Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 19

سورة الحشر

وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ نَسُوا اللّٰہَ فَاَنۡسٰہُمۡ اَنۡفُسَہُمۡ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ﴿۱۹﴾

And be not like those who forgot Allah , so He made them forget themselves. Those are the defiantly disobedient.

اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جانا جنہوں نے اللہ ( کے احکام ) کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں اپنی جانوں سے غافل کر دیا اور ایسے ہی لوگ نافرمان ( فاسق ) ہوتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَکُوۡنُوۡا
تم ہو جاؤ
کَالَّذِیۡنَ
ان کی طرح جنہوں نے
نَسُوا
بھلا دیا
اللّٰہَ
اللہ کو
فَاَنۡسٰہُمۡ
تو اس نے بھلوا دیئے انہیں
اَنۡفُسَہُمۡ
ان کے نفس
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡفٰسِقُوۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اورنہ 
تَکُوۡنُوۡا
تم ہوجاؤ
کَالَّذِیۡنَ
ان لوگوں جیسے جو
نَسُوا
بھول گئے 
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ کو
فَاَنۡسٰہُمۡ
تواس نے بھلادیں ان کو
اَنۡفُسَہُمۡ
ان کی جانیں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ 
ہُمُ
وہ
الۡفٰسِقُوۡنَ
نافرمان ہیں
Translated by

Juna Garhi

And be not like those who forgot Allah , so He made them forget themselves. Those are the defiantly disobedient.

اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جانا جنہوں نے اللہ ( کے احکام ) کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں اپنی جانوں سے غافل کر دیا اور ایسے ہی لوگ نافرمان ( فاسق ) ہوتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے انہیں ایسا بھلایا کہ وہ اپنے آپ کو بھی بھول گئے۔ یہی لوگ فاسق ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم اُن جیسے نہ بن جاؤ جواﷲ تعالیٰ کو بھول گئے تو اﷲ تعالیٰ نے اُنہیں ان کی جانیں بھُلادیں، یہی لوگ نافرمان ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not be like those who forgot Allah, so He made them forget their own selves. Those are the sinners.

اور مت ہو ان جیسے جنہوں نے بھلا دیا اللہ کو پھر اللہ نے بھلا دیئے ان کو ان کے جی وہ لوگ وہی ہیں نافرمان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے مسلمانو دیکھنا ! ) تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے انہیں اپنے آپ سے غافل کردیا۔ یہی لوگ ہیں جو فاسق ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And be not like those who forgot Allah and so He made them oblivious of themselves. They are the wicked ones.

ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بھول گئے تو اللہ انہیں خود اپنا نفس بھلا دیا 30 ۔ یہی لوگ فاسق ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم ان جیسے نہ ہوجانا جو اللہ کو بھول بیٹھے تھے ، تو اللہ نے انہیں خود اپنے آپ سے غافل کردیا ۔ ( ١٣ ) وہی لوگ ہیں جو نافرمان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان لوگوں کی طرح مت بنو جنہوں نے خدا کو بھلا دیا دنیا میں غرق ہوگئے پھر خدا نے ایسا کردیا کہ وہ اپنے تئیں آپ بھول گئے 2 یہی لوگ تو نافرمان ہیں دوزخ والے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں کی مانند مت ہونا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اس (اللہ) نے ان کو ایسا کردیا کہ انہیں خود اپنی خبر نہ رہی۔ ایسے ہی لوگ نافرمان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم ان لوگوں کی طرح مت ہوجانا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی ان کو بھلا دیا یہی وہ لوگ ہیں جو فاسق اور نافرمان ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے انہیں ایسا کردیا کہ خود اپنے تئیں بھول گئے۔ یہ بدکردار لوگ ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And be not as those who forgot Allah, wherefore He caused them to forget their own souls. Those! they are the transgressors.

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیو جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا سو اللہ نے خود ان کی جانوں کو ان سے بھلادیا یہی لوگ تو نافرمان ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم ان لوگوں کی طرح نہ بن جاؤ ، جو اللہ کو بھول بیٹھے تو اللہ نے ان کو خود ان کی جانوں سے غافل کردیا ۔ یہی لوگ اصلی نافرمان ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں کی طرح نہیں ہوجاؤ جنہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) ( کی یاد ) کو بھلادیا پس اللہ ( تعالیٰ ) نے انہیں اپنا آپ بھلوادیا وہی نافرمان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے انہیں ایسا کردیا کہ خود اپنے آپ کو بھول گئے یہ بدکردار لوگ ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے بھلا دیا اللہ کو تو اس کے نتیجے میں اللہ نے ان کو خود اپنی جانوں سے غافل کردیا ایسے ہی لوگ ہیں فاسق (وبدکار)

Translated by

Noor ul Amin

اوران لوگوں کی طرح نہ ہو جاناجو اللہ کو بھول گئے تواللہ نے انہیں ایسا بھلایاکہ وہ اپنے آپ کو بھی بھول گئے ( یعنی ایسے اعمال سے غافل ہوگئے جن کے ذریعے وہ اپنے نفسوں کو عذاب الٰہی سے بچاسکتے تھے ) یہی لوگ فاسق ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان جیسے نہ ہو جو اللہ کو بھول بیٹھے ( ف٦۱ ) تو اللہ نے انہیں بلا میں ڈالا کہ اپنی جانیں یاد نہ رہیں ( ف٦۲ ) وہی فاسق ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بھلا بیٹھے پھر اللہ نے اُن کی جانوں کو ہی اُن سے بھلا دیا ( کہ وہ اپنی جانوں کے لئے ہی کچھ بھلائی آگے بھیج دیتے ) ، وہی لوگ نافرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بھول گئے تواللہ نے ان کو اپنا آپ بھلا دیا یہی لوگ فاسق ( نافرمان ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And be ye not like those who forgot Allah; and He made them forget their own souls! Such are the rebellious transgressors!

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not be like those who forget about God. He will make them forget themselves. These are the sinful people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And be not like those who forgot Allah, and He caused them to forget themselves. Those are the rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And be not like those who forsook Allah, so He made them forsake their own souls: these it is that are the transgressors.

Translated by

William Pickthall

And be not ye as those who forgot Allah, therefor He caused them to forget their souls. Such are the evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन लोगों की तरह न हो जाना जिन्होंने अल्लाह को भुला दिया। तो उस ने भी ऐसा किया कि वे स्वयं अपने आप को भूल बैठे। वही अवज्ञाकारी हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جنہوں نے اللہ (کے احکام) سے بےپروائی کی (4) سو اللہ تعالیٰ نے خودان کی جان سے ان کو بےپروا بنادیا (5) یہی لوگ نافرمان ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جو اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے انہیں اپنے آپ سے بھلا دیا، یہی لوگ فاسق ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جو اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے انہیں خود اپنا نفس بھلا دیا ، یہی لوگ فاسق ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جو اللہ کو بھول گئے سو اللہ نے ان کو ان کی جانیں بھلا دیں یہ لوگ فاسق ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت ہو ان جیسے جنہوں نے بھلا دیا اللہ کو پھر اللہ نے بھلا دیئے ان کو ان کے جی وہ لوگ وہی ہیں نافرمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائو جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا پھر اللہ تعالیٰ نے خود ان کی جانوں سے ان کو غافل کردیا یہی تو وہ لوگ ہیں جو نافرمان ہیں۔