Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 10

سورة الحشر

وَ الَّذِیۡنَ جَآءُوۡ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا وَ لِاِخۡوَانِنَا الَّذِیۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِیۡمَانِ وَ لَا تَجۡعَلۡ فِیۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّکَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۱۰﴾  4 الرّبع

And [there is a share for] those who came after them, saying, "Our Lord, forgive us and our brothers who preceded us in faith and put not in our hearts [any] resentment toward those who have believed. Our Lord, indeed You are Kind and Merciful."

اور ( ان کے لئے ) جو ان کے بعد آئیں جو کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لاچکے ہیں اور ایمانداروں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ ( اور دشمنی ) نہ ڈال اے ہمارے رب بیشک تو شفقت و مہربانی کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور(ان کے لیے بھی)جو
جَآءُوۡ
آئے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
اغۡفِرۡ
بخش دے
لَنَا
ہمیں
وَلِاِخۡوَانِنَا
اور ہمارے بھائیوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
سَبَقُوۡنَا
سبقت لے گئے ہم سے
بِالۡاِیۡمَانِ
ایمان میں
وَلَا
اور نہ
تَجۡعَلۡ
تو رکھ
فِیۡ قُلُوۡبِنَا
ہمارے دلوں میں
غِلًّا
کینہ/کدورت
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
بےشک تو
رَءُوۡفٌ
بہت شفقت کرنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اوروہ لوگ جو
جَآءُوۡ
آئے 
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
رَبَّنَا
اے ہمارے رب!
اغۡفِرۡ لَنَا
بخش دے ہمیں
وَلِاِخۡوَانِنَا
اورہمارے بھائیوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
سَبَقُوۡنَا
سبقت لے گئے ہم سے 
بِالۡاِیۡمَانِ
ایمان میں
وَلَا تَجۡعَلۡ
اورنہ رکھ 
فِیۡ قُلُوۡبِنَا
ہمارے دلوں میں
غِلًّا
کوئی بغض 
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے 
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب!
اِنَّکَ
یقیناًتو
رَءُوۡفٌ
بے حد شفقت کرنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والاہے
Translated by

Juna Garhi

And [there is a share for] those who came after them, saying, "Our Lord, forgive us and our brothers who preceded us in faith and put not in our hearts [any] resentment toward those who have believed. Our Lord, indeed You are Kind and Merciful."

اور ( ان کے لئے ) جو ان کے بعد آئیں جو کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لاچکے ہیں اور ایمانداروں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ ( اور دشمنی ) نہ ڈال اے ہمارے رب بیشک تو شفقت و مہربانی کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (ان لوگوں کے لیے بھی) جو ان کے بعد آئیں گے اور کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں بھی بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لائے تھے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کے لیے ہمارے دلوں میں کدورت نہ رہنے دے۔ اے ہمارے پروردگار ! تو بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ اُن کے بعدآئے وہ کہتے ہیں: ’’اے ہمارے رب!ہمیں اورہمارے اُن بھائیوں کو بھی بخش دے جوایمان میں ہم سے سبقت لے گئے ہیں اورہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لئے کوئی بغض نہ رکھنااے ہمارے رب!یقیناتوبے حد شفقت کرنے والا، نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (fai& is also) for those who came after them saying, |"Our Lord, forgive us and those of our brothers who preceded us in faith, and do not place in our hearts any rancor against those who believe; Surely, Our Lord, you are Very-Kind, Very-Merciful.|"

اور واسطے ان لوگوں کے جو آئے ان کے بعد کہتے ہوئے اے رب بخش ہم کو اور ہمارے بھائیوں کو جو ہم سے پہلے داخل ہوئے ایمان میں اور نہ رکھ ہمارے دلوں میں بیر ایمان والوں کا اے رب تو ہی ہے نرمی والا مہربان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جو ان کے بعد آئے (مالِ فے پر ان کا بھی حق ہے) وہ کہتے ہیں : اے ہمارے ربّ ! تو بخش دے ہمیں بھی اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ایمان میں ہم سے سبقت لے گئے اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لیے کوئی کدورت نہ پیدا ہونے دے اے ہمارے رب بیشک تو نہایت شفیق اور رحم فرمانے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(And it also belongs to) those who came after them, and who pray: “Lord, forgive us and our brethren who have preceded us in faith, and do not put in our hearts any rancour towards those who believe. Lord, You are the Most Tender, the Most Compassionate.”

