Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 23

سورة الحشر

ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ اَلۡمَلِکُ الۡقُدُّوۡسُ السَّلٰمُ الۡمُؤۡمِنُ الۡمُہَیۡمِنُ الۡعَزِیۡزُ الۡجَبَّارُ الۡمُتَکَبِّرُ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۲۳﴾

He is Allah , other than whom there is no deity, the Sovereign, the Pure, the Perfection, the Bestower of Faith, the Overseer, the Exalted in Might, the Compeller, the Superior. Exalted is Allah above whatever they associate with Him.

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ نہایت پاک سب عیبوں سے صاف امن دینے والا نگہبان غالب زورآور اور بڑائی والا پاک ہے اللہ ان چیزوں سے جنہیں یہ اس کا شریک بناتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہ
اللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡ
وہی ہے جو
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ(برحق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
اَلۡمَلِکُ
جو بادشاہ ہے
الۡقُدُّوۡسُ
نہایت پاک ہے
السَّلٰمُ
سلامتی والا ہے
الۡمُؤۡمِنُ
امن دینے والا ہے
الۡمُہَیۡمِنُ
نگہبان ہے
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غالب ہے
الۡجَبَّارُ
زبردست زور آور ہے
الۡمُتَکَبِّرُ
بےحد بڑائی والا ہے
سُبۡحٰنَ
پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہ 
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
الَّذِیۡ
وہ ذات ہے کہ 
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی معبود
اِلَّا
سوا
ہُوَ
اس کے 
اَلۡمَلِکُ
بادشاہ
الۡقُدُّوۡسُ
نہایت پاک 
السَّلٰمُ
سلامتی والا
الۡمُؤۡمِنُ
امن دینے والا
الۡمُہَیۡمِنُ
نگہبان 
الۡعَزِیۡزُ
سب پرغالب
الۡجَبَّارُ
اپنی مرضی چلانے والا
الۡمُتَکَبِّرُ
بے حدبڑائی والا
سُبۡحٰنَ
پاک ہے
اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ 
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک بناتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

He is Allah , other than whom there is no deity, the Sovereign, the Pure, the Perfection, the Bestower of Faith, the Overseer, the Exalted in Might, the Compeller, the Superior. Exalted is Allah above whatever they associate with Him.

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ نہایت پاک سب عیبوں سے صاف امن دینے والا نگہبان غالب زورآور اور بڑائی والا پاک ہے اللہ ان چیزوں سے جنہیں یہ اس کا شریک بناتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ وہ بادشاہ ہے، پاک ذات ، سراسر سلامتی والا، امن دینے والا نگہبان ، ہر چیز پر غالب ، اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا اور کبریائی والا ہے اللہ ان باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ اس کا شریک بناتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ وہ ذات ہے جس کے سواکوئی معبود نہیں ،بادشاہ ہے، نہایت پاک،سلامتی والا،امن دینے والا،نگہبان،سب پرغالب،اپنی مرضی چلانے والا،بے حدبڑائی والاہے، اﷲ تعالیٰ اس سے پاک ہے جووہ شریک بناتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is Allah, besides whom there is no god, the Sovereign, the Most Pure [ from all defects ], the Most Safe [ from all defects ], the Peace-Giver, the Guardian, the All-Mighty, the Restorer [ of the losses ], the Lord of Greatness. Pure is Allah from what they associate with Him.

وہ اللہ ہے جس کے سوائے بندگی نہیں کسی کی وہ بادشاہ ہے پاک ذات سب عیبوں سے سالم امان دینے والا پناہ میں لینے والا زبردست دباؤ والا صاحب عظمت پاک ہے اللہ ان کے شریک بتلانے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ حقیقی بادشاہ یکسرپاک سراپا سلامتی (اور ہر اعتبار سے سالم) امن دینے والا پناہ میں لینے والا زبردست (مطلق العنان ) اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا سب بڑائیوں کا مالک۔ اللہ پاک ہے ان تمام چیزوں سے جو یہ شرک کرتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He is Allah: there is no god but He: the King, the Holy, the All-Peace, the Giver of security, the Overseer, the Most Mighty, the Overpowering, the All-Great. Exalted be He from whatever they associate with Him.

وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہ بادشاہ 36 ہے نہایت مقدس37 ، سراسر سلامتی ، امن دینے والا 38 ، نگہبان 40 ، سب پر غالب 41 ، اپنا حکم بزورنافذ کرنے والا 42 ، اور بڑا ہی ہو کر 43 رہنے والا ۔ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو لوگ کر رہے ہیں 44 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، جو بادشاہ ہے ، تقدس کا مالک ہے ، سلامتی دینے والا ہے ، امن بخشنے والا ہے ، سب کا نگہبان ہے ، بڑے اقتدار والا ہے ، ہر خرابی کی اصلاح کرنے والا ہے ، بڑائی کا مالک ہے ۔ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی سچا خدا نہیں وہی (سارے جہان کا) بادشاہ ہے (تمام برائیوں سے) پاک (تمام عیبوں سے) چنگا (اپنے بندوں کو) ہی دینے والا (یا اپنے وعدے کو سچ کرنیوالا ہر چیز کی نگہبانی کرنیوالا زبردست بڑے دبائو والا بڑائی والا اللہ ان مشرکوں کے شرک سے کہیں پاک ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ اللہ ایسا معبود ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات ، سلامتی ، امن دینے والا ، نگہبان غالب ، زبردست ، بڑائی والا ہے۔ اللہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ بادشاہ ہے۔ ہر عیب سے پاک ذات ہے، امن دینے والا، نگہبانی کرنے والا، تمام قوتوں کا مالک، نہایت زبردست ، بڑی عظمت والا، اور اس کی ذات ان تمام چیزوں سے پاک ہے جنہیں یہ لوگ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He is Allah, there is no God but He, the Sovereign, the Holy, the Author of Safety, the Giver of Peace, the Protector, the Mighty, the Mender, the Majestic. Hallowed be Allah from all that they associate!

اللہ وہی تو ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بادشاہ ہے پاک ہے سالم ہے امن دینے والا ہے نگہبانی کرنے والا ہے زبردست ہے خرابی کا درست کرنے والا ہے بڑا عظمت والا ہے پاک ہے اللہ لوگوں کے شرک سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں – بادشاہ ، یکسر پاک ، سراپا سکھ ، امن بخش ، معتمد ، غالب ، زور آور ، صاحبِ کبریاء ۔ اللہ پاک ہے ان چیزوں سے جن کو لوگ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ اللہ ( تعالیٰ ) وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ( وہ ) بادشاہ ، بزرگی والا ، سلامتی والا ، امن دینے والا ، نگہبانی کرنے والا ، غلبے والا ، بگڑی بنانے والا ، بڑائی والا ( ہے ) پاک ہے اللہ ( تعالیٰ ) اس سب سے جو وہ شرک کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، بادشاہ ہے، پاک ذات سب عیبوں سے سالم امان دینے والا، نگہبان، غالب، زبردست بڑائی والا، اور اللہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ اللہ وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بادشاہ حقیقی ہے نہایت پاک سراسر سلامتی امن دینے والا نگہبان سبپر غالب ہر خرابی کو درست کرنے والا بڑی ہی عظمت والا اللہ پاک ہے ان تمام چیزوں سے جن کو یہ لوگ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہ اللہ ہی ہے جس کے سواکوئی معبودنہیں ، وہ بادشاہ ہے ، ہرعیب سے پاک ذات ہے ، سلامتی دینے والا ، امن وسکون دینے والا ، سب کانگہبان ہے ، ہر چیز پر غالب ہے ، اپناحکم نافذکرنیوالا اور شان والااور سب سے بڑا ہے اور ان باتوں سے پاک ہےجو یہ لوگ اس کاشریک بناتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ ( ف٦۸ ) نہایت پاک ( ف٦۹ ) سلامتی دینے والا ( ف۷۰ ) امان بخشنے والا ( ف۷۱ ) حفاظت فرمانے والا عزت والا عظمت والا تکبر والا ( ف۷۲ ) اللہ کو پاکی ہے ان کے شرک سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ( حقیقی ) بادشاہ ہے ، ہر عیب سے پاک ہے ، ہر نقص سے سالم ( اور سلامتی دینے والا ) ہے ، امن و امان دینے والا ( اور معجزات کے ذریعے رسولوں کی تصدیق فرمانے والا ) ہے ، محافظ و نگہبان ہے ، غلبہ و عزّت والا ہے ، زبردست عظمت والا ہے ، سلطنت و کبریائی والا ہے ، اللہ ہر اُس چیز سے پاک ہے جسے وہ اُس کا شریک ٹھہراتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے وہ ( حقیقی ) بادشاہ ، ( ہر عیب سے ) مقدس ( پاک ) ، سراپا سلامتی ، امن و امان دینے والا ، نگہبانی کرنے والا ، غالب آنے والا زور آور ( یا سرکشوں کو زیر کرنے والا ) اور کبریائی و بڑائی والا ہے ( اور ) اللہ اس شرک سے پاک ہے جو لوگ کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah is He, than Whom there is no other god;- the Sovereign, the Holy One, the Source of Peace (and Perfection), the Guardian of Faith, the Preserver of Safety, the Exalted in Might, the Irresistible, the Supreme: Glory to Allah! (High is He) above the partners they attribute to Him.

