Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 119

سورة الأنعام

وَ مَا لَکُمۡ اَلَّا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَ اسۡمُ اللّٰہِ عَلَیۡہِ وَ قَدۡ فَصَّلَ لَکُمۡ مَّا حَرَّمَ عَلَیۡکُمۡ اِلَّا مَا اضۡطُرِرۡتُمۡ اِلَیۡہِ ؕ وَ اِنَّ کَثِیۡرًا لَّیُضِلُّوۡنَ بِاَہۡوَآئِہِمۡ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ؕ اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُعۡتَدِیۡنَ ﴿۱۱۹﴾

And why should you not eat of that upon which the name of Allah has been mentioned while He has explained in detail to you what He has forbidden you, excepting that to which you are compelled. And indeed do many lead [others] astray through their [own] inclinations without knowledge. Indeed, your Lord - He is most knowing of the transgressors.

اور آخر کیا وجہ ہے کہ تم ایسے جانور میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو حالانکہ اللہ تعالٰی نے ان سب جانوروں کی تفصیل بتا دی ہے جن کو تم پر حرام کیا ہے مگر وہ بھی جب تم کو سخت ضرورت پڑ جائے تو حلال ہے اور یہ یقینی بات ہے کہ بہت سے آدمی اپنے خیالات پر بلا کسی سند کے گمراہ کرتے ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالٰی حد سے نکل جانے والوں کو خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَکُمۡ
تمہیں
اَلَّا
کہ نہیں
تَاۡکُلُوۡا
تم کھاتے
مِمَّا
اس میں سے جو
ذُکِرَ
ذکر کیا گیا
اسۡمُ
نام
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡہِ
اس پر
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
فَصَّلَ
اس نے کھول کر بیان کیا
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مَّا
جو
حَرَّمَ
اس نے حرام کیا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اِلَّا
مگر
مَا
وہ جو
اضۡطُرِرۡتُمۡ
مجبور کردیئے جائو تم
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
وَاِنَّ
اور بےشک
کَثِیۡرًا
اکثر لوگ
لَّیُضِلُّوۡنَ
البتہ وہ گمراہ کرتے ہیں
بِاَہۡوَآئِہِمۡ
اپنی خواہشات کے ذریعے
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
اِنَّ
بےشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِالۡمُعۡتَدِیۡنَ
حد سے تجاوزکرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اَلَّا
یہ کہ نہ
تَاۡکُلُوۡا
تم کھاؤ
مِمَّا
اس میں سے جو
ذُکِرَ
ذکر کیا گیا
اسۡمُ
نام
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡہِ
اس پر
وَقَدۡ
حالانکہ یقیناً
فَصَّلَ
وہ تفصیل سے بتا چکا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّا
جو
حَرَّمَ
اس نے حرام کیا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اِلَّا
سوائے
مَا
اس کے جو
اضۡطُرِرۡتُمۡ
مجبور کر دئیے جاؤ تم
اِلَیۡہِ
جس کی طرف
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
کَثِیۡرًا
بہت سے
لَّیُضِلُّوۡنَ
یقیناً وہ گمراہ کرتے ہیں
بِاَہۡوَآئِہِمۡ
اپنی خواہشات کے ساتھ
بِغَیۡرِ عِلۡمٍ
بغیر علم کے
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
رب آپ کا
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِالۡمُعۡتَدِیۡنَ
حد سے گزرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

And why should you not eat of that upon which the name of Allah has been mentioned while He has explained in detail to you what He has forbidden you, excepting that to which you are compelled. And indeed do many lead [others] astray through their [own] inclinations without knowledge. Indeed, your Lord - He is most knowing of the transgressors.

