Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 158

سورة الأنعام

ہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِیَہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ اَوۡ یَاۡتِیَ رَبُّکَ اَوۡ یَاۡتِیَ بَعۡضُ اٰیٰتِ رَبِّکَ ؕ یَوۡمَ یَاۡتِیۡ بَعۡضُ اٰیٰتِ رَبِّکَ لَا یَنۡفَعُ نَفۡسًا اِیۡمَانُہَا لَمۡ تَکُنۡ اٰمَنَتۡ مِنۡ قَبۡلُ اَوۡ کَسَبَتۡ فِیۡۤ اِیۡمَانِہَا خَیۡرًا ؕ قُلِ انۡتَظِرُوۡۤا اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ ﴿۱۵۸﴾

Do they [then] wait for anything except that the angels should come to them or your Lord should come or that there come some of the signs of your Lord? The Day that some of the signs of your Lord will come no soul will benefit from its faith as long as it had not believed before or had earned through its faith some good. Say, "Wait. Indeed, we [also] are waiting."

کیا یہ لوگ اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا ان کے پاس آپ کا رب آئے یا آپ کے رب کی کوئی ( بڑی ) نشانی آئے جس روز آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آپہنچے گی کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ۔ ہو آپ فرما دیجئے کہ تم منتظر رہو ہم بھی منتظر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہَلۡ
نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کرتے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡتِیَہُمُ
آئیں ان کے پاس
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَ
آجائیں
رَبُّکَ
رب آپ کا
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَ
آجائیں
بَعۡضُ
بعض
اٰیٰتِ
آیات / نشانیاں
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
یَوۡمَ
جس دن
یَاۡتِیۡ
آگئیں
بَعۡضُ
بعض
اٰیٰتِ
آیات / نشانیاں
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
لَایَنۡفَعُ
نہ نفع دے گا
نَفۡسًا
کسی نفس کو
اِیۡمَانُہَا
ایمان اس کا
لَمۡ
کہ نہیں
تَکُنۡ
تھا وہ
اٰمَنَتۡ
ایمان لایا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
اَوۡ
یا
کَسَبَتۡ
نہیں کمائی تھی اس نے
فِیۡۤ اِیۡمَانِہَا
اپنے ایمان میں
خَیۡرًا
کوئی بھلائی/ نیکی
قُلِ
کہہ دیجئے
انۡتَظِرُوۡۤا
انتظار کرو
اِنَّا
بےشک ہم بھی
مُنۡتَظِرُوۡنَ
انتظار کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہَلۡ
نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کر رہے ہیں
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡتِیَہُمُ
آجائیں ان کے پاس
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَ
آ جائے
رَبُّکَ
رب آپ کا
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَ
آجائیں
بَعۡضُ
بعض
اٰیٰتِ
نشانیاں
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
یَوۡمَ
جس دن
یَاۡتِیۡ
آ جائیں گی
بَعۡضُ
بعض
اٰیٰتِ
نشانیاں
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
لَایَنۡفَعُ
نہ فائدہ دے گا
نَفۡسًا
کسی نفس کو
اِیۡمَانُہَا
ایمان اس کا
لَمۡ تَکُنۡ
نہیں تھا وہ
اٰمَنَتۡ
ایمان رکھتا
مِنۡ قَبۡلُ
پہلے سے
اَوۡ
یا
کَسَبَتۡ
۔ (نہ) اس نے کمائی
فِیۡۤ اِیۡمَانِہَا
اپنے ایمان میں
خَیۡرًا
کوئی نیکی
قُلِ
آپ کہہ دیں
انۡتَظِرُوۡۤا
تم انتظار کرو
اِنَّا
یقیناً ہم
مُنۡتَظِرُوۡنَ
انتظار کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Do they [then] wait for anything except that the angels should come to them or your Lord should come or that there come some of the signs of your Lord? The Day that some of the signs of your Lord will come no soul will benefit from its faith as long as it had not believed before or had earned through its faith some good. Say, "Wait. Indeed, we [also] are waiting."

