Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 114

سورة الأنعام

اَفَغَیۡرَ اللّٰہِ اَبۡتَغِیۡ حَکَمًا وَّ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ اِلَیۡکُمُ الۡکِتٰبَ مُفَصَّلًا ؕ وَ الَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ یَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہٗ مُنَزَّلٌ مِّنۡ رَّبِّکَ بِالۡحَقِّ فَلَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُمۡتَرِیۡنَ ﴿۱۱۴﴾

[Say], "Then is it other than Allah I should seek as judge while it is He who has revealed to you the Book explained in detail?" And those to whom We [previously] gave the Scripture know that it is sent down from your Lord in truth, so never be among the doubters.

تو کیا اللہ کے سوا کسی اور فیصلہ کرنے والے کو تلاش کروں حالانکہ وہ ایسا ہے کہ اس نے ایک کتاب کامل تمہارے پاس بھیج دی ہے اس کے مضامین خوب صاف صاف بیان کئے گئے ہیں اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس بات کو یقین کے ساتھ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ بھیجی گئی ہے سو آپ شبہ کرنے والوں میں سے نہ ہوں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَغَیۡرَ
کیا پھرسوا
اللّٰہِ
اللہ کے
اَبۡتَغِیۡ
میں تلاش کروں
حَکَمًا
کوئی فیصلہ کرنے والا
وَّہُوَ
حالانکہ وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡزَلَ
نازل کی
اِلَیۡکُمُ
طرف تمہارے
الۡکِتٰبَ
کتاب
مُفَصَّلًا
مفصل
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے انہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
اَنَّہٗ
کہ بےشک وہ
مُنَزَّلٌ
نازل کردہ ہے
مِّنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
فَلَا تَکُوۡنَنَّ
پس ہرگز نہ آپ ہوں
مِنَ الۡمُمۡتَرِیۡنَ
شک کرنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَغَیۡرَ
تو کیا سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
اَبۡتَغِیۡ
میں تلاش کروں
حَکَمًا
کوئی منصف
وَّہُوَ
اور وہ ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡزَلَ
نازل کی ہے
اِلَیۡکُمُ
تمہاری طرف
الۡکِتٰبَ
یہ کتاب
مُفَصَّلًا
مفصل
وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں کو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہے ہم نے ان کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
اَنَّہٗ
یقیناً وہ
مُنَزَّلٌ
نازل کی گئی ہے
مِّنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
فَلَا تَکُوۡنَنَّ
لہٰذا آپ ہر گز نہ ہونا
مِنَ الۡمُمۡتَرِیۡنَ
شک کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

[Say], "Then is it other than Allah I should seek as judge while it is He who has revealed to you the Book explained in detail?" And those to whom We [previously] gave the Scripture know that it is sent down from your Lord in truth, so never be among the doubters.

تو کیا اللہ کے سوا کسی اور فیصلہ کرنے والے کو تلاش کروں حالانکہ وہ ایسا ہے کہ اس نے ایک کتاب کامل تمہارے پاس بھیج دی ہے اس کے مضامین خوب صاف صاف بیان کئے گئے ہیں اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس بات کو یقین کے ساتھ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ بھیجی گئی ہے سو آپ شبہ کرنے والوں میں سے نہ ہوں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا میں اللہ کے سوا کسی اور منصف کو تلاش کروں۔ حالانکہ اسی نے پوری تفصیل کے ساتھ تمہاری طرف کتاب نازل کی ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ کتاب آپ کے پروردگار کی طرف سے حق کے ساتھ نازل ہوئی ہے۔ لہذا آپ شک کرنے والوں میں شامل نہ ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیامیں اﷲ تعالیٰ کے سواکسی اور کومنصف تلاش کروں حالانکہ اُس نے تمہاری جانب یہ کتاب مفصل نازل کی ہے اورجن لوگوں کوہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں یقیناًوہ آپ کے رب کی طرف سے برحق نازل کی گئی ہے لہٰذاآپ شک کرنے والوں میں نہ ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, is it someone apart from Allah that I should seek as judge while He has sent down to you the Book with de-tails? And those We have given the Book know that it is something revealed from your Lord with the truth. So, never be one of those who are suspicious.

