Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 23

سورة الأنعام

ثُمَّ لَمۡ تَکُنۡ فِتۡنَتُہُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡا وَ اللّٰہِ رَبِّنَا مَا کُنَّا مُشۡرِکِیۡنَ ﴿۲۳﴾

Then there will be no [excuse upon] examination except they will say, "By Allah , our Lord, we were not those who associated."

پھر ان کے شرک کا انجام اس کے سوا اور کچھ بھی نہ ہوگا کہ وہ یوں کہیں گے کہ قسم اللہ کی اپنے پروردگار کی ہم مشرک نہ تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
لَمۡ
نہیں
تَکُنۡ
ہوگا
فِتۡنَتُہُمۡ
عذران کا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
وَ
قسم ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
رَبِّنَا
جو رب ہے ہمارا
مَا
نہ
کُنَّا
نہ تھے ہم
مُشۡرِکِیۡنَ
شرک کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
لَمۡ
نہیں
تَکُنۡ
ہو گا
فِتۡنَتُہُمۡ
عذر ان کا
اِلَّاۤ
سوائے اس کے
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
وَاللّٰہِ
قسم ہے اللہ تعالیٰ
رَبِّنَا
ہمارے رب کی
مَا
نہیں
کُنَّا
تھے ہم
مُشۡرِکِیۡنَ
مشرک
Translated by

Juna Garhi

Then there will be no [excuse upon] examination except they will say, "By Allah , our Lord, we were not those who associated."

پھر ان کے شرک کا انجام اس کے سوا اور کچھ بھی نہ ہوگا کہ وہ یوں کہیں گے کہ قسم اللہ کی اپنے پروردگار کی ہم مشرک نہ تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر انہیں کوئی بہانہ میسر نہ آئے گا الا یہ کہ یہ کہہ دیں : اے اللہ ہمارے پروردگار ! تیری ذات کی قسم ہم تو مشرک ہی نہ تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھران کااس کے سوا کوئی عذر نہ ہو گا کہ وہ کہیں گے کہ قسم ہے اﷲہمارے رب کی!ہم مشرک نہ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, their fallacy will lead them to nothing but that they will say, |"By Allah, our Lord, we ascribed no partners to Allah.|"

پھر نہ رہے گا ان کے پاس کوئی فریب مگر یہی کہ کہیں گے قسم ہے اللہ کی جو ہمارا رب ہے ہم نہ تھے شرک کرنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر نہیں ہوگی ان کی کوئی اور چال سوائے اس کے کہ وہ کہیں گے کہ اللہ کی قسم جو ہمارا رب ہے ہم مشرک نہیں تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then they will be able to play no mischief but will say (falsely): 'By Allah, our Lord, we associated none (with You in Your divinity).'

کہ ﴿یہ جھوٹا بیان دیں کہ﴾ اے ہمارے آقا! تیری قسم ہم ہرگز مشرک نہ تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس وقت ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہوگا ، سوائے اس کے کہ وہ کہیں گے : اللہ کی قسم جو ہمارا پروردگار ہے ہم تو مشرک نہیں تھے ۔ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر کوئی بہانہ (یا کوئی جواب یا کوئی عذر) ان کو نہ ملے گا مگر (جھوٹ بولنا) یوں کہیں گے اللہ تعالیٰ کی قسم جو ہمارا مالک ہے ہم شرک نہیں کرتے تھے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس کے سوا ان کو کوئی چارہ نہ ہوگا مگر یہی کہ کہیں گے اللہ جو ہمارا پروردگار ہے کی قسم ہم شرک کرنے والوں میں نہیں تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( ان کے پاس بچنے کا کوئی حیلہ اور بہانہ نہ رہ جائیگا) ۔ وہ یہی کہیں گے۔ اس اللہ کی قسم جو ہمارا رب ہے ‘ ہم مشرک نہ تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان سے کچھ عذر نہ بن پڑے گا (اور) بجز اس کے (کچھ چارہ نہ ہوگا) کہ کہیں خدا کی قسم جو ہمارا پروردگار ہے ہم شریک نہیں بناتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then they will have no excuse but to say: by God our Lord, we have not been associaters.