کیا یہ لوگ اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا ان کے پاس آپ کا رب آئے یا آپ کے رب کی کوئی ( بڑی ) نشانی آئے جس روز آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آپہنچے گی کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ۔ ہو آپ فرما دیجئے کہ تم منتظر رہو ہم بھی منتظر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا یہ اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود آپ کا پروردگار آئے یا اس کی کوئی نشانی (معجزہ) آئے ؟ جس دن کوئی ایسا معجزہ آگیا تو اس وقت کسی کا ایمان لانا اسے کچھ فائدہ نہ دے گا جو اس سے پیشتر ابھی تک ایمان نہ لایا ہو یا اپنے ایمان کی حالت میں نیکی کے کام نہ کئے ہوں۔ آپ ان سے کہئے کہ : تم بھی انتظار کرو، ہم بھی انتظار کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ انتظارنہیں کررہے ہیں مگریہ کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یاآپ کارب آجائے یاآپ کے رب کی بعض نشانیاںآجائیں، جس دن آپ کے رب کی بعض نشانیاں آجائیں گی،کسی ایسے شخص کاایمان اسے فائدہ نہ دے گاجوپہلے ہی سے ایمان نہ رکھتاتھایااس نے اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہ کمائی تھی آپ کہہ دیں: ’’تم بھی انتظارکروبلاشبہ ہم بھی انتظارکرنے والے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They are waiting for nothing less than that the angels come to them or comes your Lord or come some signs of your Lord. The day some signs of your Lord come, the believing of a person shall be of no use to him who had never believed before, or had not earned some good through his faith. Say, |"Wait, of course, we are waiting.|"

کا ہے کی راہ دیکھتے ہیں لوگ مگر یہی کہ ان پر آئیں فرشتے یا آئے تیرا رب یا آئے کوئی نشانی تیرے رب کی جس دن آئے گی نشانی تیرے رب کی، کام نہ آئے گا کسی کے اس کا ایمان لانا جو کہ پہلے سے ایمان نہ لایا تھا یا اپنے ایمان میں کچھ نیکی نہ کی تھی تو کہہ دے تم راہ دیکھو ہم بھی راہ دیکھتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ لوگ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں سوائے اس کے کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رب خود آجائے یا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی کوئی نشانی آجائے ! جس دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی بعض (مخصوص) نشانیاں ظاہر ہوگئیں تو پھر کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان لانا کچھ فائدہ نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہیں لا چکا تھا یا اس نے اپنے ایمان میں کچھ خیر نہیں کما لیا تھا (تو اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کہہ دیجیے تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What! Do they wait either for the angels to appear before them or for your Lord to come unto them or for some clear signs of your Lord to appear before them? When some clear signs of your Lord will appear, believing will be of no avail to anyone who did not believe before, or who earned no good deeds through his faith. Say: 'Wait on; we too are waiting.'

