Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 2

سورة الحشر

ہُوَ الَّذِیۡۤ اَخۡرَجَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ مِنۡ دِیَارِہِمۡ لِاَوَّلِ الۡحَشۡرِ ؕ ؔمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ یَّخۡرُجُوۡا وَ ظَنُّوۡۤا اَنَّہُمۡ مَّانِعَتُہُمۡ حُصُوۡنُہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ فَاَتٰىہُمُ اللّٰہُ مِنۡ حَیۡثُ لَمۡ یَحۡتَسِبُوۡا ٭ وَ قَذَفَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الرُّعۡبَ یُخۡرِبُوۡنَ بُیُوۡتَہُمۡ بِاَیۡدِیۡہِمۡ وَ اَیۡدِی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ٭ فَاعۡتَبِرُوۡا یٰۤاُولِی الۡاَبۡصَارِ ﴿۲﴾

It is He who expelled the ones who disbelieved among the People of the Scripture from their homes at the first gathering. You did not think they would leave, and they thought that their fortresses would protect them from Allah ; but [the decree of] Allah came upon them from where they had not expected, and He cast terror into their hearts [so] they destroyed their houses by their [own] hands and the hands of the believers. So take warning, O people of vision.

وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافروں کو ان کے گھروں سے پہلے حشر کے وقت نکالا تمہارا گمان ( بھی ) نہ تھا کہ وہ نکلیں گے اور وہ خود (بھی ) سمجھ رہے تھے کہ ان کے ( سنگین ) قلعے انہیں ‌اللہ ( كے ‌عذاب ) ‌سے ‌بچا ‌لیں ‌گے ‌پس ‌ان ‌پر ‌اللہ ‌ ( كا ‌عذاب ) ‌ایسی ‌جگہ ‌سے ‌آپڑا کہ انہیں گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں اللہ نے رعب ڈال دیا اور وہ اپنے گھروں کو اپنے ہی ہاتھوں اجاڑ رہے تھے اور مسلمان کے ہاتھوں ( برباد کروا رہے تھے ) پس اے آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَخۡرَجَ
نکال دیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
ان کے گھروں سے
لِاَوَّلِ الۡحَشۡرِ
پہلے حشر/اکٹھ میں
مَا
نہیں
ظَنَنۡتُمۡ
گمان کیا تم نے
اَنۡ
کہ
یَّخۡرُجُوۡا
وہ نکل جائیں گے
وَظَنُّوۡۤا
اور وہ سمجھ رہے تھے
اَنَّہُمۡ
کہ بےشک وہ
مَّانِعَتُہُمۡ
بچانے والے ہیں انہیں
حُصُوۡنُہُمۡ
قلعے ان کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ سے
فَاَتٰىہُمُ
پس آیا ان کے پاس
اللّٰہُ
اللہ
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَمۡ
نہیں
یَحۡتَسِبُوۡا
انہوں نے گمان کیا
وَ قَذَفَ
اور اس نے ڈال دیا
فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ
ان کے دلوں میں
الرُّعۡبَ
رعب
یُخۡرِبُوۡنَ
وہ برباد کررہے تھے
بُیُوۡتَہُمۡ
اپنے گھروں کو
بِاَیۡدِیۡہِمۡ
اپنے ہاتھوں سے
وَاَیۡدِی
اور ہاتھوں سے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے
فَاعۡتَبِرُوۡا
پس عبرت پکڑو
یٰۤاُولِی الۡاَبۡصَارِ
اے آنکھوں والو
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے 
اَخۡرَجَ
نکال دیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفرکیا
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب سے 
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
ان کے گھروں سے
لِاَوَّلِ الۡحَشۡرِ
پہلے اکٹھ میں
مَا
نہ
ظَنَنۡتُمۡ
تم نے گمان کیا
اَنۡ
یہ کہ 
یَّخۡرُجُوۡا
وہ نکلیں گے
وَظَنُّوۡۤا
اورسمجھاتھاانہوں نے 
اَنَّہُمۡ
یقیناًان کو
مَّانِعَتُہُمۡ
بچانے والے ہیں
حُصُوۡنُہُمۡ
قلعے ان کے 
مِّنَ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ سے
فَاَتٰىہُمُ
توآیاان پر
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَمۡ یَحۡتَسِبُوۡا
نہیں انہیں خیال تھا
وَ قَذَفَ
اوراس نے ڈال دیا
فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ
ان کے دلوں میں
الرُّعۡبَ
رعب
یُخۡرِبُوۡنَ
وہ بربادکررہے تھے 
بُیُوۡتَہُمۡ
اپنے گھروں کو
بِاَیۡدِیۡہِمۡ
اپنے ہاتھوں سے
وَاَیۡدِی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اورمومنوں کے ہاتھوں سے
فَاعۡتَبِرُوۡا
سب عبرت حاصل کرو
یٰۤاُولِی الۡاَبۡصَارِ
اے آنکھوں والو!
Translated by

