Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 149

سورة الأنعام

قُلۡ فَلِلّٰہِ الۡحُجَّۃُ الۡبَالِغَۃُ ۚ فَلَوۡ شَآءَ لَہَدٰىکُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۴۹﴾

Say, "With Allah is the far-reaching argument. If He had willed, He would have guided you all."

آپ کہئے کہ بس پوری حجت اللہ ہی کی رہی ۔ پھر اگر وہ چاہتا تو تم سب کو راہ راست پر لے آتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
فَلِلّٰہِ
پس اللہ ہی کے لئے ہے
الۡحُجَّۃُ
حجت
الۡبَالِغَۃُ
پہنچنے والی
فَلَوۡ
پھر اگر
شَآءَ
وہ چاہتا
لَہَدٰىکُمۡ
البتہ ہدایت دے دیتا تمہیں
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
فَلِلّٰہِ
پھراللہ تعالیٰ کے لیے ہے
الۡحُجَّۃُ
دلیل
الۡبَالِغَۃُ
۔ (پہنچنے والی) کامل
فَلَوۡ
چنانچہ اگر
شَآءَ
وہ چاہتا
لَہَدٰىکُمۡ
ضروروہ ہدایت دے دیتا تمہیں
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کو
Translated by

Juna Garhi

Say, "With Allah is the far-reaching argument. If He had willed, He would have guided you all."

آپ کہئے کہ بس پوری حجت اللہ ہی کی رہی ۔ پھر اگر وہ چاہتا تو تم سب کو راہ راست پر لے آتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ (تمہارے قیاسات کے مقابلہ میں) اللہ کی حجت کامل ہے لہذا اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں: ’’کامل دلیل اﷲ تعالیٰ ہی کے پاس ہے،چنانچہ اگروہ چاہتا تو تم سب کووہ ضرورہدایت دے دیتا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, “ Then, it is Allah who has the perfet proof. So, had He willed, He would have brought you all on the right path.”

تو کہہ دے پس اللہ کا الزام پورا ہے سو اگر وہ چاہتا تو ہدایت کردیتا تم سب کو ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے کہ بس اللہ کے حق میں ثابت ہوچکی ہے پوری پوری پہنچ جانے والی حجت پس اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت پر لے آتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

'Then say to them: '(As against your argument) Allah's is the conclusive argument. Surely, had He willed, He would have guided you all to the Truth.

پھر کہو ﴿تمہاری اس حجّت کے مقابلہ میں﴾ حقیقت رس حجت تو اللہ کے پاس ہے ، بے شک اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا ۔ 125

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : ایسی دلیل تو اللہ ہی کی ہے جو ( دلوں تک ) پہنچنے والی ہو ۔ چنانچہ اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ( زبردستی ) ہدایت پر لے آتا ۔ ( ٨٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر) کہہ دے تمہاری پاس کوئی دلیل بھی ہے (اس کی کہ اللہ تعالیٰ ان کاموں سے راضی ہے اگر ہے) تو ہمارے (دکھانے کے) اس کو نکالو (پیش کرو) کچھ نہیں تم نرے گمان پر چلتے ہو اور نری اٹکلیں دوڑاتے ہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے کہ اللہ ہی کی دلیل غالب ہے سو اگر وہ (اللہ) چاہتے تو تم سب کو ہدایت فرمادیتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کہہ دیجئے کہ نظر و عقل سے بھری منطق تو اللہ ہی نے پیش کردی ہے۔ بیشک اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو راہ ہدایت پر لے آتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ خدا ہی کی حجت غالب ہے اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: with Allah resteth the argument evident. Wherefore, had He so willed, He would have guided you all.

آپ کہہ دیجیے کہ پوری حجت تو اللہ ہی کی رہی اور اگر (اللہ) چاہتا تو سب کو ضرور ہدایت دے دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اللہ کیلئے تو بس حجت ہے پہنچ جانے والی اور اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ مکمل سچی بات تو اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی رہی پس وہ اگر چاہتے تو تم سب کو ہدایت دیدیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو بس اللہ کی حجت کامل ہے۔ اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو، اللہ کے لئے ہے کامل حجت، پس اگر وہ (زبردستی تم سب کو راہ راست پر لانا) چاہتا تو یقیناً وہ تم سب کو (یونہی) ہدایت دے دیتا،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے ( تمہارے مقابلہ میں ) اللہ کی حجت کامل ہے لہٰذااگروہ چاہتاتوتم سب کو ہدایت دے دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ تو اللہ ہی کی حجت پوری ہے ( ف۳۰۹ ) تو وہ چاہتا تو سب کی ہدایت فرماتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے کہ دلیلِ محکم تو اﷲ ہی کی ہے ، پس اگر وہ ( تمہیں مجبور کرنا ) چاہتا تو یقیناً تم سب کو ( پابندِ ) ہدایت فرما دیتا٭

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے! کہ اللہ کی دلیل زبردست ہے ۔ اگر اللہ ( اپنی مشیت قاہرہ سے ) چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "With Allah is the argument that reaches home: if it had been His will, He could indeed have guided you all."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Final authority belongs only to God. Had He wanted, He would have given you all guidance".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "With Allah is the perfect proof and argument; had He so willed, He would indeed have guided you all."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Then Allah's is the conclusive argument; so if He please, He would certainly guide you all.

Translated by

William Pickthall

Say - For Allah's is the final argument - Had He willed He could indeed have guided all of you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिए कि पूरी हुज्जत तो अल्लाह की है, और अगर अल्लाह चाहता तो तुम सबको हिदायत दे देता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئیے کہ پس پوری حجت اللہ ہی کی رہی پھر اگر وہ چاہتا تو تم سب کو راہ پر لے آتا۔ (1) (149)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمادیں اللہ کی دلیل کامل ہے اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔ “ (١٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کہو حقیقت رس حجت تو اللہ کے پاس ہے ‘ بیشک اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اللہ ہی کے لیے ہے حجت بالغہ۔ سو اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دیدیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے بس اللہ کا الزام پورا ہے سو اگر وہ چاہتا تو ہدایت کردیتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجیے کہ صاف اور محکمہ دلیل اللہ ہی کے لئے ہے پھر اگر وہ چاہتا تو تم سب کو راہ پر لے آتا۔