کیا اب لوگ اس کے منتظر ہیں کہ ان کے سامنے فرشتے آ کھڑے ہوں ، یا تمہارا رب خود آجائے ، یا تمہارے رب کی بعض صریح نشانیاں نمودار ہو جائیں؟ جس روز تمہارے رب کی بعض مخصوص نشانیاں نمودار ہو جائیں139 گی پھر کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان کچھ فائدہ نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو یا جس نے اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی ہو ۔ 140 اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہہ دو کہ اچھا ، تم انتظار کرو ، ہم بھی انتظار کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ( ایمان لانے کے لیے ) اس کے سوا کس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں ، یا تمہارا پروردگار خود آئے ، یا تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آجائیں؟ ( حالانکہ ) جس دن تمہارے پروردگار کی کوئی نشانی آگئی ، اس دن کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے لیے کار آمد نہیں ہوگا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو ، یا جس نے اپنے ایمان کے ساتھ کسی نیک عمل کی کمائی نہ کی ہو ۔ ( ٨٤ ) ( لہذا ان لوگوں سے ) کہہ دو کہ : اچھا ، انتظار کرو ، ہم بھی انتظار کر رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ لوگ اور کچھ نہیں اسی کی راہ دیکھتے ہیں کہ فرشتے ان کے پاس جان نکالنے کو آموجود ہوں یا خود پروردگار آجائے یا تیرے پروردگار کی کچھ بڑی نشانیاں آجائیں 1 جس دن تیرے مالک کی کچھ بڑی نشانیاں آجائیں گی تو جو شخص اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے ایمان میں کوئی نیک کام نہ کیا ہو تو اس کا ایمان کوئی فائدہ نہ دے گا 2 اے پیمبر کہہ دے ان تین باتوں میں سے کسی بات کی راہ دیکھتے رہو ہم بھی راہ دیکھ رہے ہیں قیامت ہی میں ہمارا تمہارا فیصلہ ہوجائے گا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا آپ کا پروردگار آئے یا آپ کے پروردگار کی کوئی بڑی نشانی آئے جس دن آپ کے پروردگار کی بڑی نشانی آپہنچے گی کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان کی حالت میں نیک عمل نہ کیے ہوں فرما دیجئے انتظار کرو یقینا ہم بھی انتظار کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اب ایمان لانے کی راہ میں کون سی رکاوٹ ہے ؟ ) کیا یہ لوگ راہ دیکھ رہے ہیں کہ ان کے سامنے فرشتے آکھڑے ہوں یا خود تمہارا رب آجائے یا پھر تمہارے رب کی چند کھلی ہوئی نشانیاں نمودار ہوجائیں۔ یاد رکھو ( جس دن فرشتہ نظر آجائے گا یا غیب کی نشانیاں سامنے آجائیں گی) پھر جو پہلے سے ایمان نہ لایا تھا یا جس نے ایمان کے دعوے کی تصدیق اعمال خیر سے نہیں کی تھی۔ اس کا پلٹنا کسی کام نہ آئے گا۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) صاف کہہ دیجئے کہ تم لوگ بھی وقت کا انتظار کرو۔ ہم بھی انتظار کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس کے سوا اور کس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود تمہارا پروردگار آئے یا تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آئیں (مگر) جس روز تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آ جائیں گی تو جو شخص پہلے ایمان نہیں لایا ہوگا اس وقت اسے ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا یا اپنے ایمان (کی حالت) میں نیک عمل نہیں کئے ہوں گے (تو گناہوں سے توبہ کرنا مفید نہ ہوگا اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They await indeed that the angel should come unto them, or that thy Lord should come or that certain of the signs of thy Lord should come. On the Day whereon certain of the signs of thy Lord will come, belief will not profit any person who had not believed theretofore or had not earned any good by his belief. Say thou: so wait ye verily we also are waiting.