اور آخر کیا وجہ ہے کہ تم ایسے جانور میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو حالانکہ اللہ تعالٰی نے ان سب جانوروں کی تفصیل بتا دی ہے جن کو تم پر حرام کیا ہے مگر وہ بھی جب تم کو سخت ضرورت پڑ جائے تو حلال ہے اور یہ یقینی بات ہے کہ بہت سے آدمی اپنے خیالات پر بلا کسی سند کے گمراہ کرتے ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالٰی حد سے نکل جانے والوں کو خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آخر کیا بات ہے کہ تم وہ چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو حالانکہ جو کچھ اس نے تم پر حرام کیا ہے اسے تمہارے لیے تفصیلاً بیان کردیا ہے الا یہ کہ تم (کوئی حرام چیز کھانے پر) مجبور ہوجاؤ۔ اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بغیر علم کے (محض) اپنی خواہشات کے پیچھے لگ کر دوسروں کو بہکاتے رہتے ہیں۔ آپ کا پروردگار ایسے حد سے بڑھ جانے والوں کو خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتمہیں کیاہے کہ تم اس میں سے نہ کھاؤجس پراﷲ تعالیٰ کانام ذکرکیاگیاہے حالانکہ یقیناوہ تفصیل سے تمہیں بتاچکاہے جواس نے تم پرحرام کیاہے سوائے اس کے جس کے لیے تم مجبورکر دیے جاؤاوربلاشبہ بہت سے لوگ یقینااپنی خواہشات کے ساتھ بغیرکسی علم کے گمراہ کرتے ہیں، یقیناآپ کارب حدسے گزرنے والوں کوزیادہ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And what can make you not to eat of that upon which the name of Allah has been invoked, while He has spelled out to you all that He has made unlawful for you, except that to which you are compelled by an ex¬treme necessity? And surely, there are many who mis¬guide with their desires without knowledge. Surely, your Lord is the best knower of those who cross the limits.

اور کیا سبب کہ تم نہیں کھاتے اس جانور میں سے کہ جس پر نام لیا گیا ہے اللہ کا اور وہ واضح کرچکا ہے جو کچھ اس نے تم پر حرام کیا ہے مگر جب کہ مجبور ہوجاؤ اس کے کھانے پر اور بہت لوگ بہکاتے پھرتے ہیں اپنے خیالات پر بغیر تحقیق، تیرا رب ہی خوب جانتا ہے حد سے بڑھنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہیں کیا ہے کہ تم نہیں کھاتے وہ چیزیں جن پر اللہ کا نام لیا گیا ہو جب کہ اللہ تفصیل بیان کرچکا ہے تمہارے لیے ان چیزوں کی جو حرام کی گئی ہیں تم پر سوائے اس چیز کے کہ تم مجبور ہوجاؤ اس (کے کھانے) کے لیے اور یقیناً بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بغیر علم کے اپنی خواہشات کی بنا پر لوگوں کو گمراہ کرتے پھرتے ہیں۔ یقیناً آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رب خوب جانتا ہے ان حد سے تجاوز کرنے والوں کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And how is it that you do not eat of that over which Allah's name has been pronounced even though He has clearly spelled out to you what He has forbidden you unless you are constrained to it? Many indeed say misleading things without knowledge, driven merely by their lowly desires. But your Lord knows well the transgressors.

