Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 145

سورة الأنعام

قُلۡ لَّاۤ اَجِدُ فِیۡ مَاۤ اُوۡحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰی طَاعِمٍ یَّطۡعَمُہٗۤ اِلَّاۤ اَنۡ یَّکُوۡنَ مَیۡتَۃً اَوۡ دَمًا مَّسۡفُوۡحًا اَوۡ لَحۡمَ خِنۡزِیۡرٍ فَاِنَّہٗ رِجۡسٌ اَوۡ فِسۡقًا اُہِلَّ لِغَیۡرِ اللّٰہِ بِہٖ ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَیۡرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّکَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۴۵﴾

Say, "I do not find within that which was revealed to me [anything] forbidden to one who would eat it unless it be a dead animal or blood spilled out or the flesh of swine - for indeed, it is impure - or it be [that slaughtered in] disobedience, dedicated to other than Allah . But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit], then indeed, your Lord is Forgiving and Merciful."

آپ کہہ دیجئے کہ جو کچھ احکام بذریعہ وحی میرے پاس آئے ان میں تو میں کوئی حرام نہیں پاتا کسی کھانے والے کے لئے جو اس کو کھائے ، مگر یہ کہ وہ مردار ہو یا کہ بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو ، کیونکہ وہ بالکل ناپاک ہے یا جو شرک کا ذریعہ ہو کہ غیر اللہ کے لئے نامزد کر دیا گیا ہو پھر جو شخص مجبور ہو جائے بشرطیکہ نہ تو طالب لذت ہو اور نہ تجاوز کرنے والا ہو تو واقعی ہی آپ کا رب غفور ا لرحیم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
لَّاۤاَجِدُ
نہیں میں پاتا
فِیۡ مَاۤ
اس میں جو
اُوۡحِیَ
وحی کی گئی
اِلَیَّ
میری طرف
مُحَرَّمًا
حرام کی گئی (کوئی چیز)
عَلٰی طَاعِمٍ
کسی کھانے والے پر
یَّطۡعَمُہٗۤ
جسے وہ کھائے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّکُوۡنَ
وہ ہو
مَیۡتَۃً
مردار
اَوۡ
یا
دَمًا
یا خون
مَّسۡفُوۡحًا
بہا یا ہوا
اَوۡ
یا
لَحۡمَ
گوشت
خِنۡزِیۡرٍ
خنزیر کا
فَاِنَّہٗ
تو بےشک وہ
رِجۡسٌ
ناپاک ہے
اَوۡ
یا(ہو وہ)
فِسۡقًا
نافرمانی
اُہِلَّ
کہ پکارا گیا
لِغَیۡرِ
واسطے غیر
اللّٰہِ
اللہ کے
بِہٖ
جسے
فَمَنِ
تو جو کوئی
اضۡطُرَّ
مجبور کیا گیا
غَیۡرَ
نہ
بَاغٍ
سرکشی کرنے والا
وَّلَا
اور نہ
عَادٍ
حد سے بڑھنے والا
فَاِنَّ
تو بےشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّاۤ
نہیں
اَجِدُ
میں پاتا
فِیۡ مَاۤ
اس میں جو
اُوۡحِیَ
وحی کی گئی ہے
اِلَیَّ
طرف میری
مُحَرَّمًا
حرام کیا گیا ہو
عَلٰی طَاعِمٍ
کسی کھانے والے پر
یَّطۡعَمُہٗۤ
وہ کھائے اس کو
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡ
یہ کہ
یَّکُوۡنَ
ہو وہ
مَیۡتَۃً
مردار
اَوۡ
یا
دَمًا
خون
مَّسۡفُوۡحًا
بہایا ہوا
اَوۡ
یا
لَحۡمَ
گوشت
خِنۡزِیۡرٍ
سؤر کا
فَاِنَّہٗ
کہ یقیناًوہ
رِجۡسٌ
ناپاک ہے
اَوۡ
یا
فِسۡقًا
۔ (وہ)نافرمانی ہو
اُہِلَّ
نام پکارا گیا ہو
لِغَیۡرِ اللّٰہِ
غیر اللہ کا
بِہٖ
جس پر
فَمَنِ
پھر جو شخص
اضۡطُرَّ
مجبور کیا گیا ہو
غَیۡرَ بَاغٍ
نہ نافرمانی کرنے والا ہو
وَّلَا
اور نہ
عَادٍ
حد سے گزرنے والا ہو
فَاِنَّ
تو بلاشبہ
رَبَّکَ
رب آپکا
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والاہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "I do not find within that which was revealed to me [anything] forbidden to one who would eat it unless it be a dead animal or blood spilled out or the flesh of swine - for indeed, it is impure - or it be [that slaughtered in] disobedience, dedicated to other than Allah . But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit], then indeed, your Lord is Forgiving and Merciful."

