Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 151

سورة الأنعام

قُلۡ تَعَالَوۡا اَتۡلُ مَا حَرَّمَ رَبُّکُمۡ عَلَیۡکُمۡ اَلَّا تُشۡرِکُوۡا بِہٖ شَیۡئًا وَّ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ۚ وَ لَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَکُمۡ مِّنۡ اِمۡلَاقٍ ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُکُمۡ وَ اِیَّاہُمۡ ۚ وَ لَا تَقۡرَبُوا الۡفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنۡہَا وَ مَا بَطَنَ ۚ وَ لَا تَقۡتُلُوا النَّفۡسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللّٰہُ اِلَّا بِالۡحَقِّ ؕ ذٰلِکُمۡ وَصّٰکُمۡ بِہٖ لَعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۵۱﴾

Say, "Come, I will recite what your Lord has prohibited to you. [He commands] that you not associate anything with Him, and to parents, good treatment, and do not kill your children out of poverty; We will provide for you and them. And do not approach immoralities - what is apparent of them and what is concealed. And do not kill the soul which Allah has forbidden [to be killed] except by [legal] right. This has He instructed you that you may use reason."

آپ کہیے کہ آؤ میں تم کو وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جن ( یعنی جن کی مخالفت ) کو تمہارے رب نے تم پر حرام فرما دیا ہے وہ یہ کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو اور اپنی اولاد کو افلاس کے سبب قتل مت کرو ۔ ہم تم کو اور ان کو رزق دیتے ہیں اور بے حیائی کے جتنے طریقے ہیں ان کے پاس بھی مت جاؤ خواہ وہ اعلانیہ ہوں خواہ پوشیدہ اور جس کا خون کرنا اللہ تعالٰی نے حرام کر دیا ہے اس کو قتل مت کرو ہاں مگر حق کے ساتھ ان کا تم کو تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
تَعَالَوۡا
آؤ
اَتۡلُ
میں پڑھ سناؤں
مَا
جو
حَرَّمَ
حرام کیا
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اَلَّا
کہ نہ
تُشۡرِکُوۡا
تم شریک ٹھہراؤ
بِہٖ
ساتھ اس کے
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّبِالۡوَالِدَیۡنِ
اور والدین کے ساتھ
اِحۡسَانًا
احسان کرو
وَلَا
اور نہ
تَقۡتُلُوۡۤا
تم قتل کرو
اَوۡلَادَکُمۡ
اپنی اولاد کو
مِّنۡ اِمۡلَاقٍ
تنگدستی (کےڈر) سے
نَحۡنُ
ہم
نَرۡزُقُکُمۡ
ہم رزق دیتے ہیں تمہیں
وَاِیَّاہُمۡ
اور انہیں بھی
وَلَا
اور نہ
تَقۡرَبُوا
تم قریب جاؤ
الۡفَوَاحِشَ
بےحیائی کے کاموں سے
مَا
جو
ظَہَرَ
ظاہر ہو
مِنۡہَا
ان میں سے
وَمَا
اور جو
بَطَنَ
چھپےہوں
وَلَا
اور نہ
تَقۡتُلُوا
تم قتل کرو
النَّفۡسَ
اس جان کو
الَّتِیۡ
وہ جو
حَرَّمَ
حرام کی
اللّٰہُ
اللہ نے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
ذٰلِکُمۡ
یہ ہے
وَصّٰکُمۡ
اس نے تاکید کی ہے تمہیں
بِہٖ
جس کی
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
تَعَالَوۡا
تم لاؤ
اَتۡلُ
میں پڑھ کر سناتا ہوں
مَا
جو
حَرَّمَ
حرام کیا ہے
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اَلَّا
یہ کہ نہ
تُشۡرِکُوۡا
تم شریک ٹھہراؤ
بِہٖ
ساتھ اس کے
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّبِالۡوَالِدَیۡنِ
اور ساتھ والدین کے
اِحۡسَانًا
نیک سلوک کرو
وَلَا
اور نہ
تَقۡتُلُوۡۤا
تم قتل کرو
اَوۡلَادَکُمۡ
اپنی اولاد کو
مِّنۡ اِمۡلَاقٍ
مفلسی کے ڈر سے
نَحۡنُ
ہم
نَرۡزُقُکُمۡ
ہم رزق دیتے تمہیں
وَاِیَّاہُمۡ
اور ان کو بھی
وَلَا
اور نہ
تَقۡرَبُوا
تم قریب جاؤ
الۡفَوَاحِشَ
بے حیائی کے
مَا
جو
ظَہَرَ
ظاہر ہو
مِنۡہَا
اس میں سے
وَمَا
اور جو
بَطَنَ
پوشیدہ ہو
وَلَا
اور نہ
تَقۡتُلُوا
تم قتل کرو
النَّفۡسَ
جان کو
الَّتِیۡ
وہ جس کو
حَرَّمَ
حرام ٹھہرایا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
ذٰلِکُمۡ
یہ
وَصّٰکُمۡ
اس نے تاکیدی حکم دیا ہے تمہیں
بِہٖ
اس کا
لَعَلَّکُمۡ
تا کہ تم
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھو
Translated by

