Surat ul Hashar

Surah: 59

Verse: 7

سورة الحشر

مَاۤ اَفَآءَ اللّٰہُ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ مِنۡ اَہۡلِ الۡقُرٰی فَلِلّٰہِ وَ لِلرَّسُوۡلِ وَ لِذِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنِ وَ ابۡنِ السَّبِیۡلِ ۙ کَیۡ لَا یَکُوۡنَ دُوۡلَۃًۢ بَیۡنَ الۡاَغۡنِیَآءِ مِنۡکُمۡ ؕ وَ مَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ٭ وَ مَا نَہٰىکُمۡ عَنۡہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ۘ﴿۷﴾

And what Allah restored to His Messenger from the people of the towns - it is for Allah and for the Messenger and for [his] near relatives and orphans and the [stranded] traveler - so that it will not be a perpetual distribution among the rich from among you. And whatever the Messenger has given you - take; and what he has forbidden you - refrain from. And fear Allah ; indeed, Allah is severe in penalty.

بستیوں والوں کا جو ( مال ) اللہ تعالٰی تمہارے لڑے بھڑے بغیر اپنے رسول کے ہاتھ لگائے وہ اللہ کا ہے اور رسول کا اور قرابت والوں کا اور یتیموں مسکینوں کا اور مسافروں کا ہے تاکہ تمہارے دولت مندوں کے ہاتھ میں ہی یہ مال گردش کرتا نہ رہ جائے اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو ، اور جس سے روکے رک جاؤ اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہا کرو ، یقیناً اللہ تعالٰی سخت عذاب والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَاۤ
جو
اَفَآءَ
لوٹایا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلٰی رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول پر
مِنۡ اَہۡلِ الۡقُرٰی
بستی والوں میں سے
فَلِلّٰہِ
پس اللہ کے لیے ہے
وَلِلرَّسُوۡلِ
اور رسول کے لیے
وَلِذِی الۡقُرۡبٰی
اور قرابت داروں کے لیے
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیموں
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اور مسکینوں
وَابۡنِ السَّبِیۡلِ
اور مسافروں کے لیے
کَیۡ لَا
تا کہ نہ
یَکُوۡنَ
ہو وہ
دُوۡلَۃًۢ
گردش کرنے والا
بَیۡنَ
درمیان
الۡاَغۡنِیَآءِ
دولت مندوں کے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَمَاۤ
اور جو
اٰتٰىکُمُ
دیں تمہیں
الرَّسُوۡلُ
رسول
فَخُذُوۡہُ
پس لے لو اسے
وَمَا
اور جس چیز سے
نَہٰىکُمۡ
وہ روکیں تمہیں
عَنۡہُ
اس سے
فَانۡتَہُوۡا
پس رک جاؤ
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
شَدِیۡدُ
سخت
الۡعِقَابِ
سزا والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَاۤ
جو
اَفَآءَ
لوٹادیاہے 
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ نے 
عَلٰی
اوپر
رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول کے
مِنۡ اَہۡلِ الۡقُرٰی
بستیوں والوں سے
فَلِلّٰہِ
تواﷲتعالیٰ کے لیے ہے
وَلِلرَّسُوۡلِ
اوررسول کے لیے ہے
وَلِذِی الۡقُرۡبٰی
اوررشتہ داروں کے لے
وَالۡیَتٰمٰی
اوریتیموں کے لیے
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اورمسکینوں کے لیے
وَابۡنِ السَّبِیۡلِ
اورمسافروں کے لیے
کَیۡ
تاکہ
لَا
نہ
یَکُوۡنَ
رہے
دُوۡلَۃًۢ
گردش کرنے والا
بَیۡنَ الۡاَغۡنِیَآءِ
درمیان مالداروں کے لیے
مِنۡکُمۡ
تم سب میں سے
وَمَاۤ
اورجوکچھ
اٰتٰىکُمُ
دیاتمہیں
الرَّسُوۡلُ
رسول نے
فَخُذُوۡہُ
تووہ لے لو
وَمَا
اورجس سے
نَہٰىکُمۡ
روک دیاہے تمہیں
عَنۡہُ
اس سے 
فَانۡتَہُوۡا
تورک جاؤ
وَاتَّقُوا
اورسب ڈرو
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ سے 
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ 
شَدِیۡدُ
سخت
الۡعِقَابِ
سزادینے والاہے
Translated by

Juna Garhi

And what Allah restored to His Messenger from the people of the towns - it is for Allah and for the Messenger and for [his] near relatives and orphans and the [stranded] traveler - so that it will not be a perpetual distribution among the rich from among you. And whatever the Messenger has given you - take; and what he has forbidden you - refrain from. And fear Allah ; indeed, Allah is severe in penalty.

