Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 115

سورة الأنعام

وَ تَمَّتۡ کَلِمَتُ رَبِّکَ صِدۡقًا وَّ عَدۡلًا ؕ لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمٰتِہٖ ۚ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۱۱۵﴾

And the word of your Lord has been fulfilled in truth and in justice. None can alter His words, and He is the Hearing, the Knowing.

آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے ، اس کےکلام کا کوئی بدلنے بنانے والا نہیں اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ تَمَّتۡ
اور پوری ہوگئی
کَلِمَتُ
بات
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
صِدۡقًا
سچ
وَّعَدۡلًا
اور انصاف کی
لَامُبَدِّلَ
نہیں کوئی بدلنے والا
لِکَلِمٰتِہٖ
اس کے کلمات کو
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ تَمَّتۡ
اور مکمل ہے
کَلِمَتُ
بات
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
صِدۡقًا
سچائی میں
وَّعَدۡلًا
انصاف میں
لَا
نہیں
مُبَدِّلَ
کوئی بدلنے والا
لِکَلِمٰتِہٖ
اس کی باتوں کے لیے
وَہُوَ
اور وہی
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And the word of your Lord has been fulfilled in truth and in justice. None can alter His words, and He is the Hearing, the Knowing.

آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے ، اس کےکلام کا کوئی بدلنے بنانے والا نہیں اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ کے پروردگار کی بات سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے اس کے فرامین کو کوئی تبدیل کرنے والا نہیں اور سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ کے رب کی بات سچائی اور انصاف میں مکمل ہے،کوئی اُس کی باتیں بدلنے والا نہیں ہے اوروہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Word of your Lord is perfect in truth and jus¬tice. None is there to change His words, and He is All-Hearing, All-Knowing.

اور تیرے رب کی بات پوری سچی ہے اور انصاف کی، کوئی بدلنے والا نہیں اس کی بات کو اور وہی ہے سننے والا جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی بات تو سچائی اور عدل پر مبنی ہونے کے اعتبار سے درجہ کمال تک پہنچ چکی ہے اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Word of your Lord is perfect in truthfulness and justice; no one can change His words. He is the All-Hearing, the All-Knowing.

تمہارے رب کی بات سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے ، کوئی اس کے فرامین کو تبدیل کرنے والا نہیں ہے اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے رب کا کلام سچائی اور انصاف میں کامل ہے ۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ۔ وہ ہر بات سننے والا ، ہر بات جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تیرے مالک کا فرمان اسچائی اور انصاف کے ساتھ پورا ہوا 12 اس کی باتوں کوئی کوئی بدلنے والا نہیں 13 اور وہ سنتا جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کے پروردگار کی باتیں سچائی اور انصاف میں پوری ہیں۔ اس کے کلام کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا اور وہ سننے والا جاننے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کا کلام سچائی اور انصاف کے لحاظ سے حرف آخر ہے۔ کوئی اس کے کلام میں ردو بدل کرنے والا نہیں ہے۔ وہی سب کچھ سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارے پروردگار کی باتیں سچائی اور انصاف میں پوری ہیں اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہ سنتا جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And perfected is the word of thy Lord in veracity and in justice. And none can change His words. And He is the Hearer, the Knower.

اور آپ کے پروردگار کا یہ (کلام) صدق وعدل کے لحاظ سے کامل ہے کوئی بدل نہیں سکتا اس کے کلام کو اور وہی خوب سننے والا ہے پورا علم رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارے رب کی بات پوری ہوئی ، ٹھیک ٹھیک اور عدل کے ساتھ اور کوئی نہیں جو اس کی باتوں کو بدل سکے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ کے رب کی بات سچائی اورعدل کے اعتبار سے پوری ہوگئی اور اس کے کلمات کو کوئی بدل نہیں سکتا اور وہ سننے والے ، جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ کے رب کی باتیں سچائی اور انصاف میں پوری ہیں، اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہ سنتا، جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پوری ہوگئی بات تمہارے رب کی سچائی میں بھی، اور عدل کے اعتبار سے بھی، کوئی بدلنے والا نہیں اس کے فرمان (صدق ترجمان) کو، اور وہی ہے ہر کسی کی سنتا، سب کچھ جانتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور آپ کے رب کی بات سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے اس کے کلام کو کوئی تبدیل کرنے والا نہیں اور ( وہ ) سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور پوری ہے تیرے رب کی بات سچ اور انصاف میں اس کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں ( ف۲۳۳ ) اور وہی ہے سنتا جانتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کے رب کی بات سچائی اور عدل کی رُو سے پوری ہو چکی ، اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ، اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کے پروردگار کی بات صدق و سچائی اور عدل و انصاف کے لحاظ سے مکمل ہے اور اس کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں ہے اور وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The word of thy Lord doth find its fulfilment in truth and in justice: None can change His words: for He is the one who heareth and knoweth all.

Translated by

Muhammad Sarwar

(After having revealed the Quran to you) in all truth and justice, your Lord's Word has been completed. No one can change His Words. He is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the Word of your Lord has been fulfilled in truth and in justice. None can change His Words. And He is the All-Hearer, the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the word of your Lord has been accomplished truly and justly; there is none who can change His words, and He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

Perfected is the Word of thy Lord in truth and justice. There is naught that can change His words. He is the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपके रब की बात पूरी सच्ची है और इंसाफ़ की, कोई बदलने वाला नहीं उसकी बात को और वह सुनने वाला, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کے رب کلام واقعیت اور اعتدال کے اعتبار سے کامل ہے اس کے کلام کا کوئی بدلنے والا نہیں اور وہ خوب سن رہے ہیں اور خوب جان رہے ہیں۔ (115)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور آپ کے رب کی بات سچ اور انصاف کے اعتبار سے پوری ہوگئی اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔ “ (١١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارے رب کی بات سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے ‘ کوئی اس کے فرامین کو تبدیل کرنے والا نہیں ہے اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کے رب کے کلمات سچائی اور عدل کے اعتبار سے پورے ہوگئے اس کے کلمات کو کوئی بدلنے والا نہیں، وہ سننے والا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ف اور تیرے رب کی بات پوری سچی ہے اور انصاف کی کوئی بدلنے والا نہیں اس کی بات کو اور وہی ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ کے رب کا کلام راستی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے اس کے کلام کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہی خوب سننے والا جانے والا ہے