یہ لوگ (گویا) صرف اس کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا آپ کا پروردگار خود آئے یا آپ کے پروردگار کی کوئی نشانی آجائے ۔ (حالانکہ) جس روز آپ کے پروردگار کی کوئی بڑی نشانی آپہنچے گی کسی شخص کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہ لا چکا ہو یا اپنے ایمان کے ذریعہ سے اس نے کوئی نیکی نہ کرلی ہو ۔ آپ کہہ دیجیے کہ تم انتظار کئے جاؤ ہم (بھی) منتظر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا تیرا رب آئے یا تیرے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ظاہر ہو ۔ جس دن تیرے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ظاہر ہوگی تو کسی ایسے کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا ، جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے اپنے ایمان میں نیکی نہ کمائی ہو ۔ کہہ دو: تم انتظار کرو ، ہم بھی منتظر ہی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ لوگ ( گویا ) اپنے پاس فرشتوں کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں یا آپ کے رب کی آمد کا یا آپ کے رب کی کسی نشانی کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں جس دن آپ کے رب کی کوئی نشانی آئے گی اس وقت کسی ( ایسے ) شخص کا ایمان کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا جو پہلے سے ایمان نہ لا چکا تھا یا اس نے اپنے ایمان کے ساتھ کوئی نیکی نہیں کی تھی ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی انتظار کر رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ اسی بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود تمہارا رب آئے یا اللہ تعالیٰ کی کچھ نشانیاں آئیں۔ مگر جس دن اللہ کی نشانیاں آجائیں گی تو جو شخص پہلے ایمان نہ لاچکا ہوگا تو اس وقت ایمان لانا اسے کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور پھر اگر ایمان کی حالت میں نیک عمل نہ کئے ہوں گے تو اس وقت گناہوں سے توبہ کرنا کوئی فائدہ نہ دے گا۔ ( اے پیغمبر ! ان سے) کہہ دیں کہ تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا اب یہ لوگ بس اسی کے منتظر ہیں کہ آپہنچیں ان کے پاس فرشتے، یا خود آجائے تمہارا رب، یا نمودار ہوجائیں تمہارے رب کی بعض (خاص) نشانیاں، جس دن نمودار ہوجائیں گی، تمہارے رب کی بعض نشانیاں تو اس دن کام نہیں آسکے گا کسی بھی شخص کو اس کا ایمان لانا، جو کہ ایمان نہیں لایا تھا اس سے پہلے، یا جس نے کوئی نیکی نہیں کی تھی اپنے ایمان میں، اچھا (اگر اب بھی یہ لوگ نہیں مانتے تو ان سے) کہو کہ تم انتظار کرو ہم بھی انتظار میں ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ لوگ اس بات کا انتظارکررہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود آپ کا رب آئے یا اس کی کوئی نشانی ( معجزہ ) آئے؟ جس دن کوئی ایسامعجزہ آگیاتواس وقت کسی کا ایمان لانااسے کچھ فائدہ نہ دے گاجواس سے بیشترایمان نہ لایا ہو یا اپنے ایمان کی حالت میں نیکی کے کام نہ کئے ہوں کہہ دیجئے:تم بھی انتظارکرو ، ہم بھی انتظار کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کاہے کے انتظار میں ہیں ( ف۳۳۰ ) مگر یہ کہ آئیں ان کے پاس فرشتے ( ف۳۳۱ ) یا تمہارے رب کا عذاب یا تمہارے رب کی ایک نشانی آئے ( ف۳۳۲ ) جس دن تمہارے رب کی وہ ایک نشانی آئے گی کسی جان کو ایمان لانا کام نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لائی تھی یا اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی تھی ( ف۳۳۳ ) تم فرماؤ رستہ دیکھو ( ف۳۳٤ ) ہم بھی دیکھتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ فقط اسی انتظار میں ہیں کہ ان کے پاس ( عذاب کے ) فرشتے آپہنچیں یا آپ کا رب ( خود ) آجائے یا آپ کے رب کی کچھ ( مخصوص ) نشانیاں ( عیاناً ) آجائیں ۔ ( انہیں بتا دیجئے کہ ) جس دن آپ کے رب کی بعض نشانیاں ( یوں ظاہراً ) آپہنچیں گی ( تو اس وقت ) کسی ( ایسے ) شخص کا ایمان اسے فائدہ نہیں پہنچائے گا جو پہلے سے ایمان نہیں لایا تھا یا اس نے اپنے ایمان ( کی حالت ) میں کوئی نیکی نہیں کمائی تھی ، فرما دیجئے: تم انتظار کرو ہم ( بھی ) منتظر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ اب صرف اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں؟ یا تمہارا پروردگار بذات خود آجائے یا تمہارے پروردگار کی بعض خاص نشانیاں آجائیں ۔ یہ تب ( ایمان لائیں گے ) ۔ تو پھر ( یاد رکھو ) جس دن تمہارے پروردگار کی بعض مخصوص نشانیاں آجائیں گی تو اس دن ایسے شخص کو ایمان لانا کوئی فائدہ نہیں دے گا جو پہلے ایمان نہیں لایا ہوگا اور اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی ہوگی ۔ ان سے کہو کہ تم بھی انتظار کرو ۔ ہم بھی انتظار کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Are they waiting to see if the angels come to them, or thy Lord (Himself), or certain of the signs of thy Lord! the day that certain of the signs of thy Lord do come, no good will it do to a soul to believe in them then if it believed not before nor earned righteousness through its faith. Say: "Wait ye: we too are waiting."