بستیوں والوں کا جو ( مال ) اللہ تعالٰی تمہارے لڑے بھڑے بغیر اپنے رسول کے ہاتھ لگائے وہ اللہ کا ہے اور رسول کا اور قرابت والوں کا اور یتیموں مسکینوں کا اور مسافروں کا ہے تاکہ تمہارے دولت مندوں کے ہاتھ میں ہی یہ مال گردش کرتا نہ رہ جائے اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو ، اور جس سے روکے رک جاؤ اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہا کرو ، یقیناً اللہ تعالٰی سخت عذاب والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ان دیہات والوں سے جو (مال) بھی اپنے رسول کو مفت میں دلا دے وہ مال اللہ، رسول، قرابت والوں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے تاکہ وہ (مال) تمہارے دولت مندوں ہی کے درمیان گردش نہ کرتا رہے۔ اور جو کچھ تمہیں رسول دے وہ لے لو اور جس سے روکے اس سے رک جاؤ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ اللہ یقینا سخت سزا دینے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوبھی اﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول کی طرف ان بستیوں والوں (کے مال) سے لوٹا دیاہے تو وہ اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے اوررسول کے لیے ہے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے تاکہ تم میں سے مال داروں ہی کے درمیان وہ گردش کرنے والا نہ رہے اور جو کچھ رسول تمہیں دے تووہ لے لو اور جس چیزسے تمہیں روک دے تم اُس سے رُک جاؤاوراﷲ تعالیٰ سے ڈرو اﷲ تعالیٰ یقیناًسخت سزادینے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whatever fai& Allah has passed on to His Messenger from the people of the towns is for Allah and for the Messenger, and for the kinsmen and the orphans and the needy and the wayfarer, so that it may not circulate only between the rich among you. And whatever the Messengers gives you, take it, and whatever thing he forbids you, abstain (from it). And fear Allah. Indeed Allah is severe in punishment.

جو مال لوٹایا اللہ نے اپنے رسول پر بستیوں والوں سے سو اللہ کے واسطے اور رسول کے اور قرابت والے کے اور یتیموں کے اور محتاجوں کے اور مسافر کے تاکہ نہ آئے لینے دینے میں دولت مندوں کے تم میں سے اور جو دے تم کو رسول سو لے لو اور جس سے منع کرے سو چھوڑ دو اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو مال بھی ہاتھ لگا دے اللہ اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بستیوں والوں سے تو وہ ہے اللہ کے لیے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے قرابت داروں یتیموں مسکینوں اور مسافروں کے لیے تاکہ وہ تم میں سے مال داروں ہی کے درمیان گردش میں نہ رہے۔ اور جو کچھ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم لوگوں کو دے دیں وہ لے لو اور جس چیز سے روک دیں اس سے رک جائو۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ بیشک اللہ تعالیٰ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whatever (from the possessions of the towns people) Allah has bestowed on His Messenger belongs to Allah, and to the Messenger, and to his kinsfolk, and to the orphans, and to the needy, and to the wayfarer so that it may not merely circulate between the rich among you. So accept whatever the Messenger gives you, and refrain from whatever he forbids you. And fear Allah: verily Allah is Most Stern in retribution.