آخر کیا وجہ ہے کہ تم وہ چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو ، حالانکہ جن چیزوں کا استعمال حالتِ اضطرار کے سوا دوسری تمام حالتوں میں اللہ نے حرام کر دیا ہے ان کی تفصیل وہ تمہیں بتا چکا ہے ۔ 85 بکثرت لوگوں کا حال یہ ہے کہ علم کے بغیر محض اپنی خواہشات کی بنا پر گمراہ کن باتیں کرتے ہیں ، ان حد سے گزرنے والوں کو تمہارا رب خوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے لیے کون سی رکاوٹ ہے جس کی بنا پر تم اس جانور میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لے لیا گیا ہو؟ حالانکہ اس نے وہ چیزیں تمہیں تفصیل سے بتا دی ہیں جو اس نے تمہارے لیے ( عام حالات میں ) حرام قرار دی ہیں ، البتہ جن کو کھانے پر تم بالکل مجبور ہی ہوجاؤ ( تو ان حرام چیزوں کی بھی بقدر ضرورت اجازت ہوجاتی ہے ) اور بہت سے لوگ کسی علم کی بنیاد پر نہیں ( بلکہ صرف ) اپنی خواہشات کی بنیاد پر دوسروں کو گمراہ کرتے ہیں ۔ بلا شبہ تمہارا رب حد سے گذرنے والوں کو خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس جانور پر (کاٹتے وقت) اللہ کا نام لیا گیا اس میں سے کیوں نہ کھاؤ (فراغت سے کھاؤ وہ حلال ہے) اور اللہ نے جو جو چیزیں تم پر حرام کیں ہیں وہ کھول کر تم سے بیان کردیں 3 ان میں بھئی جس کے کھانے پر مجبور ہوجاؤ وہ درستے ہے 4 اور بہت لوگ (عرب کے مشرک) اپنی خواہشوں پر لوگوں کو بہکاتے ہیں ان کو علم (ولم) کچھ نہیں (مثلاً سانڈھ وغیرہ کو حرام کہتے ہیں) بیشک تیرا مالک حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہیں کیا ہوا کہ جس (جانور) پر اللہ کا نام لیا گیا ہے اس میں سے نہیں کھاتے ہو حالانکہ جو تم پر حرام کیا ہے وہ تمہیں تفصیل سے بتادیا ہے سوائے اس کے کہ تم اس کے لئے انتہائی مجبور ہوجاؤ (تو اجازت ہے) اور یقینا بہت سے لوگ بغیر کسی سند کے اپنے غلط خیالات کی وجہ سے گمراہ کرتے ہیں بلا شبہ آپ کا پروردگار (اللہ) حد سے نکل جانیوالوں کو خوب جانتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جس ذبیحہ پر اللہ کا نام لیا گیا ہے اس کے کھانے میں تمہیں کیا عذر ہے حالانکہ اللہ نے کھول کر بتادیا ہے کہ اس نے تم پر کیا کیا حرام کردیا ہے۔ سوائے اس کے کہ تم ان کے کھانے کے لئے مجبور ہو جائو۔ اور بہت سارے لوگ جو علم و عقل نہیں رکھتے محض نفسانی خواہشات کے پیچھے خود بھی بہک رہے ہیں اور تمہیں بھی فریب دے رہے ہیں۔ تمہارا رب ان حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور سبب کیا ہے کہ جس چیز پر خدا کا نام لیا جائے تم اسے نہ کھاؤ حالانکہ جو چیزیں اس نے تمہارے لیے حرام ٹھیرا دی ہیں وہ ایک ایک کر کے بیان کر دی ہیں (بے شک ان کو نہیں کھانا چاہیے) مگر اس صورت میں کہ ان کے (کھانے کے) لیے ناچار ہو جاؤ اور بہت سے لوگ بےسمجھے بوجھے اپنے نفس کی خواہشوں سے لوگوں کو بہکا رہے ہیں کچھ شک نہیں کہ ایسے لوگوں کو جو (خدا کی مقرر کی ہوئی) حد سے باہر نکل جاتے ہیں تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what aileth you that ye should not eat that whereon the name of Allah hath been pronounced while He hath surely detailed unto you that which He hath forbidden you, unless ye are driven thereto? Verily many lead others astray by their desires without knowledge. Verily thy Lord! He knoweth best the transgressors.

اور تمہارے لئے آخر کیا وجہ ہے کہ تم ایسے (جانور) میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیاجاچکا ہے جب کہ (اللہ) نے تمہیں تفصیل بتا دی ہے ان (جانوروں) کی جنہیں اس نے تم پر حرام کیا ہے ۔ سوا اس کے کہ اس کے لئے تم مضطر ہوجاؤ اور یقیناً بہت سے لوگ اپنی خواہشات کی بنا پر گمراہ کرتے رہتے ہیں بلاکسی علم کے بیشک آپ کا پروردگار ہی خوب جانتا ہے حد سے نکل جانے والوں کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم کیوں نہ کھاؤ ان چیزوں میں سے ، جن پر خدا کا نام لیا گیا ہو ، جبکہ اس نے تفصیل سے بیان کردی ہیں وہ چیزیں ، جو تم پر حرام ٹھہرائی ہیں ، اس استثناء کے ساتھ جس کیلئے تم مجبور ہوجاؤ ۔ اور بیشک بہتیرے ایسے ہی ہیں جو لوگوں کو ، کسی علم کے بغیر ، اپنی بدعات کے ذریعے سے گمراہ کر رہے ہیں ۔ تیرا رب خوب واقف ہے ان حد سے بڑھنے والوں سے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہارے لیے اس میں کیا بات ہے؟ کہ تم اس میں سے نہ کھائو جس پر اﷲ ( تعالیٰ ) کانام لیاگیا ہو حالانکہ اس نے تم پر حرام کی گئی چیزوں کی تفصیل تمہیں بتادی ہے مگر یہ کہ اس ( کھانے ) کی طرف تم سخت مجبور ہو جائو ۔ اور بلاشبہ بہت سے لوگ اپنی خواہشوں کے ذریعے بغیر علم کے گمراہ کرتے رہتے ہیں بیشک آپ کا رب حدسے آگے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کیا سبب ہے کہ جس چیز پر اللہ کا نام لیاجائے تم اسے نہ کھائو، حالانکہ جو چیزیں اس نے تمہارے لئے حرام ٹھہر ادی ہیں وہ ایک ایک کرکے بیان کردی ہیں۔ (بیشک ان کو نہیں کھانا چاہیے۔ مگر اس صورت میں کہ انتہائی مجبوری کی حالت ہوجائے۔ اور بہت سے لوگ بغیر سمجھے بوجھے اپنے نفس کی خواہشوں سے لوگوں کو بہکا رہے ہیں بیشک تیرا رب حد سے بڑھ جانے والوں کو خوب جانتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہارے لئے کیا عذر ہوسکتا ہے کہ تم نہ کھاؤ ان چیزوں میں سے جن پر نام لیا گیا ہے اللہ کا، جب کہ اس نے تفصیل سے بیان کردیا ہے، تمہارے لئے وہ سب کچھ جو کہ اس نے حرام فرمایا ہے تم پر (خود تمہارے بھلے کے لئے) مگر جس کے لئے تم مجبور ہوجاؤ، اور بیشک بہت سے لوگ ایسے ہیں جو گمراہ کرتے ہیں (دوسروں کو) اپنی خواہشات کی بناء پر، بغیر کسی علم کے، بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے حد سے بڑھنے والوں کو