Juna Garhi

It is He who expelled the ones who disbelieved among the People of the Scripture from their homes at the first gathering. You did not think they would leave, and they thought that their fortresses would protect them from Allah ; but [the decree of] Allah came upon them from where they had not expected, and He cast terror into their hearts [so] they destroyed their houses by their [own] hands and the hands of the believers. So take warning, O people of vision.

وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافروں کو ان کے گھروں سے پہلے حشر کے وقت نکالا تمہارا گمان ( بھی ) نہ تھا کہ وہ نکلیں گے اور وہ خود (بھی ) سمجھ رہے تھے کہ ان کے ( سنگین ) قلعے انہیں ‌اللہ ( كے ‌عذاب ) ‌سے ‌بچا ‌لیں ‌گے ‌پس ‌ان ‌پر ‌اللہ ‌ ( كا ‌عذاب ) ‌ایسی ‌جگہ ‌سے ‌آپڑا کہ انہیں گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں اللہ نے رعب ڈال دیا اور وہ اپنے گھروں کو اپنے ہی ہاتھوں اجاڑ رہے تھے اور مسلمان کے ہاتھوں ( برباد کروا رہے تھے ) پس اے آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے پہلے ہی حملے میں اہل کتاب کافروں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کیا۔ تمہیں یہ خیال بھی نہ تھا کہ وہ (اپنے گھروں سے) نکل جائیں گے اور وہ یہ یقین کئے بیٹھے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ (کی گرفت) سے بچا لیں گے۔ مگر اللہ نے ایسے رخ سے انہیں آلیا جس کا انہیں خواب و خیال بھی نہ تھا۔ اور ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا کہ وہ خود ہی اپنے گھروں کو برباد کرنے لگے اور مسلمانوں کے ہاتھوں بھی کروانے لگے۔ پس اے اہل بصیرت ! عبرت حاصل کرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جس نے اہلِ کتاب کے کافروں کوپہلے اکٹھ میں اُن کے گھروں سے نکال دیاتم نے یہ گمان نہیں کیاتھا کہ وہ نکل جائیں گے اور اُنہوں نے بھی یہ سمجھاتھاکہ اُن کے قلعے یقینااُنہیں اﷲ تعالیٰ سے بچا نے والے ہیں تو اﷲ تعالیٰ اُن کے پاس آیاجہاں سے انہوں نے خیال بھی نہیں کیاتھااور اُس نے اُن کے دلوں پر رعب ڈال دیا، وہ اپنے ہاتھوں سے اور مومنوں کے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد کررہے تھے، چنانچہ آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who expelled the disbelievers of the People of the Book from their homes at the time of the first gathering.1 You did not expect that they would leave, and they deemed that their fortresses would protect them from Allah. But Allah came to them from where they did not expect, and cast fear in their hearts when they were spoiling their homes with their own hands and with the hands of the believers. So, learn a lesson, 0 those who have eyes.

وہی ہے جس نے نکال دیا ان کو جو منکر ہیں کتاب والوں میں ان کے گھروں سے پہلے ہی اجتماع پر لشکر کے ، تم نہ اٹکل کرتے تھے کہ نکلیں گے وہ اور وہ خیال رکھتے تھے کہ ان کو بچا لیں گے ان کے قلعے اللہ کے ہاتھ سے پھر پہنچا ان پر اللہ جہاں سے ان کو خیال نہ تھا اور ڈال دی ان کے دلوں میں دھاک اجاڑنے لگے اپنے گھر اپنے ہاتھوں اور مسلمانوں کے ہاتھوں سو عبرت پکڑو اے آنکھ والو !

