Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 27

سورة الأنعام

وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذۡ وُقِفُوۡا عَلَی النَّارِ فَقَالُوۡا یٰلَیۡتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُکَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۷﴾

If you could but see when they are made to stand before the Fire and will say, "Oh, would that we could be returned [to life on earth] and not deny the signs of our Lord and be among the believers."

اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ دوزخ کے پاس کھڑے کئے جائیں تو کہیں گے ہائے کیا اچھی بات ہو کہ ہم پھر واپس بھیج دیئے جائیں اور اگر ایسا ہو جائے تو ہم اپنے رب کی آیات کو جھوٹا نہ بتلائیں اور ہم ایمان والوں میں سے ہوجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذۡ
جب
وُقِفُوۡا
وہ کھڑے کیے جائیں گے
عَلَی النَّارِ
اوپر آگ کے
فَقَالُوۡا
تو وہ کہیں گے
یٰلَیۡتَنَا
اے کاش ہم
نُرَدُّ
ہم لوٹائے جائیں
وَلَا
اور نہ
نُکَذِّبَ
ہم جھٹلائیں
بِاٰیٰتِ
آیات کو
رَبِّنَا
اپنے رب کی
وَنَکُوۡنَ
اور ہم ہوں
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذۡ
جب
وُقِفُوۡا
وہ کھڑے کیے جائیں گے
عَلَی النَّارِ
آگ پر
فَقَالُوۡا
تو وہ کہیں گے
یٰلَیۡتَنَا
اے کاش ہم
نُرَدُّ
واپس بھیج دئیے جائیں
وَلَا
اور نہ
نُکَذِّبَ
ہم جھٹلائیں
بِاٰیٰتِ
آیات کو
رَبِّنَا
اپنے رب کی
وَنَکُوۡنَ
اور ہم ہو جائیں
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

If you could but see when they are made to stand before the Fire and will say, "Oh, would that we could be returned [to life on earth] and not deny the signs of our Lord and be among the believers."

اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ دوزخ کے پاس کھڑے کئے جائیں تو کہیں گے ہائے کیا اچھی بات ہو کہ ہم پھر واپس بھیج دیئے جائیں اور اگر ایسا ہو جائے تو ہم اپنے رب کی آیات کو جھوٹا نہ بتلائیں اور ہم ایمان والوں میں سے ہوجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کاش آپ وہ وقت دیکھ سکتے جب انہیں دوزخ کے کنارے کھڑا کیا جائے گا تو کہیں گے : کاش ہم دوبارہ دنیا میں بھیجے جائیں تو اپنے پروردگار کی آیات کو کبھی نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوجائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکاش آپ دیکھیں کہ جب انہیں آگ پرکھڑاکیاجائے گا توکہیں گے کہ اے کاش ہم واپس بھیج دیے جائیں اورہم اپنے رب کی آیات کونہ جھٹلائیں۔اورہم ایمان والو ں میں سے ہو جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you were to see when they would be made to stand at the Fire and they will say, |"Would that we were sent back, then we would not belie the signs of our Lord, and would join the believers.|"

اور اگر تو دیکھے جس وقت کہ کھڑے کئے جاویں گے وہ دوزخ پر پس کہیں گے اے کاش ہم پھر بھیج دیئے جاویں اور ہم نہ جھٹلائیں اپنے رب کی آیتوں کو اور ہوجاویں ہم ایمان والوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کاش تم دیکھ پاتے جب یہ کھڑے کیے جائیں گے آگ کے کنارے پر تو یہ کہیں گے ہائے کاش ! کسی طرح ہمیں لوٹا دیا جائے (تو ہم تصدیق کریں گے) اور ہم اپنے رب کی آیات کو نہیں جھٹلائیں گے اور ہم (پکے اور سچے) مؤمن بن جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you could but see when they shall be made to stand by the Fire! They will plead: 'Would that we were brought back to life? Then we would not give the lie to the signs of our Lord and would be among the believers.'