Translated by

Noor ul Amin

آخر کیا بات ہے کہ تم وہ چیز نہ کھائوجس پر اللہ کا نام لیا گیا ہوحالانکہ جو کچھ اس نے تم پر حرام کیا ہے اسے تمہارے لئے تفصیلاًبیان کردیا ہے مگریہ کہ تم ( کوئی حرام چیز کھانے پر ) مجبور ہوجائواور بہت لوگ ایسے ہیںجو بغیرعلم کے ( محض ) اپنی خواہشات کے پیچھے لگ کردوسروں کو بہکاتے رہتے ہیں آپ کارب ایسے حدسے بڑھ جانے والوں کو خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہیں کیا ہوا کہ اس میں سے نہ کھاؤ جس ( ف۲۳۷ ) پر اللہ کا نام لیا گیا وہ تم سے مفصل بیان کرچکا جو کچھ تم پر حرام ہوا ( ف۲۳۸ ) مگر جب تمہیں اس سے مجبوری ہو ( ف۲۳۹ ) اور بیشک بہتیرے اپنی خواہشوں سے گمراہ کرتے ہیں بےجانے بیشک تیرا رب حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہیں کیا ہے کہ تم اس ( ذبیحہ ) سے نہیں کھاتے جس پر ( ذبح کے وقت ) اﷲ کا نام لیا گیا ہے ( تم ان حلال جانوروں کو بلاوجہ حرام ٹھہراتے ہو ) ؟ حالانکہ اس نے تمہارے لئے ان ( تمام ) چیزوں کو تفصیلاً بیان کر دیا ہے جو اس نے تم پر حرام کی ہیں ، سوائے اس ( صورت ) کے کہ تم ( محض جان بچانے کے لئے ) ان ( کے بقدرِ حاجت کھانے ) کی طرف انتہائی مجبور ہو جاؤ ( سو اب تم اپنی طرف سے اور چیزوں کو مزید حرام نہ ٹھہرایا کرو ) ۔ بیشک بہت سے لوگ بغیر ( پختہ ) علم کے اپنی خواہشات ( اور من گھڑت تصورات ) کے ذریعے ( لوگوں کو ) بہکاتے رہتے ہیں ، اور یقینا آپ کا ربّ حد سے تجاوز کرنے والوں کو خوب جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اس ( ذبیحہ ) میں سے نہیں کھاتے جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے؟ حالانکہ اس نے جن ( جانوروں ) کو تم پر حرام قرار دیا ہے ان کو تمہارے لئے تفصیل سے بیان کر دیا ہے ۔ سوائے اس کے جس کے کھانے کی طرف تم مضطر و مجبور ہو جاؤ ( تو پھر حرام بھی کھا سکتے ہو ) اور یقیناً بہت سے لوگ علم کے بغیر محض اپنی خواہشات کی بنا پر گمراہ کرتے ہیں بے شک آپ کا پروردگار حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Why should ye not eat of (meats) on which Allah's name hath been pronounced, when He hath explained to you in detail what is forbidden to you - except under compulsion of necessity? But many do mislead (men) by their appetites unchecked by knowledge. Thy Lord knoweth best those who transgress.

