Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 2

سورة الأنعام

ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ طِیۡنٍ ثُمَّ قَضٰۤی اَجَلًا ؕ وَ اَجَلٌ مُّسَمًّی عِنۡدَہٗ ثُمَّ اَنۡتُمۡ تَمۡتَرُوۡنَ ﴿۲﴾

It is He who created you from clay and then decreed a term and a specified time [known] to Him; then [still] you are in dispute.

وہ ایسا ہے جس نے تم کو مٹی سے بنایا پھر ایک وقت معین کیا اور ( دوسرا ) معین وقت خاص اللہ ہی کے نزدیک ہے پھر بھی تم شک رکھتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ طِیۡنٍ
مٹی سے
ثُمَّ
پھر
قَضٰۤی
اس نے مقرر کی
اَجَلًا
ایک مدت
وَ اَجَلٌ
اور ایک (اور )مدت
مُّسَمًّی
مقرر ہے
عِنۡدَہٗ
اس کے ہان
ثُمَّ
پھر (بھی)
اَنۡتُمۡ
تم
تَمۡتَرُوۡنَ
تم شک کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَکُمۡ
پیداکیا تمہیں
مِّنۡ طِیۡنٍ
مٹی سے
ثُمَّ
پھر
قَضٰۤی
مقرر کر دیا اس نے
اَجَلًا
ایک وقت
وَ اَجَلٌ
اورایک وقت
مُّسَمًّی
مقررہ
عِنۡدَہٗ
اُس کے پاس ہے
ثُمَّ
پھر
اَنۡتُمۡ
تم
تَمۡتَرُوۡنَ
تم شک کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

It is He who created you from clay and then decreed a term and a specified time [known] to Him; then [still] you are in dispute.

وہ ایسا ہے جس نے تم کو مٹی سے بنایا پھر ایک وقت معین کیا اور ( دوسرا ) معین وقت خاص اللہ ہی کے نزدیک ہے پھر بھی تم شک رکھتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک مدت مقرر کی (یعنی موت) اور ایک اور مدت اس کے ہاں معین ہے (یعنی قیامت) پھر بھی تم (اللہ کے بارے میں) شک کرتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیداکیاپھر ایک وقت مقررکردیا اور ایک مقررہ وقت اسی کے پاس ہے پھربھی تم شک کرتے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the one who created you from clay, then destined a term. And the fixed term lies with Him, yet you are in doubt.

وہی ہے جس نے پیدا کیا تم کو مٹی سے پھر مقرر کردیا ایک وقت اور ایک مدت مقرر ہے اللہ کے نزدیک پھر بھی تم شک کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جس نے تمہیں بنایا ہے گارے سے پھر ایک وقت مقرر کردیا ہے اور ایک اور معین وقت اس کے پاس موجود ہے پھر بھی تم شک کرتے ہو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who has created you out of clay, and then decreed a term (of life), and has also appointed another term, a term determined with Him. Yet you are in doubt!

وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، 2 پھر تمہارے لیے زندگی کی ایک مدّت مقرر کر دی ، اور ایک دوسری مدّت اور بھی ہے جو اس کے ہاں طے شدہ ہے ۔ 3 مگر تم لوگ ہو کہ شک میں پڑے ہوئے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ذات ہے جس نے تم کو گیلی مٹی سے پیدا کیا ، پھر ( تمہاری زندگی کی ) ایک میعاد مقرر کردی ، اور ( دوبارہ زندہ ہونے کی ) ایک متعین میعاد اسی کے پاس ہے ( ١ ) پھر بھی تم شک میں پڑے ہوئے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی خدا نے تم کو مٹی سے بنایا پھر (ہر ایک شخص کی زندگی کی) 7 میعاد ٹھہرا دی اور ایک دوسرا وعدہ اس کے پاس ٹھہر چکا ہے (یعنی قیامت کا وقت) پھر (بھی) تم (اس کی قدرت میں) شک کرتے ہو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ذات ہے جس نے تم کو مٹی سے بنایا پھر ایک وقت متعین کردیا اور ایک متعین وقت خاص اسی کے پاس ہے پھر تم شک کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہاں وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر اپنے حکم سے ایک مدت ٹھہرادی۔ اور پھر دوسری مدت بھی اس کے نزدیک معین اور مقرر ہے۔ مگر تم لوگ شک میں پڑے ہوئے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر (مرنے کا) ایک وقت مقرر کر دیا اور ایک مدت اس کے ہاں اور مقرر ہے پھر بھی تم (اے کافرو خدا کے بارے میں) شک کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is who created you of clay and then decreed a term - and a term determined is with Him - yet ye waver.