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جس نے نکال باہر کیا ان کافروں کو جو اہل کتاب میں سے تھے ان کے گھروں سے پہلے جمع ہونے کے وقت (اے مسلمانو ! ) تمہیں یہ گمان نہیں تھا کہ وہ (اتنی آسانی سے) نکل جائیں گے اور وہ بھی سمجھتے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ (کی پکڑ) سے بچا لیں گے تو اللہ نے ان پر حملہ کیا وہاں سے جہاں سے انہیں گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں اس نے رعب ڈال دیا وہ برباد کر رہے تھے اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں سے بھی اور اہل ایمان کے ہاتھوں سے بھی پس عبرت حاصل کرو اے آنکھیں رکھنے والو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who in the first assault drove forth the People of the Book that disbelieved from their homes at the first gathering of forces. You did not believe that they would leave; while they too thought that their fortresses would defend them against Allah. Then Allah came upon them from whence they did not even imagine, casting such terror into their hearts that they destroyed their homes by their own hands and their destruction was also caused by the hands of the believers. So learn a lesson from this, O you who have perceptive eyes!

وہی ہے جس نے اہل کتاب کافروں کو پہلے ہی حملے 2 میں ان کے گھروں سے نکال باہر کیا 3 ۔ تمھیں ہرگز یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے ، اور وہ بھی یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ ان کی گڑھیاں انہیں اللہ سے بچا لیں 4 گی ۔ مگر اللہ ایسے رخ سے ان پر آیا جدھر ان کا خیال بھی نہ گیا تھا 5 ۔ اس نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد کر رہے تھے اور مومنوں کے ہاتھوں بھی برباد کروا رہے 6 تھے ۔ پس عبرت حاصل کرو اے دیدہ بینا رکھنے والو 7 !

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافر لوگوں کو ان کے گھروں سے پہلے اجتماع کے موقع پر نکال دیا ۔ ( ١ ) ( مسلمانو ) تمہیں یہ خیال بھی نہیں تھا کہ وہ نکلیں گے ، او وہ بھی یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ سے بچا لیں گے ۔ پھر اللہ ان کے پاس ایسی جگہ سے آیا جہاں ان کا گمان بھی نہیں تھا ، اور اللہ نے ان کے د لوں میں رعب ڈال دیا کہ وہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں سے بھی اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے بھی اجاڑ رہے تھے ۔ ( ٢ ) لہذا اے آنکھوں والو ! عبرت حاصل کرلو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی ہے خدا ہے جس نے اہل کتاب کے کافروں بنی نضیر کے یہودیوں کو پہلے حشر کے وقت ان کے گھروں میں سے نکال باہر کیا 4(مسلمانو) تم کو تو ان کے نکلنے کا گمان بھی نہ تھا (سمجھتے تھے بڑے زور دار ہیں اور وہ بھی یہ سمجھتے تھے کہ ان کے قلعے ان کو اللہ (کے عذاب) سے بچا لیں گے لیکن اللہ (کا حکم) ان پر ایسی جگہ سے آن پہونچا جدھر سے ان کو گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں (مسلمانوں کی) وہاں ڈال دی یہ حال ہوگیا کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے جاڑنے لگے تو عقل کی آنکھ والو (اس واقعہ سے) عبرت لو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ہے جس نے کفار اہل کتاب (بنو نضیر) کو ان کے گھروں سے اکٹھا کرکے پہلی ہی بار نکال دیا۔ تمہیں خیال بھی نہ تھا کہ وہ کبھی (گھروں سے) نکلیں گے اور انہوں نے یہ سوچ رکھا تھا کہ ان کے قلعے ان کو اللہ سے بچا لیں گے۔ سو اللہ (کا عذاب) ان پر ایسی جگہ سے پہنچا کہ ان کو (اس کا) گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں سے اور ایمان والوں کے ہاتھوں سے اجاڑ رہے تھے۔ تو اے بصیرت رکھنے والو ! عبرت حاصل کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی ہے جس نے اہل کتاب ( میں سے بنو نضیر) کو ان کے گھروں سے پہلی مرتبہ اکٹھا کرکے نکال دیا۔ تمہیں تو اس کا گمان بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ خود بھی یہ خیال کئے بیٹھے تھے کہ ان کے قلعے (نما گھر) انہیں اللہ کے ہاتھ سے بچا لیں گے۔ پھر اللہ کا عذاب ان پر ایسی جگہ سے آیا جس کا انہیں گمان تک نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا تھا کہ وہ اپنے ہاتھوں او اہل ایمان کے ہاتھوں سے اپنے گھروں کو برباد کر رہے تھے۔ اے آنکھوں والو ! اس (واقعہ) سے عبرت و نصیحت حاصل کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ لوگ یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا لیں گے۔ مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ لیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا۔ اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصیرت کی) آنکھیں رکھنے والو عبرت پکڑو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is that drave forth those of the people of the Book who disbelieved from their homes at the first gathering, Ye imagined no that they would go -forth; and they imagined that their fortresses would protect them against Allah. Wherefore Allah came upon them whence they reckoned not, and cast terror in their hearts so that they made their houses desolate with their own hands and the hands of the believers. So learn a lesson. O ye endued with insight!

