Surat ul Mujadala

Surah: 58

Verse: 9

سورة المجادلة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا تَنَاجَیۡتُمۡ فَلَا تَتَنَاجَوۡا بِالۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ وَ مَعۡصِیَتِ الرَّسُوۡلِ وَ تَنَاجَوۡا بِالۡبِرِّ وَ التَّقۡوٰی ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡۤ اِلَیۡہِ تُحۡشَرُوۡنَ ﴿۹﴾

O you who have believed, when you converse privately, do not converse about sin and aggression and disobedience to the Messenger but converse about righteousness and piety. And fear Allah , to whom you will be gathered.

اے ایمان والو! تم جب سرگوشیاں کرو تو یہ سرگوشی گناہ اور ظلم ( زیادتی ) اور نافرمانی پیغمبر کی نہ ہو ں بلکہ نیکی اور پرہیزگاری کی باتوں پر سرگوشی کرو اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب
تَنَاجَیۡتُمۡ
تم باہم سرگوشیاں کرو
فَلَا
پس نہ
تَتَنَاجَوۡا
تم سرگوشیاں کرو
بِالۡاِثۡمِ
گناہ کی
وَالۡعُدۡوَانِ
اور زیادتی کی
وَمَعۡصِیَتِ الرَّسُوۡلِ
اور رسول کی نافرمانی کی
وَتَنَاجَوۡا
بلکہ سرگوشی کرو
بِالۡبِرِّ
نیکی کی
وَالتَّقۡوٰی
اور تقوٰی کی
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اِلَیۡہِ
طرف اسی کے
تُحۡشَرُوۡنَ
تم اکٹھے کیے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگوجو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب
تَنَاجَیۡتُمۡ
آپس میں سرگوشی کروتم
فَلَا
تونہ
تَتَنَاجَوۡا
تم آپس میں سرگوشی کرو
بِالۡاِثۡمِ
گناہ کی
وَالۡعُدۡوَانِ
اورزیادتی کی
وَمَعۡصِیَتِ
اورنافرمانی کی
الرَّسُوۡلِ
رسول کی
وَتَنَاجَوۡا
اورتم سرگوشی کیاکرو
بِالۡبِرِّ
نیکی کی
وَالتَّقۡوٰی
اورتقویٰ کی
وَاتَّقُوا
اورڈرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
الَّذِیۡۤ
وہ ذات جو
اِلَیۡہِ
جس کی طرف
تُحۡشَرُوۡنَ
تمہیں جمع کیاجائے گا
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, when you converse privately, do not converse about sin and aggression and disobedience to the Messenger but converse about righteousness and piety. And fear Allah , to whom you will be gathered.

اے ایمان والو! تم جب سرگوشیاں کرو تو یہ سرگوشی گناہ اور ظلم ( زیادتی ) اور نافرمانی پیغمبر کی نہ ہو ں بلکہ نیکی اور پرہیزگاری کی باتوں پر سرگوشی کرو اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! جب تم سرگوشی کرو تو گناہ، سرکشی اور رسول کی نافرمانی سے متعلق سرگوشی نہ کیا کرو، بلکہ سرگوشی کرو تو نیکی اور تقویٰ کے متعلق کیا کرو۔ اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس کے ہاں تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو! جب تم آپس میں سرگوشی کروتوگناہ کی اورزیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشی نہ کرو اور نیکی اور تقویٰ کی سرگوشی کرو اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرو جس کی طرف تمہیں جمع کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, when you hold secret counsel, do not whisper for sinful act and wrongdoing and disobedience of the prophet, and do whisper for righteousness and taqwa (God-fearing). And fear Allah, before whom you will be gathered together.