جو کچھ بھی اللہ ان بستیوں کے لوگوں سے اپنے رسول کی طرف پلٹا دے وہ اللہ اور رسول اور رشتہ داروں اور یتامی اور مساکین اور مسافروں کے لیئے 13 ہے تا کہ وہ تمہارے مالداروں ہی کے درمیان گردش نہ کرتا رہے 14 ۔ جو کچھ رسول تمھیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے وہ تم کو روک دے اس سے رک جاؤ اللہ سے ڈرو ، اللہ سخت سزا دینے والا 15ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ اپنے رسول کو ( دوسری ) بستیوں سے جو مال بھی فیئ کے طور پر دلوا دے ، تو وہ اللہ کا حق ہے اور اس کے رسول کا ، اور قرابت داروں کا ، اور یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کا ، تاکہ وہ مال صرف انہی کے درمیان گردش کرتا نہ رہ جائے جو تم میں دولت مند لوگ ہیں ۔ اور رسول تمہیں جو کچھ دیں ، وہ لے لو ، اور جس چیز سے منع کریں اس سے رک جاؤ ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ سخت سزا دینے و الا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو مال بستی والوں کا اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبرکو بن لڑے دلا دے تو وہ اللہ کا حق ہے اور پیغمبر کا اور پیغمبر کے ناتے والوں کا اور یتیموں کا اور محتاجوں کا اور مسافروں کا یہ حکم اس لئے دیا گیا ایسا نہ ہو یا مال جوبن لڑے ہاتھ آیا مالدار لوگ تم میں ہاتھوں 3 ہاتھ اس کو لے لیں اور غریبوں کو کچھ نہ ملے) اور مسلمانوں جو مال (یا حکم) پیغمبر تم کو دے تو اس کو لے لوف 4 اور جس سے منع کرے اس سے باد رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو (پیغمبر کا خلاف نہ کرو) بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو مال اللہ نے اپنے پیغمبر کو (بغیر لڑائی کے دوسری) بستیوں سے دلوایا تو وہ اللہ کے لئے اور پیغمبر کے لئے اور قرابت داروں اور یتیموں اور حاجت مندوں کے لئے اور مسافروں کے لئے ہے تاکہ تم میں جو لوگ دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ اور جو چیز تم کو پیغمبر دے دیں تو وہ لے لو اور جس سے منع فرمائیں سو (اس سے) باز رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بیشک اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح جو مال اللہ اپنے رسول کو ” فے “ کے طور پر دے اس میں بھی تمہارا کوئی حق نہیں ہے بلکہ وہ اللہ، اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اس کے رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کا حق ہے تاکہ وہ مال تمہارے مال داروں کے ہاتھوں میں نہ گھومتا رہے۔ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں جو کچھ دیدیں وہ لے لو اور جس چیز سے منع کردیں اس سے رک جائو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whatsoever Allah may restore Unto His apostle from the people of the cities is due Unto Allah and Unto the apostle and Unto the near of kin and the orphans and the needy and the wayfarer, so that it may not be confined to the rich among you. And whatsoever the apostle giveth you, take; and whatsoever he forbiddeth you, refrain from. And fear Allah; verily Allah is Stern in chastisement.