آپ کہہ دیجئے کہ جو کچھ احکام بذریعہ وحی میرے پاس آئے ان میں تو میں کوئی حرام نہیں پاتا کسی کھانے والے کے لئے جو اس کو کھائے ، مگر یہ کہ وہ مردار ہو یا کہ بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو ، کیونکہ وہ بالکل ناپاک ہے یا جو شرک کا ذریعہ ہو کہ غیر اللہ کے لئے نامزد کر دیا گیا ہو پھر جو شخص مجبور ہو جائے بشرطیکہ نہ تو طالب لذت ہو اور نہ تجاوز کرنے والا ہو تو واقعی ہی آپ کا رب غفور ا لرحیم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : جو وحی میری طرف آئی ہے اس میں میں تو کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جو کھانے والے پر حرام کی گئی ہو الا یہ کہ وہ مردار ہو یا بہایا ہوا خون ہو، یا خنزیر کا گوشت ہو کیونکہ وہ ناپاک ہے، یا فسق ہو کہ وہ چیز اللہ کے سوا کسی اور کے نام سے مشہور کردی گئی ہو۔ ہاں جو شخص لاچار ہوجائے درآنحالیکہ وہ نہ تو (اللہ کے قانون کا) باغی ہو اور نہ ضرورت سے زیادہ کھانے والا ہو (تو وہ اسے معاف ہے) کیونکہ آپ کا پروردگار بخش دینے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں مجھ پرجووحی کی گئی ہے میں اس میں کوئی چیزنہیں پاتاجس کاکھاناکسی کھانے والے پرحرام کیاگیاہوکہ وہ اُس کو کھا کے سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہایاہوا خون ہو یاسؤرکاگوشت کہ یقیناوہ ناپاک ہے یاوہ نافرمانی کاباعث ہوجس پرغیر اﷲ کانام پکاراگیا ہو،پھر جوشخص مجبور کردیاجائے کہ ہووہ نافرمانی کرنے والانہ ہواور حدسے گزرنے والانہ ہو توبلاشبہ آپ کا رب بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا آئے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"I do not find, in what has been revealed tit me, anything prohibited for anyone who eats it, unless it be carrion or blood that has flowed out, or flesh of swine - because it is impure - or there be a sin by invoking on it the name of someone other than Allah. However, if anyone is compelled by necessity - neither desiring nor transgressing then, your Lord is Most-Forgiving, Very-Merciful.