اے ایمان والو ! جب تم بات کرو کان میں تو مت کرو بات گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور بات کرو احسان کی اور پرہیزگاری کی اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کے پاس تم کو جمع ہونا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! اگر تمہیں کوئی سرگوشی کرنی ہو تو گناہ زیادتی اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی باتوں سے متعلق ہرگز سرگوشی نہ کرو ہاں تم نیکی اور تقویٰ کے بارے میں سرگوشی کرسکتے ہو ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کی طرف تمہیں جمع کیا جائے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, when you converse in secrecy, let that not be concerning sin and transgression and disobedience to the Messenger; rather, converse concerning virtue and piety. And fear Allah to Whom all of you shall be mustered.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم آپس میں پوشیدہ بات کرو تو گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں نہیں بلکہ نیکی اور تقوی کی باتیں کرو اور اس خدا سے ڈرتے رہو جس کے حضور تمھیں حشر میں پیش ہونا ہے24 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب تم آپس میں ایک دوسرے سے سرگوشی کرو تو ایسی سرگوشی نہ کرو جو گناہ ، زیادتی اور رسول کی نافرمانی پر مشتمل ہو ، ہاں ایسی سرگوشی کرو جو نیک کاموں اور تقوی پر مشتمل ہو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ، جس کے پاس تم سب کو جمع کر کے لے جایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تم کا نا پھوسی کرو تو گناہ کی بات اور ظلم اور پیغمبر کی نافرمانی کے لئے کانا پھوسی نہ کر وہاں اگر ضرورت ہو تو نیک کام کرنے یا بری بات سے بچنے کے لئے کانا پھوسی کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس اکٹھا ہو کر جانا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! جب تم (کسی سے) سرگوشی کرو تو گناہ اور زیادتی اور پیغمبر کی نافرمانی کی باتیں ن ہکرو اور نیکی اور پرہیزگاری کی باتیں کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کے سامنے تم سب جمع کیے جاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم جب بھی آپس میں سرگوشیاں کرو تو گناہ، ظلم اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشیاں نہ کرو۔ بلکہ بھلائی اور پرہیز گاری کی باتو میں باہم مشورہ کرتے رہا کرو۔ اللہ سے ڈرتے رہو جس کے سامنے تمہیں حاضر ہونا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! جب تم آپس میں سرگوشیاں کرنے لگو تو گناہ اور زیادتی اور پیغمبر کی نافرمانی کی باتیں نہ کرنا بلکہ نیکوکاری اور پرہیزگاری کی باتیں کرنا۔ اور خدا سے جس کے سامنے جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! when ye whisper together, whisper not of sin, transgression and disobedience toward the apostle; but whisper for virtue and piety. And fear Allah Unto Whom ye will be gathered.

اے ایمان والوجب تم کسی سے سرگوشی کرو تو سرگوشی گناہ اور زیادتی اور نافرمانی رسول کی نہ کرو ۔ اور نیکی اور پرہیزگاری کی باتوں کی سرگوشیاں کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب تم سرگوشی کرو تہ گناہ ، تعدی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشی نہ کرو ، بلکہ نیکی اور تقویٰ کی سرگوشی کرو اور اللہ سے ڈرو جس کے حضور میں تم سب اکٹھے کیے جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تم آپس میں خفیہ مشورہ کرو تو گناہ اور زیادتی اور رسول ( ﷺ ) کی نافرمانی کے بارے میں خفیہ مشورہ نہ کیا کرو اور نیکی اور پرہیزگاری کے بارے میں خفیہ مشورے کیا کرو اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو جس کی طرف تم جمع کیے جاؤگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! جب تم آپس میں سرگوشیاں کرنے لگو تو گناہ اور زیادتی اور پیغمبر کی نافرمانی کی باتیں نہ کرنا بلکہ نیکو کاروں اور پرہیزگاری کی باتیں کرنا اور اللہ سے جس کے سامنے جمع کیے جاؤ گے ڈرتے رہنا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو جب تمہیں آپس میں سرگوشی کرنا ہو تو گناہ زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشی مت کرنا بلکہ نیکی اور پرہیزگاری کی سرگوشی کیا کرو اور ہمیشہ ڈرتے رہا کرو اللہ سے جس کے حضور تم سب کو حشر میں پیش ہونا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!جب تم سرگوشی کروتوگناہ اور ظلم وزیادتی اور رسول کی نافرمانی سے متعلق سرگوشی نہ کیا کروبلکہ سرگوشی کروتو نیکی اور تقویٰ کے متعلق کرو اور اس اللہ سے ڈرتے رہوجسکے ہاں تم اکٹھے کئے جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو تم جب آپس میں مشورت کرو تو گناہ اور حد سے بڑھنے اور رسول کی نافرمانی کی مشورت نہ کرو ( ف۳٦ ) اور نیکی اور پرہیزگاری کی مشورت کرو ، اور اللہ سے ڈرو جس کی طرف اٹھائے جاؤ گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب تم آپس میں سرگوشی کرو تو گناہ اور ظلم و سرکشی اور نافرمانئ رسالت مآب ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی سرگوشی نہ کیا کرو اور نیکی اور پرہیزگاری کی بات ایک دوسرے کے کان میں کہہ لیا کرو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کی طرف تم سب جمع کئے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! تم جب کوئی سرگوشی ( خفیہ بات ) کرو تو گناہ ، ظلم و زیادتی اور رسول ( ص ) کی نافرمانی کے بارے میں سرگوشی نہ کرو بلکہ نیکی کرنے اور تقویٰ اختیار کرنے کی سرگوشی کرو اور اللہ ( کی نافرمانی سے ) ڈرو جس کے پاس جمع کئے جاؤ گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! When ye hold secret counsel, do it not for iniquity and hostility, and disobedience to the Prophet; but do it for righteousness and self-restraint; and fear Allah, to Whom ye shall be brought back.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, when you hold a secret counsel, let it not be for a sinful, hostile purpose or to disobey the Messenger, but let your counsel take place for virtuous and pious reasons. Have fear of God in whose presence you will all be brought together.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! When you hold secret counsel, do it not for sin and wrongdoing, and disobedience to the Messenger, but do it for Al-Birr and Taqwa; and have Taqwa of Allah unto Whom you shall be gathered.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! when you confer together in private, do not give to each other counsel of sin and revolt and disobedience to the Apostle, and give to each other counsel of goodness and guarding (against evil); and be careful of (your duty to) Allah, to Whom you shall be gathered together.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! When ye conspire together, conspire not together for crime and wrongdoing and disobedience toward the messenger, but conspire together for righteousness and piety, and keep your duty toward Allah, unto whom ye will be gathered.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! जब तुम आपस में गुप्त वार्ता करो तो गुनाह और ज़्यादती और रसूल की अवज्ञा की गुप्त वार्ता न करो, बल्कि नेकी और परहेज़गारी के विषय में आपस में एकान्त वार्ता करो। और अल्लाह का डर रखो, जिस के पास तुम इकट्ठे होगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو جب تم (کسی ضرورت سے) سرگوشی کرو تو گناہ اور رسول (علیہ السلام) کی نافرمانی کی سرگوشیاں مت کرو اور نفع رسانی اور پرہیزگاری کی باتوں کی سرگوشیاں کرو (5) اور اللہ سے ڈرو جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب تم آپس میں سرگوشی کرو تو گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشی نہ کیا کرو بلکہ نیکی اور تقویٰ کی سرگوشی کیا کرو، اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس کے حضور تم نے پیش ہونا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم آپس میں پوشیدہ بات کرو تو گناہ اور زیادتی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی باتیں نہیں بلکہ نیکی اور تقویٰ کی باتیں کرو اور اس خدا سے ڈرتے رہو جس کے حضور تمہیں حشر میں پیش ہونا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! جب تم سرگوشی کرو تو گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشیاں مت کرو، اور نیکی اور تقویٰ کی سرگوشیاں کرو، اور اللہ سے ڈرو جس کی طرف تم سب جمع کیے جاؤ گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو جب تم کان میں بات کرو تو مت کرو بات گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور بات کرو احسان کی اور پرہیزگاری کی اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کے پاس تم کو جمع ہونا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! جب تم آپس میں سرگوشی کرو تو گناہ کی اور ظلم کی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشیاں نہ کیا کرو بلکہ بھلائی اور پرہیزگاری کی باتوں کا باہم مشورہ کیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کے روبرو تم سب جمع کئے جائو گے۔