Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 12

سورة الحشر

لَئِنۡ اُخۡرِجُوۡا لَا یَخۡرُجُوۡنَ مَعَہُمۡ ۚ وَ لَئِنۡ قُوۡتِلُوۡا لَا یَنۡصُرُوۡنَہُمۡ ۚ وَ لَئِنۡ نَّصَرُوۡہُمۡ لَیُوَلُّنَّ الۡاَدۡبَارَ ۟ ثُمَّ لَا یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۱۲﴾

If they are expelled, they will not leave with them, and if they are fought, they will not aid them. And [even] if they should aid them, they will surely turn their backs; then [thereafter] they will not be aided.

اگر وہ جلا وطن کئے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ جائیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد ( بھی ) نہ کریں گے اور اگر ( با لفرض ) مدد پر آبھی گئے تو پیٹھ پھیر کر ( بھاگ کھڑے ) ہوں گے پھر مددنہ کیے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَئِنۡ
البتہ اگر
اُخۡرِجُوۡا
وہ نکالے گئے
لَایَخۡرُجُوۡنَ
نہیں وہ نکلیں گے
مَعَہُمۡ
ساتھ ان کے
وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
قُوۡتِلُوۡا
وہ جنگ کیے گئے
لَایَنۡصُرُوۡنَہُمۡ
نہیں وہ مدد کریں گے ان کی
وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
نَّصَرُوۡہُمۡ
انہوں نے مدد کی بھی ان کی
لَیُوَلُّنَّ
البتہ وہ ضرور پھیر لیں گے
الۡاَدۡبَارَ
پشتیں
ثُمَّ
پھر
لَایُنۡصَرُوۡنَ
نہ وہ مدد کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَئِنۡ
یقیناًاگر
اُخۡرِجُوۡا
انہیں نکالاگیا
لَا
نہیں
یَخۡرُجُوۡنَ
وہ نکلیں گے
مَعَہُمۡ
ساتھ ان کے 
وَلَئِنۡ
اوریقیناًاگر
قُوۡتِلُوۡا
ان سے جنگ کی گئی 
لَا
نہیں
یَنۡصُرُوۡنَہُمۡ
وہ مددکریں گے ان کی
وَلَئِنۡ
اوریقیناًاگر
نَّصَرُوۡہُمۡ
وہ مددکریں گے ان کی
لَیُوَلُّنَّ
تووہ ضرورپھیریں گے
الۡاَدۡبَارَ
پشتیں
ثُمَّ
پھر
لَا
نہیں
یُنۡصَرُوۡنَ
وہ مددکیے جائیں گے 
Translated by

Juna Garhi

If they are expelled, they will not leave with them, and if they are fought, they will not aid them. And [even] if they should aid them, they will surely turn their backs; then [thereafter] they will not be aided.

اگر وہ جلا وطن کئے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ جائیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد ( بھی ) نہ کریں گے اور اگر ( با لفرض ) مدد پر آبھی گئے تو پیٹھ پھیر کر ( بھاگ کھڑے ) ہوں گے پھر مددنہ کیے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر وہ (یہودی) نکالے گئے تو یہ (منافق) ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر ان سے جنگ ہوئی تو (منافق) ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر کریں گے تو پشت دکھاکر بھاگ نکلیں گے۔ پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگراُنہیں نکالا گیا تووہ اُن کے ساتھ نہیں نکلیں گے اوراگراُن سے جنگ کی گئی تویہ اُن کی مددنہیں کریں گے اور یقینااگروہ اُن کی مددکریں گے تووہ ضرورپشتیں پھیریں گے پھروہ مددنہیں کیے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If they are expelled, they will not go out with them, and if they are fought against, they will not help them. And even if they help them, they will surely turn their backs; then they will not be helped.

اگر وہ نکالے جائیں یہ نہ نکلیں گے ان کے ساتھ اور اگر ان سے لڑائی ہوئی یہ نہ مدد کریں گے ان کی اور اگر مدد کریں گے تو بھاگیں کے پیٹھ پھیر کر پھر کہیں مدد نہ پائیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے۔ اور اگر انہوں نے کبھی ان کی مدد کی بھی تو پیٹھ دکھا دیں گے پھر ان کی کہیں سے مدد نہیں ہو سکے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

To be sure, if they are banished, they will not go with them and if war is waged against them, they will not aid them; and even if they provide any aid to them, they will still turn their backs, and thereafter no aid will be forthcoming to them.

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ ہرگز نہ نکلیں گے ، اوراگر ان سے جنگ کی گئی یہ ان کی ہرگز مدد نہ کریں گے ، اور اگر یہ ان کی مدد کریں بھی تو پیٹھ پھیر جائیں گے اور پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ پکی بات ہے کہ اگر ان ( اہل کتاب ) کو نکالا گیا تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے ۔ ( ١٠ ) اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے ، اور اگر بالفرض ان کی مدد کی بھی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے ، پھر ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر اہل کتاب کے یہ کافر نکالے جائیں گے تو منافق ان کے ساتھ کبھی نہیں نکلیں گے اور اگر مسلمانوں کی ان سے لڑائی ہوگی تو منافق کبھی ان کی مدد نہیں کرنے کے 3 اور جو مدد بھی کی تو کس کام کی) پیٹھ موڑ کر بھاگتے نظر آئینگے پھر کوئی ان کی کمک بھی نہیں کرنے کا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان کے ساتھ لڑائی ہوئی تو یہ ان کی مدد نہ کریں گے۔ اور اگر ان کی مدد کی تھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔ پھر ان کو کوئی مدد نہ ملے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

البتہ اگر وہ (گھروں سے) نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے اور اگر جنگ چھڑ گئی تو یہ ان کی مدد نہ کرسکیں گے۔ اور اگر وہ ان کی مدد کریں گے تو پیٹھ دکھا کر بھاگیں گے اور پھر ان کی کوئی مدد نہ کی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر ان سے جنگ ہوئی تو ان کی مدد نہیں کریں گے۔ اگر مدد کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔ پھر ان کو (کہیں سے بھی) مدد نہ ملے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely if they are driven forth, they shall not; go forth with them, and surely if they are attacked, they shall succour them, not, and even ifs they succoured them they would turn their backs; and then they shall not be succoured.

(حالانکہ) اگر (اہل کتاب) نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے اور اگر ان سے لڑائی ہوئی تو یہ ان کی مدد نہ کریں گے اور اگر ان کی مدد کی بھی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے پھر ان کی کوئی مدد نہ ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے ۔ اور اگر ان کی مدد بھی کریں گے تو پیٹھ دکھائیں گے ، پھر ان کی کوئی مدد نہیں ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر یہ نکال دئیے گئے تو وہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو وہ ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر ان کی مدد کریں بھی تو البتہ ضرور پیٹھ پھیر لیں گے ، پھر ان کی مددنہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ ہوئی تو ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر مدد کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کو کہیں سے بھی مدد نہیں ملے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(چنانچہ) اگر ان کو نکالا گیا تو یہ کبھی ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے لڑائی ہوئی تو یہ ان کی کوئی مدد نہیں کریں گے اور اگر (بالفرض) انہوں نے ان کی مدد کی بھی تو یہ یقینا پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلیں گے پھر کہیں سے خود ان کی کبھی کوئی مدد نہ ہوگی

Translated by

Noor ul Amin

اگر ( یہودی ) نکالے گئے تویہ ( منافقین ) ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر جنگ ہوئی تووہ ( منافقین ) ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگرانہوں نے ان کی مدد کی تووہ پیٹھ پھیرکربھاگ نکلیں گے پھرکہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر وہ نکالے گئے ( ف٤۵ ) تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے ، اور ان سے لڑائی ہوئی تو یہ ان کی مدد نہ کریں گے ( ف٤٦ ) اگر ان کی مدد کی بھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے ، پھر ( ف٤۷ ) مدد نہ پائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر وہ ( کفّارِ یہود مدینہ سے ) نکال دیئے گئے تو یہ ( منافقین ) اُن کے ساتھ ( کبھی ) نہیں نکلیں گے ، اور اگر اُن سے جنگ کی گئی تو یہ اُن کی مدد نہیں کریں گے ، اور اگر انہوں نے اُن کی مدد کی ( بھی ) تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے ، پھر اُن کی مدد ( کہیں سے ) نہ ہوسکے گی

Translated by

Hussain Najfi

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر ان کی مدد کی بھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے پھر ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If they are expelled, never will they go out with them; and if they are attacked (in fight), they will never help them; and if they do help them, they will turn their backs; so they will receive no help.

Translated by

Muhammad Sarwar

If they were to be expelled, they would not go with them. If they were to be attacked they would not help them. Even if they were to help them, they would run away from the battle and leave them helpless.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely, if they (the Jews) are expelled, never will they (hypocrites) go out with them; and if they are attacked, they will never help them. And (even) if they do help them, they (hypocrites) will turn their backs, and they will not be victorious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly if these are driven forth, they will not go forth with them, and if they are fought against, they will not help them, and even if they help-them, they will certainly turn (their) backs, then they shall not be helped.

Translated by

William Pickthall

(For) indeed if they are driven out they go not out with them, and indeed if they are attacked they help them not, and indeed if they had helped them they would have turned and fled, and then they would not have been victorious.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि वे निकाले गए तो वे उन के साथ नहीं निकलेंगे और यदि उन से युद्ध हुआ तो वे उन की सहायता कदापि न करेंगे और यदि उन की सहायता करें भी तो पीठ फेंर जाएँगे। फिर उन्हें कोई सहायता प्राप्त न होगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

واللہ اگر اہل کتاب نکالے گئے تو یہ (منافقین) انکے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے لڑائی ہوئی تو یہ انکی مدد نہ کرینگے اور اگر (بفرض محال) ان کی مدد بھی کی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے پھر ان کی کوئی مدد نہ ہوگی۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ ہرگز نہ نکلیں گے، اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی بالکل مدد نہیں کریں گے اور اگر ان کی مدد کے لیے نکلیں گے تو پیٹھ پھیر جائیں گے اور پھر کسی سے کوئی مدد نہیں پائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ ہرگز نہ نکلیں گے ، اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی ہرگز مدد نہ کریں گے اور اگر یہ ان کی مدد کریں بھی تو پیٹھ پھیر جائیں گے اور پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ یقینی بات ہے کہ اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور یقینی بات ہے اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کرینگے اور اگر ان کی مدد کریں گے تو پشت پھیر کر چلے جائینگے پھر ان کی مدد نہیں کی جائیگی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر وہ نکالے جائیں یہ نہ نکلیں گے ان کے ساتھ، اور اگر ان سے لڑائی ہوئی یہ نہ مدد کریں گے ان کی اور اگر مدد کریں گے تو بھاگیں گے پیٹھ پھیر کر پھر کہیں مدد نہ پائیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدا کی قسم اگر اہل کتاب جلا وطن کئے گئے تو یہ مدینہ کے منافق ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر بنی نضیر سے جنگ چھڑ گئی تو یہ منافق ان کی مدد بھی نہیں کریں گے اور اگر بالفرض یہ ان کی مدد کریں گے تو بھی پیٹھ دے کر بھاگ جائیں گے پھر ان اہل کتاب کی کوئی مدد نہیں ہوگی۔