وہ وہی ہے جس نے کفار اہل کتاب کو ان کے گھروں سے پہلی ہی بار اکٹھا کرکے نکال دیا ۔ تمہارا گمان بھی نہ تھا کہ وہ نکلیں گے اور خود ان کا خیال یہ تھا کہ ان کے قلعے ان کو اللہ (کی گرفت) سے بچالیں گے ۔ سو اللہ (کا عذاب) ان پر ایسی جگہ سے پہنچا کہ انہیں خیال بھی نہ تھا اور اللہ نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا تو وہ اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں سے ہی اجاڑ رہے تھے اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے بھی ۔ سو اے دانش والو ! عبرت حاصل کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے نکالا ان لوگوں کو جنہوں نے اہلِ کتاب میں سے کفر کیا ، ان کے گھروں سے حشرِ اوّل کیلئے ۔ تمہارا گمان نہ تھا کہ وہ ( کبھی اپنے گھروں سے ) نکلیں گے اور ان کا گھمنڈ یہ تھا کہ ان کے قلعے ان کو اللہ ( کی پکڑ ) سے بچائے رکھیں گے تو اللہ ( کا قہر ) ان پر وہاں سے آدھمکا جہاں سے ان کو گمان بھی نہیں ہوا اور اس نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا ۔ وہ اپنے گھروں کو اجاڑ رہے تھے ، خود اپنے ہاتھوں سے بھی اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے بھی ۔ پس عبرت حاصل کرو اس سے ، اے آنکھیں رکھنے والو!

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہی ذات ہے جس نے اہلِ کتاب میں سے کافروں کو ان کے گھروں سے پہلی بار اکٹھا کرکے نکالا ، تمہارا گمان نہیں تھا کہ وہ نکلیں گے اور ان کا خیال تھا کہ بلاشبہ انہیں ان کے قلعے اللہ ( تعالیٰ ) ( کی پکڑ ) سے بچالیں گے ، پھر ان پر اللہ ( تعالیٰ ) ( کا عذاب ) ایسی جگہ سے آیا جس کا انہیں گمان ( بھی ) نہ تھا اور اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کے دلوں میں رعب /خوف ڈالا ( جس کی وجہ سے ) وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے گھروں کو ویران کررہے تھے اور ایمان والوں کے ہاتھوں ( بھی ) پس اے بصیرت والو! عبرت پکڑو!

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جس نے اہل کتاب کافروں کو پہلے ہی حملے میں ان کے گھروں سے نکال باہر کیا، تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو اللہ (کے عذاب) سے بچا لیں گے مگر اللہ نے ان کو وہاں سے آلیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اجاڑنے لگے تو اے اہل بصیرت عبرت حاصل کرو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ وہی ہے جس نے نکال باہر کیا اہل کتاب کے کافروں کو ان کے گھروں سے پہلے حشر میں (ورنہ ظاہری حالات کے اعتبار سے) تمہیں یہ گمان بھی نہ تھا کہ کبھی یہ لوگ اپنے گھروں سے نکل جائیں گے اور خود انہوں نے بھی یہ سمجھ رکھا تھا کہ ان کے (یہ مضبوط) قلعے ان کو بچالیں گے اللہ سے مگر اللہ (کا عذاب) ان پر وہاں سے آیا جہاں سے ان کو گماں بھی نہ تھا اور اس نے ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا کہ یہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں سے بھی ویران کر رہے تھے اور اہل ایمان کے ہاتھوں سے بھی (ان کو ویران کروا رہے تھے) پس تم عبرت پکڑو اے دیدہ بینا رکھنے والو !