Juna Garhi

Say, "Come, I will recite what your Lord has prohibited to you. [He commands] that you not associate anything with Him, and to parents, good treatment, and do not kill your children out of poverty; We will provide for you and them. And do not approach immoralities - what is apparent of them and what is concealed. And do not kill the soul which Allah has forbidden [to be killed] except by [legal] right. This has He instructed you that you may use reason."

آپ کہیے کہ آؤ میں تم کو وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جن ( یعنی جن کی مخالفت ) کو تمہارے رب نے تم پر حرام فرما دیا ہے وہ یہ کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو اور اپنی اولاد کو افلاس کے سبب قتل مت کرو ۔ ہم تم کو اور ان کو رزق دیتے ہیں اور بے حیائی کے جتنے طریقے ہیں ان کے پاس بھی مت جاؤ خواہ وہ اعلانیہ ہوں خواہ پوشیدہ اور جس کا خون کرنا اللہ تعالٰی نے حرام کر دیا ہے اس کو قتل مت کرو ہاں مگر حق کے ساتھ ان کا تم کو تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : آؤ ! میں تمہیں پڑھ کر سناؤں کہ تمہارے پروردگار نے تم پر کیا کچھ حرام کیا ہے اور وہ یہ باتیں ہیں کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔ اور یہ کہ والدین سے اچھا سلوک کرو، اور یہ کہ مفلسی کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو (کیونکہ) ہم ہی تمہیں رزق دیتے ہیں تو ان کو بھی ضرور دیں گے، اور یہ کہ بےحیائی کی باتوں کے قریب بھی نہ جاؤ، خواہ یہ کھلی ہوں یا چھپی ہوں، اور یہ کہ جس جان کے مارنے کو اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرو الا یہ کہ حق کے ساتھ ہو۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کا اللہ نے تمہیں تاکیداً حکم دیا ہے۔ شاید کہ تم عقل سے کام لو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں:آؤ میں پڑھ کر سناتا ہوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کیا ہے یہ کہ تم اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤاوروالدین کے سا تھ نیک سلوک کرواوراپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو، ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی دیں گے اور بے حیائی کے قریب نہ جاؤ،ان میں سے جو ظاہر ہو اور جو پوشیدہ ہو اور جس کواللہ تعالیٰ نے حرام ٹھہرایا ہے اسے ناحق قتل نہ کر و اللہ تعالی نے اس کا تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

” Say, |"Come, I recite what your Lord has prohibited for you: |"Do not associate anything with Him (as partners); and be good to parents, and do not kill your children because of poverty - We will give provision to you, and to them as well - and do not go near shameful acts, whether they are open or secret; and do not kill a per-son whom Allah has given sanctity, except by right.|" This is what He has emphasized for you, so that you may understand.