Translated by

Muhammad Sarwar

Why should you not eat such flesh when God has told you in detail what is unlawful to eat under normal conditions. Most people, out of ignorance, are led astray by their desires. Your Lord knows best those who transgress.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And why should you not eat of that on which Allah's Name has been mentioned, while He has explained to you in detail what is forbidden to you, except under compulsion of necessity And surely, many do lead astray by their own desires through lack of knowledge. Certainly your Lord knows best the transgressors.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what reason have you that you should not eat of that on which Allah's name has been mentioned, and He has already made plain to you what He has forbidden to you-- excepting what you are compelled to; and most surely many would lead (people) astray by their low desires out of ignorance; surely your Lord-- He best knows those who exceed the limits.

Translated by

William Pickthall

How should ye not eat of that over which the name of Allah hath been mentioned, when He hath explained unto you that which is forbidden unto you unless ye are compelled thereto. But lo! many are led astray by their own lusts through ignorance. Lo! thy Lord, He is Best Aware of the transgressors.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और क्या वजह है कि तुम उस जानवर में से न खाओ जिस पर अल्लाह का नाम लिया गया; हालाँकि अल्लाह ने तफ़सील से बयान कर दी है वे चीजें जिनको उसने तुम पर हराम किया है, सिवाए इसके कि उसके लिए तुम मजबूर हो जाओ, और यक़ीनन बहुत-से लोग अपनी ख़्वाहिशात की वजह से (दूसरों को) गुमराह करते हैं बग़ैर किसी इल्म के, बेशक आपका रब ख़ूब जानता है हद से निकल जाने वालों को।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم کو کون امر اس کا باعث ہوسکتا ہے کہ تم ایسے جانور میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ان سب جانوروں کی تفصیل بتلادی ہے جن کو تم پر حرام کیا گیا ہے مگر وہ بھی جب تم کو سخت ضرورت پڑجاوے تو حلال ہے اور یہ یقینی بات ہے کہ بہت سے آدمی اپنے غلط خیالات پر بلا کسی سند کے گمراہ کرتے ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ حد سے نکل جانے والوں کو خوب جانتا ہے۔ (119)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تمہیں کیا ہے کہ تم اس میں سے نہیں کھاتے جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے، حالانکہ اس نے تمہارے لیے وہ چیزیں کھول کر بیان کردی ہیں جو اس نے تم پر حرام کی ہیں مگر جس کی طرف تم مجبور کردیے جاؤ اور بیشک بہت سے لوگ بغیر علم کے اپنی خواہشات کے ساتھ گمراہ کرتے ہیں بیشک آپ کا رب حد سے بڑھنے والوں کو خوب جاننے والا ہے۔ “ (١١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کیا وجہ ہے کہ تم وہ چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو ‘ حالانکہ جن چیزوں کا استعمال حالت اضطرار کے سوا دوسری تمام حالتوں میں اللہ نے حرام کردیا ہے ان کی تفصیل وہ تمہیں بتا چکا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارے لیے اس کا کیا باعث ہوسکتا ہے کہ اس میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا حالانکہ اس نے تمہیں تفصیل سے بتادیا ہے جو تم پر حرام کیا گیا۔ مگر اس صورت میں کہ تمہیں سخت مجبوری ہو۔ بلاشبہ بہت سے لوگ اپنی خواہشوں کے ذریعہ بغیر علم کے گمراہ کرتے ہیں، بیشک تیرا رب خوب جانتا ہے حد سے آگے بڑھنے والوں کو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کیا سبب کہ تم نہیں کھاتے اس جانور میں سے کہ جس پر نام لیا گیا ہے اللہ کا اور وہ واضح کرچکا ہے جو کچھ کہ اس نے تم پر حرام کیا ہے مگر جب کہ مجبور ہوجاؤ اس کے کھانے پر اور بہت لوگ بہکاتے پھرتے ہیں اپنے خیالات پر بغیر تحقیق تیرا رب ہی خوب جانتا ہے حد سے بڑھنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو ان حلال جانوروں میں سے کھائو جن پر ذبح کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لیا گیا ہو اور تمہارے لئے اس حلال جانور میں سے نہ کھانے کا کیا عذر ہوسکتا ہے جس پر ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لیا گیا ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ان چیزوں کی تفصیل تم کو بتادی ہے جن کو تم پر حرام کیا گیا ہے الا یہ کہ تم ان کے کھانے کے لئے مضطر اور مجبور ہو جائو اور یقینا بہت سے لوگ ہیں جو بلا کسی تحقیق کے محض اپنی خواہشات کی بنا پر لوگوں کو بہکاتے پھرتے ہیں بلاشبہ آپ کا رب ان حد سے تجاوز کرنے والوں کو خوب جانتا ہے۔