وہ (اللہ) وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر ایک وقت مقرر کیا اور معین وقت اسی کے علم میں ہے پھر بھی تم شک رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ، پھر ایک مدت ٹھہرائی اور مدتِ مقررہ اسی کے علم میں ہے ۔ پھر تعجب ہے کہ تم کج بحثیاں کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( اﷲ ) وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر ( موت کا ) ایک وقت مقرر فرمایا اور ( قیامت کا ) وقت معین اسی کے پاس ہے پھر بھی تم شک میں پڑے ہوئے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر تمہارے لیے زندگی کی ایک مدت مقرر کردی، اور ایک دوسری مدت اور بھی ہے جو اس کے پاس مقرر ہوچکی ہے، پھر بھی تم شک میں پڑے ہوئے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (اللہ) وہی تو ہے جس نے پیدا فرمایا تم سب کو مٹی سے، پھر اس نے مقرر فرما دی ایک مدت (تمہاری موت کی) اور ایک اور مدت بھی اس کے یہاں طے شدہ ہے، (تو کیا) پھر بھی تم لوگ شک کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ( موت کی ) مدت مقررکی اور ( قیا مت کی ) مدت معین ہے ، پھر بھی تم ( اللہ کے بارے میں ) شک کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے جس نے تمہیں ( ف٦ ) مٹی سے پیدا کیا پھر ایک میعاد کا حکم رکھا ( ف۷ ) اور ایک مقررہ وعدہ اس کے یہاں ہے ( ف۸ ) پھر تم لوگ شک کرتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اﷲ ) وہی ہے جس نے تمہیں مٹی کے گارے سے پیدا فرمایا ( یعنی کرّۂ اَرضی پر حیاتِ انسانی کی کیمیائی ابتداء اس سے کی ) ۔ پھر اس نے ( تمہاری موت کی ) میعاد مقرر فرما دی ، اور ( انعقادِ قیامت کا ) معیّنہ وقت اسی کے پاس ( مقرر ) ہے پھر ( بھی ) تم شک کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ۔ پھر ( زندگی کی ) ایک مدت مقرر کی اور ایک مقررہ مدت اور بھی ہے جو اسی کے پاس ہے پھر بھی تم شک کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He it is created you from clay, and then decreed a stated term (for you). And there is in His presence another determined term; yet ye doubt within yourselves!

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has created you from clay to live for a life-time and the span of your life is only known to Him. You are still suspicious!.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He it is Who has created you from clay, and then has decreed a stated term. And there is with Him another determined term, yet you doubt.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who created you from clay, then He decreed a term; and there is a term named with Him; still you doubt.

Translated by

William Pickthall

He it is Who hath created you from clay, and hath decreed a term for you. A term is fixed with Him. Yet still ye doubt!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिसने तुमको मिट्टी से पैदा किया फिर एक मुद्दत मुक़र्रर की और (वह) मुक़र्रर मुद्दत उसी के इल्म में है, फिर भी तुम शक करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا ہے جس نے تم کو مٹی سے بنایا پھر ایک وقت معین کیا اور ایک (دوسرا) معین وقت خاص اللہ ہی کے نزدیک ہے، پھر بھی تم شک رکھتے ہو۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک مدت مقرر کی اور ایک اور مدت اس کے ہاں مقرر ہے، پھر تم شک کرتے ہو۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ‘ پھر تمہارے لئے زندگی کی ایک مدت مقرر کردی ‘ اور ایک دوسری مدت اور بھی ہے جو اس کے ہاں طے شدہ ہے ، مگر تم لوگ ہو جو شک میں پڑے ہوئے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا کیچڑ سے پھر اجل مقرر فرمائی اور اس کے پاس ایک اجل مقرر ہے، پھر تم شک کرتے ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جس نے پیدا کیا تم کو مٹی سے پھر مقرر کردیا ایک وقت ایک مدت مقرر ہے اللہ کے نزدیک پھر بھی تم شک کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ اللہ تعالیٰ وہی تو ہے جس نے تم سب کو مٹی سے پیدا کیا پھر موت کا ایک وقت مقرر کردیا اور ایک اور میعاد بھی اس کے ہاں متعین ہے پھر بھی تم شک کر رہے ہو