تو کہہ تم آؤ میں سنا دوں جو حرام کیا ہے تم پر تمہارے رب نے کہ شریک نہ کرو اس کے ساتھ کسی چیز کو اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو اور مار نہ ڈالو اپنی اولاد کو مفلسی سے ہم رزق دیتے ہیں تم کو اور ان کو اور پاس نہ جاؤ بےحیائی کے کام کے جو ظاہر ہو اس میں سے اور جو پوشیدہ ہو اور مار نہ ڈالو اس جان کو جس کو حرام کیا ہے اللہ نے مگر حق پر تم کو یہ حکم کیا ہے تاکہ تم سمجھو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہیے آؤ میں تمہیں سناؤں کہ تمہارے رب نے تم پر کیا چیزیں حرام کی ہیں یہ کہ کسی شے کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو اور اپنی اولاد کو قتل نہ کرو تنگ دستی کے خوف سے ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور انہیں بھی (دیں گے) اور بےحیائی کے کاموں کے قریب بھی مت جاؤ خواہ وہ ظاہر ہوں یا خفیہ اور مت قتل کرو اس جان کو جسے اللہ نے محترم ٹھہرایا ہے مگر حق کے ساتھ یہ باتیں ہیں جن کی اللہ تمہیں وصیت کر رہا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to them (O Muhammad!): 'Come, let me recite what your Lord has laid down to you: (i) that you associate nothing with Him; (ii) and do good to your parents; (iii) and do not slay your children out of fear of poverty. We provide you and will likewise provide them with sustenance; (iv) and do not even draw to things shameful - be they open or secret; (v) and do not slay the soul santified by Allah except in just cause; this He has enjoined upon you so that you may understand;