سو کیا اب اللہ کے سوا کسی اور کو منصف بناؤں حالانکہ اسی نے اتاری تم پر کتاب واضح اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ نازل ہوئی ہے تیرے رب کی طرف سے ٹھیک سو تو مت ہو شک کرنے والوں میں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور حکم ڈھونڈوں ؟ اور وہی تو ہے جس نے تمہاری طرف ایک بڑی مفصل کتاب نازل کی ہے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) جنہیں ہم نے (پہلے) کتاب دی تھی وہ جانتے ہیں کہ یہ نازل کی گئی ہے آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ تو ہرگز نہ ہوجانا شک کرنے والوں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Shall I look upon anyone apart from Allah for judgement when it is He Who has revealed to you the Book in detail? And those whom We gave the Book (before you) know that this (Book) has been revealed in truth by your Lord. Do not, then, be among the doubters.

پھر جب حال یہ ہے تو کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور فیصلہ کرنے والا تلاش کروں ، حالانکہ اس نے پوری تفصیل کے ساتھ تمہاری طرف کتاب نازل کر دی ہے؟ 81 اور جن لوگوں کو ہم نے ﴿تم سے پہلے﴾ کتاب دی تھی وہ جانتے ہیں کہ یہ کتاب تمہارے رب ہی کی طرف سے حق کے ساتھ نازل ہوئی ہے لہٰذا تم شک کرنے والوں میں شامل نہ ہو ۔ 82

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان لوگوں سے کہو کہ ) کیا میں اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو فیصل بناؤں ، حالانکہ اسی نے تمہاری طرف یہ کتاب نازل کرکے بھیجی ہے جس میں سارے ( متنازعہ ) معاملات کی تفصیل موجود ہے؟ اور جن لوگوں کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ یقین سے جانتے ہیں کہ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق لے کر نازل ہوئی ہے ۔ لہذا تم شک کرنے والوں میں ہرگز شامل نہ ہونا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر ان لوگوں کو کہہ دے کیا میں اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی فیصلہ کرنے والے کو ڈھونڈوں اور اسی نے تم پر یہ کتاب قرآن اتار دی جس میں کھلا بیان ہے اور ہر قضیے کا فیصلہ اس سے ہوسکتا ہے 9 اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی (یعنی یہود اور نصای وہ دل میں خوب جانتے ہیں کہ قرآن ہے تیرے مالک کی طرف سے اترا ہے 10 خیر تو تو ہرگز شک کرنے والوں میں مت ہو 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو کیا میں اللہ کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کرنے والا تلاش کروں حالانکہ اس نے تم پر واضح کتاب نازل فرمائی ہے۔ اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے حق کے ساتھ اتاری ہوئی ہے سو آپ ہرگز شبہ کرنے والوں میں نہ ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو فیصلہ کرنے والا بنالوں ؟ جب کہ پوری تفصیل سے آسمانی کتاب اس نے تم لوگوں کی طرف نازل کی ہے۔ اور جن لوگوں کو ہم نے (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے) کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ قرآن برحق ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب ہی کی طرف سے نازل کیا گیا ہے ۔ لہٰذا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(کہو) کیا میں خدا کے سوا اور منصف تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہاری طرف واضع المطالب کتاب بھیجی ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب (تورات) دی ہے وہ جانتے ہیں کہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق نازل ہوئی ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: shall I then seek as judge other than Allah, when it is He who hath sent down toward you the Book detailed? And those whom We vouchsafed the book know that it hath been revealed by thy Lord in truth; so be thou not of the doubters.

تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو بہ طور حاکم تلاش کروں درآنحالیکہ اسی نے ہی تو تمہارے پاس کتاب مفصل نازل کی ہے ۔ اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب (آسمانی) دی ہے وہ جانتے ہیں کہ وہ (یعنی قرآن) واقعیت کے ساتھ آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ سو آپ شک کرنے والوں میں نہ ہوجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور حکم ڈھونڈوں ، درآنحالیکہ وہی ہے جس نے تمہاری طرف کتاب اتاری مفصل؟ اور جن کو ہم نے کتاب عطا کی ، وہ جانتے ہیں کہ یہ تیرے رب کی طرف سے اتاری گئی ہے حق کے ساتھ ، توتم ہرگز شک میں پڑنے والوں میں سے نہ ہوجیو ۔

Translated by

Mufti Naeem

تو کیا اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی دوسرے فیصلہ کرنے والے کو تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہاری طرف مفصل کتاب نازل فرمائی ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ وہ ( قرآن ) تمہارے رب کی طرف سے حق کے ساتھ اتارا ہوا ہے ۔ پس آپ شک کرنے والوں میںسے نہ ہو جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو کیا میں اللہ کے سوا اور منصف تلاش کروں ؟ حالانکہ اس نے تمہاری طرف واضح آیات والی کتاب بھیجی ہے، اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب ( تورات اور انجیل) دی ہے وہ جانتے ہیں کہ وہ آپ کے رب کی طرف سے برحق نازل ہوئی ہے۔ تو آپ ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور منصف تلاش کروں، حالانکہ وہی ہے جس نے اتار دی تمہاری طرف یہ کتاب مفصل کر کے، اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی (یعنی یہود ونصاری) وہ یقین کے ساتھ جانتے ہیں کہ یہ (قرآن) ٹھیک تمہارے رب ہی کی طرف سے نازل ہوا، پس تم کبھی شک کرنے والوں میں شامل نہ ہونا

Translated by

Noor ul Amin

کیا میں اللہ کے سوا کسی اور منصف کی تلاش کروں حالانکہ اس نے پوری تفصیل کے ساتھ تمہاری طرف کتاب نازل کی ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ کتاب آپ کے رب کی طرف سے برحق نازل ہوئی ہے لہٰذاآپ شک کرنے والوں میں شامل نہ ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا اللہ کے سوا میں کسی اور کا فیصلہ چاہوں اور وہی ہے جس نے تمہاری طرف مفصل کتاب اتاری ( ف۲۳۱ ) اور جنکو ہم نے کتاب دی وہ جانتے ہیں کہ یہ تیرے رب کی طرف سے سچ اترا ہے ( ف۲۳۲ ) تو اے سننے والے تو ہرگز شک والوں میں نہ ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( فرما دیجئے: ) کیا میں اﷲ کے سوا کسی اور کو حاکم ( و فیصل ) تلاش کروں حالانکہ وہ ( اﷲ ) ہی ہے جس نے تمہاری طرف مفصّل ( یعنی واضح لائحہ عمل پر مشتمل ) کتاب نازل فرمائی ہے ، اور وہ لوگ جن کو ہم نے ( پہلے ) کتاب دی تھی ( دل سے ) جانتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) آپ کے رب کی طرف سے ( مبنی ) برحق اتارا ہوا ہے پس آپ ( ان اہلِ کتاب کی نسبت ) شک کرنے والوں میں نہ ہوں ( کہ یہ لوگ قرآن کا وحی ہونا جانتے ہیں یا نہیں )