کاش تم اس وقت کی حالت دیکھ سکتے جب وہ دوزخ کے کنارے کھڑے کیے جائیں گے ۔ اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں پھر واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( بڑا ہولناک نظارہ ہوگا ) اگر تم وہ وقت دیکھو جب ان کو دوزخ پر کھڑا کیا جائے گا ، اور یہ کہیں گے : اے کاش ! ہمیں واپس ( دنیا میں ) بھیج دیا جائے ، تاکہ اس بار ہم اپنے پروردگار کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ہمارا شمار مومنوں میں ہوجائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اسے پیمبر) اگر تو ان کو اس وقت دیکھے جب دوزخ پر ٹھہرائے جائیں تو عجب تماشا یا بڑا ہولناک سانحہ دیکھے گا) یہ کہتے ہوں گے کاش پھر ہم دنیا میں بھیج دئیے جائیں اور (اب کی بار) اپنے مالک کی آیتوں کو جھٹلائیں نہیں اور ایماندار ہوجائیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ اس وقت ان کو دیکھیں جب دوزخ کے پاس کھڑے کیے جائیں گے تو کہیں گے اے کاش ! (کیا اچھا ہو کہ) ہم پھر واپس بھیج دیئے جائیں تو اپنے پروردگار کی نشانیوں کو جھوٹا نہ کہیں اور ہم ایمان لانے والوں میں سے ہوجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کاش آپ دیکھ سکتے جب وہ دوزخ کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے۔ اس وقت وہ چلا چلا کر دہائی دیں گے کہ کاش ! اگر ہم پھر دنیا میں واپس بھیج دیئے جائیں تو ہم اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں گے اور ماننے سے انکار بھی نہیں کریں گے بلکہ ہم ایمان لانے والوں میں شامل ہوجائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کاش تم (ان کو اس وقت) دیکھو جب یہ دوزخ کے کنارے کھڑے کئے جائیں گے اور کہیں گے کہ اے کاش ہم پھر (دنیا میں) لوٹا دیئے جائیں تاکہ اپنے پروردگار کی آیتوں کی تکذیب نہ کریں اور مومن ہوجائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And couldst thou see what time they shall be held over the Fire, and then they will say: would that we were sent back and now we shall not belie the signs of our Lord and we shall be of the believers.

اور اگر آپ ان کو اس وقت دیکھیں جب یہ دوزخ پر کھڑے کئے جائیں گے اور کہیں گے کہ کاش ہم پھر واپس بھیج دئیے جائیں تو ہم اپنے پروردگار کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ہم ایمان والوں میں سے جائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ( اس وقت کو ) دیکھ پاتے جب یہ دوزخ ( کے کنارے ) پر کھڑے کیے جائیں گے ، پس کہیں گے کہ کاش! ہم پھر واپس کیے جائیں ( کہ مانیں ) اور اپنے رب کی آیات کی تکذیب نہ کریں اور ایمان والوں میں سے بنیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر آپ ( اس وقت ) دیکھیں جب وہ دوزخ پر کھڑے کیے جائیںگے پس کہیں گے اے کاش! ہم ( دنیا میں ) لوٹادیے جائیں ( پھر ) ہم اپنے رب کی آیتوں کو نہیں جھٹلائیں گے اور ہم ایمان والوں میں سے ہو جائیںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کاش ! آپ اس وقت کی حالت دیکھ سکتے جب وہ دوزخ کے کنارے کھڑے کئے جائیں گے۔ اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں دوبارہ واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی آیات کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم دیکھ سکو حالت اس وقت کی جب کہ کھڑا کیا گیا ہوگا ان لوگوں کو دوزخ کے کنارے پر اور یہ (مارے حیرت و حسرت کے اس طرح) کہہ رہے ہوں گے کہ اے کاش ہمیں کسی طرح واپس بھیج دیا جائے (دنیا میں) تو ہم کبھی نہ جھٹلائیں گے اپنے رب کی آیتوں کو اور ہم ہوجائیں گے ایمانداروں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