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہو کہ آؤ میں تمہیں سناؤں تمہارے رب نے تم پر کیا پابندیاں عائد کی ہیں: 127 ﴿١﴾ یہ کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو ، 128 ﴿۲﴾ اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو ، 129 ﴿۳﴾ اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو ، ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی دیں گے ۔ ﴿٤﴾ اور بے شرمی کی باتوں کے قریب بھی نہ جاؤ 130 خواہ وہ کھلی ہوں یا چھپی ۔ ﴿۵﴾ اور کسی جان کو جسے اللہ نے محترم ٹھیرایا ہے ہلاک نہ کرو مگر حق کے ساتھ ۔ 131 یہ باتیں ہیں جن کی ہدایت اس نے تمہیں کی ہے ، شاید کہ تم سمجھ بوجھ سے کام لو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان سے ) کہو کہ : آؤ ، میں تمہیں پڑھ کر سناؤں کہ تمہارے پروردگار نے ( درحقیقت ) تم پر کونسی باتیں حرام کی ہیں ۔ وہ یہ ہیں کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو ، اور غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو ۔ ہم تمہیں بھی رزق دیں گے اور ان کو بھی ۔ اور بے حیائی کے کاموں کے پاس بھی نہ پھٹکو ، چاہے وہ بے حیائی کھلی ہوئی ہو یا چھپی ہوئی ، ( ٨١ ) اور جس جان کو اللہ نے حرمت عطا کی ہے اسے کسی برحق وجہ کے بغیر قتل نہ کرو ۔ لوگو ! یہ ہیں وہ باتیں جن کی اللہ نے تاکید کی ہے تاکہ تمہیں کچھ سمجھ آئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر ان لوگوں سے) کہہ دے آؤ میں تم کو دو باتیں سناؤ جو تمہارے مالک نے تم پر حرام کی ہیں ( تم کو لازم ہے کہ تم کسی چیز کو خدا شریک مت ٹھہراؤ 4 اور ماں باپ سے بھلائی کرو 5 اور اپنی اولاد کو محتاجی کے ڈر سے نہ مار ڈالو 6 ہم ہی تم کو روزی دیتے ہیں اور ان کو (بھی دیں گے) 7 اور بےشرمی کی باتیں (جیسے زنا لواطت وغیرہ) کھلی ہو یا چھپی ان کے پاس نہ پھٹکو 8 اور کس جان کا مار ڈالنا اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے اس کو مت مارو مگر حق پر (جیسے قصاص یا زنا میں) 9 یہ وہ باتیں ہیں جن کا اللہ نے تم کو حکم دیا اور ان کا خلاف کرنا حرام کیا) اس لیے کہ تم سمجھو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمائیے آؤ میں تم کو پڑھ کر سناؤں جو تمہارے پروردگار نے تم پر حرام کیا ہے کہ اس (اللہ) کے ساتھ کسی شے کو بھی شریک نہ بناؤ اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو اور افلاس (کے ڈر) سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو کہ ہم روزی دیتے ہیں تم کو اور ان کو (بھی) اور بےحیائیوں کے قریب مت جاؤ جو ان میں سے ظاہر ہوں اور جو چھپی ہوئی ہوں اور کسی جان (والے) کو قتل نہ کرنا جس سے اللہ نے منع فرمایا ہو مگر جائز طور پہ (جس کا شرع حکم دے) (اللہ) ان باتوں کا تم کو (تاکیدی) حکم کرتے ہیں تاکہ تم سمجھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سے کہہ دیجئے آئو میں سنائوں کہ تمہارے رب نے تم پر کن چیزوں کو حرام ( یا حلال ) کیا ہے۔ (1) کسی چیز کو بھی اس کا شریک نہ بنائو۔ (2) والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ (3) مفلسی کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔ ہم تمہیں بھی رزق پہنچاتے ہیں۔ انہیں بھی پہنچائیں گے۔ (4) فواحش اور بےحیائی کے پاس بھی ناجائو۔ خواہ ظاہری ہوں یا پوشیدہ۔ (5) جس کا خون کرنا اللہ نے حرام قراردیا ہے اس کو قتل مت کرو ہاں مگر حق کے ساتھ۔ (6) اس کا تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ کہ (لوگو) آؤ میں تمہیں وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جو تمہارے پروردگار نے تم پر حرام کر دی ہیں (ان کی نسبت اس نے اس طرح ارشاد فرمایا ہے) کہ کسی چیز کو خدا کا شریک نہ بنانا اور ماں باپ (سے بدسلوکی نہ کرنا بلکہ) سلوک کرتے رہنا اور ناداری (کے اندیشے) سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا کیونکہ تم کو اور ان کو ہم ہی رزق دیتے ہیں اور بےحیائی کے کام ظاہر ہوں یا پوشیدہ ان کے پاس نہ پھٹکنا اور کسی جان (والے) کو جس کے قتل کو خدا نے حرام کر دیا ہے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی جس کا شریعت حکم دے) ان باتوں کا وہ تمہیں ارشاد فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: come, I shall recite that which your Lord hath forbidden unto you: associate not aught with Him, and shew kindness unto the parents, and slay not your offspring for fear of want - We it is who shall provide for you and them -and approach not indecencies, whatsoever is open thereof and whatsoever is concealed, and slay not anyone whom Allah hath forbidden except for justification. Thus He enjoineth you that haply ye may reflect.

آپ کہیے کہ آؤ میں تمہیں پڑھ کر سناؤں وہ چیزیں جو تم پر تمہارے پروردگار نے حرام کی ہیں (یعنی یہ کہ) اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھیراؤ اور ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرتے رہو ۔ اور اپنی اولاد کو افلاس (کے خیال) سے قتل مت کردیا کرو ہم ہی تم کو بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی ۔ اور بےحیائیوں کے پاس بھی نہ جاؤ (خواہ) وہ علانیہ ہوں اور (خواہ) پوشیدہ ۔ اور جس جان کو اللہ نے محفوظ کر رکھا ہے اسے قتل مت کرو بجز حق (شرعی) کے ۔ اس (سب) کا اللہ نے تمہیں حکم دے رکھا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: آؤ میں سناؤں جو چیزیں تم پر تمہارے رب نے حرام کی ہیں ۔ وہ یہ ہیں کہ تم کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرو اور اپنی اولاد کو افلاس کے اندیشے سے قتل نہ کرو – ہم ہی تم کو بھی روزی دیتے ہیں اور ان کو بھی – اور بے حیائی کے کاموں کے پاس نہ پھٹکو ، خواہ ظاہر ہو یا پوشیدہ اور جس جان کو اللہ نے حرام ٹھہرایا ، اس کو قتل نہ کرو ، مگر حق پر ۔ یہ باتیں ہیں جن کی خدا نے تمہیں ہدایت فرمائی ہے ، تاکہ تم سمجھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے آئو تمہارے رب نے تمہارے اوپر جو حرام کیا ہے اسے پڑھ کر سنائو کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ احسان کرو اور مفلسی کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور انہیں بھی اور بے حیائی کی کھلی اور چھپی باتوں کے قریب بھی نہ جائو اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے جس جان کو قتل کرنا حرام کر دیا ہے اسے قتل نہ کرو مگر حق ( کے تقاضے ) کے ساتھ یہ وہ باتیں ہیں جن کا اس نے تمہیں ( تاکیدی ) حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

( لوگو) آئو میں تمہیں وہ چیزیں پڑھ کر سنائوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کردی ہیں ( ان کے لیے اللہ نے اس طرح ارشاد فرمایا ہے) کہ کسی چیز کو اللہ کا شریک نہ بنانا، ماں باپ سے برا سلوک نہ کرنا، مفلسی کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا کیونکہ تمہیں اور ان کو ہم ہی رزق دیتے ہیں۔ ظاہر یا چھپا کر بےحیائی کے کام نہ کرنا اور کسی ایسے شخص کو جس کو قتل کرنا حرام ہے ہرگز قتل نہ کرنا۔ مگر جس کا شریعت حکم دے۔ ان باتوں کی وہ تمہیں تاکید کرتا ہے تاکہ تم سمجھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے کہو کہ آؤ میں تمہیں سناؤں جو کچھ حرام کیا ہے تم پر تمہارے رب نے یہ کہ اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہرانا کسی چیز کو، اور اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور یہ کہ قتل نہیں کرنا اپنی اولاد کو تنگدستی کے ڈر سے کہ روزی ہم ہی دیتے ہیں تمہیں بھی اور انہیں بھی، اور (یہ کہ) قریب نہیں جانا (بےشرمی اور) بےحیائی کے کاموں کے، خواہ وہ کھلے ہوں یا چھپے، اور یہ کہ تم لوگ قتل نہیں کرنا کسی ایسی جان کو جس کو حرام ٹھہرایا ہو اللہ نے مگر حق کے ساتھ، یہ وہ باتیں ہیں جن کی تاکید فرمائی ہے اس نے تم کو تاکہ تم لوگ عقل سے کام لو،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے:آئو!میں تمہیں پڑھ کرسنائوں کہ تمہارے رب نے تم پر کیا کچھ حرام کیا ہے ( اور وہ یہ باتیں ہیں ) کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائو اور والدین سے اچھا سلوک کرو ، اور مفلسی کے ڈرسے اپنی اولادکوقتل نہ کرو ( کیونکہ ) ہم ہی تمہیں رزق دیتے ہیں توان کو بھی ضروردینگے ، اور بے حیائی کی باتوں کے قریب بھی نہ جائو ، خواہ یہ کھلی ہوں یاچھپی ہوں ، اور جس جان کے قتل کو اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرومگریہ کہ کسی شرعی حق کی وجہ سے کسی کو قتل کرنا پڑے ان باتوں کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے شایدکہ تم عقل سے کام لو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ آؤ میں تمہیں پڑھ کر سناؤں جو تم پر تمہارے رب نے حرام کیا ( ف۳۱۳ ) یہ کہ اس کا کوئی شریک نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو ( ف۳۱٤ ) اور اپنی اولاد قتل نہ کرو مفلسی کے باعث ، ہم تمہیں اور انہیں سب کو رزق دیں گے ( ف۲۱۵ ) اور بےحیائیوں کے پاس نہ جاؤ جو ان میں کھلی ہیں اور جو چھپی ( ف۳۱٦ ) اور جس جان کی اللہ نے حرمت رکھی اسے ناحق نہ مارو ( ف۳۱۷ ) یہ تمہیں حکم فرمایا ہے کہ تمہیں عقل ہو

