Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 26

سورة الأنعام

وَ ہُمۡ یَنۡہَوۡنَ عَنۡہُ وَ یَنۡئَوۡنَ عَنۡہُ ۚ وَ اِنۡ یُّہۡلِکُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۲۶﴾

And they prevent [others] from him and are [themselves] remote from him. And they do not destroy except themselves, but they perceive [it] not.

اور یہ لوگ اس سے دوسروں کو بھی روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور دور رہتے ہیں اور یہ لوگ اپنے ہی کو تباہ کر رہے ہیں اور کچھ خبر نہیں رکھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُمۡ
اور وہ
یَنۡہَوۡنَ
وہ روکتے ہیں
عَنۡہُ
اس سے
وَ یَنۡئَوۡنَ
اور وہ دور ہوتے ہیں
عَنۡہُ
اس سے
وَاِنۡ
اور نہیں
یُّہۡلِکُوۡنَ
وہ ہلاک کرتے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
وَمَا
اور نہیں
یَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُمۡ
اور وہ سب
یَنۡہَوۡنَ
وہ روکتے ہیں
عَنۡہُ
اس سے
وَ یَنۡئَوۡنَ
اور وہ دور رہتے ہیں
عَنۡہُ
اس سے
وَاِنۡ
اور نہیں
یُّہۡلِکُوۡنَ
وہ ہلاک کر رہے
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں کے
وَمَا
اور نہیں
یَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور رکھتے
Translated by

Juna Garhi

And they prevent [others] from him and are [themselves] remote from him. And they do not destroy except themselves, but they perceive [it] not.

اور یہ لوگ اس سے دوسروں کو بھی روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور دور رہتے ہیں اور یہ لوگ اپنے ہی کو تباہ کر رہے ہیں اور کچھ خبر نہیں رکھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ راہ حق سے دوسروں کو بھی روکتے ہیں اور خود بھی دور رہتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے آپ کو ہلاک کر رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ اس سے لوگوں کو روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دورہی رہتے ہیں اوراپنی جانوں کے سواوہ کسی کوہلاک نہیں کررہے اوروہ شعور نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And from it they prevent and from it they keep away, and they ruin none but themselves, and they do not realize.

اور یہ لوگ روکتے ہیں اس سے اور بھاگتے ہیں اس سے اور نہیں ہلاک کرتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سمجھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ اس سے روکتے بھی ہیں اور خود بھی رک جاتے ہیں اور وہ نہیں ہلاک کر رہے کسی کو سوائے اپنے آپ کے لیکن انہیں اس کا احساس نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for others, they prevent them from embracing the Truth; and themselves, they flee from it (so as to harm you). But they court their own ruin, although they do not realize it.

وہ اس امر حق کو قبول کرنے سے لوگوں کو روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں ۔ ﴿وہ سمجھتے ہیں کہ اس حرکت سے وہ تمہارا کچھ بگاڑ رہے ہیں﴾ حالانکہ دراصل وہ خود اپنی ہی تباہی کا سامان کر رہے ہیں مگر انہیں اس کا شعور نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ دوسروں کو بھی اس ( قرآن ) سے روکتے ہیں ، اور خود بھی ا س سے دور رہتے ہیں ۔ اور ( اس طرح ) وہ اپنی جانوں کے سوا کسی اور کو ہلاکت میں نہیں ڈال رہے ، لیکن ان کو احساس نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ (لوگوں کو) اس سے روکتے ہیں اور خود بھی الگ رہتے ہیں 8 اور یہ لوگ کچھ نہیں مگر اپنے تئیں آپ تباہ کرتے ہیں اور سمجھتے نہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ (دوسروں کو) اس سے منع بھی کرتے ہیں اور خود بھی اس سے دور رہتے ہیں اور یہ لوگ خود کو ہی تباہ کر رہے ہیں اور سمجھتے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ ہی وہ لوگ ہیں جو دوسروں کو اس پیغام حق سے روکتے ہیں اور خود بھی بھاگے بھاگے پھرتے ہیں۔ اور یہ اپنی جان کے سوا کسی اور کو ہلاک نہیں کررہے ہیں مگر اس کو سمجھنے سے محروم ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ اس سے (اوروں کو بھی) روکتے ہیں اور خود بھی پرے رہتے ہیں مگر (ان باتوں سے) اپنے آپ ہی کو ہلاک کرتے ہیں اور (اس سے) بےخبر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they prohibit others therefrom, and they withdraw therefrom, and they destroy not but their own souls while they perceive not.

