Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
أَظْفَرَ |
يُظْفِرُ |
أَظْفِرْ |
مُظْفِر |
مُظْفَر |
إِظْفَار |
الظُفْرُ: (ناخن) یہ لفظ انسان اور دوسرے جانوروں کے ناخن پر بھی بولا جاتا ہے اور آیت کریمہ: (کُلَّ ذِیۡ ظُفُرٍ) (۶:۱۴۶) تمام ناخن دار جانور۔ میں ذِیْ ظُفْر سے ذِیْ مِخْلَبْ یعنی پنجہ دار شکاری جانور مراد ہیں اور پرند کا ناخن چونکہ اس کا اوزار ہوتا ہے۔ چنانچہ محاورہ ہے۔ فُلَانٌ کَلِیلُ الظُّفُرِ: فلاں کند ہتھیار یعنی کمزور ہے۔ ظَفَرَہْ فُلَانٌ فلاں نے اس میں اپنے ناخن گاڑ دئیے۔ اَلْاَظْفَرُ: لمبے ناخن والا۔ اَلْظَّفْرَۃُ (ناخن چشم) ایک قسم کی جھلی جو آنکھ کو ڈھانپ لیتی ہے اور ناخن کی طرح سخت ہوتی ہے۔ ظَفَرَتْ عَیْنُہٗ: اس کی آنکھ پر ناخنہ چھا گیا۔ اَلظَّفَرُ: کا میاب ہونا۔ یہ مفہوم دراصل ظَفَرَہٗ سے لیا گیا ہے۔ جس کے معنی ناخن گاڑ دینے کے ہیں۔ اَظْفَرَ: کامیاب کردینا قرآن پاک میں ہے: (مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ اَظۡفَرَکُمۡ عَلَیۡہِمۡ) (۴۸:۳۴) اس کے بعد کہ تمہیں ان پر فتح یاب کردیا۔
Surah:6Verse:146 |
ناخن والے
claws
|