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: آؤ میں وہ چیزیں پڑھ کر سنا دوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کی ہیں ( وہ ) یہ کہ تم اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو ، اور مفلسی کے باعث اپنی اولاد کو قتل مت کرو ۔ ہم ہی تمہیں رزق دیتے ہیں اور انہیں بھی ( دیں گے ) ، اور بے حیائی کے کاموں کے قریب نہ جاؤ ( خواہ ) وہ ظاہر ہوں اور ( خواہ ) وہ پوشیدہ ہوں ، اور اس جان کو قتل نہ کرو جسے ( قتل کرنا ) اﷲ نے حرام کیا ہے بجز حقِ ( شرعی ) کے ، یہی وہ ( امور ) ہیں جن کا اس نے تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) ان سے کہو ۔ آؤ میں تمہیں سناؤں وہ چیزیں جو تمہارے پروردگار نے تم پر حرام کی ہیں: ( ۱ ) یہ کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ۔ ( ۲ ) اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو ۔ ( ۳ ) اور اپنی اولاد کو فقر و فاقہ کے ڈر سے قتل نہ کرو ۔ ہم تمہیں بھی روزی دیتے ہیں اور انہیں بھی ( دیں گے ) ۔ ( ۴ ) اور بے شرمی و بے حیائی کے کاموں ۔ ( جیسے جنسی غلط کاری ) کے قریب بھی نہ جاؤ ۔ خواہ وہ علانیہ ہوں اور خواہ پوشیدہ ۔ ( ۵ ) اور نہ قتل کرو کسی ایسی جان کو جس کے قتل کو خدا نے حرام قرار دیا ہے مگر ( شرعی ) حق ( جیسے قصاص وغیرہ ) کے ساتھ ۔ یہ وہ ہے جس کی اللہ نے تمہیں وصیت کی ہے ۔ تاکہ تم عقل سے کام لو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Come, I will rehearse what Allah hath (really) prohibited you from": Join not anything as equal with Him; be good to your parents; kill not your children on a plea of want;- We provide sustenance for you and for them;- come not nigh to shameful deeds. Whether open or secret; take not life, which Allah hath made sacred, except by way of justice and law: thus doth He command you, that ye may learn wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "Let me tell you about what your Lord has commanded: Do not consider anything equal to God; Be kind to your parents; Do not murder your children out of fear of poverty, for We give sustenance to you and to them. Do not even approach indecency either in public or in private. Take not a life which God has made sacred except by way of justice and law. Thus does He command you that you may learn wisdom.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Come, I will recite what your Lord has prohibited you from: Join not anything in worship with Him; be kind and dutiful to your parents; kill not your children because of poverty -- We provide sustenance for you and for them. Come not near to Al-Fawahish (immoral sins) whether committed openly or secretly; and kill not anyone whom Allah has forbidden, except for a just cause. This He has commanded you that you may understand."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Come I will recite what your Lord has forbidden to you-- (remember) that you do not associate anything with Him and show kindness to your parents, and do not slay your children for (fear of) poverty-- We provide for you and for them-- and do not draw nigh to indecencies, those of them which are apparent and those which are concealed, and do not kill the soul which Allah has forbidden except for the requirements of justice; this He has enjoined you with that you may understand.