اور یہ اس سے (دوسروں کو) روکتے ہیں اور (خود بھی) اس سے الگ رہتے ہیں اور یہ (لوگ کسی اور کو نہیں) اپنے ہی کو تباہ کررہے ہیں اور (اس کی بھی) خبر نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ اس سے دوسروں کو بھی روکتے ہیں اور خود بھی گریز کرتے ہیں اور یہ درحقیقت اپنے ہی کو تباہ کر رہے ہیں ، لیکن احساس نہیں کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ ( دوسروں کو ) اس سے روکتے ہیں اور ( خودبھی ) اس سے دور بھاگتے ہیں اور وہ لوگ اپنے آپ ہی کو ہلاک کر رہے ہیں اور اس کی سمجھ ( بھی ) نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ لوگوں کو حق قبول کرنے سے روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں اور اس طرح وہ خود اپنی ہی تباہی کر رہے ہیں مگر انہیں اس بات کا شعور نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ (لوگ اوروں کو بھی) روکتے ہیں اس (پیغام حق) سے، اور خود بھی اس سے (رکتے اور) بھاگتے ہیں اور اس طرح یہ ہلاک نہیں کرتے مگر اپنے ہی آپ کو مگر یہ سمجھتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہ راہ حق سے دوسروں کو بھی روکتے ہیں اور خودبھی دوررہتے ہیں یہ لوگ اپنے آپ کو ہلاک کررہے ہیں مگر سجھتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ اس سے روکتے ( ف٦۱ ) اور اس سے دور بھاگتے ہیں اور ہلاک نہیں کرتے مگر اپنی جانیں ( ف٦۲ ) اور انہیں شعور نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( دوسروں کو ) اس ( نبی کی اتباع اور قرآن ) سے روکتے ہیں اور ( خود بھی ) اس سے دور بھاگتے ہیں ، اور وہ محض اپنی ہی جانوں کو ہلاک کررہے ہیں اور وہ ( اس ہلاکت کا ) شعور ( بھی ) نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

یہ ایسے ( ناہنجار ) ہیں کہ دوسروں کو بھی اس ( پیغمبرِ اسلام یا قرآن ) سے روکتے ہیں ۔ اور خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں اور وہ ( اپنی اس روش سے کسی اور کو نہیں ) اپنے آپ کو تباہ کر رہے ہیں مگر انہیں اس کا شعور نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Others they keep away from it, and themselves they keep away; but they only destroy their own souls, and they perceive it not.

Translated by

Muhammad Sarwar

They keep away from the faith and forbid others to accept it. They destroy no one except themselves, yet they do not realize it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they prevent others from him and they themselves keep away from him, and (by doing so) they destroy none but themselves, yet they perceive (it) not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they prohibit (others) from it and go far away from it, and they only bring destruction upon their own souls while they do not perceive.

Translated by

William Pickthall

And they forbid (men) from it and avoid it, and they ruin none save themselves, though they perceive not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोगों को उससे रोकते हैं और ख़ुद भी उससे अलग रहते हैं, वे ख़ुद अपने आपको हलाक कर रहे हैं मगर वे नहीं समझते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ اس سے اوروں کو بھی روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور رہتے ہیں اور یہ لوگ اپنے ہی کو تباہ کررہے ہیں اور کچھ خبر نہیں رکھتے۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ اس سے روکتے ہیں اور اس سے دور رہتے ہیں اور وہ اپنے سوا کسی کو ہلاک نہیں کر رہے اور وہ نہیں سمجھتے۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اس امر حق کو قبول کرنے سے لوگوں کو روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں (وہ سمجھتے ہیں کہ اس حرکت سے وہ تمہارا کچھ بگاڑ رہے ہیں) حالانکہ دراصل وہ خود اپنی ہی تباہی کا سامان کر رہے ہیں مگر انہیں اس کا شعور نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ اس سے منع کرتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں، اور وہ نہیں ہلاک کرتے مگر اپنی جانوں کو اور سمجھتے نہیں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ لوگ روکتے ہیں اس سے اور بھاگتے ہیں اس سے اور نہیں ہلاک کرتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سمجھتے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ کافرامر حق پر ایمان لانے سے دوسروں کو بھی منع کرتے ہیں اور خود بھی اس سے دور رہتے ہیں اور یہ لوگ ان باتوں سے اپنے ہی کو ہلاک کر رہے ہیں اور حال یہ ہے کہ ان کو اپنی تباہی کا شعور