Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 15

سورة الحشر

کَمَثَلِ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ قَرِیۡبًا ذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِہِمۡ ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿ۚ۱۵﴾

[Theirs is] like the example of those shortly before them: they tasted the bad consequence of their affair, and they will have a painful punishment.

ان لوگوں کی طرح جو ان سے کچھ ہی پہلے گزرے ہیں جنہوں نے اپنے کام کا وبال چکھ لیا اور جن کے لئے المناک عذاب ( تیار ) ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَمَثَلِ
مانند مثال
الَّذِیۡنَ
ان کے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
قَرِیۡبًا
قریب ہی
ذَاقُوۡا
انہوں نے چکھا
وَبَالَ
وبال
اَمۡرِہِمۡ
اپنے کام کا
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے ہے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَمَثَلِ
ان جیسے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے 
قَرِیۡبًا
قریب 
ذَاقُوۡا
انہوں نے چکھا
وَبَالَ
وبال
اَمۡرِہِمۡ
اپنے کام کا
وَلَہُمۡ
اوران کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

[Theirs is] like the example of those shortly before them: they tasted the bad consequence of their affair, and they will have a painful punishment.

ان لوگوں کی طرح جو ان سے کچھ ہی پہلے گزرے ہیں جنہوں نے اپنے کام کا وبال چکھ لیا اور جن کے لئے المناک عذاب ( تیار ) ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کا حال ان لوگوں کا سا ہے جو ان سے تھوڑی مدت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اُن جیسے ہیں جو ان سے پہلے قریب ہی تھے انہوں نے اپنے کام کاوبال چکھااور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The example (of Banu Nadir) is like those who were before them in near past, (i.e. the Jews of Banu Qainuqa& ) who tasted the evil consequence of their conduct, and for them (in the Hereafter) there is a painful punishment.

جیسے قصہ ان لوگوں کا جو ہوچکے ہیں ان سے قریب ہی چکھی انہوں نے سزا اپنے کام کی اور ان کے لئے عذاب درد ناک ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ان کا وہی حال ہوگا) جیسے ان لوگوں کا معاملہ ہوا جو ان سے پہلے قریب ہی اپنے کیے کی سزا چکھ چکے ہیں اور ان کے لیے بہت ہی دردناک عذاب ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They are like those who tasted the evil consequences of their deeds a short while before. A grievous chastisement awaits them.

یہ انہی لوگوں کے مانند ہیں جو ان سے تھوڑے ہی مدت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں 26 اور ان کے لیئے دردناک عذاب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کی حالت ان لوگوں کی سی ہے جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کرتوت کا مزہ چکھ چکے ہیں ۔ ( ١١ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کو بھی حال ہی ہونا ہے جو بھی یعنے جنگ بدر میں ان سے پہلے مکہ کے کافروں کا حال ہوچکا 7 مارے گئے قید ہوئے) اپنے کئے کا مزہ چکھا اور آخرت میں انہیں ان کو تکلیف کا عذاب ہونیوالا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کی مثال ان لوگوں کی طرح ہے جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کاموں کی سزا (کا مزہ دنیا میں) چکھ چکے ہیں اور (آخرت میں) ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان (بنو نضیر کی) مثال ان (قوموں) جیسی ہے جو ذرا ہی دیر پہلے گزری ہیں جو اپنی سزا کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ اور ان کے لئے سخت سزا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کا حال ان لوگوں کا سا ہے جو ان سے کچھ ہی پیشتر اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ اور (ابھی) ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They are like those a little before them; they tasted the ill-effect of their affair, and theirs shall be a torment afflictive.

(ان کی) مثال ان لوگوں کی سی ہے جو ان کے کچھ ہی قبل ہوئے ہیں جو اپنے کردار کا مزہ چکھ چکے ہیں اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( جن کو یہ شہ دے رہے ہیں ، ان کا وہی حال ہوگا ) جو ان لوگوں کا ہوا جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کیے کا وبال چکھ چکے ہیں اور ان کیلئے ایک دردناک عذاب بھی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ان کی حالت ) ان لوگوں کی حالت کی طرح ہے جنہوں نے قریب زمانے میں اپنے کاموں کی سزا کا مزا چکھا ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کا حال ان لوگوں جیسا ہے جو ان سے کچھ ہی عرصہ پہلے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ چکے ہیں، اور ان کے لیے دکھ دینے والا عذاب تیار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کا حال تو انہی لوگوں جیسا ہے جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کئے کا مزہ چکھ چکے ہیں اور (آخرت میں تو) ان کے لئے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

ان کاحال ان لوگوں ( یعنی بنوقینقاع کے یہودیوں ) کاسا ہےجو ان سے تھوڑی مدت پہلے اپنے کئے کامز اچکھ چکے ہیں اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کی سی کہاوت جو ابھی قریب زمانہ میں ان سے پہلے تھے ( ف۵۳ ) انہوں نے اپنے کام کا وبال چکھا ( ف۵٤ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ( ف۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اُن کا حال ) اُن لوگوں جیسا ہے جو اُن سے پہلے زمانۂ قریب میں ہی اپنی شامتِ اعمال کا مزہ چکھ چکے ہیں ( یعنی بدر میں مشرکینِ مکہ ، اور یہود میں سے بنو نضیر ، بنو قینقاع و بنو قریظہ وغیرہ ) ، اور ان کے لئے ( آخرت میں بھی ) دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ ان لوگوں کی طرح ہیں جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کرتوتوں کا مزہ چکھ چکے ہیں اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Like those who lately preceded them, they have tasted the evil result of their conduct; and (in the Hereafter there is) for them a grievous Penalty;-

Translated by

Muhammad Sarwar

They are like those who, a short time before, suffered the consequences of their deeds. They, too, will suffer a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are like their immediate predecessors; they tasted the evil result of their conduct, and for them a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Like those before them shortly; they tasted the evil result of their affair, and they shall have a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

On the likeness of those (who suffered) a short time before them, they taste the ill-effects of their own conduct, and theirs is painful punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन की हालत उन्हीं लोगों जैसी है जो उन से पहले निकट काल में अपने किए के वबाल का मज़ा चख चुके हैं, और उन के लिए दुखद यातना भी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں کی سی مثال ہے جو ان سے کچھ ہی پہلے ہوئے ہیں جو (دنیا میں بھی) اپنے کردار کا مزہ چکھ چکے ہیں . اور ( آخرت میں بھی) ان کے لئے دردناک عذاب (ہونیوالا) ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ انہی لوگوں کی مانند ہیں جو ان سے تھوڑی ہی مدت پہلے اپنے کیے کی سزا پا چکے ہیں۔ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ انہی لوگوں کے مانند ہیں جو ان سے تھوڑی ہی مدت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں۔ اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں کی سی مثال ہے جو ان سے کچھ پہلے تھے انہوں نے اپنے کردار کا مزہ چکھ لیا، اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جیسے قصہ ان لوگوں کا جو ہوچکے ہیں ان سے پہلے قریب ہی چکھی انہوں نے سزا اپنے کام کی اور ان کے لیے عذاب دردناک ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان بنی نضیر کی مثال ان لوگوں کی سی مثال ہے جوان کے کچھ ہی پہلے ہوئے یعنی بنی قینقاع اور جو اپنے اعمال کی سزا کا مزہ چکھ چکے ہیں اور ان کو دردناک عذاب ہوتا ہے۔