Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 122

سورة الأنعام

اَوَ مَنۡ کَانَ مَیۡتًا فَاَحۡیَیۡنٰہُ وَ جَعَلۡنَا لَہٗ نُوۡرًا یَّمۡشِیۡ بِہٖ فِی النَّاسِ کَمَنۡ مَّثَلُہٗ فِی الظُّلُمٰتِ لَیۡسَ بِخَارِجٍ مِّنۡہَا ؕ کَذٰلِکَ زُیِّنَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۲۲﴾

And is one who was dead and We gave him life and made for him light by which to walk among the people like one who is in darkness, never to emerge therefrom? Thus it has been made pleasing to the disbelievers that which they were doing.

ایسا شخص جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کر دیا اور ہم نے اس کو ایک ایسا نور دے دیا کہ وہ اس کو لئے ہوئے آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے کیا ایسا شخص اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے؟ جو تاریکیوں سے نکل ہی نہیں پاتا اسی طرح کافروں کو ان کے اعمال خوش نما معلوم ہوا کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَمَنۡ
کیا بھلا جو
کَانَ
تھا
مَیۡتًا
مردہ
فَاَحۡیَیۡنٰہُ
تو زندہ کیا ہم نے اسے
وَجَعَلۡنَا
اور بنایا ہم نے
لَہٗ
اس کے لئے
نُوۡرًا
ایک نور
یَّمۡشِیۡ
وہ چلتاہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
فِی النَّاسِ
لوگوں میں
کَمَنۡ مَّثَلُہٗ
اس کی طرح ہو سکتا ہے وہ
فِی الظُّلُمٰتِ
اندھیروں میں ہے
لَیۡسَ
نہیں ہے
بِخَارِجٍ
نکلنے والا
مِّنۡہَا
ان سے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
زُیِّنَ
مزین کردیا گیا ہے
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لئے
مَا
جو
کَانُوۡا
ہیں وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَمَنۡ
اور کیا وہ شخص جو
کَانَ
تھا
مَیۡتًا
مردہ
فَاَحۡیَیۡنٰہُ
پھر زندہ کیا ہم نے اسے
وَجَعَلۡنَا
اور بنا دی ہم نے
لَہٗ
اس کے لئے
نُوۡرًا
ایک روشنی
یَّمۡشِیۡ
وہ چلتا ہے
بِہٖ
ساتھ جس کے
فِی النَّاسِ
لوگوں میں
کَمَنۡ
اس شخص کی طرح ہے
مَّثَلُہٗ
مثال اس کی
فِی الظُّلُمٰتِ
اندھیروں میں ہے
لَیۡسَ
نہیں ہے
بِخَارِجٍ
نکلنے والا
مِّنۡہَا
اس سے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
زُیِّنَ
خوش نما بنا دئیے گئے
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لئے
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

And is one who was dead and We gave him life and made for him light by which to walk among the people like one who is in darkness, never to emerge therefrom? Thus it has been made pleasing to the disbelievers that which they were doing.

ایسا شخص جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کر دیا اور ہم نے اس کو ایک ایسا نور دے دیا کہ وہ اس کو لئے ہوئے آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے کیا ایسا شخص اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے؟ جو تاریکیوں سے نکل ہی نہیں پاتا اسی طرح کافروں کو ان کے اعمال خوش نما معلوم ہوا کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا وہ شخص جو مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کیا اور اس کو روشنی عطا کی جس کی مدد سے وہ لوگوں میں زندگی بسر کر رہا ہے اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جو تاریکیوں میں پڑا ہو اور اس کے نکلنے کی کوئی صورت نہ ہو ؟ کافر جو کچھ کر رہے ہیں ان کے اعمال اسی طرح خوشنما بنا دیئے گئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیاوہ شخص جومردہ تھاپھرہم نے اُسے زندہ کیااورہم نے اُس کے لیے ایک روشنی بنادی جس کے ساتھ وہ لوگوں میں چلتا ہے،اُس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جواندھیروں میں ہے اوراُس سے نکلنے والانہیں ہے اسی طرح کافروں کے لیے خوشنما بنا دیئے گئے جووہ عمل کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Could it be that the one who was dead and We gave him life and made for him a light with which he walks among men, (is held to) be like the one whose condition is such that he is in total darkness, never coming out of it? This is how their deeds appear beautified to the dis¬believers.