تو کہہ دے کہ میں نہیں پاتا اس وحی میں کہ مجھ کو پہنچی ہے کسی چیز کو حرام کھانے والے پر جو اس کو کھاوے، مگر یہ کہ وہ چیز مردار ہو یا بہتا ہوا خون یا گوشت سور کا کہ وہ ناپاک ہے یا ناجائز ذبحہ جس پر نام پکارا جاوے اللہ کے سوا کسی اور کا، پھر جو کوئی بھوک سے بےاختیار ہوجاوے نہ نافرمانی کرے اور نہ زیادتی کرے تو تیرا رب بڑا معاف کرنے والا ہے نہایت مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے میں تو نہیں پاتا اس (قرآن) میں جو میری طرف وحی کیا گیا ہے کوئی چیز حرام کسی کھانے والے پر کہ وہ اسے کھاتا ہو سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یا خون ہو بہتا ہوا یا خنزیر کا گوشت کہ وہ تو ہے ہی ناپاک یا کوئی ناجائز (گناہ کی) شے جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو لیکن (ان صورتوں میں بھی اگر) کوئی مجبور ہوجائے نہ تو اس کے اندر ان کی طلب ہو اور نہ حد سے بڑھے تو یقیناً آپ کا رب بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them (O Muhammad!): 'I do not find in what has been revealed to me anything forbidden for anyone who wants to eat unless it is carrion, outpoured blood and the flesh of swine, all of which is unclean; or that which is profane having been slaughtered in a name other than that of Allah. But whosoever is constrained to it by necessity - neither desiring to disobey nor exceeding the limit of necessity - your Lord is surely AllForgiving, All-Compassionate.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہو کہ جو وحی میرے پاس آئی ہے اس میں تو میں کوئی چیز ایسی نہیں پاتا جو کسی کھانے والے پر حرام ہو ، اِلّا یہ کہ وہ مردار ہو ، یا بہایا ہوا خون ہو ، یا سور کا گوشت ہو کہ وہ ناپاک ہے ، یا فسق ہو کہ اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو ۔ 121 پھر جو شخص مجبوری کی حالت میں ﴿کوئی چیز ان میں سے کھا لے﴾ بغیر اس کے کہ وہ نافرمانی کا ارادہ رکھتا ہو اور بغیر اس کے کہ وہ حدِ ضرورت سے تجاوز کرے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : جو وحی مجھ پر نازل کی گئی ہے اس میں تو میں کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جس کا کھانا کسی کھانے والے کے لیے حرام ہو ( ٧٦ ) الا یہ کہ وہ مردار ہو ، یا بہتا ہوا خون ہو ، یا سور کا گوشت ہو ، کیونکہ وہ ناپاک ہے ، یا جو ایسا گناہ کا جانور ہو جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو ۔ ہاں جو شخص ( ان چیزوں میں سے کسی کے کھانے پر ) انتہائی مجبور ہوجائے ( ٧٧ ) جبکہ وہ نہ لذت حاصل کرنے کی غرض سے ایسا کر رہا ہو ، اور نہ ضرورت کی حد سے آگے بڑھے ، تو بیشک اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر ان مشرکوں سے) کہہ مجھ پر جو اترا ہے (یعنی قران شریف) اس میں سے کوئی چیز کسی کھانے والے پر جو اس کو کھائے حرام نہیں پاتا (ہاں) مگر یہ کہ مردار ہو یا بہتا خون یا سور کا گوشت وہ نجس ہے یا گناہ یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا کسی جانور پر دوسرے کا نام پکارا جائے 3 پھر جو کوئی (بھوک سے) بیقرار ہوجائے کسی پر زیادتی نہ کرتا ہو نہ حد سے بڑھے تو (اس کو یہ چیزیں بھی بقدر ضرورت درست ہیں) کیونکہ تیرا مالک بخشنے والا مہربان ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرما دیجئے کہ میرے پاس جو وحی کی گئی ہے میں اس میں تو کوئی (چیز) حرام نہیں پاتا جس کو کھانے والے کھائیں سوائے اس کے کہ مردار ہو یا رگوں سے بہتا ہوا خون یا سور کا گوشت پس وہ یقینا ناپاک ہے یا سخت گناہ کی چیز ہو کہ اس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو (یعنی ناجائز ذبیحہ) پس اگر کوئی مجبور ہوجائے کہ نہ تو نافرمانی کرے اور نہ حد سے گزرے تو یقینا آپ کا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے کہہ دیجئے کہ جو وحی مجھ پر نازل ہوئی ہے اس میں تو کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں کی گئی ہے مگر مردار۔ بہتا ہوا خون۔ سور کا گوشت کہ جو بالکل ناپاک ہے یا وہ جانور جو اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو کہ وہ فسق ہے۔ البتہ اگر کوئی سخت مجبوری کی حالت میں کھالے۔ نہ تو اس کا ارادہ نافرمانی کا ہو نہ وہ حد ضرورت سے بڑھنے کی کوشش کرتا ہو تو بیشک آپ کا پروردگار بڑا مغفرت کرنے والا رحمت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ جو احکام مجھ پر نازل ہوئے ہیں ان میں کوئی چیز جسے کھانے والا کھائے حرام نہیں پاتا بجز اس کے کہ وہ مرا ہوا جانور یا بہتا لہو یا سور کا گوشت کہ یہ سب ناپاک ہیں یا کوئی گناہ کی چیز ہو کہ اس پر خدا کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو اور اگر کوئی مجبور ہو جائے لیکن نہ تو نافرمانی کرے اور نہ حد سے باہر نکل جائے تو تمہارا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: I find not in that which hath been revealed unto me aught forbidden unto an eater that eateth thereof, except it be carcass, or blood poured forth, or flesh of swine, for that verily is foul, or an abomination over which is invoked the name of other than that of Allah. Then whosoever is driven thereto, neither lusting nor transgressing, verily thy Lord is Forgiving, Merciful.