کاش آپ دیکھیں جب انہیں آگ پر کھڑا کیا جائے گا توکہیں گے:’’کاش ہم دوبارہ بھیجے جائیں تواپنے رب کی آیات کو کبھی نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں ہوجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کبھی تم دیکھو جب وہ آگ پر کھڑے کئے جائیں گے تو کہیں گے کاش کسی طرح ہم واپس بھیجے جائیں ( ف٦۳ ) اور اپنے رب کی آیتیں نہ جھٹلائیں اور مسلمان ہوجائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر آپ ( انہیں اس وقت ) دیکھیں جب وہ آگ ( کے کنارے ) پر کھڑے کئے جائیں گے تو کہیں گے: اے کاش! ہم ( دنیا میں ) پلٹا دیئے جائیں تو ( اب ) ہم اپنے رب کی آیتوں کو ( کبھی ) نہیں جھٹلائیں گے اور ایمان والوں میں سے ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور کاش تم ( ان کی وہ حالت ) دیکھو جب وہ آتشِ دوزخ پر کھڑے کئے جائیں گے ۔ اور وہ کہیں گے کہ کاش ہم واپس ( دنیا میں ) بھیج دیئے جائیں اور اپنے پروردگار کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں سے ہو جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thou couldst but see when they are confronted with the Fire! They will say: "Would that we were but sent back! Then would we not reject the signs of our Lord, but would be amongst those who believe!"

Translated by

Muhammad Sarwar

If only you could see them standing in the fire saying, "Would that we could return to the worldly life. We would never reject any of our Lord's revelations and we would be true believers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you could but see when they will be held over the (Hell) Fire! They will say: "Would that we were but sent back (to the world)! Then we would not deny the Ayat of our Lord, and we would be of the believers!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And could you see when they are made to stand before the fire, then they shall say: Would that we were sent back, and we would not reject the communications of our Lord and we would be of the believers.

Translated by

William Pickthall

If thou couldst see when they are set before the Fire and say: Oh, would that we might return! Then would we not deny the revelations of our Lord but we would be of the believers!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर आप उनको उस वक़्त देखो जब वे आग पर खड़े किए जाएंगे और कहेंगे कि काश! हम दोबारा लौटा दिए जाएं तो हम अपने रब की निशानियों को न झुठलाएंगे और हम ईमान वालों में से हो जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جبکہ یہ دوزخ کے پاس کھڑے کیے جاوینگے تو کہینگے ہائے کیا اچھی بات ہو کہ ہم پھر واپس بھیج دیے جاویں اور (اگر ایسا ہوجاوے) تو ہم اپنے رب کی آیات کو جھوٹانہ بتاویں اور ہم ایمان والوں سے ہوجاویں۔ (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کاش آپ دیکھیں جب وہ آگ پر کھڑے کیے جائیں گے تو کہیں گے اے کاش ! ہم واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی آیات کو نہ جھٹلاویں اور ایمان والوں میں سے ہوجائیں۔ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کاش تم اس وقت ان کی حالت دیکھ سکتے کہ جب وہ دوزخ کے کنارے کھڑے کئے جائیں گے ۔ اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں پھر واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ اگر اس وقت دیکھیں جب وہ کھڑے کیے جائیں گے دوزخ پر تو کہیں گے ہائے ! ہماری بربادی کاش ہم واپس کر دئیے جاتے اور اپنے رب کی آیات کو نہ جھٹلاتے اور ایمان والوں میں سے ہوجاتے !

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تو دیکھے جس وقت کہ کھڑے کئے جاویں گے وہ دوزخ پر پس کہیں گے اے کاش ہم پھر بھیج دیے جاویں اور ہم نہ جھٹلائیں اپنے رب کی آیتوں کو اور ہوجاویں ہم ایمان والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھی نہیں اور اے پیغمبر کاش آپ ان کی وہ حالت دیکھ سکتے کہ جب یہ لوگ دوزخ کے کنارے پر کھڑے کئے جائیں گے تو کہیں گے اے کاش کوئی ایسی صورت ہو کہ ہم پھر واپس بھیج دیئے جائیں اور اپنے رب کی آیتوں کی تکذیب نہ کریں اور ہم ایمان لانیوں میں شامل ہوجائیں