بھلا ایک شخص جو کہ مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کردیا اور ہم نے اس کو دی روشنی کہ لئے پھرتا ہے اس کو لوگوں میں برابر ہوسکتا ہے اس کے کہ جس کا حال یہ ہے کہ پڑا ہے اندھیروں میں وہاں سے نکل نہیں سکتا اسی طرح مزین کردیئے کافروں کی نگاہ میں ان کے کام۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلا جو کوئی تھا مردہ پھر ہم نے اسے زندہ کردیا اور ہم نے اس کے لیے روشنی کردی اب اس کے ساتھ وہ چل رہا ہے لوگوں کے مابین کیا وہ اس شخص کی طرح ہوجائے گا جو اندھیروں میں (بھٹک رہا) ہو اور اس سے وہ نکلنے والا بھی نہ ہو اسی طرح مزین کردیا گیا ہے ان کافروں کے لیے جو کچھ یہ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He who was dead and whom We raised to life, and We set a light for him to walk among men - is he like the one steeped in darkness out of which he does not come out?. Thus have their own doings been made to seem fair to the unbelievers.

کیا وہ شخص جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندگی بخشی 88 اور اس کو وہ روشنی عطا کی جس کے اجالے میں وہ لوگوں کے درمیان زندگی کی راہ طے کرتا ہے اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جو تاریکیوں میں پڑا ہوا ہو اور کسی طرح ان سے نہ نکلتا ہو؟ 89 کافروں کے لیے تو اسی طرح ان کے اعمال خوشنما بنا دیے گئے ہیں ، 90

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ذرا بتاؤ کہ جو شخص مردہ ہو ، پھر ہم نے اسے زندگی دی ہو ، اور اس کو ایک روشنی مہیا کردی ہو جس کے سہارے وہ لوگوں کے درمیان چلتا پھرتا ہو ( ٥٤ ) کیا وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس کا حال یہ ہو کہ وہ اندھیروں میں گھرا ہوا ہو جن سے کبھی نکل نہ پائے ؟ اسی طرح کافروں کو یہ سجھا دیا گیا ہے وہ جو کچھ کرتے رہے ہیں ، وہ بڑا خوشنما کام ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا ایک شخص جو مردہ تھا ہم نے اس کو جلایا 10 اور اس کو (قرآن کی یا ہدایت اور ایمان کی یا یقین کی) روشنی دی وہ اس کو لیے ہوئے لوگوں میں چلتا (پھرتا) ہے اس شخص کی طرح ہوگا جس کا حال یہ ہے کہ اندھیروں میں پڑا ہوا ہے وہاں سے نکل نہیں سکتا 11 (جیسے مسلمانوں کی نظر میں ایمان بھلا معلوم ہوتا ہے) اسی طرح کافروں کے نزدیک ان کے کام بھلے معلوم ہوتے ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا جو شخص مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کردیا اور ہم نے اس کے لئے ایسی روشنی (نور) گردی کہ اس کے ساتھ آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے اس شخص کی مانند ہوسکتا ہے جو اندھیروں میں ہے (اور) ان سے نکل نہیں سکتا اسی طرح کافروں کو ان کے اعمال اچھے معلوم ہوتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بھلا وہ شخص جو مردہ تھا ‘ پھر ہم نے اسے زندگی عطا کی اور اسے وہ روشنی عطا کی جس کی بدولت وہ لوگوں کے درمیان (زندگی کی) راہیں طے کرتا ہے۔ کہیں وہ اس شخص کے برابر ہو سکتا ہے جو اندھیروں میں بھٹک رہا ہے اور کسی طرح وہاں سے نکل نہ سکتا ہو۔ اسی طرح کافروں کی نگاہ میں ان کے کام خوشنما بنادیئے گئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس کے لیے روشنی کر دی جس کے ذریعے سے وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے کہیں اس شخص جیسا ہو سکتا ہے جو اندھیرے میں پڑا ہوا ہو اور اس سے نکل ہی نہ سکے اسی طرح کافر جو عمل کر رہے ہیں وہ انہیں اچھے معلوم ہوتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is he who was dead, and We quickened him and appointed for him a light whereby he walketh among mankind, like unto him whose similitude is that he is in darknesses forth from which he cannot come? Even so is made fair-seeming to the infidels that which they are wont to do.

کیا جو شخص مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کردیا اور ہم نے اس کے لئے ایک نور بنا دیا کہ اس کے ساتھ وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے وہ اس کی طرح ہوسکتا ہے جو تاریکیوں میں پڑا ہے (اور) ان سے نکلنے نہیں پاتا ۔ اسی طرح کافروں کی نظر میں خوشنما کردیا گیا ہے جو کچھ وہ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ جو مردہ تھا تو ہم نے اس کو زندہ کردیا اور ہم نے اس کو ایک روشنی بخشی ، جس کو لے کر وہ لوگوں میں چلتا ہے ، اس کے مانند ہوگا جو تاریکیوں میں پڑا ہوا ہو ، ان سے نکلنے والا نہیں ہے؟ اسی طرح کافروں کی نظر میں ان کے اعمال کھبا دیے گئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا وہ شخص جو مردہ تھا ہم نے اسے زندہ کیا اور اس کیلئے ہم نے ایک نور بنا دیا جس کی روشنی میں وہ لوگوں کے درمیان چلتا پھرتا ہے اس شخص جیسا ہو سکتا ہے جو اندھیروں ( تاریکیوں ) میں پڑا ہوا ہے اس سے نکل بھی نہیں پاتا اسی طرح ہم نے کافروں کیلئے خوشنما بنا دیے ہیں ان کے اعمال جنہیں وہ کیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اسکو زندہ کیا اور اس کیلئے روشنی کردی جس کے ذریعے سے وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے۔ اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جو اندھیرے میں پڑا ہوا ہو اور اس سے نکل ہی نہ سکے ؟ اسی طرح کافر جو عمل کررہے ہیں وہ انہیں اچھے اور خوبصورت بنادیے گئے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بھلا وہ شخص جو مردہ تھا، پھر ہم نے اسے زندگی بخشی، اور اسکو نواز دیا ایک ایسی عظیم الشان روشنی سے جس کے اجالے میں وہ چلتا ہے لوگوں کے درمیان کیا وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو پڑا ہوا ہے اندھیروں میں ؟ کہ وہ ان سے نکلنے ہی نہ پاتا ہو، اسی طرح خوش نما بنا دیئے گئے کافروں کے لئے ان کے وہ کام جو وہ کرتے رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

بھلا وہ شخص جو مردہ تھاپھرہم نے اسے زندہ کیا اور ا س کو روشنی عطاکی جس کی مدد سے وہ لوگوں میں زندگی بسرکررہا ہے اس شخص جیساہوسکتا ہےجو تاریکیوں میں پڑاہواس کے نکلنے کی کوئی صورت نہ ہو؟کافروں کے لئے ان کے اعمال اسی طرح خوشنمابنا دیئے گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا وہ کہ مردہ تھا تو ہم نے اسے زندہ کیا ( ف۲٤۳ ) اور اس کے لیے ایک نور کردیا ( ف۲٤٤ ) جس سے لوگوں میں چلتا ہے ( ف۲٤۵ ) وہ اس جیسا ہوجائے گا جو اندھیریوں میں ہے ( ف۲٤٦ ) ان سے نکلنے والا نہیں ، یونہی کافروں کی آنکھ میں ان کے اعمال بھلے کردیے گئے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا وہ شخص جو مُردہ ( یعنی ایمان سے محروم ) تھا پھر ہم نے اسے ( ہدایت کی بدولت ) زندہ کیا اور ہم نے اس کے لئے ( ایمان و معرفت کا ) نور پیدا فرما دیا ( اب ) وہ اس کے ذریعے ( بقیہ ) لوگوں میں ( بھی روشنی پھیلانے کے لئے ) چلتا ہے اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جس کا حال یہ ہو کہ ( وہ جہالت اور گمراہی کے ) اندھیروں میں ( اس طرح گھِرا ) پڑا ہے کہ اس سے نکل ہی نہیں سکتا ۔ اسی طرح کافروں کے لئے ان کے وہ اعمال ( ان کی نظروں میں ) خوش نما دکھائے جاتے ہیں جو وہ انجام دیتے رہتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور کیا وہ شخص جو ( پہلے ) مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کیا اور اس کے لئے ایک نور بنایا جس کے ساتھ وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جو تاریکیوں میں پڑا ہوا ہے اور ان سے نکل نہیں سکتا ۔ جس طرح مؤمن کی نگاہ میں ایمان آراستہ کیا گیا ہے اسی طرح کافروں کی نگاہ میں ان کے اعمال آراستہ کر دیئے گئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Can he who was dead, to whom We gave life, and a light whereby he can walk amongst men, be like him who is in the depths of darkness, from which he can never come out? Thus to those without faith their own deeds seem pleasing.