۔ ( اور وہ ان لوگوں کے لیئے بھی ہے ) جو ان اگلوں کے بعد آئے ہیں ، 20 ۔ جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ، ہمیں اور ہمارے ان سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لیئے کوئی بغض نہ رکھ ، اے ہمارے رب ، تو بڑا مہربان اور رحیم ہے 21 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( یہ مال فیئ ) ان لوگوں کا بھی حق ہے جو ان ( مہاجرین اور انصار ) کے بعد آئے ۔ ( ٩ ) وہ یہ کہتے ہیں کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہماری بھی مغفرت فرمایئے ، اور ہمارے ان بھائیوں کی بھی جو ہم سے پہلے ایمان لاچکے ہیں ، اور ہمارے دلوں میں ایمان لانے والوں کے لیے کوئی بغض نہ رکھیے ۔ اے ہمارے پروردگار ! آپ بہت شفیق ، بہت مہربان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان لوگوں کا (بھی حق) ہے جو مہاجرین اور انصار کے بعد (مسلمان ہو کر) آئے 10 وہ یہ دعا کرتے مالک ہمارے ہم کو بخش دے اور ہمارے بھائیوں کو جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے اور ہمارے دل میں مسلمانوں کی طرف سے میل (کینہ) مت آنے دے مالک ہمارے بیشک تو بڑی شفقت والا مہربان ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں کا (بھی مال فے میں حق ہے) جو ان کے بعد آئے۔ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں گناہ معاف فرمائیے اور ایمان والوں کی طرف سے ہمارے دلوں میں حسد (بخل) نہ پیدا ہونے دیجئے۔ اے ہمارے پروردگار ! بیشک آپ بڑے شفیق (اور) مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ بھی مال (فے) کے مستحق ہیں جو ان (مہاجرین و انصار) کے بعد ا ائے جو یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار، ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دیجئے جو ایمان لانے میں ہم سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لئے بعض و عداوت کو جگہ نہ دیجئے۔ اے ہمارے پروردگار بیشک آپ ہی تو شفقت کرنے والے مہربان ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (ان کے لئے بھی) جو ان (مہاجرین) کے بعد آئے (اور) دعا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں گناہ معاف فرما اور مومنوں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ (وحسد) نہ پیدا ہونے دے۔ اے ہمارے پروردگار تو بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is also due Unto those who came after them, saying: 'Our Lord! forgive us and our brethren who have preceded us in the faith, and place not in our hearts any rancour toward those who had believed. Our Lord! verily Thou art Tender, Merciful.'

اور ان لوگوں کا (بھی حق ہے) جو ان کے بعد آئے (اور وہ) یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار تو تو بڑا شفیق ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو ان کے بعد آئے ، وہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم کو بھی بخش اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی بخش جنہوں نے ایمان لانے میں ہم پر سبقت کی اور ہمارے دلوں میں اہلِ ایمان کیلئے کینہ نہ پیدا ہونے دے ۔ اے ہمارے رب! بیشک تو نہایت شفیق ومہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ان ( مہاجرین وانصار ) کے بعد آئیں گے وہ کہیں گے ( اے ) ہمارے رب! ہماری مغفرت فرمائیے اور ہمارے ان بھائیوں کی بھی جو ہم سے پہلے ایمان لائے اور ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لیے میل نہ پیدا فرمائیے ( اے ) ہمارے رب! بلاشبہ آپ بہت شفقت والے بڑے رحم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کے لیے بھی جو ان مہاجرین کے بعد آئے اور دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں گناہ معاف فرما اور مومنوں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ و حسد پیدا نہ ہونے دے۔ اے ہمارے رب تو بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نیز (یہ مال) ان لوگوں کا (حق ہے) جو ان سب کے بعد آئے ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب بخش دے ہمیں بھی اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں اور ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لئے کسی قسم کا کوئی کھوٹ نہ رکھ اے ہمارے رب بلاشبہ تو بڑا ہی شفیق انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور ( وہ مال ان لوگوں کے لئے بھی ہے ) جوان ( مہاجرین وانصار ) کے بعددائرہ اسلام میں داخل ہوئے وہ کہتے ہیں کہ’’اے ہمارے رب ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لائے تھے اورجو لوگ ایمان لائے ہیں ان کے لئے ہمارے دلوں میں بعض نہ رہنے دے ، اے ہمارے رب توبڑامہربان اور رحم کرنے والا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو ان کے بعد آئے ( ف۳۸ ) عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب ہمیں بخش دے اور ہمارے بھائیوں کو جو ہم سے پہلے ایمان لائے اور ہمارے دل میں ایمان والوں کی طرف سے کینہ نہ رکھ ( ف۳۹ ) اے ہمارے رب بیشک تو ہی نہایت مہربان رحم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ لوگ ( بھی ) جو اُن ( مہاجرین و انصار ) کے بعد آئے ( اور ) عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی ، جو ایمان لانے میں ہم سے آگے بڑھ گئے اور ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لئے کوئی کینہ اور بغض باقی نہ رکھ ۔ اے ہمارے رب! بیشک تو بہت شفقت فرمانے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو ان کے بعد آئے ( ان کا بھی اس مال میں حصہ ہے ) جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی بخش دے جنہوں نے ایمان لانے میں ہم پر سبقت کی اور ہمارے دلوں میں اہلِ ایمان کے لئے کینہ پیدا نہ کر ۔ اے ہمارے پروردگار یقیناً تو بڑا شفقت کرنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who came after them say: "Our Lord! Forgive us, and our brethren who came before us into the Faith, and leave not, in our hearts, rancour (or sense of injury) against those who have believed. Our Lord! Thou art indeed Full of Kindness, Most Merciful."