Translated by

William Pickthall

Say: Come, I will recite unto you that which your Lord hath made a sacred duty for you: That ye ascribe no thing as partner unto Him and that ye do good to parents, and that ye slay not your children because of penury - We provide for you and for them - and that ye draw not nigh to lewd things whether open or concealed. And that ye slay not the life which Allah hath made sacred, save in the course of justice. This He hath command you, in order that ye may discern.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कहिए कि आओ मैं सुनाऊँ वे चीज़ें जो तुम्हारे रब ने तुम पर हराम की हैं, यह कि तुम उसके साथ किसी चीज़ को शरीक न करो, और माँ-बाप के साथ नेक सलूक करो और अपनी औलाद को मुफ़्लिसी के डर से क़त्ल न करो, हम तुमको भी रोज़ी देते हैं और उनको भी, और बेहयाई के कामों के पास न जाओ चाहे वे खुलेआम हों या छुपे हुए, और जिस जान को अल्लाह ने हराम ठहराया उसको नाहक़ क़त्ल न करो, ये बातें हैं जिनकी अल्लाह ने तुम्हें हिदायत फ़रमाई है ताकि तुम अक़्ल से काम लो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان سے) کہئیے کہ آؤ میں تم کو وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جن کو تمہارے رب نے تم پر حرام فرمایا ہے وہ یہ کہ (1) اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھیراؤ (2) (2) اور ماں باپ کے ساتھ احسان کیا کرو (3) اور اپنی اولاد کو افلاس کے سبب قتل مت کیا کرو اور ان کو اور تم کو رزق (مقدر) دیں گے (4) اور بیحیائی کے جتنے طریقے ہیں ان کے پاس بھی مت جاؤ خواہ وہ علانیہ ہوں اور خواہ پوشیدہ ہوں (5) اور جس کا خون کرنا اللہ تعالیٰ نے حرام کردیا ہے اس کو قتل مت کرو ہاں مگر حق پر اس کا تم کو تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو۔ (151)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیجیے کہ آؤ میں پڑھتا ہوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کیا ہے اس نے حکم دیا ہے کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ خوب احسان کرو اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو ہم ہی تمہیں رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی اور ہر قسم کی بےحیائی کے قریب نہ جاؤ جو ظاہر ہیں اور جو چھپی ہوئی ہیں اور ناحق کسی جان کو قتل نہ کرو جسے اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے۔ یہ اللہ نے تمہیں وصیت کی ہے تاکہ تم عقل کرو۔ “ (١٥١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو کہ آؤ میں تمہیں سناؤں تمہارے رب نے تم کیا پابندیاں عائد کی ہیں : یہ کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو ‘ ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی دیں گے اور بےشرمی کی باتوں کے قریب نہ جاؤ ۔ خواہ وہ کھلی ‘ یا چھپی ہوں۔ اور کسی جان کو جسے اللہ نے محترم ٹھہرایا ہے ہلاک نہ کرو مگر حق کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔ یہ باتیں ہیں جس کی ہدایت تمہیں اس نے کی ہے شاید کہ تم سمجھ بوجھ سے کام لو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ آؤ میں تمہیں وہ چیزیں پڑھ کر بتاؤں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کی ہیں، یہ کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہ ٹھہراؤ اور اپنے والدین کے ساتھ احسان کرو، اور اپنی اولاد کو تنگ دستی کے ڈر سے قتل نہ کرو ہم تم کو رزق دیں گے اور ان کو بھی، اور مت قریب جاؤ بےحیائی کے کاموں کے جو ان میں سے ظاہر ہیں اور جو پوشیدہ ہیں۔ اور مت قتل کرو اس جان کو جسے اللہ نے حرام قرار دیا مگر حق کے ساتھ۔ یہ وہ چیزیں ہیں جن کا اللہ نے تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ تم آؤ میں سنا دوں جو حرام کیا ہے تم پر تمہارے رب نے کہ شریک نہ کرو اس کے ساتھ کسی چیز کو اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو اور مار نہ ڈالو اپنی اولاد کو مفلسی سے ہم رزق دیتے ہیں تم کو اور ان کو اور پاس نہ جاؤ بےحیائی کے کام کے جو ظاہر ہو اس میں سے اور جو پوشیدہ ہو اور مار نہ ڈالو اس جان کو جس کو حرام کیا ہے اللہ نے مگر حق پر تم کو یہ حکم کیا ہے تاکہ تم سمجھو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے فرمائیے آئو میں وہ چیزیں تم کو پڑھ کر سنائوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کی ہیں وہ یہ کہ خدا کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اور یہ کہ ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور یہ کہ اپنی اولاد کو افلاس کے سبب سے قتل نہ کیا کرو ہم ہی تم کو بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی اور بےحیائی کی باتوں کے قریب بھی نہ جائو خواہ وہ علانیہ ہوں یا پوشیدہ اور کسی ایسے شخص کو قتل نہ کرو جس کے قتل کو اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہو مگر ہاں کسی حق شرعی کی بنا پر یہ وہ باتیں ہیں جن کا تم کو خدا نے تاکید ہی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھ سے کام لو