جو کچھ اللہ اپنے رسول کو (دوسری) بسیتوں والوں سے بطور فئے دلوا دے سو وہ اللہ ہی کا حق ہے اور رسول کا اور (رسول کے) عزیزوں کا اور یتیموں کا اور مسکینوں کا اور مسافروں کا ۔ تاکہ وہ (مال فئے) تمہارے تونگروں ہی کے قبضہ میں نہ آجائے ۔ تو رسول جو کچھ تمہیں دے دیا کریں وہ لے لیا کرو اور جس سے وہ تمہیں روک دیں رک جایا کرو ۔ اللہ سے ڈرو بیشک اللہ سخت سزا دینے میں بڑا سخت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو کچھ اللہ بستیوں والوں کی طرف سے اپنے رسول کی طرف لوٹائے تو وہ اللہ اور رسول اور قرابت مندوں اور یتیموں اور مسافروں اور مسکینوں کیلئے ہے ، تاکہ اس کی گردش تمہارے مالداروں ہی کے اندر محدود ہوکر نہ رہ جائے اور جو رسول تمہیں دے اس کو لو اور جس سے روکے اس سے رک جاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ سخت پاداش والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے بستیوں کے رہنے والوں سے جو ( کچھ مالِ فے ) اپنے رسول ( ﷺ ) پر لوٹایا ہے تو وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے اور اس کے رسول ( ﷺ ) کے لیے اور قریبی رشتہ داروں کے لیے اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے ، تاکہ ( یہ مال ) تمہارے مال داروں ہی کے درمیان نہ گردش کرتا رہے اور ( اے ایمان والو! ) رسول ( ﷺ ) تمہیں جو کچھ عطا کرین تو اسے لے لو اور تمہیں جس چیز سے منع کریں تو ( اس سے ) رک جاؤ اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) سخت سزا ( دینے والے ) ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو مال اللہ نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ اللہ کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابتداروں کے، یتیموں، حاجتمندوں، اور مسافروں کے لیے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولتمند ہیں انہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تمہیں پیغمبر دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں اس سے باز رہو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو بھی کچھ اللہ نے ان بستیوں کے لوگوں سے لوٹا دیا اپنے رسول کی طرف تو وہ حق ہے اللہ کا، اس کے رسول کا اور رشتہ داروں یتیموں مسکینوں اور مسافروں کا تاکہ وہ (مال) تمہارے مال دار لوگوں کے درمیان ہی گردش کرتا نہ رہ جائے اور جو بھی کچھ رسول تمہیں عطا فرمائیں اسے لے لیا کرو اور جس سے وہ تمہیں روکیں اس سے رک جایا کرو اور (ہمیشہ) ڈرتے رہا کرو اللہ سے بیشک اللہ بڑا ہی سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے اپنے رسول کو دیہات والوں سے جو ( مال ) بھی مفت میں دلادیا ہے ، تووہ مال اللہ اور رسول اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے تاکہ وہ ( مال ) تمہارے دولت مندوں کے درمیان ہی گردش نہ کرتا رہے اورجو کچھ تمہیں رسول دے وہ لے لو اور جس چیزسے وہ تم کو روک دیں اس سے رُک جائواور اللہ سے ڈرتے رہو ، بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو غنیمت دلائی اللہ نے اپنے رسول کو شہر والوں سے ( ف۱۹ ) وہ اللہ اور رسول کی ہے اور رشتہ داروں ( ف۲۰ ) اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے کہ تمہارے اغنیا کا مال نہ جائے ( ف۹۲۱ اور جو کچھ تمہیں رسول عطا فرمائیں وہ لو ( ف۲۲ ) اور جس سے منع فرمائیں باز رہو ، اور اللہ سے ڈرو ( ف۲۳ ) بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو ( اَموالِ فَے ) اللہ نے ( قُرَیظہ ، نَضِیر ، فِدَک ، خَیبر ، عُرَینہ سمیت دیگر بغیر جنگ کے مفتوحہ ) بستیوں والوں سے ( نکال کر ) اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر لوٹائے ہیں وہ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے لئے ہیں اور ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ) قرابت داروں ( یعنی بنو ہاشم اور بنو المطّلب ) کے لئے اور ( معاشرے کے عام ) یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں کے لئے ہیں ، ( یہ نظامِ تقسیم اس لئے ہے ) تاکہ ( سارا مال صرف ) تمہارے مال داروں کے درمیان ہی نہ گردش کرتا رہے ( بلکہ معاشرے کے تمام طبقات میں گردش کرے ) ۔ اور جو کچھ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہیں عطا فرمائیں سو اُسے لے لیا کرو اور جس سے تمہیں منع فرمائیں سو ( اُس سے ) رُک جایا کرو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ( یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقسیم و عطا پر کبھی زبانِ طعن نہ کھولو ) ، بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تو اللہ نے ان بستیوں والوں کی طرف سے جو مال بطور فئے اپنے رسول ( ص ) کو دلوایا ہے وہ بس اللہ کا ہے اور پیغمبر ( ص ) کا اور ( رسول ( ص ) کے ) قرابتداروں ( ان کے ) یتیموں اور ( ان کے ) مسکینوں اور مسافروں کا ہے تاکہ وہ مالِ فئے تمہارے دولتمندوں کے درمیان ہی گردش نہ کرتا رہے اور جو کچھ رسول ( ص ) تمہیں دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں اس سے رک جاؤ اور اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ بےشک اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What Allah has bestowed on His Messenger (and taken away) from the people of the townships,- belongs to Allah,- to His Messenger and to kindred and orphans, the needy and the wayfarer; In order that it may not (merely) make a circuit between the wealthy among you. So take what the Messenger assigns to you, and deny yourselves that which he withholds from you. And fear Allah; for Allah is strict in Punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever God grants to His Messenger (out of the property) of the people of the towns, belongs to God, the Messenger, the kinsfolk, the orphans, the destitute and to those who may become needy while on a journey, so that it will not circulate only in the hands of rich ones among them. Take only what the Messenger gives to you and desist from what he forbids you. Have fear of God; God is severe in His retribution.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

What Allah gave as booty (Fai') to His Messenger from the people of the townships -- it is for Allah, His Messenger, the kindred, the orphans, the poor, and the wayfarer, in order that it may not become a fortune used by the rich among you. And whatsoever the Messenger gives you, take it; and whatsoever he forbids you, abstain (from it). And have Taqwa of Allah, verily, Allah is Severe in punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whatever Allah has restored to His Apostle from the people of the towns, it is for Allah and for the Apostle, and for the near of kin and the orphans and the needy and the wayfarer, so that it may not be a thing taken by turns among the rich of you, and whatever the Apostle gives you, accept it, and from whatever he forbids you, keep back, and be careful of (your duty to) Allah; surely Allah is severe in retributing (evil):

