Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 123

سورة الأنعام

وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنَا فِیۡ کُلِّ قَرۡیَۃٍ اَکٰبِرَ مُجۡرِمِیۡہَا لِیَمۡکُرُوۡا فِیۡہَا ؕ وَ مَا یَمۡکُرُوۡنَ اِلَّا بِاَنۡفُسِہِمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۲۳﴾

And thus We have placed within every city the greatest of its criminals to conspire therein. But they conspire not except against themselves, and they perceive [it] not.

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں وہاں کے رئیسوں ہی کو جرائم کا مرتکب بنایا تاکہ وہ لوگ وہاں فریب کریں اور وہ لوگ اپنے ہی ساتھ فریب کر رہے ہیں اور ان کو ذرا خبر نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
جَعَلۡنَا
بنادیا ہم نے
فِیۡ کُلِّ قَرۡیَۃٍ
ہر بستی میں
اَکٰبِرَ
بڑے بڑے
مُجۡرِمِیۡہَا
مجرم اس کے
لِیَمۡکُرُوۡا
تاکہ وہ مکرکریں
فِیۡہَا
اس مین
وَمَا
اور نہیں
یَمۡکُرُوۡنَ
وہ مکر کرتے
اِلَّا
مگر
بِاَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں سے
وَمَا
اور نہیں
یَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
جَعَلۡنَا
بنا دیا ہم نے
فِیۡ کُلِّ قَرۡیَۃٍ
ہر بستی میں
اَکٰبِرَ
سب سے بڑے
مُجۡرِمِیۡہَا
اس کے مجرموں کو
لِیَمۡکُرُوۡا
تا کہ وہ مکر و فریب کریں
فِیۡہَا
اس میں
وَمَا
اور نہیں
یَمۡکُرُوۡنَ
وہ مکروفریب کرتے
اِلَّا
مگر
بِاَنۡفُسِہِمۡ
ساتھ اپنے
وَمَا
اور نہیں
یَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور رکھتے
Translated by

Juna Garhi

And thus We have placed within every city the greatest of its criminals to conspire therein. But they conspire not except against themselves, and they perceive [it] not.

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں وہاں کے رئیسوں ہی کو جرائم کا مرتکب بنایا تاکہ وہ لوگ وہاں فریب کریں اور وہ لوگ اپنے ہی ساتھ فریب کر رہے ہیں اور ان کو ذرا خبر نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے بڑے بڑے مجرموں کو لگا دیا ہے کہ وہ اس بستی میں مکرو فریب کرتے رہیں۔ پھر وہ خود ہی اس مکروفریب میں پھنس جاتے ہیں مگر یہ بات سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے بڑوں کومجرم بنادیاہے تاکہ وہ اس میں مکروفریب کریں اور جو مکرو فریب وہ کرتے ہیں اپنے ساتھ ہی کرتے ہیں اوروہ شعورنہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in a similar way, We have made in every town its chief sinners so that they commit mischief in it. And they do not commit mischief but against themselves, and they do not realize.

اور اسی طرح کئے ہیں ہم نے ہر بستی میں گنہگاروں کے سردار کے حیلے کیا کریں وہاں اور جو حیلے کرتے ہیں سو اپنی ہی جان پر اور نہیں سوچتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں بڑے بڑے مجرم کھڑے کیے تاکہ وہ اس میں خوب سازشیں کریں حالانکہ وہ مکر نہیں کرتے مگر اپنی جانوں کے ساتھ لیکن انہیں اس کا شعور نہیں ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus We have appointed the leaders of the wicked ones in every land to weave their plots; but in truth they plot only to their own harm, without even realizing it.

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے بڑے بڑے مجرموں کو لگا دیا ہے کہ وہاں اپنے مکروفریب کا جال پھیلائیں ۔ دراصل وہ اپنے فریب کے جال میں آپ پھنستے ہیں ، مگر انہیں اس کا شعور نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں وہاں کے مجرموں کے سرغنوں کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ اس ( بستی ) میں ( مسلمانوں کے خلاف ) سازشیں کیا کریں ۔ ( ٥٥ ) اور وہ جو سازشیں کرتے ہیں ، ( درحقیقت ) وہ کسی اور کے نہیں ، بلکہ خود ان کے اپنے خلاف پڑتی ہیں ، جبکہ ان کو اس کا احساس نہیں ہوتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (جیسے مکر میں جو بڑے لوگ ہیں امیر اور مالدار وہی زیادہ شریر اور بدکار ہیں اسی طرح ہم نے ہر بستی میں جو گنہگار ہیں انہی کو بڑا بنایا ہے اس لیے کہ وہ اس بستی میں مکاری (اور فریب جھوٹ دغا بازی فسق و فجور کریں) 1 اور وہ اپنی جانوں سے آپ مکاری کرتے ہیں اور سمجھتے نہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس طرح ہم نے ہر بستی میں وہاں کے بڑے لوگوں (رئیسوں) کو جرم کرنے والا بنایا کہ وہاں شرارتیں کریں اور یہ لوگ اپنے ہی ساتھ شرارت کر رہے ہیں اور ان کو (ذرا بھی) خبر نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں مجرموں کے کرتا دھرتا بنادیئے ہیں کہ وہاں مکرو فریب کا جال پھیلاتے رہیں۔ وہ اپنے مکرو فریب کے جال میں خود ہی پھنس رہے ہیں مگر ان کو ذرا خبر نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں بڑے بڑے مجرم پیدا کئے کہ ان میں مکاریاں کرتے رہیں اور جو مکاریاں یہ کرتے ہیں ان کا نقصان انہیں کو ہے اور (اس سے) بےخبر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And even so we set up in every town the great ones as its sinners, that they may plot therein. And they plot not but against themselves, and they perceive not.

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں وہاں کے رئیسوں ہی کو جرائم کا مرتکب بنایا تاکہ وہ وہاں چال چلا کریں حالانکہ وہ چال بس اپنے ہی خلاف چلتے ہیں اور (اس کو بھی) نہیں سمجھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں ان کے سرغنوں کو ڈھیل دی کہ اس میں اپنی چال چل لیں اور چال وہ اپنے ہی ساتھ چلتے تھے لیکن ان کو اس کا احساس نہیں تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی کے بڑے لوگوں کو مجرم بنایا تاکہ وہ اس میں مکروفریب کرتے رہیں اور وہ اپنی جانوں ہی کے ساتھ مکرو فریب کرتے ہیں اور ( اس کو ) سمجھتے بھی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں بڑے بڑے مجرم پیدا کئے کہ مکاریاں کرتے رہیں اور جو مکاریاں یہ کرتے ہیں۔ ان کا نقصان انہی کو ہے اور وہ اس سے بیخبر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح (جس طرح کہ مکہ کے یہ جرائم پیشہ سردار ہیں) ہم نے مقرر کردیئے ہر بستی میں وہاں کے بڑے مجرم، تاکہ وہ اس میں اپنے مکر و فریب کی کاروائیاں کرتے رہیں، حالانکہ حقیقت میں یہ مکر و فریب وہ اپنی ہی جانوں سے کرتے ہیں، مگر وہ شعور نہیں رکھتے

Translated by

Noor ul Amin

اوراسی طرح ہم نے ہربستی میں اس کے بڑے بڑے مجرموں کو لگادیا ہے کہ وہ اس بستی میں مکروفریب کرتے ہیں پھروہ خودہی اس مکروفریب میں پھنس جاتے ہیں مگرسمجھتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے مجرموں کے سرغنہ کیے کہ اس میں داؤ کھیلیں ( ف۲٤۷ ) اور داؤں نہیں کھیلتے مگر اپنی جانوں پر اور انہیں شعور نہیں ( ف۲٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں وڈیروں ( اور رئیسوں ) کو وہاں کے جرائم کا سرغنہ بنایا تاکہ وہ اس ( بستی ) میں مکاریاں کریں ، اور وہ ( حقیقت میں ) اپنی جانوں کے سوا کسی ( اور ) سے فریب نہیں کر رہے اور وہ ( اس کے انجامِ بد کا ) شعور نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( جس طرح ہم نے مکہ کے فاسقوں کو بڑا بنایا ) اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے مجرمین کو بڑا سردار بنایا ہے تاکہ وہ وہاں مکر و فریب کیا کریں حالانکہ وہ فریب نہیں دیتے مگر اپنے آپ کو لیکن انہیں اس کا شعور نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus have We placed leaders in every town, its wicked men, to plot (and burrow) therein: but they only plot against their own souls, and they perceive it not.

Translated by

Muhammad Sarwar

In every town We have placed some sinful leaders who always make evil plans. These plans will only work against their own souls but they do not realize this.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And thus We have set up in every town great ones of its wicked people to plot therein. But they plot not except against themselves, and they perceive (it) not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus have We made in every town the great ones to be its guilty ones, that they may plan therein; and they do not plan but against their own souls, and they do not perceive.

Translated by

William Pickthall

And thus have We made in every city great ones of its wicked ones, that they should plot therein. They do but plot against themselves, though they perceive not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इस तरह हर बस्ती में हमने गुनहगारों के सरदार रख दिए हैं कि वे वहाँ हीले-बहाने करें; हालाँकि वे जो हीले करते हैं अपने ही ख़िलाफ़ करते हैं मगर वे इसको नहीं समझते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں وہاں کے رئیسوں ہی کو جرائم کا مرتکب بنایا تاکہ وہ لوگ وہاں شرارتیں کیا کریں (2) اور وہ لوگ اپنے ہی ساتھ شرارت کررہے (3) ہیں اور ان کو ذرا خبر نہیں۔ (123)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے لیڈروں کو مجرم بنادیا تاکہ وہ اس میں مکروفریب کریں اور وہ مکروفریب نہیں کرتے مگر اپنے ساتھ ہی اور وہ سمجھتے نہیں۔ (١٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے بڑے بڑے مجرموں کو لگا دیا ہے کہ وہاں اپنے مکروفریب کا جال پھیلائیں ۔ دراصل وہ اپنے فریب کے جال میں خود پھنسے ہیں مگر انہیں اس کا شعور نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ان کے لیے اسی طرح مزین کردیئے گئے اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں وہاں کے بڑوں کو مجرم بنا دیا۔ تاکہ وہ اس میں مکر کریں اور وہ صرف اپنی ہی جانوں کے ساتھ مکر کرتے ہیں اور شعور نہیں رکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح کیے ہیں ہم نے ہر بستی میں گناہ گاروں کے سردار کہ حیلے کیا کریں وہاں اور جو حیلے کرتے ہیں سو اپنی ہی جان پر اور نہیں سوچتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس طرح مکہ کے رئوسا جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس پستی کے رئیسیوں ہی کو مخالف اور مجرم بنایا تاکہ وہ اس بستی میں مخالفانہ سازشیں کیا کریں اور جو سازش اور مکرو فریب کرتے ہیں وہ حقیقت میں صرف اپنے ہی ساتھ کرتے ہیں اور ان کی حالت یہ ہے کہ وہ اس کا احساس نہیں کرتے