Translated by

Muhammad Sarwar

Can the dead to whom We have given life and light so that they may walk among the people, be considered equal to those who can never come out of darkness? The deeds of the unbelievers are made to seem attractive to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is he who was dead, and We gave him life, and set for him a light, whereby he can walk among men -- like him who is in the darkness from which he can never come out Thus it is made fair seeming to the disbelievers that which they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is he who was dead then We raised him to life and made for him a light by which he walks among the people, like him whose likeness is that of one in utter darkness whence he cannot come forth? Thus what they did was made fair seeming to the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Is he who was dead and We have raised him unto life, and set for him a light wherein he walketh among men, as him whose similitude is in utter darkness whence he cannot emerge? Thus is their conduct made fairseeming for the disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वह शख़्स जो मुर्दा था फिर हमने उसको ज़िंदगी दी और हमने उसको एक रौशनी दी कि उसके साथ वह लोगों में चलता है वह उस शख़्स की तरह हो सकता है जो तारीकियों में पड़ा है जिनसे वह निकलने वाला नहीं, इस तरह काफ़िरों की नज़र में उनके करतूत ख़ुशनुमा बना दिए गए हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایسا شخص جو کہ پہلے مردہ تھا (7) پھر ہم نے اس کو زندہ بنادیا (8) اور ہم نے اس کو ایک ایسا نور دے دیا کہ وہ اس کو لیے ہوئے آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے (9) کیا ایسا شخص اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس کی حالت یہ ہو کہ وہ تاریکیوں میں ہے ان سے نکلنے ہی نہیں پاتا اسی طرح کافروں کو ان کے اعمال مستحسن معلوم ہوا کرتے ہیں۔ (1) (122)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کیا وہ شخص جو مردہ تھا، پھر ہم نے اسے زندہ کیا اور اس کے لیے ایسی روشنی بنادی جس کی مدد سے وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے اس شخص کی طرح ہے جس کا حال یہ ہے کہ وہ اندھیروں میں ہے ان سے کسی صورت نکلنے والا نہیں اسی طرح کافروں کے لیے وہ عمل خوبصورت بنادیے گئے جو وہ عمل کرتے تھے۔ “ (١٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا وہ شخص جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندگی بخشی اور اس کو وہ روشنی عطا کی جس کے اجالے میں وہ لوگوں کے درمیان زندگی کی راہ طے کرتا ہے اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جو تاریکیوں میں پڑا ہوا ہو اور کسی طرح اس سے نہ نکلتا ہو۔ کافروں کے لئے تو اسی طرح ان کے اعمال خوشنما بنادیئے گئے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کردیا اور اس کے لیے ایسا نور مقرر کردیا جس کے ذریعہ وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے کیا یہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس کا حال یہ ہے کہ وہ اندھیریوں میں ہے ان سے نکلنے والا نہیں۔ کافر جو عمل کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا ایک شخص جو کہ مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کردیا اور ہم نے اس کو دی روشنی کہ لیے پھرتا ہے اس کو لوگوں میں برابر ہوسکتا ہے اس کے کہ جس کا حال یہ ہے کہ پڑا ہے اندھیروں میں وہاں سے نکل نہیں سکتا اسی طرح مزین کر دئیے کافروں کی نگاہ میں ان کے کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ایک ایسا شخص جو مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندگی بخشی اور ہم نے اس کو ایک ایسا نور عطا کیا جس کو لئے ہوئے وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے بھلا کیا یہ شخص اس شخص کے برابر ہوسکتا ہے جو مختلف تاریکیوں میں پڑا ہوا ہو اور ان تاریکیوں سے نکل نہ سکتا ہو اسی طرح کافروں کے وہ کام جو وہ کر رہے ہیں ان کی نظر میں خوشحال کردیئے گئے ہیں