پھر ان کا انجام اس کے سوا اور کچھ نہ ہوگا کہ وہ یوں کہیں گے کہ قسم اللہ اپنے پروردگار کی کہ ہم مشرک نہ تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ان کا فریب کا پردہ چاک ہوجائے گا ، مگر یہ کہ وہ کہیں گے کہ اللہ ، ہمارے رب کی قسم! ہم مشرک نہیں تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ان کے پاس اس کے سوا کوئی عذر نہ ہوگا کہ وہ کہیں گے ہمارے رب اﷲکی قسم ہم شرک کرنے والے نہیں تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر یہی کہ کہیں گے اے ہمارے پر ورگار ! تیری قسم ہم ہرگز مشرک نہ تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ان کا کوئی (عذر اور) بہانہ نہ ہوگا سوائے اس کے کہ وہ کہیں گے کہ ہمیں قسم ہے اللہ کی، جو کہ رب ہے ہمارا کہ ہم مشرک نہیں تھے

Translated by

Noor ul Amin

انہیں کوئی بہانہ میسرنہ آئیگاسوائے کہ یہ کہیں گے ’’اے اللہ!ہمارے رب تیری قسم ، ہم تومشرک ہی نہ تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ان کی کچھ بناوٹ نہ رہی ( ف۵۷ ) مگر یہ کہ بولے ہمیں اپنے رب اللہ کی قسم کہ ہم مشرک نہ تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ان کی ( کوئی ) معذرت نہ رہے گی بجز اس کے کہ وہ کہیں ( گے ) : ہمیں اپنے رب اﷲ کی قَسم ہے! ہم مشرک نہ تھے

Translated by

Hussain Najfi

اس وقت ان کے پاس اس کے سوا اور کوئی عذر نہ ہوگا کہ وہ کہیں گے ہمیں اپنے پروردگار اللہ کی قسم کہ ہم مشرک نہ تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There will then be (left) no subterfuge for them but to say: "By Allah our Lord, we were not those who joined gods with Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

Attempting to answer, they will say, "Lord, we swear by Your Name that we were not pagans".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There will then be (left) no Fitnah for them but to say: "By Allah, our Lord, we were not those who joined others (in worship with Allah)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then their excuse would be nothing but that they would say: By Allah, our Lord, we were not polytheists.

Translated by

William Pickthall

Then will they have no contention save that they will say: By Allah, our Lord, we never were idolaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उनके पास कोई फ़रेब नहीं रहेगा सिवाए इसके कि वे कहेंगे कि हमारे रब अल्लाह की क़सम! हम तो शिर्क करने वाले न थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان کے شرک کا انجام اس کے سوا اور کچھ بھی نہ ہوگا کہ وہ یوں کہیں گے کہ قسم اللہ کی اپنے پروردگار کی ہم مشرک نہ تھے۔ (2) (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر ان کا فریب اس کے سواکچھ نہ ہوگا کہ کہیں گے اللہ کی قسم ! اے ہمارے رب ! ہم شریک بنانے والے نہ تھے۔ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اس کے سوا کوئی فتنہ نہ اٹھا سکیں گے کہ اے ہمارے آقا ! تیری قسم ہم ہر گز مشرک نہ تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر نہ ہوگا ان کا فریب اس کے سوا کہ وہ کہیں گے قسم ہے اللہ کی جو ہمارا رب ہے ہم شرک کرنے والے نہ تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر نہ رہے گا ان کے پاس کوئی فریب مگر یہی کہ کہیں گے قسم ہے اللہ کی جو ہمارا رب ہے ہم نہ تھے شرک کرنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان کے شرک کا انجام سوائے اس کے کچھ نہیں ہوگا کہ وہ یوں جواب دیں گے قسم ہے اللہ کی جو ہمارا رب ہے ہم مشرک نہیں تھے