Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 21

سورة الأنعام

وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَوۡ کَذَّبَ بِاٰیٰتِہٖ ؕ اِنَّہٗ لَا یُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۱﴾

And who is more unjust than one who invents about Allah a lie or denies His verses? Indeed, the wrongdoers will not succeed.

اور اس سے زیادہ بے انصاف کون ہوگا جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ بہتان باندھے یا اللہ کی آیات کو جھوٹا بتلائے ایسے بے انصافوں کو کامیابی نہ ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
گھڑلے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اَوۡ
یا
کَذَّبَ
جھٹلائے
بِاٰیٰتِہٖ
اس کی آیات کو
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَا یُفۡلِحُ
نہیں وہ فلاح پائیں گے
الظّٰلِمُوۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
باندھے وہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اَوۡ
یا وہ
کَذَّبَ
جھٹلائے
بِاٰیٰتِہٖ
اس کی آیات کو
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَا یُفۡلِحُ
نہیں کامیاب ہوتے
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And who is more unjust than one who invents about Allah a lie or denies His verses? Indeed, the wrongdoers will not succeed.

اور اس سے زیادہ بے انصاف کون ہوگا جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ بہتان باندھے یا اللہ کی آیات کو جھوٹا بتلائے ایسے بے انصافوں کو کامیابی نہ ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے جو جھوٹی بات کو اللہ کے ذمہ لگادے یا اس کی آیات کو جھٹلائے۔ یقینا ایسے ظالم فلاح نہیں پاسکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس سے بڑاظالم اور کون ہوگاجواﷲ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے یااس کی آیات کو جھٹلائے، ظالم یقیناًکامیاب نہیں ہوتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And who is more unjust than the one who coins a lie against Allah or belies His signs? Beware, the unjust shall not prosper.

اور اس سے زیادہ ظالم کون جو بہتان باندھے اللہ پر یا جھٹلا دے اس کی آیتوں کو بلا شک بھلائی نصیب نہیں ہوتی ظالموں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر کوئی جھوٹی تہمت لگائی یا اس کی آیات کو جھٹلایا۔ یقیناً ایسے ظالم (کبھی) فلاح نہیں پاسکتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And who could be more wrong-doing than he who either foists a lie on Allah or gives the lie to His signs? Surely such wrong-doers shall not attain success.

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان لگائے ، 15 یا اللہ کی نشانیوں کو جھٹلائے؟ 16 یقیناً ایسے ظالم کبھی فلاح نہیں پا سکتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے ، یا اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے؟ یقین رکھو کہ ظالم لوگ فلاح نہیں پاسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو شخص اللہ پر جھوٹا بہتان لگائے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے (جیسے یہود اور نصاری اور مشرک کرتے تھے) اس سے بڑھ کر اور کون ظالم ہوگا 2 بیشک ظالموں کی بھلائی نہیں ہوسکتی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس سے بڑا ظالم کون ہے جس نے اللہ پر بہتان (جھوٹ) باندھا یا اس کی آیات کو جھوٹا بتایا بلا شبہ ایسے ظالموں کو چھٹکارا نہ ملے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس سے زیادہ اپنے آپ پر ظلم کرنے والا کون ہے جو اللہ پر چھوٹا بہتان باندھتا ہے۔ اور اس کی آیات کو جھٹلاتا ہے۔ بیشک ظالم کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا یا اس کی آیتوں کو جھٹلایا۔ کچھ شک نہیں کہ ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who is a greater wrong-doer than he who fabricateth a lie against Allah or belieth His signs? Verily the wrong-doers shall not fare well.

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو جھوٹ بہتان اللہ پر لگائے اور اس کی نشانیوں کو جھٹلائے بیشک وہ ظالموں کو فلاح نہیں دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے ، جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا یا اس کی آیات کی تکذیب کی ۔ بیشک یہ ظالم فلاح پانے والے نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس بڑھ کر ظالم کون ہے جو اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹی تہمت باندھے یا اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیتوں کو جھٹلائے بیشک ایسے ظالم لوگ فلاح نہیں پاتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان لگائے، یا اللہ کی نشانیوں کو جھٹلائے ؟ یقینا ایسے ظالم کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو جھوٹا بہتان باندھے اللہ پر، یا جھٹلائے اس کی آیتوں کو، بیشک کبھی فلاح نہیں پاسکتے ایسے ظالم

Translated by

Noor ul Amin

اوراس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہےجو جھوٹی بات کو اللہ کے ذمہ لگادے یا اس کی آیات کو جھٹلائے یقینا ایسے ظالم فلاح نہیں پا سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۵٦ ) یا اس کی آیتیں جھٹلائے ، بیشک ظالم فلاح نہ پائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوسکتا ہے جس نے اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھا یا اس نے اس کی آیتوں کو جھٹلایا؟ بیشک ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے ۔ یقینا ظالم لوگ کبھی فلاح نہیں پائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who doth more wrong than he who inventeth a lie against Allah or rejecteth His signs? But verily the wrong-doers never shall prosper.

Translated by

Muhammad Sarwar

Who are more unjust than those who ascribe falsehood to God or reject His revelations? The unjust will certainly have no happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who does more wrong than he who invents a lie against Allah or rejects His Ayat Verily, the wrongdoers shall never be successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who is more unjust than he who forges a lie against Allah or (he who) gives the lie to His communications; surely the unjust will not be successful.

Translated by

William Pickthall

Who doth greater wrong than he who inventeth a lie against Allah or denieth His revelations? Lo! the wrongdoers will not be successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस शख़्स से ज़्यादा ज़ालिम कौन होगा जो अल्लाह पर झूठा बोहतान बाँधे या अल्लाह की निशानियों को झुठलाए, यक़ीनन ज़ालिमों को कामयाबी नहीं मिलती।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس سے زیادہ اور کون بےانصاف ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بہتان باندھے یا اللہ تعالیٰ کی آیات کو جھوٹا بتلادے ایسے بےانصافوں کو رستگاری نہ ہوگی۔ (1) (21)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس سے بڑا ظالم کون ہے جس نے اللہ پر کوئی جھوٹ باندھا یا اس کی آیات کو جھٹلایا۔ حقیقت یہ ہے کہ ظالم لوگ فلاح نہیں پاتے۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ جھوٹا بہتان لگائے ‘ یا اللہ کی نشانیوں کو جھٹلائے ؟ یقینا ایسے ظالم کبھی فلاح نہیں پاسکتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اللہ پر بہتان باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے بیشک بات یہ ہے کہ ظلم کرنے والے کامیاب نہیں ہوتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے زیادہ ظالم کون جو بہتان باندھے اللہ پر یا جھٹلاوے اس کی آیتوں کو بلا شک بھلائی نصیب نہیں ہوتی ظالموں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا اللہ کی آیتوں کی تکذیب کرے یقینا ایسے ظالموں کو قلاح نصیب نہ ہوگی