آپ کہہ دیجے مجھ پر جو وحی آئی ہے اس میں تو میں (اور) کچھ نہیں حرام پاتا کسی کھانے والے کے لئے جو اسے کھائے سوا اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہتا ہوا خون کیا سؤر کا گوشت ہو کیوں کہ وہ (بالکل) گندہ ہے ۔ یا جو فسق (کا ذریعہ) ہو غیر اللہ کے لئے نامزد کیا گیا ۔ لیکن جو کوئی بیقرار ہوجائے اور طالب لذت نہ ہو نہ حد سے تجاوز کرے تو بیشک آپ کا پروردگار بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: میں تو اس وحی میں جو مجھ پر آئی ہے ، کسی کھانے والے پر کوئی چیز جس کو وہ کھائے ، حرام نہیں پاتا ، بجز اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہایا ہوا خون یا سور کا گوشت کہ یہ چیزیں بیشک ناپاک ہیں یا فسق کرکے اس کو غیر اللہ کیلئے نامزد کیا گیا ہو ۔ اس پر بھی جو مجبور ہوجائے ، نہ چاہنے والا بنے اور نہ حد سے بڑھنے والا ، تو تیرا رب بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ ( اس وقت ) جو میری طرف وحی کی گئی ہے اس میں کھانے والے کیلئے جو وہ کھائے کوئی چیز سوائے مردار یا بہتے ہوئے خون یا خنزیر کے گوشت کے حرام نہیں پاتا اس لیے کہ وہ ناپاک ہیں یا شرک کا ذریعہ ہو کہ اس پر ( زبح کے وقت ) غیر اﷲ کا نام لیا گیا ہو ۔ پس جو شخص مجبور ہوجائے نافرمانی کرنے والا اور حد سے آگے بڑھنے والا نہ ہو تو بیشک آپ کا رب بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو کہ جو احکام مجھ پر نازل ہوئے ہیں میں ان میں کوئی چیز جسے کھانے والا کھائے، حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مرا ہوا جانور ہو یا بہتا خون یا سؤر کا گوشت کہ یہ سب ناپاک ہیں۔ یا ناجائز جانور جو اللہ کے علاوہ کسی اور کے نام پر مشہور کیا گیا ہو اور اگر کوئی مجبور ہوجائے لیکن نہ تو (اللہ کے قانون کا) باغی ہو اور نہ ہی حد سے باہر نکل جائے تو آپ کا رب بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہہ دو کہ میں بہر حال کسی بھی چیز کو حرام نہیں پاتا اس وحی میں جو بھیجی گئی ہے میری طرف (میرے رب کی جانب سے) کسی بھی کھانے والے پر، جو اسے کھاتا ہو، مگر یہ وہ مردار ہو یا بہتا ہوا خون، یا سور کا گوشت کہ یہ نری نجاست ہے، یا وہ چیز جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو، پھر بھی جو شخص مجبور ہوجائے (اور وہ کوئی چیز ان میں سے کھالے) بشرطیکہ نہ تو وہ لذت کا متلاشی ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا، تو (اسے معاف ہے کہ) بیشک تمہارا رب بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے کہ :جووحی میری طرف آئی ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جو کھانے والے پر حرام کی گئی ہوماسوا ئے یہ کہ وہ مردارہو ، یا بہایاہوا خون ہو ، یا خنزیر کا گوشت ہوکیونکہ وہ ناپاک ہے ، یاایسا جانور ہوکہ اس پر اللہ کے سواکسی اور کا نام لیاگیا ہو ہاںجو شخص بے حدمجبوری کی حالت میں حرام چیزاستعمال کرلے گا اور نہ ہی ( اپنے رب کا ) نافرمان ہوگا اور نہ ہی حدسے تجاوز کرنے والا ہوتو بلاشبہ آپ کا رب بخشنے والا اور رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف۲۹٦ ) میں نہیں پاتا اس میں جو میری طرف وحی ہوئی کسی کھانے والے پر کوئی کھانا حرام ( ف۲۹۷ ) مگر یہ کہ مردار ہو یا رگوں کا بہتا خون ( ف۲۹۸ ) یا بد جانور کا گوشت وہ نجاست ہے یا وہ بےحکمی کا جانور جس کے ذبح میں غیر خدا کا نام پکارا گیا تو جو ناچار ہوا ( ف۲۹۹ ) نہ یوں کہ آپ خواہش کرے اور نہ یوں کہ ضرورت سے بڑھے تو بےشیک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۳۰۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں کہ میری طرف جو وحی بھیجی گئی ہے اس میں تو میں کسی ( بھی ) کھانے والے پر ( ایسی چیز کو ) جسے وہ کھاتا ہو حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مُردار ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا سؤر کا گوشت ہو کیو نکہ یہ ناپاک ہے یا نافرمانی کا جانور جس پر ذبح کے وقت غیر اﷲ کا نام بلند کیا گیا ہو ۔ پھر جو شخص ( بھوک کے باعث ) سخت لاچار ہو جائے نہ تو نافرمانی کر رہا ہو اور نہ حد سے تجاوز کر رہا ہو تو بیشک آپ کا رب بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے جو وحی میرے پاس آئی ہے میں اس میں کوئی چیز ایسی نہیں پاتا جو کھانے والے پر حرام ہو سوا اس کے کہ مردار ہو یا بہایا ہوا خون ہو یا سور کا گوشت ہو یہ سب رجس اور گندگی ہے یا پھر فسق ہو ( نافرمانی کا ذریعہ ہو یعنی ) جو اللہ کے سوا کسی اور نام پر ذبح کیا گیا ہو ( یا غیر اللہ کے لیے نامزد کیا گیا ہو ) ہاں البتہ اگر کوئی مجبور ہو جائے جبکہ وہ نہ باغی و سرکش ہو اور نہ ہی حد سے تجاوز کرنے والا ہو تو یقینا تمہارا پروردگار بڑا بخشنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "I find not in the message received by me by inspiration any (meat) forbidden to be eaten by one who wishes to eat it, unless it be dead meat, or blood poured forth, or the flesh of swine,- for it is an abomination - or, what is impious, (meat) on which a name has been invoked, other than Allah's". But (even so), if a person is forced by necessity, without wilful disobedience, nor transgressing due limits,- thy Lord is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "I do not find anything which has been made unlawful to eat in what has been revealed to me except carrion, blood flowing from the body, pork [for pork is absolutely filthy] and the flesh of the animals slaughtered without the mention of the name of God. However, in an emergency, when one does not have any intention of rebelling or transgressing against the law, your Lord will be All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "I find not in that which has been revealed to me anything forbidden to be eaten by one who wishes to eat it, unless it be Maytah (a dead animal) or blood poured forth, or the flesh of swine; for that surely, is unclean (Rijs), or immorally slaughtered in the name of other than Allah. But whosoever is forced by necessity without willful disobedience, nor transgressing due limits; (for him) certainly, your Lord is Oft-Forgiving, Most Merciful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: I do not find in that which has been revealed to me anything forbidden for an eater to eat of except that it be what has died of itself, or blood poured forth, or flesh of swine-- for that surely is unclean-- or that which is a transgression, other than (the name of) Allah having been invoked on it; but whoever is driven to necessity, not desiring nor exceeding the limit, then surely your Lord is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Say: I find not in that which is revealed unto me aught prohibited to an eater that he eat thereof, except it be carrion, or blood poured forth, or swineflesh - for that verily is foul - or the abomination which was immolated to the name of other than Allah. But whoso is compelled (thereto), neither craving nor transgressing, (for him) lo! thy Lord is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिए कि मुझ पर वह्य आई है उसमें तो मैं कोई चीज़ नहीं पाता जो हराम हो किसी खाने वाले पर जो उसको खाए सिवाए इसके कि वे मुर्दार हो या बहाया हुआ ख़ून हो या सुअर का गोश्त हो कि वह नापाक है या नाजायज़ ज़बीहा जिस पर अल्लाह के सिवा किसी और का नाम लिया गया हो, लेकिन जो शख़्स भूख से बे-इख़्तियार हो जाए न नाफ़रमानी करे और न ज़्यादती करे तो आपका रब बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئیے کہ جو کچھ احکام بذریعہ وحی میرے پاس آئے ہیں ان میں تو میں کوئی حرام غذا پاتا نہیں کسی کھانے والے کے لیے جو اس کو کھاوے مگر یہ کہ وہ مردار (جانور) ہو (2) یا یہ کہ بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو کیونکہ وہ بالکل ناپاک ہے (3) یا جو (جانور) شرک کا ذریعہ ہو کہ جو غیر اللہ کے نامزد کردیا ہو پھر جو بیتاب ہوجاوے بشرطیکہ نہ تو طالب لذت ہو اور نہ تجاوز کرنے والا ہو (قدر ضرورت سے) تو واقعی آپ کا رب غفوررحیم ہے۔ (4) (145)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیں ! جو وحی میری طرف کی گئی ہے اس میں کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتاج سے وہ کھائے سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہایا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو کہ بیشک وہ گندگی ہے یا نافرمانی ہو جس پر غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو۔ جو مجبور کردیا جائے اس حال میں کہ نہ بغاوت کرنے والا ہو اور نہ حد سے گزرنے والا تو بیشک آپ کا رب بےحد بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (١٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو کہ جو وحی میرے پاس آئی ہے اس میں تو میں کوئی چیز نہیں پاتا جو کسی کھانے والے پر حرام ہو ‘ الا یہ کہ وہ مردار ہو ‘ یابہایا ہوا خون ہو یا سور کا گوشت ہو ‘ کہ وہ ناپاک ہے ‘ یا فسق ہو کہ اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو۔ پھر جو شخص مجبور کی حالت میں بغیر اس کے کہ وہ نافرمانی کا ارادہ رکھتا ہو اور بغیر اس کے کہ وہ حد ضرورت سے تجاوز کرے ‘ یقینا تمہارا رب درگزر سے کام لینے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے جو کچھ میری طرف وحی بھیجی گئی میں اس میں کھانے والے کو کوئی چیز حرام نہیں پاتا۔ سوائے اس کے کہ مردار ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا سور کا گوشت ہو۔ کیونکہ بلاشبہ وہ ناپاک ہے۔ یا ایسی چیز کو حرام پاتا ہوں جس پر غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو سو جو شخص حالت اضطراری میں ہو اس حال میں کہ باغی اور حد سے آگے بڑھنے والا نہیں سو تیرا رب بخشنے والا مہربان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے کہ میں نہیں پاتا اس وحی میں کہ مجھ کو پہنچی ہے کسی چیز کو حرام کھانے والے پر جو اس کو کھاوے مگر یہ کہ وہ چیز مردار ہو یا بہتا ہوا خون یا گوشت سور کا کہ وہ ناپاک ہے یا ناجائز ذبیحہ جس پر نام پکارا جاوے اللہ کے سوا کسی اور کا پھر جو کوئی بھوک سے بےاختیار ہوجاوے نہ نافرمانی کرے اور نہ زیادتی کرے تو تیرا رب بڑا معاف کرنے والا ہے نہایت مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجیے جو احکام مجھ پر وحی کے ذریعہ نازل ہوئے ہیں ان میں سے کوئی ایسی چیز حرام نہیں پاتا جس کو کوئی کھانے والا کھائے الایہ کہ وہ مرا ہوا جانور ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو کیوں کہ وہ بالکل ناپاک ہے یا وہ جانور جو معصیت کا موجب ہو غیر اللہ کے لئے نامزد کردیا گیا ہو پھر جو کوئی بھوک سے مضطر و مجبور ہوجائے بشرطیکہ طالب لذت نہ ہو اور حد سے تجاوز کرنے والا بھی نہ ہو تو آپ کا رب بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے