Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 143

سورة الأنعام

ثَمٰنِیَۃَ اَزۡوَاجٍ ۚ مِنَ الضَّاۡنِ اثۡنَیۡنِ وَ مِنَ الۡمَعۡزِ اثۡنَیۡنِ ؕ قُلۡ ءٰٓالذَّکَرَیۡنِ حَرَّمَ اَمِ الۡاُنۡثَیَیۡنِ اَمَّا اشۡتَمَلَتۡ عَلَیۡہِ اَرۡحَامُ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ؕ نَبِّئُوۡنِیۡ بِعِلۡمٍ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۴۳﴾ۙ

[They are] eight mates - of the sheep, two and of the goats, two. Say, "Is it the two males He has forbidden or the two females or that which the wombs of the two females contain? Inform me with knowledge, if you should be truthful."

۔ ( پیدا کئے ) آٹھ نر مادہ یعنی بھیڑ میں دو قسم اور بکری میں دو قسم آپ کہئے کہ کیا اللہ نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادہ کو؟ یا اس کو جس کو دونوں مادہ پیٹ میں لئے ہوئے ہوں تم مجھ کو کسی دلیل سے تو بتاؤ اگر سچے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثَمٰنِیَۃَ
آٹھ
اَزۡوَاجٍ
قسمیں ہیں
مِنَ الضَّاۡنِ
بھیڑ میں سے
اثۡنَیۡنِ
دو
وَمِنَ الۡمَعۡزِ
اور بکری میں سے
اثۡنَیۡنِ
دو
قُلۡ
کہہ دیجئے
ءٰٓالذَّکَرَیۡنِ
کیا دو نر
حَرَّمَ
اس نے حرام کئے
اَمِ
یا
الۡاُنۡثَیَیۡنِ
دو مادہ
اَمَّا
یا وہ جو
اشۡتَمَلَتۡ
مشتمل ہیں
عَلَیۡہِ
اس پر
اَرۡحَامُ
رحم
الۡاُنۡثَیَیۡنِ
دو مادہ کے
نَبِّئُوۡنِیۡ
بتاؤ مجھے
بِعِلۡمٍ
ساتھ علم کے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثَمٰنِیَۃَ
آٹھ
اَزۡوَاجٍ
قسمیں
مِنَ الضَّاۡنِ
بھیڑ میں سے
اثۡنَیۡنِ
دو
وَمِنَ الۡمَعۡزِ
اور بکری میں سے
اثۡنَیۡنِ
دو
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ءٰٓالذَّکَرَیۡنِ
کیا دونوں نروں کو
حَرَّمَ
حرام کیا ہے اس نے
اَمِ
یا
الۡاُنۡثَیَیۡنِ
دونوں ماداؤں کو
اَمَّا
یا وہ
اشۡتَمَلَتۡ
لپٹے ہوئے ہیں
عَلَیۡہِ
جس پر
اَرۡحَامُ
رحم
الۡاُنۡثَیَیۡنِ
دونوں ماداؤں کے
نَبِّئُوۡنِیۡ
تم بتاؤ مجھے
بِعِلۡمٍ
ساتھ کسی علم کے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

[They are] eight mates - of the sheep, two and of the goats, two. Say, "Is it the two males He has forbidden or the two females or that which the wombs of the two females contain? Inform me with knowledge, if you should be truthful."

۔ ( پیدا کئے ) آٹھ نر مادہ یعنی بھیڑ میں دو قسم اور بکری میں دو قسم آپ کہئے کہ کیا اللہ نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادہ کو؟ یا اس کو جس کو دونوں مادہ پیٹ میں لئے ہوئے ہوں تم مجھ کو کسی دلیل سے تو بتاؤ اگر سچے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کل آٹھ جوڑے (نر و مادہ) ہیں بھیڑ کے دو اور بکری کے دو ۔ آپ ان سے پوچھئے : کیا اللہ نے دونوں نر حرام کئے ہیں یا دونوں مادائیں یا وہ بچے جو ان ماداؤں کے پیٹ میں ہوتے ہیں ؟ اگر تم سچے ہو تو مجھے علم (وحی الٰہی) کی کوئی بات بتاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آٹھ قسمیں ہیں،دوبھیڑسے اوردوبکری سے،آپ پوچھیں: ’ ’کیااﷲ تعالیٰ نے دونوں نروں کوحرام کیاہے یادونوں ماداؤں کو؟ یاوہ(بچہ)جس پران دونوں ماداؤں کے رحم لپٹے ہوئے ہیں؟اگرتم سچے ہوتومجھے کسی علم کے ساتھ بتاؤ ۔ ‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(He has created) eight pairs: two of sheep and two of goats. Say, |"Is it the two males that He has prohibited or the two females? Or, what the wombs of the two fe¬males contain? Tell me with knowledge if you are true|"