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے پہلے ہی حملے میں اہل کتاب کافروں ( یعنی بنی نضیر کے یہودیوں ) کوان کے گھروں سے نکال کرباہر کیا تمہیں یہ خیال بھی نہ تھاکہ وہ نکل جائیں گے اور وہ یہ یقین کئے بیٹھے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ سے بچالیں گے ، مگراللہ نے ایسے رخ سے انہیں آن لیاجس کا انہیں خیال بھی نہ تھااوران کے دلوں میں ایسارعب ڈال دیاکہ وہ خودہی اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں سے برباد کرنے لگے اور مسلمانوں کے ہاتھوں بھی کروانے لگے پس اے اہل بصیرت!تم لوگ عبرت حاصل کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے جس نے ان کافر کتابیوں کو ( ف۳ ) ان کے گھروں سے نکالا ( ف٤ ) ان کے پہلے حشر کے لیے ( ف۵ ) تمہیں گمان نہ تھا کہ وہ نکلیں گے ( ف٦ ) اور وہ سمجھتے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ سے بچالیں گے تو اللہ کا حکم ان کے پاس آیا جہاں سے ان کا گمان بھی نہ تھا ( ف۷ ) اور اس نے ان کے دلوں میں رعب ڈالا ( ف۸ ) کہ اپنے گھر ویران کرتے ہیں اپنے ہاتھوں ( ف۹ ) اور مسلمانوں کے ہاتھوں ( ف۱۰ ) تو عبرت لو اے نگاہ والو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے اُن کافر کتابیوں کو ( یعنی بنو نضیر کو ) پہلی جلاوطنی میں گھروں سے ( جمع کر کے مدینہ سے شام کی طرف ) نکال دیا ۔ تمہیں یہ گمان ( بھی ) نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور انہیں یہ گمان تھا کہ اُن کے مضبوط قلعے انہیں اللہ ( کی گرفت ) سے بچا لیں گے پھر اللہ ( کے عذاب ) نے اُن کو وہاں سے آلیا جہاں سے وہ گمان ( بھی ) نہ کرسکتے تھے اور اس ( اللہ ) نے اُن کے دلوں میں رعب و دبدبہ ڈال دیا وہ اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں اور اہلِ ایمان کے ہاتھوں ویران کر رہے تھے ۔ پس اے دیدۂ بینا والو! ( اس سے ) عبرت حاصل کرو

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے اہلِ کتاب کے کافروں ( بنی نضیر ) کو پہلی بار اکٹھا کر کے ان کے گھروں سے نکال دیا ۔ تمہیں گمان بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ بھی خیال کرتے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ ( کی گر فت ) سے بچا لیں گے تو اللہ ( کا قہر ) ایسی جگہ سےایا جہاں سے ان کو خیال بھی نہیں تھا اور اس نے ان کے دلوں میں ( رسول ( ص ) کا ) رعب ڈال دیا تو وہ اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے گھروں کو خراب و برباد کر رہے تھے اور اہلِ ایمان کے ہاتھوں سے بھی عبرت حاصل کرو اے دیدۂ بینا رکھنے والو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who got out the Unbelievers among the People of the Book from their homes at the first gathering (of the forces). Little did ye think that they would get out: And they thought that their fortresses would defend them from Allah! But the (Wrath of) Allah came to them from quarters from which they little expected (it), and cast terror into their hearts, so that they destroyed their dwellings by their own hands and the hands of the Believers, take warning, then, O ye with eyes (to see)!

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who drove the disbelievers among the followers of the Bible out of their homes (in the Arabian Peninsula) as the first time exiles. You did not think that they would leave their homes and they thought that their fortresses would save them from God. The decree of God came upon them in a way that even they did not expect. He caused such terror to enter their hearts that they started to destroy their own homes by their own hands and by those of the believers. People of vision, learn from this a lesson.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He it is Who drove out the disbelievers among the People of the Scripture from their homes at the first gathering. You did not think that they would get out. And they thought that their fortresses would defend them from Allah! But Allah reached them from a place whereof they expected it not, and He cast terror into their hearts so that they demolished their own dwellings with their own hands and the hands of the believers. Then take admonition, O you with eyes.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who caused those who disbelieved of the followers of the Book to go forth from their homes at the first banishment you did not think that they would go forth, while they were certain that their fortresses would defend them against Allah; but Allah came to them whence they did not expect, and cast terror into their hearts; they demolished their houses with their own hands and the hands of the believers; therefore take a lesson, O you who have eyes!

