اُن کا چھٹا ہوتا ہے ، اور نہ اس سے کم ( لوگوں ) کی اور نہ زیادہ کی مگر وہ ( ہمیشہ ) اُن کے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوتے ہیں ، پھر وہ قیامت کے دن انہیں اُن کاموں سے خبردار کر دے گا جو وہ کرتے رہے تھے ، بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا ( غور نہیں کیا ) کہ اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے کہیں بھی تین آدمیوں کی سرگوشی نہیں ہوتی مگر وہ ان کا چوتھا ہوتاہے اور نہ پانچ کی ہوتی ہے مگر وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ مگر یہ کہ وہ جہاں بھی ہوں اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے پھر وہ قیامت کے دن انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے؟ یقیناً اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that Allah doth know (all) that is in the heavens and on earth? There is not a secret consultation between three, but He makes the fourth among them, - Nor between five but He makes the sixth,- nor between fewer nor more, but He is in their midst, wheresoever they be: In the end will He tell them the truth of their conduct, on the Day of Judgment. For Allah has full knowledge of all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not considered that God knows all that is in the heavens and the earth? There is not a single place wherein any secret counsel can take place between any three people without God being the fourth, nor five people without His being the sixth nor any gathering of more or less people, wherever it may be, without His being with them. On the Day of Judgment, He will tell them about their deeds. God has the knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not seen that Allah knows whatsoever is in the heavens and whatsoever is on the earth There is no Najwa of three but He is their fourth nor of five but He is their sixth nor of less than that or more but He is with them wheresoever they may be. And afterwards on the Day of Resurrection He will inform them of what they did. Verily, Allah is the All-Knower of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah knows whatever is in the heavens and whatever is in the earth? Nowhere is there a secret counsel between three persons but He is the fourth of them, nor (between) five but He is the sixth of them, nor less than that nor more but He is with them wheresoever they are; then He will inform them of what they did on the day of resurrection: surely Allah is Cognizant of all things.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen that Allah knoweth all that is in the heavens and all that is in the earth? There is no secret conference of three but He is their fourth, nor of five but He is their sixth, nor of less than that or more but He is with them wheresoever they may be; and afterward, on the Day of Resurrection, He will inform them of what they did. Lo! Allah is Knower of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने इसको नहीं देखा कि अल्लाह जानता है जो कुछ आकाशों में है और जो कुछ धरती में है। कभी ऐसा नहीं होता कि तीन आदमियों की गुप्त वार्ता हो और उन के बीच चौथा वह (अल्लाह) न हो। और न पाँच आदमियों की होती है जिस में छठा वह न होता हो। और न इससे कम की कोई होती है और न इससे अधिक की भी, किन्तु वह उन के साथ होता है, जहाँ कहीं भी वे हो; फिर जो कुछ भी उन्होंने किया होगा क़ियामत के दिन उस से वह उन्हें अवगत करा देगा। निश्चय ही अल्लाह को हर चीज़ का ज्ञान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا آپ نے اس پر نظر نہیں فرمائی کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے کوئی سرگوشی تین آدمیوں کی ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھا وہ (یعنی اللہ) نہ ہو اور نہ پانچ کی (سرگوشی) ہوتی ہے جس میں چھٹا وہ نہ ہو․ اور نہ اس (عدد) سے کم (میں) ہوتی ہے (جیسے دویا چار آدمیوں میں) اور نہ اس سے زیادہ مگر وہ (ہر حالت میں) ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ لوگ کہیں بھی ہوں پھر ان (سب) کو قیامت کے روز ان کے کئے ہوئے کام بتلادے گا۔ بیشک اللہ تعالیٰ کو ہر بات کی پوری خبر ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا آپ نے غور نہیں کیا کہ زمین و آسمانوں کی ہر چیز اللہ کے علم میں ہے ؟ ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہو اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو، یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان میں چھٹا اللہ نہ ہو، خفیہ بات کرنے والے اس سے کم ہوں یا زیادہ۔ وہ جہاں کہیں بھی ہوں اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے، پھر اللہ قیامت کے دن انہیں بتاے گا کہ انہوں نے کیا عمل کیے، اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم کو خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اللہ کا علم ہے ؟ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہو اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو ، یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان کے اندر چھٹا اللہ نہ ہو۔ خفیہ بات کرنے والے خواہ اس سے کم ہوں یا زیادہ ، جہاں کہیں بھی وہ ہیں ، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ پھر قیامت کے روز وہ ان کو بتا دے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔ اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا آپ نے اس پر نظر نہیں فرمائی کہ بیشک اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے جو بھی خفیہ مشورہ تین آدمیوں کا ہوتا ہے وہ ضرور چوتھا ہوتا ہے اور جو پانچ آدمیوں کا مشورہ ہو تو وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے، اور اس سے کم افراد ہوں یا زیادہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے وہ جہاں کہیں بھی ہوں پھر وہ انہیں قیامت کے دن ان کے اعمال سے باخبر کر دے گا، بلاشبہ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں کہیں نہیں ہوتا مشورہ تین کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چوتھا اور نہ پانچ کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چھٹا اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ جہاں وہ نہیں ہوتا ان کے ساتھ جہاں کہیں ہوں پھر جتلا دے گا ان کو جو کچھ انہوں نے کیا قیامت کے دن، بیشک اللہ کو معلوم ہے ہر چیز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اے مخاطب تونے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ ان سب چیزوں کو جانتا ہے جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں کہیں تین آدمیوں کا خفیہ مشورہ ایسا نہیں ہوتا جہاں چوتھا وہ نہ ہو اور نہ کہیں پانچ کا کوئی ایسا خفیہ مشورہ ہوتا ہے جس میں چھٹا وہ نہ ہو اور نہ تین سے کم اور نہ پانچ سے زائد کا کوئی خفیہ مشورہ مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ مشورہ کرنے والے کہیں بھی ہوں پھر جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہ اس سے قیامت کے دن ان کو آگاہ کردے گا یقینا اللہ تعالیٰ کو ہر شئی کی پوری خب رہے۔