پیدا کئے آٹھ نر اور مادہ بھیڑ میں سے دو اور بکری میں سے دو پوچھ تو کہ دونوں نر حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ بچہ کہ اس پر مشتمل ہیں بچہ دان دونوں مادہ کے بتلاؤ مجھ کو سند اگر تم سچے ہو ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ آٹھ قسم کے چوپائے ہیں ( جو تمہارے ہاں عام طور پر پائے جاتے ہیں) بھیڑ میں سے دو (نر اور مادہ) اور بکری میں سے دو (نر اور مادہ) (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان سے پوچھئے کہ اللہ نے ان دونوں مذکروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مؤنثوں کو ؟ یا جو کچھ ان دونوں مؤنثوں کے رحموں میں ہے ( اسے حرام کیا ہے) ؟ مجھے بتاؤ کسی بھی سند کے ساتھ اگر تم سچے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These are eight couples, two of sheep, two of goats. Now ask them: 'Is it either the two males that Allah has forbidden or the two females, or what the wombs of the two females may contain? Tell me about this on the basis of sure knowledge, if you speak the truth.'

یہ آٹھ نرومادہ ہیں ، دو بھیڑ کی قسم سے اور دو بکری کی قسم سے ، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے پوچھو کہ اللہ نے ان کے نر حرام کیے ہیں یا مادہ ، یا وہ بچّے جو بھیڑوں اور بکریوں کے پیٹ میں ہوں؟ ٹھیک ٹھیک علم کے ساتھ مجھے بتاؤ اگر تم سچے ہو ۔ 119

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مویشیوں کے ) کل آٹھ جوڑے اللہ نے پیدا کیے ہیں ، دو صنفیں ( نر اور مادہ ) بھیڑوں کی نسل سے اور دو بکریوں کی نسل سے ۔ ذرا ان سے پوچھو کہ : کیا دونوں نروں کو اللہ نے حرام کیا ہے ، یا دونوں مادہ کو؟ یا ہر اس بچے کو جو دونوں نسلوں کی مادہ کے پیٹ میں موجود ہو؟ اگر تم سچے ہو تو کسی علمی بنیاد پر مجھے جواب دو ۔ ( ٧٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ چارپائے حلال جانور نر مادہ ملا کر آٹھ قسم ہیں (یعنی چار جوڑے) 7 دو بھیڑ ہیں (نر اور مادہ) اور دو بکری میں (نر اور مادہ) (اے پیمبر) کہہ دے کیا خدا نے (ان بھیڑ بکری میں سے دو نروں کو (یعنی مینڈھے اور بکرے کو) حرام کیا ہے یا دونوں مادوں کو (بھیڑ اور بکری مادہ کو) یا ان دونوں مادوں کے پیٹ میں جو (بچہ) ہے اس کو اگر تم سچے ہو تو مجھ کو سند کے ساتھ بتاؤ 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آٹھ جوڑے ہیں (بڑے چھوٹے) بھیڑ میں سے دو اور بکری میں سے دو (ایک نر ایک مادہ) فرمائیے کہ کیا دونروں کے حرام کیا ہے یا دو مادہ کو یا اس بچہ کو جس کے دونوں مادہ اپنے پیٹوں میں لئے ہوئے ہیں اگر تم سچے ہو تو مجھے علم (سند) سے بتاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی نے پیدا کئے آٹھ نرو مادہ ۔ بھیڑ میں سے دو نر اور مادہ اور بکری میں سے دو نر اور مادہ۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سے پوچھئے اللہ نے ان کے نرحرام کئے ہیں یا دونوں مادہ کو۔ یا وہ بچے جو بھیڑوں اور بکریوں کے پیٹ میں ہوں ؟ اگر تم سچے ہو تو ذرا سند لاکر بتادو۔ اور اسی نے پیدا کئے اونٹ میں سے دو اور گائے میں سے دو ۔ پوچھئے اللہ نے ان کے نروں کو حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ کو۔ یا وہ بچے جو بھیڑوں اور بکریوں کے پیٹ میں ہوں ؟ اگر تم سچے ہو تو ذرا سند لا کر بتا دو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ بڑے چھوٹے چارپائے) آٹھ قسم کے (ہیں) دو (دو) بھیڑوں میں سے اور دو (دو) بکریوں میں سے (یعنی ایک ایک نر اور اور ایک ایک مادہ) (اے پیغمبر ان سے) پوچھو کہ (خدا نے) دونوں (کے) نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں (کی) مادنیوں کو یا جو بچہ مادنیوں کے پیٹ میں لپٹ رہا ہو اسے اگر سچے ہو تو مجھے سند سے بتاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He hath created eight pairs of the sheep a twain, and of the goats a twain. Say thou: is it the two males He hath forbidden or the two females, or that which the wombs of the two females contain? Declare unto me with knowledge, if ye are truth-tellers.

