Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 129

سورة الأنعام

وَ کَذٰلِکَ نُوَلِّیۡ بَعۡضَ الظّٰلِمِیۡنَ بَعۡضًۢا بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۱۲۹﴾٪  2

And thus will We make some of the wrongdoers allies of others for what they used to earn.

اور اسی طرح ہم بعض کفار کو بعض کے قریب رکھیں گے ان کے اعمال کے سبب

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نُوَلِّیۡ
ہم مسلط کردیتے ہیں
بَعۡضَ
بعض
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
بَعۡضًۢا
بعض پر
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
وہ کمائی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نُوَلِّیۡ
ہم ساتھی بنا دیں گے
بَعۡضَ
بعض
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
بَعۡضًۢا
بعض کا
بِمَا کَانُوۡا
اس وجہ سے جو تھے وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
کماتے
Translated by

Juna Garhi

And thus will We make some of the wrongdoers allies of others for what they used to earn.

اور اسی طرح ہم بعض کفار کو بعض کے قریب رکھیں گے ان کے اعمال کے سبب

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس طرح ہم ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنادیں گے کیونکہ وہ (مل کر ہی) ایسے کام کیا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم بعض ظالموں کوبعض کا ساتھی بنادیتے ہیں اس وجہ سے جووہ کماتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And thus We set some wrongdoers on some others be-cause of what they used to commit.

اور اسی طرح ہم ساتھ ملا دیں گے گنہگاروں کو ایک دوسرے سے ان کے اعمال کے سبب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنا دیتے ہیں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In this manner We shall make the wrong-doers friends of each other (in the Hereafter) because they earned (evil together in the world).

دیکھو ، اس طرح ہم ﴿آخرت میں﴾ ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنائیں گے اس کمائی کی وجہ سے جو وہ ﴿دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ مِل کر﴾ کرتے تھے ۔ 97؏ ١۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے کمائے ہوئے اعمال کی وجہ سے ایک دوسرے پر مسلط کردیتے ہیں ۔ ( ٥٩ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (جیسے جن اور آدمیوں کا ہم نے یہ انجام کیا) اسی طرح ہم (دنیا میں) ایک ظالم کو دوسرے ظالموں پر ان کے اعمال کی سزا میں حکومت دیتے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور سای طرح ہم بعض ظالموں کو ان کے اعمال کے باعث بعض دوسرے ظالموں کے قریب کردیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم اسی طرح ( جن وانس کے) ظالموں کو ایک ساتھ ملادیں گے چونکہ وہ اعمال میں مشترک تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کے سبب جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے پر مسلط کر دیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thus We shall keep some of the wrong-doers close to others for that which they were wont to earn.

اور اسی طرح ہم ظالموں کو ایک دوسرے کے قریب رکھیں گے بہ سبب ان اعمال کے جو وہ کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم مسلط کردیتے ہیں ظالموں کو ایک دوسرے پر بسبب ان کرتوتوں کے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس طرح ہم ظالموں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیتے ہیں ان اعمال کی وجہ سے جنہیں وہ کمایا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملا دیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح ہم مسلط کردیتے ہیں بعض ظالموں کو بعض پر بوجہ ان کی اس کمائی کے جو وہ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اسی طرح ہم ظالموں کو ایک دوسرے کاساتھی بنادینگے کیونکہ وہ ( مل کرہی ) ایسے کام کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یونہی ہم ظالموں میں ایک کو دوسرے پر مسلط کرتے ہیں بدلہ ان کے کیے کا ( ف۲۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اسی طرح ہم ظالموں میں سے بعض کو بعض پر مسلط کرتے رہتے ہیں ان اعمالِ ( بد ) کے باعث جو وہ کمایا کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح ہم بعض ظالموں کو ان کے اعمال ( کرتوتوں ) کی وجہ سے بعض کا سرپرست بناتے ہیں ( یا ایک دوسرے پر مسلط کرتے ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus do we make the wrong-doers turn to each other, because of what they earn.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus do We make the unjust friends of one another because of their evil deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And thus We do make the wrongdoers supporters of one another, because of that which they used to earn.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus do We make some of the iniquitous to befriend others on account of what they earned.

Translated by

William Pickthall

Thus We let some of the wrong-doers have power over others because of what they are wont to earn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इसी तरह हम साथ मिला देंगे गुनहगारों को एक-दूसरे से उन आमाल की वजह से जो वे करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح ہم بعض کفار کو بعض کے قریب رکھیں گے ان کے اعمال کے سبب۔ (129)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اسی طرح ہم بعض ظالموں کو بعض کا دوست بنادیتے ہیں اس وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے۔ “ (١٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھو اس طرح ہم ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنائیں گے ۔ اس کمائی کی وجہ سے جو وہ کرتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم بعض ظالموں کو بعض کا ولی بناتے ہیں بہ سبب ان کے اعمال کے جو وہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح ہم ساتھ ملاویں گے گناہ گاروں کو ایک کو دوسرے سے ان کے اعمال کے سبب  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس طرح دنیا میں سب گمراہوں کا تعلق تھا اس طرح ہم بعض ظالموں کو بعض کے ساتھ ملا دیں گے ان کی اس کمائی کے سبب جو وہ کیا کرتے تھے