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who migrated later (to Medina) say, "Lord, forgive us and our brothers who preceded us in the faith, and clear our hearts of any ill will against the believers. Lord, You are Compassionate and All-merciful".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who came after them say: "Our Lord! Forgive us and our brethren who have preceded us in faith, and put not in our hearts any hatred against those who have believed. Our Lord! You are indeed full of kindness, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who come after them say: Our Lord! forgive us and those of our brethren who had precedence of us in faith, and do not allow any spite to remain in our hearts towards those who believe, our Lord! surely Thou art Kind, Merciful.

Translated by

William Pickthall

And those who came (into the faith) after them say: Our Lord! Forgive us and our brethren who were before us in the faith, and place not in our hearts any rancour toward those who believe. Our Lord! Thou art Full of Pity, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और (इस माल में उन का भी हिस्सा है) जो उन के बाद आए, वे कहते हैं, "ऐ हमारे रब! हमें क्षमा कर दे और हमारे उन भाइयों को भी जो ईमान लाने में हम से अग्रसर रहे और हमारे दिलों में ईमान वालों के लिए कोई विद्वेष न रख। ऐ हमारे रब! तू निश्चय ही बड़ा करुणामय, अत्यन्त दयावान है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں کا (بھی اس مال فئے میں حق ہے) جو ان کے بعد آئے جو (ان مذکورین کے حق میں) دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو بخشدے اور ہمارے ان بھائیوں کو (بھی) جو ہم سے پہلے ایمان لاچکے ہیں اور ہمارے دلوں میں ایمان والوں کی طرف سے کینہ نہ ہونے دیجئے (4) ․ اے ہمارے رب آپ بڑے شفیق رحیم ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو پہلے لوگوں کے بعد آئے ہیں وہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو معاف فرما دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے بارے میں بغض نہ رہنے دے، اے ہمارے رب تو بڑا نرمی کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور وہ ان لوگوں کے لئے بھی ہے) جو ان اگلوں کے بعد آئے ہیں ، جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمیں اور ہمارے ان سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لئے کوئی بغض نہ رکھ ، ہمارے رب ، تو بڑا مہربان اور رحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں کے لئے ہیں جو ان کے بعد آئے وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب بخش دے ہم کو اور ان لوگوں کو جو ہمارے بھائی ایمان کیساتھ ہم سے پہلے گزر گئے اور مت کر دے ہمارے دلوں میں کوئی کھوٹ ایمان والوں کے لئے اے ہمارے رب بیشک آپ رؤف ہیں رحیم ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور واسطے ان لوگوں کے جو آئے ان کے بعد کہتے ہوئے اے رب بخش ہم کو اور ہمارے بھائیوں کو جو ہم سے پہلے داخل ہوئے ایمان میں اور نہ رکھ ہمارے دلوں میں بیر ایمان والوں کا اے رب تو ہی ہے نرمی والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ بھی اس مال فئے کے مستحق ہیں جو ان مذکورہ مہاجرین و انصار کے بعد آئے اور جو یوں دعا کرتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہم کو اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے جو ایمان لانے میں ہم سے سبقت کرچکے ہیں اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں ان کی طرف سے ہمارے دلوں میں بغض و عداوت کو جگہ نہ دے اے ہمارے پروردگار بیشک تو بڑی شفقت کرنے والا نہایت مہربان ہے۔