(اللہ نے) آٹھ جوڑے (پیدا کئے) ۔ دو قسمیں بھیڑ میں سے اور دو قسمیں بکری میں سے آپ کہیے کہ (اللہ نے) آیا دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادوں کو یا اس (بچہ) کو جس کو دونوں مادائیں اپنے رحم میں لئے ہوئے ہیں مجھے بتلاؤ تو دلیل کے ساتھ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

چوپایوں کی آٹھوں قسموں کو لو – بھیڑوں میں سے نر ومادہ دو اور بکریوں میں سے نر ومادہ دو ۔ ( پھر ان سے ) پوچھو کہ ان دونوں کے نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادنیوں کو یا اس بچے کو ، جو ان مادنیوں کے رحم میں ہے؟ اگر تم سچے ہو تو کسی سند کے ساتھ مجھے بتاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

( اﷲتعالیٰ نے پیدا فرمائے ) آٹھ جوڑے بھیڑ میں سے دو ( نرومادہ ) اور بکری میں سے دو ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کیا دونوں نر حرام کیے ہیں یا دونوں مادائیں یا جس ( بچے کو ) دونوں مادائیں اپنے پیٹوں میں لیے ہوئے ہیں ۔ کسی دلیل کے ساتھ مجھے بتائو اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ بڑے چھوٹے چارپائے آٹھ قسم کے ہیں۔ دو دو بھیڑوں میں سے اور دو دو بکریوں میں سے یعنی ایک ایک نر اور ایک ایک مادہ ( اے پیغمبر ! ) ان سے پوچھو کہ اللہ نے دونوں کے نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں کی ماداؤں کو یا جو بچہ ماداؤں کے پیٹ میں لپٹ رہا ہو۔ اگر سچے ہو تو مجھے سند سے بتائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس خالق حقیقی اور مالک مطلق نے پیدا فرمائے تمہارے لئے) آٹھ قسم کے جانور یعنی بھیڑ میں سے دو ، اور بکری میں سے دو (نر اور مادہ، اب) پوچھو ان سے اے پیغمبر ! ) کہ کیا اللہ نے دونوں نر حرام کئے ہیں ؟ یا دونوں مادہ ؟ یا وہ بچے جو ان دونوں قسم کے ماداؤں کے پیٹوں میں ہوتے ہیں ؟ مجھے بتاؤ علم اور سند کے ساتھ، اگر تم لوگ سچے ہو (اپنے قول وقرار میں)

Translated by

Noor ul Amin

کل آٹھ جو ڑے ( نرومادہ ) ہیں بھیڑکے دو اور بکری کے دوآپ ان سے پوچھئے : ’’ کیا اللہ نے دونوں مذکر حرام کئے ہیں یا دونوں مونث یاوہ بچےجو ان مادائوں کے پیٹ میں ہوتے ہیں ؟ اگرتم سچے ہوتومجھے علم ( وحی الہٰی ) کی کوئی بات بتلائو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آٹھ نر و مادہ ایک جوڑا بھیڑ کا اور ایک جوڑا بکری کا ، تم فرماؤ کیا اس نے دونوں نر حرام کیے یا دونوں مادہ یا وہ جسے دنوں مادہ پیٹ میں لیے ہیں ( ف۲۹۳ ) کسی علم سے بتاؤ اگر تم سچے ہو

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اﷲ نے ) آٹھ جوڑے پیدا کئے دو ( نر و مادہ ) بھیڑ سے اور دو ( نر و مادہ ) بکری سے ۔ ( آپ ان سے ) فرما دیجئے: کیا اس نے دونوں نر حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ ( بچہ ) جو دونوں ماداؤں کے رحموں میں موجود ہے؟ مجھے علم و دانش کے ساتھ بتاؤ اگر تم سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( خدا نے ) آٹھ قسم کے جوڑے پیدا کیے ہیں دو قسمیں بھیڑ سے اور دو قسمیں بکری سے آپ کہیے کہ آیا اس نے ان دونوں قسم کے نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں قسم کے ماداؤں کو؟ یا جو دونوں ، ماداؤں کے پیٹ میں ہے؟ مجھے علم کی بنیاد پر بتاؤ ۔ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Take) eight (head of cattle) in (four) pairs: of sheep a pair, and of goats a pair; say, hath He forbidden the two males, or the two females, or (the young) which the wombs of the two females enclose? Tell me with knowledge if ye are truthful:

Translated by

Muhammad Sarwar

(Supposing) that there are eight pairs of cattle, two pairs of sheep, and two pairs of goats. Tell Me (which is lawful and which is not)? Are the two males unlawful (to eat) or the two females or those that are in the wombs of the females? If you are truthful, then, answer Me exactly.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Eight pairs: of the sheep two (male and female), and of the goats two (male and female). Say: "Has He forbidden the two males or the two females, or (the young) which the wombs of the two females enclose Inform me with knowledge if you are truthful. "

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Eight in pairs-- two of sheep and two of goats. Say: Has He forbidden the two males or the two females or that which the wombs of the two females contain? Inform me with knowledge if you are truthful.

Translated by

William Pickthall

Eight pairs: Of the sheep twain, and of the goats twain. Say: Hath He forbidden the two males or the two females, or that which the wombs of the two females contain? Expound to me (the case) with knowledge, if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(अल्लाह ने) आठ जोड़े पैदा किए, दो भेड़ की क़िस्म से और दो बकरी की क़िस्म से, आप पूछिए कि दोनों नर अल्लाह ने हराम किए हैं या दोनों मादा या वे बच्चे जो भेड़ों और बकरियों के पेट में हों, मुझे दलील के साथ बताओ अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

( اور یہ مواشی) آٹھ نرومادہ (پیداکیے) یعنی بھیڑ ( اور دنبہ) میں دو قسم (نرومادہ) اور بکری میں دو قسم (نرومادہ) آپ (ان سے) کہئیے کہ کیا اللہ تعالیٰ نے ان دونوں نروں کو حرام کہا ہے یا دونوں مادہ کو یا اس (بچہ) کو جسکو دونوں مادہ (اپنے) پیٹ میں لیے ہوئے ہیں تم مجھ کو کسی دلیل سے تو بتلاؤ اگر تم سچے ہو۔ (143)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

”(پیدا کیے) آٹھ قسموں کے جوڑے، بھیڑ میں سے دو اور بکری میں سے دو ۔ فرمائیں کیا اس نے دونوں نرحرام کیے یا دونوں مادہ ؟ یا وہ بچہ جسے دونوں مادہ پیٹ میں لیے ہوئے ہوں ؟ مجھے علم کے ساتھ بتاؤ، اگر تم سچے ہو۔ “ (١٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ آٹھ نرو مادہ ہیں ‘ دوبھیڑ کی قسم سے ‘ دو بکری کی قسم سے اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھو کہ اللہ نے ان کے نر حرام کئے ہیں یا مادہ ‘ یا وہ بچے جو بھیڑوں اور بکریوں کے پیٹ میں ہوں ؟ ٹھیک ٹھیک علم کے ساتھ مجھے بتاؤ اگر تم سچے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آٹھ طرح کے نر اور مادہ پیدا فرمائے، بھیڑ میں سے دو اور بکری میں سے دو ، آپ فرمائیے کہ کیا اللہ نے ان دونوں نروں کو حرام قرار دیا ہے یا دونوں مادہ کو۔ یا اس بچہ کو جس کو دونوں مادہ پیٹ میں لیے ہوئے ہوں، تم مجھے کسی دلیل سے بتاؤ اگر سچے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پیدا کئے آٹھ نر اور مادہ بھیڑ میں سے دو اور بکری میں سے دو پوچھ تو کہ دونوں نر اللہ نے حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ بچہ کہ اس پر مشتمل ہیں بچہ دان دونوں مادہ کے بتلاؤ مجھ کو سند اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدا نے آٹھ نر اور مادہ پیدا کئے بھیڑ میں سے دو نر اور مادہ ار بکریوں میں سے دو نر اور مادہ آپ پوچھئے کیا خدا نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادوں کو یا اس بچہ کو حرام کیا ہے جس کو دونوں مادہ پیٹ میں لئے ہوئے ہوں تم مجھے کسی صحیح دلیل کے ساتھ جواب دو اگر تم سچے ہو۔