Translated by

William Pickthall

He it is Who hath caused those of the People of the Scripture who disbelieved to go forth from their homes unto the first exile. Ye deemed not that they would go forth, while they deemed that their strongholds would protect them from Allah. But Allah reached them from a place whereof they recked not, and cast terror in their hearts so that they ruined their houses with their own hands and the hands of the believers. So learn a lesson, O ye who have eyes!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिस ने किताब वालों में से उन लोगों को जिन्होंने इनकार किया, उन के घरों से पहले ही जमावड़े में निकल बाहर किया यद्यपि तुम्हें गुमान न था कि वे निकल जाऐंगे। वे समझ रहे थे कि उन की गढ़ियाँ अल्लाह से उन्हें बचा लेंगी। किन्तु अल्लाह उन पर वहाँ से आया जिस का उन्हें गुमान भी न था। और उस ने उन के दिलों में रोब डाल दिया कि वे अपने घरों को स्वयं अपने हाथों और ईमान वालों के हाथों भी उजाड़ने लगे। अतः शिक्षा ग्रहण करो, ऐ दृष्टि रखने वालो!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہی ہے جس نے (ان) اہل کتاب (یعنی بنی نضیر) کو ان کے گھروں سے پہلی ہی بار اکٹھا کرکے نکال دیا (5)․تمہارا گمان بھی نہ تھا کہ وہ (کبھی اپنے گھروں سے) نکلیں گے اور (خود) انہوں نے یہ گمان کر رکھا تھا کہ ان کے قلعے ان کو اللہ سے بچالیں گے (1) سو ان پر خدا (کا عقاب) ایسی جگہ سے پہنچا کہ ان کو خیال بھی نہ تھا (2) اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ اپنے گھروں کو خوداپنے ہاتھوں سے اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے بھی اجاڑ رہے تھے سو اے دانشمندو (اس حالت کو دیکھ کر) عبرت حاصل کرو۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے جس نے اہل کتاب سے کفار کو پہلے ہی ہلے میں ان کے گھروں سے نکال باہر کیا، تمہیں گمان بھی نہیں تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ بھی یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ سے بچا لیں گے، مگر اللہ ان پر اس طرف سے آیا جس طرف کا وہ خیال نہیں رکھتے تھے۔ اس نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے اور مومنوں کے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد کر رہے تھے اے عقل رکھنے والو عبرت حاصل کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جس نے اہل کتاب کافروں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کیا۔ تمہیں ہرگز یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے ، اور وہ بھی یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ ان کی گڑھیاں انہیں اللہ سے بچا لیں گی۔ مگر ایسے رخ سے ان پر آیا جدھر ان کا خیال بھی نہ گیا تھا۔ اس نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد کررہے تھے اور مومنوں کے ہاتھوں بھی برباد کروا رہے تھے۔ پس عبرت حاصل کرو اے دیدہ بینار رکھنے والو !

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہ ہی ہے جس نے کافروں کو یعنی اہل کتاب کو پہلی بار گھروں سے نکال دیا، تمہارا گمان نہ تھا کہ وہ لوگ نکلیں گے اور انہوں نے گمان کیا تھا کہ ان کے قلعے انہیں اللہ سے بچالیں گے سو ان پر اللہ کا انتقام ایسی جگہ سے آگیا جہاں سے ان کا خیال بھی نہ تھا اور اللہ نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا وہ اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں سے اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے اجاڑ رہے تھے، سو اے آنکھوں والو عبرت حاصل کرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جس نے نکال دیا ان کو جو منکر ہیں کتاب والوں میں ان کے گھروں سے  پہلے ہی اجتماع پر لشکر کے تم نہ اٹکل کرتے تھے کہ نکلیں گے اور وہ خیال رکھتے تھے کہ ان کو بچا لیں گے ان کے قلعے اللہ کے ہاتھ سے، پھر پہنچا ان پر اللہ جہاں سے ان کو خیال نہ تھا اور ڈال دی ان کے دلوں میں دھاک اجاڑنے لگے اپنے گھر اپنے ہاتھوں اور مسلمانوں کے ہاتھوں سو عبرت پکڑو اے آنکھ والو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہی ہے جس نے کفار اہل کتاب یعنی بنی نضیر کو ان کے گھروں سے پہلی مرتبہ اکٹھا کرکے نکال دیا اے مسلمانو ! تم کو یہ گمان بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ خود یہ خیال کئے بیٹھے تھے کہ ان کے قلعے ان کو اللہ کے ہاتھ سے بچالیں گے پھر اللہ تعالیٰ کا عتاب ان پر ایسی جگہ سے آیا جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا کہ وہ کفار اہل کتاب اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں سے بھی اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے بھی برباد کررہے تھے لہٰذا اے آنکھوں والو عبرت حاصل کرو۔