Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 13

سورة الحشر

لَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ رَہۡبَۃً فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنَ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ قَوۡمٌ لَّا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۱۳﴾

You [believers] are more fearful within their breasts than Allah . That is because they are a people who do not understand.

۔ ( مسلمانو! یقین مانو ) کہ تمہاری ہیبت ان کے دلوں میں بہ نسبت اللہ کی ہیبت کے بہت زیادہ ہے ، یہ اس لئے کہ یہ بےسمجھ لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاَنۡتُمۡ
البتہ تم
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہو
رَہۡبَۃً
رعب میں
فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ
ان کے سینوں میں
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ سے(بڑھ )کر
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ وہ
قَوۡمٌ
ایک قوم ہیں
لَّایَفۡقَہُوۡنَ
نہیں وہ سمجھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاَنۡتُمۡ
بلاشبہ تم 
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہو
رَہۡبَۃً
خوف کے لحاظ سے 
فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ
ان کے سینوں میں
مِّنَ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ سے
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
اس لیے کہ بلاشبہ وہ 
قَوۡمٌ
لوگ ہیں
لَّا
نہیں
یَفۡقَہُوۡنَ
وہ سمجھ رکھتے 
Translated by

Juna Garhi

You [believers] are more fearful within their breasts than Allah . That is because they are a people who do not understand.

۔ ( مسلمانو! یقین مانو ) کہ تمہاری ہیبت ان کے دلوں میں بہ نسبت اللہ کی ہیبت کے بہت زیادہ ہے ، یہ اس لئے کہ یہ بےسمجھ لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے دلوں میں اللہ کے خوف سے زیادہ تمہاری دہشت ہے۔ یہ اس لیے کہ وہ سمجھ بوجھ نہیں رکھتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ تم خوف کے لحاظ سے اُن کے سینوں میں اﷲ تعالیٰ سے زیادہ سخت ہو،یہ اس لیے کہ بے شک وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In fact, your fear in their hearts is greater than (that of) Allah. That is because they are a people who do not understand.

البتہ تمہارا ڈر زیادہ ہے ان کے دلوں میں اللہ کے ڈر سے یہ اس لئے کہ وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! ) یقینا تمہارا ڈر ان کے دلوں میں اللہ کی نسبت شدید تر ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ یہ ناسمجھ لوگ ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely they have greater dread for you in their hearts than for Allah. That is because they are a people who are devoid of understanding.

ان کے دلوں میں اللہ سے بڑھ کر تمہارا خوف ہے ، 23 ، اس لیئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ بوجھ نہیں رکھتے 24 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) حقیقت یہ ہے کہ ان کے دلوں میں تمہاری دہشت اللہ سے زیادہ ہے ۔ یہ اس لیے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں سمجھ نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو منافق تو ایسے بےایمان ہیں ان کے دلوں پر اللہ سے زیادہ تمہاری دھاک ہے 4 اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ناسمجھ لوگ ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک تم لوگوں کا خوف ان (منافقین) کے دلوں میں اللہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہ اس لئے کہ یہ بےسمجھ لوگ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا تمہارا رب ان (منافقین) ( کے دلوں میں جس طرح اللہ (کا خوف ہونا چاہیے تھا ( اس سے بھی زیادہ خوف ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(مسلمانو!) تمہاری ہیبت ان لوگوں کے دلوں میں خدا سے بھی بڑھ کر ہے۔ یہ اس لئے کہ یہ سمجھ نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely ye are more awful in their breasts than Allah. That is because they are a people who understand not.

بیشک تم لوگوں کا خوف ان کے دلوں میں اللہ سے بھی زیادہ ہے یہ اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ کے بالمقابل تمہاری دہشت ان کے دلوں میں زیادہ ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سمجھ رکھنے والے لوگ نہیں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو! ) ان کے دلوں میں تمہارا خوف اللہ ( تعالیٰ ) سے بھی زیادہ ہے ، یہ اس لیے کہ بے شک وہ ناسمجھ قوم ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مسلمانو ! تمہاری ہیبت ان لوگوں کے دلوں میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہے یہ اس لیے کہ یہ سمجھ نہیں رکھتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک ان لوگوں کے دلوں میں تمہارا خوف (اے ایمان والو ! ) اللہ (کے خوف) سے بھی بڑھ کر ہے یہ اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

( مومنو ) ان ( منافقین ) کے دلوں میں اللہ کے خوف سے زیادہ تمہاراخوف ہے یہ اسلئے کہ وہ سمجھ بوجھ نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ( ف٤۸ ) ان کے دلوں میں اللہ سے زیادہ تمہارا ڈر ہے ( ف٤۹ ) یہ اس لیے کہ وہ ناسمجھ لوگ ہیں ( ف۵۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مسلمانو! ) بیشک اُن کے دلوں میں اللہ سے ( بھی ) زیادہ تمہارا رعب اور خوف ہے ، یہ اس وجہ سے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ ہی نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً تم لوگوں کا ڈر ان کے دلوں میں اللہ سے زیادہ ہے یہ اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of a truth ye are stronger (than they) because of the terror in their hearts, (sent) by Allah. This is because they are men devoid of understanding.

Translated by

Muhammad Sarwar

They are more afraid of you than of God. They are a people who lack understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, you are more fearful in their breasts than Allah. That is because they are a people who comprehend not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You are certainly greater in being feared in their hearts than Allah; that is because they are a people who do not understand

Translated by

William Pickthall

Ye are more awful as a fear in their bosoms than Allah. That is because they are a folk who understand not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के दिलों में अल्लाह से बढ़कर तुम्हारा भय समाया हुआ है। यह इसलिए कि वे ऐसे लोग हैं जो समझते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک تم لوگوں کا خوف ان (منافقین) کے دلوں میں اللہ سے بھی زیادہ ہے (اور) یہ (ان کا تم سے ڈرنا خدا سے نہ ڈرنا) اس سبب سے ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں کہ سمجھتے نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے دلوں میں اللہ سے بڑھ کر تمہارا ڈر ہے کیونکہ یہ سمجھدار نہیں ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے دلوں میں اللہ سے بڑھ کر تمہارا خوف ہے ، اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ بوجھ نہیں رکھتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ بات بھی یقینی ہے کہ ان کے سینوں میں تمہارا ڈر اللہ کے خوف سے بھی زیادہ ہے یہ اس وجہ سے کہ بیشک وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے نہیں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ تمہارا ڈر زیادہ ہے ان کے دلوں میں اللہ کے ڈر سے یہ اس لیے کہ وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا تم مسلمانوں کا خوف ان منافقوں کے قلوب میں اللہ کے خوف سے بھی زیادہ ہے اس کا سبب یہ ہے کہ یہ لوگ سمجھتے نہیں۔