Translated by

Hussain Najfi

کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو فیصل اور منصف تلاش کروں؟ حالانکہ وہ وہی ہے جس نے تمہاری طرف مفصل اور واضح کتاب نازل کی ہے ۔ اور ہم نے جن کو ( آسمانی ) کتاب دی وہ ( اہل کتاب ) جانتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) آپ کے پروردگار کی طرف سے حق کے ساتھ نازل ہوا ہے پس آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Shall I seek for judge other than Allah? - when He it is Who hath sent unto you the Book, explained in detail." They know full well, to whom We have given the Book, that it hath been sent down from thy Lord in truth. Never be then of those who doubt.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "Should I seek any judge other than God? It is He Who has revealed this Book (Quran) to you with all its intricate details." Those to whom We have given the Bible know that the Quran has been revealed to you from your Lord in all Truth. Thus, you (people) must have no doubts about it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Say:] "Shall I seek a judge other than Allah while it is He Who has sent down unto you the Book, explained in detail." Those unto whom We gave the Scripture know that it is revealed from your Lord in truth. So be not you of those who doubt.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Shall I then seek a judge other than Allah? And He it is Who has revealed to you the Book (which is) made plain; and those whom We have given the Book know that it is revealed by your Lord with truth, therefore you should not be of the disputers.

Translated by

William Pickthall

Shall I seek other than Allah for judge, when He it is Who hath revealed unto you (this) Scripture, fully explained? Those unto whom We gave the Scripture (aforetime) know that it is revealed from thy Lord in truth. So be not thou (O Muhammad) of the waverers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या मैं अल्लाह के सिवा किसी और को फ़ैसला करने वाला बनाऊँ; हालाँकि उसने तुम्हारी तरफ़ वाज़ेह किताब उतारी है, और जिन लोगों को हमने पहले किताब दी थी वे जानते हैं कि यह आपके रब की तरफ़ से उतारी गई है हक़ के साथ, पस आप शक करने वालों में से न बनें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو کیا اللہ کے سوا کسی اور فیصلہ کرنے والے کو تلاش کروں حالانکہ وہ ایسا ہے کہ اس نے ایک کتاب کامل تمہارے پاس بھیجی ہے اس کی حالت یہ ہے کہ اس کے مضامین خوب صاف صاف بیان کیے گئے ہیں اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس بات کو یقین کے ساتھ جانتے ہیں کہ یہ (قرآن) آپ کے رب کی طرف سے واقعیت کیساتھ بھیجا گیا ہے سو آپ شبہ کرنے والوں میں نہ ہوں۔ (114)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور فیصلہ کرنے والا تلاش کروں، حالانکہ اسی نے آپ کی طرف یہ مفصل کتاب نازل کی ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یقیناً یہ آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ نازل کی گئی ہے، پس آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔ (١١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب حال یہ ہے تو کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور فیصلہ کرنے والا تلاش کروں ‘ حالانکہ اس نے پوری تفصیل کے ساتھ تمہاری طرف کتاب نازل کردی ہے ‘ اور جن لوگوں کو ہم نے تم سے پہلے کتاب دی تھی وہ جانتے تھے کہ یہ کتاب تمہارے رب ہی کی طرف سے حق کے ساتھ نازل ہوئی ہے لہذا تم شک کرنے والوں میں سے نہ ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تو کیا اللہ کے سوا کسی دوسرے فیصلہ کرنے والوں کو تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہاری طرف مفصل کتاب نازل فرمائی ہے، اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ جانتے ہیں کہ بلاشبہ یہ آپ کے رب کی طرف سے اتاری ہوئی ہے۔ سو آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہوجائیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو کیا اب اللہ کے سوا کسی اور کو منصف بناؤں حالانکہ اسی نے اتاری تم پر کتاب واضح اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ نازل ہوئی ہے تیرے رب کی طرف سے ٹھیک سو تو مت ہو شک کرنے والوں میں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہیے کیا میں خدا کو چھوڑ کر کسی اور فیصلہ کرنیوالے کو تلاش کروں حالانکہ وہ ایسا ہے جس نے تمہاری طرف ایک کاتب نازل کی ہے جس کی حالت یہ ہے کہ وہ خوب مفصل ہے اور وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ یہ کتاب یعنی قرآن آپ کے رب ہی کی جانب سے ٹھیک ٹھیک نازل کیا گیا ہے لہٰذا آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں