Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 124

سورة الأنعام

وَ اِذَا جَآءَتۡہُمۡ اٰیَۃٌ قَالُوۡا لَنۡ نُّؤۡمِنَ حَتّٰی نُؤۡتٰی مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِیَ رُسُلُ اللّٰہِ ؕ ۘ ؔ اَللّٰہُ اَعۡلَمُ حَیۡثُ یَجۡعَلُ رِسَالَتَہٗ ؕ سَیُصِیۡبُ الَّذِیۡنَ اَجۡرَمُوۡا صَغَارٌ عِنۡدَ اللّٰہِ وَ عَذَابٌ شَدِیۡدٌۢ بِمَا کَانُوۡا یَمۡکُرُوۡنَ ﴿۱۲۴﴾

And when a sign comes to them, they say, "Never will we believe until we are given like that which was given to the messengers of Allah ." Allah is most knowing of where He places His message. There will afflict those who committed crimes debasement before Allah and severe punishment for what they used to conspire.

اور جب ان کو کوئی آیت پہنچتی ہے تو یوں کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ ہم کو بھی ایسی ہی چیز نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی جاتی ہے اس موقع کو تو اللہ تعالٰی ہی خوب جانتا ہے کہ کہاں وہ اپنی پیغمبری رکھے عنقریب ان لوگوں کو جنہوں نے جرم کیا ہے اللہ کے پاس پہنچ کر ذلت پہنچے گی اور ان کی شرارتوں کے مقابلے میں سزائے سخت ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
جَآءَتۡہُمۡ
آتی ہے ان کے پاس
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
لَنۡ
ہرگز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم ایمان لائیں گے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
نُؤۡتٰی
ہم دیئے جائیں
مِثۡلَ
مانند اس کے
مَاۤ
جو
اُوۡتِیَ
دیا گیا
رُسُلُ اللّٰہِ
اللہ کے رسول
اَللّٰہُ
اللہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
حَیۡثُ
جہاں
یَجۡعَلُ
وہ رکھتا ہے
رِسَالَتَہٗ
اپنی رسالت کو
سَیُصِیۡبُ
عنقریب پہنچے گی
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
اَجۡرَمُوۡا
جرم کیے
صَغَارٌ
ذلت
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے ہاں
وَعَذَابٌ
اور عذاب
شَدِیۡدٌۢ
شدید
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَمۡکُرُوۡنَ
وہ مکرکرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
جَآءَتۡہُمۡ
آتی ہے ان کے پاس
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
لَنۡ
ہر گز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم مانیں گے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
نُؤۡتٰی
ہمیں دیا جائے
مِثۡلَ مَاۤ
اس جیسا جو
اُوۡتِیَ
دیا گیا
رُسُلُ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے رسولوں کو
اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
حَیۡثُ
جہاں
یَجۡعَلُ
وہ رکھتا ہے
رِسَالَتَہٗ
رسالت اپنی
سَیُصِیۡبُ
جلد ہی پہنچے گی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جنہوں نے
اَجۡرَمُوۡا
جرم کیے
صَغَارٌ
ذلت
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس سے
وَعَذَابٌ
اور عذاب
شَدِیۡدٌۢ
سخت
بِمَا
اس وجہ سے کہ
کَانُوۡا
وہ سب تھے
یَمۡکُرُوۡنَ
وہ مکروفریب کرتے
Translated by

Juna Garhi

And when a sign comes to them, they say, "Never will we believe until we are given like that which was given to the messengers of Allah ." Allah is most knowing of where He places His message. There will afflict those who committed crimes debasement before Allah and severe punishment for what they used to conspire.

اور جب ان کو کوئی آیت پہنچتی ہے تو یوں کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ ہم کو بھی ایسی ہی چیز نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی جاتی ہے اس موقع کو تو اللہ تعالٰی ہی خوب جانتا ہے کہ کہاں وہ اپنی پیغمبری رکھے عنقریب ان لوگوں کو جنہوں نے جرم کیا ہے اللہ کے پاس پہنچ کر ذلت پہنچے گی اور ان کی شرارتوں کے مقابلے میں سزائے سخت ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے تو کہتے ہیں ہم تو اس وقت تک نہ مانیں گے جب تک ہمیں بھی وہی کچھ نہ دیا جائے (یعنی نبوت) جو اللہ کے رسولوں کو دیا گیا ہے۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت کا کام کس سے لے جلد ہی ان مجرموں کو اپنی مکاریوں کی پاداش میں اللہ کے ہاں ذلت اور سخت عذاب سے دوچار ہونا پڑے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم ہرگزنہیں مانیں گے یہاں تک کہ ہمیں بھی اُس جیسا دیا جائے جواﷲ تعالیٰ کے رسولوں کودیاگیاہے ، اﷲ تعالیٰ زیادہ جاننے والاہے جہاں وہ اپنی رسالت رکھتاہے ،جن لوگوں نے جرم کیے جلدہی اُنہیں اﷲ تعالیٰ کے ہاں سے ذلت اورسخت عذاب پہنچے گااس وجہ سے کہ وہ مکروفریب کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when a sign comes to them, they say, |"We shall never come to believe unless we are given the like of what was given to the messengers of Allah. Allah knows best where to place His message. Those who committed sin shall soon suffer from disgrace before Allah and face severe punishment for the mischief they have been making.

اور جب آتی ہے ان کے پاس کوئی آیت تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز نہ مانیں گے جب تک کہ نہ دیا جائے ہم کو جیسا کچھ کہ دیا گیا ہو اللہ کے رسولوں کو، اللہ خوب جانتا ہے اس موقع کو جہاں بھیجے اپنے پیغام، عنقریب پہنچے گی گنہگاروں کو ذلت اللہ کے ہاں اور عذاب سخت اس وجہ سے کہ وہ مکر کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان کے پاس (قرآن کی) کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ ہمیں بھی وہی چیز نہ دے دی جائے جو اللہ کے (دوسرے) رسولوں کو دی گئی تھی اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ اپنی رسالت کا کام کس سے لے اور کس طرح لے ! عنقریب پہنچے گی ان مجرموں (گنہگاروں) کو بہت ہی ذلت اللہ کے ہاں سے اور سخت عذاب ان کی چال بازیوں کے سبب جو وہ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whenever there comes to them a sign from Allah, they say: 'We will not believe until we are given what was given to the Messengers of Allah.' Allah knows best where to place His message. Soon shall these wicked ones meet with humiliation and severe chastigement from Allah for all their evil plotting.

جب ان کے سامنے کوئی آیت آتی ہے تو وہ کہتے ہیں ہم نہ مانیں گے جب تک کہ وہ چیز خود ہم کو نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے ۔ 91 اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی پیغامبری کا کام کس سے لے اور کس طرح لے ۔ قریب ہے وہ وقت جب یہ مجرم اپنی مکّاریوں کی پاداش میں اللہ کے ہاں ذلّت اور سخت عذاب سے دوچار ہوں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان ( اہل مکہ ) کے پاس ( قرآن کی ) کوئی آیت آتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ : ہم اس وقت تک ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ اس جیسی چیز خود ہمیں نہ دے دی جائے جیسی اللہ کے پیغمبروں کو دی گئی تھی ۔ ( ٥٦ ) ( حالانکہ ) اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ اپنی پیغمبری کس کو سپرد کرے ۔ جن لوگوں نے ( اس قسم کی ) مجرمانہ باتیں کی ہیں ان کو اپنی مکاریوں کے بدلے میں اللہ کے پاس جاکر ذلت اور سخت عذاب کا سامنا ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے (جس سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تصدیق ہو) تو کہتے ہیں ہم تو کبھی ایمان لانے والے نہیں جب تک اللہ تعالیٰ کے پیغمبروں کو جو چیز ملی ہے (یعنی پیغمبری) وہ ہم کو نہ ملے 3 اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جہان وہ پیغمبری رکھتا ہے 4 جن لوگوں نے (یہ) قصور کیا (اور ایسی بےادبی کی بات کہی) ان کو خدا کے پاس ان کی مکاری کی سزا میں جلد زلت ہوگی اور سخت مار پڑے گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ جب تک ہم کو اس طرح کی رسالت نہ دی جائے جس طرح کی رسالت اللہ کے پیغمبروں کو ملی ہے ہم ہرگز نہیں مانیں گے۔ اللہ خوب جانتے ہیں کہ نور رسالت کس کو عطا فرمانا ہے عنقریب ان مجرم لوگوں کو اللہ کے پاس ذلت ملے گی اور ان کی شرارتوں پر شدید عذاب

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب ان کے پاس ہماری کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ اس وقت تک نہ مانیں گے جب تک ہمیں بھی وہ چیز نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی پیغامبری کا کام کس سے لے اور کس طرح لے۔ وہ وقت دور نہیں ہے جب یہ مجرمین اپنے کرتوتوں کے باعث اللہ کے حضور سخت ذلت اور سخت عذاب سے دور چارہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ جس طرح کی رسالت خدا کے پیغمبروں کو ملی ہے جب تک اسی طرح کی رسالت ہم کو نہ ملے ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے اس کو خدا ہی خوب جانتا ہے کہ (رسالت کا کون سا محل ہے اور) وہ اپنی پیغمبری کسے عنایت فرمائے جو لوگ جرم کرتے ہیں ان کو خدا کے ہاں ذلّت اور عذابِ شدید ہوگا اس لیے کہ مکّاریاں کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whensoever there cometh unto them a sign, they say: we shall not believe until we are vouchsafed the like of that which is vouchsafed unto the apostles of Allah. Allah knoweth best wheresoever to place His apostleship. Anon shall befall those who have sinned vileness before Allah and severe chastisement for that which they were wont to plot.

اور جب انہیں کوئی نشان پہنچتا ہے ۔ تو کہتے ہیں ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک ہم کو بھی وہی نہ ملے جو اللہ کے پیغمبروں کو مل چکا ہے ۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی رسالت کا اہل ہے ۔ جو لوگ مجرم ہیں ضرور انہیں اللہ کے پاس (پہنچ کر) ذلت نصیب ہوگی اور عذاب سخت (بھی) اس شرارت کی پاداش میں جو وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کے پاس آتی کوئی آیت تو کہتے: ہم تو ماننے کے نہیں جب تک ہم کو بھی وہی کچھ نہ ملے ، جو اللہ کے رسولوں کو ملا ۔ اللہ ہی خوب جانتا ہے کہ وہ اپنا منصب رسالت کس کو بخشے ۔ جو لوگ شرارت کر رہے ہیں اللہ کے ہاں ان کو ان کی اس چالبازی کی پاداش میں ذلت اور عذابِ شدید نصیب ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے تو کہتے ہیں ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ ہمیں بھی وہی کچھ دیاجائے جو اﷲ ( تعالیٰ ) کے رسولوں کو دیا گیا ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) خوب جانتے ہیں جہاں وہ رسالت بھیجتے ہیں ۔ جنہوں نے جرم کیا عنقریب اﷲ ( تعالیٰ ) کے پاس انہیں ذلت اور شدید عذاب ملے گا ان کے مکروفریب کی وجہ سے جنہیں وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے تو کہتے ہیں کہ جس طرح (کی رسالت) اللہ کے پیغمبروں کو ملی ہے جب تک اس طرح (کی رسالت) ہم کو نہ ملے ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے۔ یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت کا کام کس سے لے۔ لوگ جرم کرتے ہیں ان کو اللہ کے پاس جلد ہی ذلت اور شدید عذاب ہوگا اس لیے کہ مکاریاں کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب آپہنچتی ہے ان کے پاس کوئی نشانی، تو یہ کہتے ہیں کہ ہم ہرگز نہ مانیں گے یہاں تک کہ ہمیں بھی وہی کچھ نہ دیا جائے جو کہ دیا گیا اللہ کے رسولوں کو، اللہ خوب جانتا ہے کہ کس سے کام لے اپنی رسال (وپیغمبری) کا، عنقریب ہی پہنچ کر رہے گی مجرموں کو اللہ کے یہاں ایک بڑی ذلت، اور بڑا سخت عذاب ان کی ان مکاریوں کی پاداش میں جن سے وہ کام لیتے رہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے توکہتے ہیں ’’ ہم ہرگز نہ مانیں گے جب تک ہمیں بھی وہی نہ دیاجائےجو اللہ کے رسولوں کو دیاگیا ہے اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت کاکام کس سے لے ، جلد ہی ان مجرموں کو اپنی مکاریوں کی پاداش میں اللہ کے ہاں ذلت اور سخت عذاب سے دوچارہوناپڑے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آئے تو کہتے ہی ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک ہمیں بھی ویسا ہی نہ ملے جیسا اللہ کے رسولوں کو ملا ( ف۲٤۹ ) اللہ خوب جانتا ہے جہاں اپنی رسالت رکھے ( ف۲۵۰ ) عنقریب مجرموں کو اللہ کے یہاں ذلت پہنچے گی اور سخت عذاب بدلہ ان کے مکر کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے ( تو ) کہتے ہیں: ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ ہمیں بھی ویسی ہی ( نشانی ) دی جائے جیسی اﷲ کے رسولوں کو دی گئی ہے ۔ اﷲ خوب جانتا ہے کہ اسے اپنی رسالت کا محل کسے بنانا ہے ۔ عنقریب مجرموں کو اﷲ کے حضور ذلت رسید ہوگی اور سخت عذاب بھی ( ملے گا ) اس وجہ سے کہ وہ مکر ( اور دھوکہ دہی ) کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان کے پاس کوئی معجزہ آتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس وقت تک ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک ہم کو بھی وہی نہ دیا جائے جو اللہ کے رسولوں کو دیا گیا ہے ۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت کو کہاں رکھے؟ ( اس کا اہل کون ہے؟ ) عنقریب مجرموں کو اللہ کے یہاں ذلت نصیب ہوگی اور سخت عذاب بھی ہوگا ان کی ان مکاریوں کی وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When there comes to them a sign (from Allah), They say: "We shall not believe until we receive one (exactly) like those received by Allah's messengers." Allah knoweth best where (and how) to carry out His mission. Soon will the wicked be overtaken by humiliation before Allah, and a severe punishment, for all their plots.