Translated by

Muhammad Sarwar

He is the only Lord, the King, the Holy, the Peace, the Forgiver, the Watchful Guardian, the Majestic, the Dominant, and the Exalted. God is too exalted to have any partner.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He is Allah, beside Whom La ilaha illa Huwa, Al-Malik, Al-Quddus, As-Salam, Al-Mu`min, Al-Muhaymin, Al-`Aziz, Al-Jabbar, Al-Mutakabbir. Glory be to Allah! Above all that they associate as partners with Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He is Allah, besides Whom there is no god; the King, the Holy, the Giver of peace, the Granter of security, Guardian over all, the Mighty, the Supreme, the Possessor of every greatness Glory be to Allah from what they set up (with Him).

Translated by

William Pickthall

He is Allah, than Whom there is no other Allah, the Sovereign Lord, the Holy One, Peace, the Keeper of Faith, the Guardian, the Majestic, the Compeller, the Superb. Glorified be Allah from all that they ascribe as partner (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही अल्लाह है जिस के सिवा कोई पूज्य नहीं। बादशाह है अत्यन्त पवित्र, सर्वथा सलामती, निश्चिन्तता प्रदान करने वाला, संरक्षक, प्रभुत्वशाली, प्रभावशाली (टुटे हुए को जोड़ने वाला), अपनी बड़ाई प्रकट करने वाला। महान और उच्च है अल्लाह उस शिर्क से जो वे करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا معبود ہے کہ اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں وہ بادشاہ ہے (سب عیبوں سے) پاک ہے سالم ہے (6) امن دینے والا ہے (7) نگہبانی کرنے والا ہے زبردست ہے خرابی کا درست کردینے والا ہے بڑی عظمت والا ہے اللہ تعالیٰ (جسکی شان یہ ہے) لوگوں کے شرک سے پاک ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بادشاہ ہے نہایت پاک، سراسر سلامتی والا، امن دینے والا، نگہبان، اپنا حکم نافذ کرنے پر نہایت غالب اور بڑائی والا ہے، اللہ اس شرک سے پاک ہے جو لوگ کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ ہے نہایت مقدس ، سراسر سلامتی ، امن دینے والا ، نگہبان ، سب پر غالب ، اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا ، اور بڑا ہی ہوکر رہنے والا۔ پاک ہے ، اللہ اس شرک سے جو لوگ کررہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ بادشاہ ہے، بہت پاک ہے، باسلامت ہے، امن دینے والا ہے، عزیز ہے، جبار ہے، بڑی عظمت والا ہے، اللہ ان باتوں سے پاک ہے جو لوگ شرک کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ اللہ ہے جس کے سوا بندگی نہیں کسی کی وہ بادشاہ ہے پاک ذات سب عیبوں سے سالم امان دینے والا   پناہ میں لینے والا زبردست دباؤ والا صاحب عظمت، پاک ہے اللہ ان کے شریک بتلانے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ ایسا معبود ہے کہ اس کے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ بادشاہ ہے پاک ذات ہے بےعیب ہے امن دینے والا ہے نگہبانی کرنے والا ہے کمال قوت کا مالک ہے نہایت زبردست ہے بڑی عظمت والا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ان لوگوں کے شرک سے پاک ہے۔