Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 1

سورة الأنعام

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوۡرَ ۬ ؕ ثُمَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِرَبِّہِمۡ یَعۡدِلُوۡنَ ﴿۱﴾

[All] praise is [due] to Allah , who created the heavens and the earth and made the darkness and the light. Then those who disbelieve equate [others] with their Lord.

تمام تعریفیں اللہ ہی کے لائق ہیں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور نور کو بنایا پھر بھی کافر لوگ ( غیر اللہ کو ) اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَجَعَلَ
اور اس نےبنایا
الظُّلُمٰتِ
اندھیروں
وَالنُّوۡرَ
اور ‌روشنی ‌كو
ثُمَّ
پھر
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِرَبِّہِمۡ
ساتھ اپنے رب کے
یَعۡدِلُوۡنَ
وہ برابر قرار دیتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لئے ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیداکیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَجَعَلَ
اور بنایا اس نے
الظُّلُمٰتِ
تاریکیوں کو
وَالنُّوۡرَ
اور روشنی کو
ثُمَّ
پھر
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِرَبِّہِمۡ
ساتھ اپنے رب کے
یَعۡدِلُوۡنَ
وہ برابر ٹھہراتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

[All] praise is [due] to Allah , who created the heavens and the earth and made the darkness and the light. Then those who disbelieve equate [others] with their Lord.

تمام تعریفیں اللہ ہی کے لائق ہیں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور نور کو بنایا پھر بھی کافر لوگ ( غیر اللہ کو ) اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرے اور روشنی بنائی۔ پھر بھی جو لوگ کافر ہیں وہ دوسروں کو اپنے پروردگار کا ہمسر بناتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سب تعریف اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے جس نے آسمانوں اورزمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور روشنی کوبنایا،پھربھی جن لوگوں نے کفرکیاوہ اپنے رب کے ساتھ (دوسروں کو)برابر ٹھہراتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

All praise belongs to Allah who created the heavens and the earth and made darkness and light, yet those who disbelieve equate (others) with their Lord.

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے پیدا کئے آسمان اور زمین اور بنایا اندھیرا اور اجالا پھر بھی یہ کافر اپنے رب کے ساتھ اوروں کو برابر کئے دیتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کل تعریف اور تمام شکر اس اللہ کے لیے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کی تخلیق فرمائی اور بنایا اندھیروں اور اجالے کو پھر بھی وہ لوگ جو اپنے رب کا کفر کرتے ہیں اس کے برابر کیے دیتے ہیں (جھوٹے معبودوں کو)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All praise is for Allah alone, Who created the heavens and the earth, and brought into being light and darkness, and yet those who have rejected the call of the Truth ascribe others to be equals to their Lord.

تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے زمین اور آسمان بنائے ، روشنی اور تاریکیاں پیدا کیں ۔ پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو ماننے سے انکار کر دیا ہے دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر ٹھیرا رہے ہیں1 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اور اندھیریاں اور روشنی بنائیَ پھر بھی جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ دوسروں کو ( خدائی میں ) اپنے پروردگار کے برابر قرار دے رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اصل تعریف خدا تعالیٰ ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور اجالا بنایا 5 پھر بھی اپنے مالک کے ساتھ شرک کرتے ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تمام خوبیاں اللہ کے لئے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور نور (روشنی) کو بنایا پھر بھی کافر (دوسروں کو) اپنے پروردگار کے برابر قرار دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ اندھیرا اور اجالا بنایا۔ پھر بھی یہ کفار (غیر اللہ کو) اپنے رب کے برابر ٹھہرا رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور روشنی بنائی پھر بھی کافر (اور چیزوں کو) خدا کے برابر ٹھیراتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

All praise unto Allah, who created the heavens and the earth and made the darknesses and the light, yet those who disbelieve equalise others with their Lord.

ہر تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا اس پر بھی جو کافر ہیں وہ اپنے پروردگار کے برابر (دوسروں کو) ٹھہرا رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

شکر کا سزاوار اللہ ہی ہے ، جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور بنایا تاریکیوں اور روشنی کو ، پھر تعجب ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا ، وہ اپنے رب کے ہمسر ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمام تعریفیں اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا پھر کافر لوگ ( دوسروں کو ) اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے زمین اور آسمان بنائے، اندھیرا اور اجالا بنایا، پھر بھی کفار دوسروں کو اپنے رب کے برابر ٹھہرا رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے پیدا فرمایا (ان عظیم الشان) آسمانوں اور (اس حکمت بھری) زمین کو، اور اس نے بنائے اندھیرے اور روشنی، پھر بھی کافر لوگ اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں (دوسروں کو) ،

Translated by

Noor ul Amin

ہرطرح کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اوراندھیرے اور روشنی بنائی پھربھی جو لوگ کافر ہیں وہ دوسروں کو اپنے رب کاہمسربناتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سب خوبیاں اللہ کو جس نے آسمان اور زمین بنائے ( ف۲ ) اور اندھیریاں اور روشنی پیدا کی ( ف۳ ) اس پر ( ف٤ ) کافر لوگ اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا ، پھر بھی کافر لوگ ( معبودانِ باطلہ کو ) اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

سب تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا پھر بھی جو کافر ہیں وہ دوسروں کو اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Praise be Allah, Who created the heavens and the earth, and made the darkness and the light. Yet those who reject Faith hold (others) as equal, with their Guardian-Lord.

Translated by

Muhammad Sarwar

Only God Who has created the heavens, the earth, darkness, and light deserves all praise. The disbelievers consider other things equal to Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

All praise be to Allah, Who created the heavens and the earth, and originated the darkness and the light, yet those who disbelieve hold others as equal with their Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

All praise is due to Allah, Who created the heavens and the earth and made the darkness and the light; yet those who disbelieve set up equals with their Lord.

Translated by

William Pickthall

Praise be to Allah, Who hath created the heavens and the earth, and hath appointed darkness and light. Yet those who disbelieve ascribe rivals unto their Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तमाम तारीफें अल्लाह के लिए हैं जिसने आसमानों और ज़मीन को पैदा किया और अंधेरों और रौशनी को बनाया, फिर भी मुनकिर लोग दूसरों को अपने रब का हमसर ठहराते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(1) تمام تعریفیں اللہ ہی کے لائق ہیں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں کو اور نور کو بنایا پھر بھی کافر لوگ (دوسروں کو) اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیروں اور روشنی کو بنایا، پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اپنے رب کے ساتھ برابر ٹھہراتے ہیں۔ “ (١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تعریف ہے اللہ کے لئے جس نے زمین و آسمان بنائے ‘ روشنیاں اور تاریکیاں پیدا ہیں ۔ پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو ماننے سے انکار کردیا ہے دوسروں کو اپنے رب کے ہمسر ٹھہراتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے پیدا فرمایا آسمانوں کو اور زمین کو اور بنایا تاریکیوں کو، اور روشنیوں کو، پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اپنے رب کے برابرقرار دیتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے پیدا کئے آسمان اور زمین اور بنایا اندھیرا اور اجالا پھر بھی یہ کافر اپنے رب کے ساتھ اوروں کو برابر کئے دیتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزا وار ہیں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور جس نے تاریکیوں کو اور نور کو بتایا پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے کفر کی راہ اختیار کر رکھی ہے اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو مساوی درج دیتے ہیں