Translated by

Muhammad Sarwar

When a miracle is shown to them, they say, "We will not believe unless we are shown a miracle like that shown to the messengers of God." God knows best whom to appoint as His Messenger. The sinful ones are worthless in the sight of God and they deserve a severe punishment for their evil plans.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when there comes to them a sign they say: "We shall not believe until we receive the like of that which the Messengers of Allah received." Allah knows best with whom to entrust His Message. Humiliation and disgrace from Allah and a severe torment will overtake the criminals for that which they used to plot.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when a communication comes to them they say: We will not believe till we are given the like of what Allah's apostles are given. Allah best knows where He places His message. There shall befall those who are guilty humiliation from Allah and severe chastisement because of what they planned.

Translated by

William Pickthall

And when a token cometh unto them, they say: We will not believe till we are given that which Allah's messengers are given. Allah knoweth best with whom to place His message. Humiliation from Allah and heavy punishment will smite the guilty for their scheming.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनके पास कोई निशानी आती है तो वे कहते हैं कि हम हरगिज़ न मानेंगे जब तक कि हमको भी वही न दिया जाए जो अल्लाह के पैग़म्बरों को दिया गया, अल्लाह ही बेहतर जानता है कि वह अपनी पैग़म्बरी किसको बख़्शे, जो लोग मुजरिम हैं उनको ज़रूर अल्लाह के यहाँ ज़िल्लत नसीब होगी और सख़्त अज़ाब भी इस वजह से कि वे मक्र करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان کو کوئی آیت پہنچتی ہے تو یوں کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہ لاویں گے جب تک کہ ہم کو بھی ایسی ہی چیز نہ دی جاوے جو اللہ کے رسولوں کو دی جاتی ہے (4) اس موقع کو تو خدا ہی خوب جانتا ہے جہاں اپنا پیغام بھیجا ہے عنقریب ان لوگوں کو جنہوں نے یہ جرم کیا ہے خدا کے پاس پہنچ کر ذلت پہنچے گی اور سزائے سخت ان کی شرارتوں کے مقابلہ میں۔ (124)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے تو کہتے ہیں ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ ہمیں اس جیسا دیا جائے جو اللہ کے رسولوں کو دیا گیا اللہ زیادہ جاننے والا ہے کہ اپنی رسالت کہاں رکھے۔ عنقریب ان لوگون کو جنہوں نے جرم کیے اللہ کے ہاں ذلت پہنچے گی اور سخت عذاب اس وجہ سے کہ وہ مکرو فریب کرتے تھے۔ “ (١٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب ان کے سامنے کوئی آیت آتی ہے تو وہ کہتے ہی ہم نہ مانیں گے جب تک کہ وہ چیز خود ہم کو نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے ۔ اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی پیغامبری کا کام کس سے لے اور کس طرح لے ۔ قریب ہے وہ وقت کہ یہ مجرم اپنی مکاریوں کی پاداش میں اللہ کے ہاں ذلت اور سخت عذاب سے دو چار ہوں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ ہم کو ایسی چیز نہ دی جائے جیسی کہ اللہ کے رسولوں کو دی گئی، اللہ جانتا ہے جہاں اپنے پیغام کو بھیجے۔ عنقریب ان لوگوں کو اللہ کے یہاں ذلت اور سخت عذاب پہنچے گا اس وجہ سے کہ وہ مکر کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب آتی ہے ان کے پاس کوئی آیت تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز نہ مانیں گے جب تک کہ نہ دیا جاوے ہم کو جیسا کچھ کہ دیا گیا ہے اللہ کے رسولوں کو اللہ خوب جانتا ہے اس موقع کو کہ جہاں بھیجے اپنے پیغام عنقریب پہنچے گی گناہ گاروں کو ذلت اللہ کے ہاں اور عذاب سخت اس وجہ سے کہ وہ مکر کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان کو کوئی نشانی پہونچتی ہے تو یوں کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک خود ہم کو ویسی ہی چیز نہ دی جائے جیسی اللہ کے رسولوں کو دی جا چکی ہے اللہ ہی اپنے پیغام بھیجنے کے محل اور موقع کو خوب جانتا ہے عنقریب اب ان مجرموں کو خدا کے ہاں ان حیلہ سازیوں کی پاداش میں جن کے یہ مرتکب ہوا کرتے تھے بڑی ذلت اور سخت ترین عذاب ہوگا