Translated by

William Pickthall

That which Allah giveth as spoil unto His messenger from the people of the townships, it is for Allah and His messenger and for the near of kin and the orphans and the needy and the wayfarer, that it become not a commodity between the rich among you. And whatsoever the messenger giveth you, take it. And whatsoever he forbiddeth, abstain (from it). And keep your duty to Allah. Lo! Allah is stern in reprisal.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कुछ अल्लाह ने अपने रसूल की ओर बस्तियों वालों से लेकर पलटाया वह अल्लाह और रसूल और (मुहताज) नातेदार और अनाथों और मुहताजों और मुसाफ़िर के लिए है, ताकि वह (माल) तुम्हारे मालदारों ही के बीच चक्कर न लगाता रहे - रसूल जो कुछ तुम्हें दे उसे ले लो और जिस चीज़ से तुम्हें रोक दे उस से रुक जाओ, और अल्लाह का डर रखो। निश्चय ही अल्लाह की यातना बहुत कठोर है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو کچھ اللہ تعالیٰ نے (اس طور پر) اپنے رسول کو دوسری بستیوں کے (کافر) لوگوں سے دلوادے (جیسے فدک اور ایک حصہ خیبر کا) سو وہ (بھی) اللہ کا حق ہے اور رسول کا اور (آپ کے) قرابت داروں کا اور یتیموں کا اور غریبوں کا اور مسافروں کا (8) تاکہ وہ (مال فئے) تمہارے تونگروں کے قبضے میں نہ آجاوے۔ اور رسول تم کو جو کچھ دے دیا کریں وہ لے لیا کرو اور جس چیز (کے لینے) سے تم کو روک دیں (اور بعموم الفاظ یہی حکم ہے افعال اور احکام میں بھی) تم رک جایا کرو اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ تعالیٰ (مخالفت کرنے پر) سخت سزا دینے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو بھی بستیوں کے لوگوں سے اللہ اپنے رسول کی طرف لوٹائے۔ وہ اللہ اور رسول اور قرابت داروں اور یتامٰی مساکین اور مسافروں کے لیے ہے۔ تاکہ مال تمہارے مالداروں کے درمیان ہی گردش نہ کرتا رہے۔ جو کچھ رسول تمہیں دے۔ اسے لے لو اور جس چیز سے روک دے اس سے رک جاؤ، اور اللہ سے ڈرو یقیناً اللہ سخت سزا دینے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ بستیوں کے لوگوں سے اپنے رسول کی طرف پلٹا دے وہ اللہ اور رسول اور رشتہ داروں اور یتامی اور مساکین اور مسافروں کے لئے ہے تاکہ وہ تمہارے مالداروں ہی کے درمیان گردش نہ کرتا رہے۔ جو کچھ رسول تمہیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے وہ تم کو روک دے اس سے رک جاؤ۔ اللہ سے ڈرو ، اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے جو کچھ اپنے رسول کو بستیوں کے رہنے والوں سے بطور فئی مال دلوا دیا سو وہ اللہ کے لیے ہے اور رسول کے لیے اور قرابت داروں کے لیے اور یتیموں کے لیے اور مسکینوں کے لیے اور مسافروں کے لیے ہے تاکہ یہ مال ان لوگوں کے درمیان دولت بن کر نہ رہ جائے جو مال دار ہیں اور رسول جو کچھ عطا کریں وہ لے لو اور جس چیز سے روکیں اس سے رک جاؤ اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو مال لوٹایا اللہ نے اپنے رسول پر بستیوں والوں سے سو اللہ کے واسطے اور رسول کے اور قرابت والے کو اور یتیموں کے اور محتاجوں کے اور مسافر کے تاکہ نہ آئے لینے دینے میں دولت مندوں کے تم میں سے اور جو دے تم کو رسول سو لے لو اور جس سے منع کرے سو چھوڑ دو اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو مال اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو اور دوسری بستیوں سے بطور فئے دلوائے اس میں بھی تمہارا حق نہیں ہے بلکہ وہ اللہ کا حق ہے اور رسول کا اور رسول کے قرابت داروں کا حق ہے اور یتیموں کا حق ہے اور محتاجوں کا اور مسافروں کا حق ہے یہ حکم اس لئے دیا گیا تاکہ وہ مال فئے تم میں سے سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں دائر ہوتا پھرتا ہو کر نہ رہ جائے اور رسول تم کو کچھ دے دیا کرے اسے لے لیا کرو اور جس چیز سے تم کو منع کردیا کرے اس سے رک جایا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو کیونکہ اللہ تعالیٰ سخت سزادینے والا ہے۔