Translated by

Muhammad Sarwar

Are they waiting until the angels or your Lord come to them or for some miracles to take place? On the day when some miracles of God will take place, the belief of any soul will be of no avail to it unless some good deeds have been done with it, or it has been formed before the coming of such a day. (Muhammad), tell them, "Wait and we, too, are waiting."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they then wait for anything other than that the angels should come to them, or that your Lord should come, or that some of the Signs of your Lord should come! The day that some of the signs of your Lord do come, no good will it do to a person to believe then, if he believed not before, nor earned good with his faith. Say: "Wait you! We (too) are waiting."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They do not wait aught but that the angels should come to them, or that your Lord should come, or that some of the signs of your Lord should come. On the day when some of the signs of your Lord shall come, its faith shall not profit a soul which did not believe before, or earn good through its faith. Say: Wait; we too are waiting.

Translated by

William Pickthall

Wait they, indeed, for nothing less than that the angels should come unto them, or thy Lord should come, or there should come one of the portents from thy Lord? In the day when one of the portents from thy Lord cometh, its belief availeth naught a soul which theretofore believed not, nor in its belief earned good (by works). Say: Wait ye! Lo! We (too) are waiting.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या ये लोग इसके मुंतज़िर हैं कि उनके पास फ़रिश्ते आएं या आपका रब आए या आपके रब की निशानियों में से कोई निशानी ज़ाहिर हो? जिस दिन आपके रब की निशानियों में से कोई निशानी आ पहुँचेगी तो किसी शख़्स को उसका ईमान लाना नफ़ा न देगा जो पहले ईमान न ला चुका हो या अपने ईमान में कुछ नेकी न की हो, कह दीजिए कि तुम भी इन्तिज़ार करो हम भी इन्तिज़ार कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آویں یا ان کے پاس آپ کا رب آوے یا آپ کے رب کی کوئی (نشانی) آوے (1) جس روز آپ کے رب کی کوئی (بڑی) نشانی آپہنچے گی کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آوے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو آپ فرمادیجئیے کہ تم منتظر رہو ہم بھی منتظر ہیں۔ (2) (158)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ اس کے سوا کس چیز کا انتظار کرر ہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا آپ کا رب آئے یا آپ کے رب کی کوئی نشانی آئے جس دن آپ کے رب کی کوئی نشانی آئے گی تو کسی شخص کو اس کا ایمان فائدہ نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا تھا یا اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہ کی ہوگی فرمادیں انتظار کرو بیشک ہم بھی انتظار کرنے والے ہیں۔ “ (١٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ کیا اب لوگ اس کے منتظر ہیں کہ ان کے سامنے فرشتے آکھڑے ہوں ‘ یا تمہارا رب خود آجائے ‘ یا تمہارے رب کی بعض صریح نشانیاں نمودار ہوجائیں ؟ جس روز تمہارے رب کی بعض مخصوص نشانیاں نمودار ہوجائیں گی پھر کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان کچھ فائدہ نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو یا جس نے اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی ہو ۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہہ دو کہ اچھا ‘ تم انتظار کرو ‘ ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ بس اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ کا رب آجائے یا آپ کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی آجائے جس دن آپ کے رب کی نشانیوں میں سے ایک نشانی آجائے گی تو کسی شخص کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا جو پہلے سے ایمان نہیں لایا تھا یا جس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو آپ فرما دیجیے کہ تم انتظار کرو۔ ہم بھی انتظار کر رہے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کا ہے کی راہ دیکھتے ہیں لوگ مگر یہی کہ ان پر آئیں فرشتے یا آئے تیرا رب یا آئے کوئی نشانی تیرے رب کی جس دن آئے گی ایک نشانی تیرے رب کی کام نہ آئے گا کسی کے اس کا ایمان لانا جو کہ پہلے سے ایمان نہ لایا تھا یا اپنے ایمان میں کچھ نیکی نہ کی تھی تو کہہ دے تم راہ دیکھو ہم بھی راہ دیکھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اب یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا آپ کا رب خود آئے یا آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی ان کے پاس آئے جس دن آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آجائے گی تو اس دن کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان لانا نفع نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا ایمان رکھتا ہو مگر اس نے اپنے ایمان کی حالت میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو تو اس کو بھی اس وقت نیک بننا مفید نہ ہوگا آپ کہدیجیے اچھا تم انتظار کرو ہم بھی منتظر ہیں۔