TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Anaam - سورة الأنعام | Verse 30 Translations

Every available translation of Surat ul Anaam, verse 30, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذۡ وُقِفُوۡا عَلٰی رَبِّہِمۡ ؕ قَالَ اَلَیۡسَ ہٰذَا بِالۡحَقِّ ؕ قَالُوۡا بَلٰی وَ رَبِّنَا ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۳۰﴾٪  9
If you could but see when they will be made to stand before their Lord. He will say, "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will [then] say, "So taste the punishment because you used to disbelieve."
اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے ۔ اللہ فرمائے گا کیا یہ امر واقعی نہیں ہے؟ وہ کہیں گے بے شک قسم اپنے رب کی ۔ اللہ تعالٰی فرمائے گا تو اب اپنے کفر کے عوض عذاب چکھو ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذۡ
جب
وُقِفُوۡا
وہ کھڑے کیے جائیں گے
عَلٰی رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے سامنے
قَالَ
وہ فرمائے گا
اَلَیۡسَ
کیا نہیں ہے
ہٰذَا
یہ
بِالۡحَقِّ
حق
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَ
قسم ہے
رَبِّنَا
ہمارے رب کی
قَالَ
وہ فرمائے گا
فَذُوۡقُوا
پس چکھو
الۡعَذَابَ
عذاب
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡفُرُوۡنَ
تم کفر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذۡ
جب
وُقِفُوۡا
انہیں کھڑا کیا جائےگا
عَلٰی رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے سامنے
قَالَ
وہ پوچھے گا
اَلَیۡسَ
کیا نہیں ہے
ہٰذَا
یہ
بِالۡحَقِّ
حقیقت
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَرَبِّنَا
قسم ہے ہمارے رب کی
قَالَ
وہ (اللہ تعالیٰ) فرمائے گا
فَذُوۡقُوا
تو تم چکھو
الۡعَذَابَ
عذاب
بِمَا
اس وجہ سے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡفُرُوۡنَ
تم کفر کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

Info

If you could but see when they will be made to stand before their Lord. He will say, "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will [then] say, "So taste the punishment because you used to disbelieve."

اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے ۔ اللہ فرمائے گا کیا یہ امر واقعی نہیں ہے؟ وہ کہیں گے بے شک قسم اپنے رب کی ۔ اللہ تعالٰی فرمائے گا تو اب اپنے کفر کے عوض عذاب چکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

کاش ! آپ وہ وقت بھی دیکھیں جب انہیں اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا : بتاؤ کیا یہ دن حقیقت نہیں ؟ وہ کہیں گے : کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اچھا پھر تم جو اس کا انکار کرتے تھے تو اب عذاب کا مزا چکھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اورکاش آپ دیکھیں جب انہیں اپنے رب کے سامنے کھڑاکیاجائے گا،وہ(اللہ)پوچھے گا: ’’کیایہ حقیقت نہیں ہے؟‘‘وہ کہیں گے : ’’ہاں ہمارے رب کی قسم کیوں نہیں!‘‘اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ’’تو عذاب چکھواس وجہ سے جو تم کفرکیاکرتے تھے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And if you were to see when they will be made to stay before their Lord! He will say, |"Is this not true?|" They will say, |"Of course, by our Lord, it is.|" He will say, |"Then, taste the punishment, for you used to disbe¬lieve.|"

اور کاش کہ تو دیکھے جس وقت وہ کھڑے کئے جاویں گے اپنی رب کے سامنے فرمائے گا کیا یہ سچ نہیں، کہیں گے کیوں نہیں قسم ہے اپنے رب کی فرمائے گا تو چکھو عذاب بدلے میں اپنے کفر کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور کاش کہ تم دیکھ سکتے جبکہ یہ کھڑے کیے جائیں گے اپنے رب کے سامنے۔ (اس وقت) وہ پوچھے گا کیا یہ حق نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم (کہ یہ حق ہے) ! تو وہ کہے گا کہ اب مزا چکھو عذاب کا اپنے کفر کی پاداش میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

If you could but see when they will be made to stand before their Lord. He will say: 'Is not this the truth?' They will say: 'Yes indeed, by our Lord.'Whereupon He will say: 'Taste the chastisement, then, for your denying the Truth.'

کاش وہ منظر تم دیکھ سکو جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے ۔ اس وقت ان کا رب ان سے پوچھے گا کیا یہ حقیقت نہیں ہے ؟ یہ کہیں گے ہاں اے ہمارے رب ! یہ حقیقت ہی ہے ۔ وہ فرمائے گا اچھا ! تو اب اپنے انکار حقیقت کی پاداش میں عذاب کا مزا چکھو ۔ ؏۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور اگر تم وہ وقت دیکھو جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے ۔ وہ کہے گا : کیا یہ ( دوسری زندگی ) حق نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے : بیشک ہمارے رب کی قسم ! اللہ کہے گا : تو پھر چکھو عذاب کا مزہ ، کیونکہ تم کفر کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور (اے پیمبر) اگر تو ان کو اس وقت دیکھے جب اپنے پروردگار کے سامنے ٹھہرائے جائیں گے 5 پروردگار فرمائے گا کیا یہ سچ نہیں ہے (یعنی مرے بعد جی اٹھنا) وہ کہیں گے بیشک شچ ہے اپنے پروردگار کی قسم پروردگار فرما دے گا تم جو (دنیا میں اس زندگانی کا) انکار کرتے تھے اب اس کے عذاب کا مزہ چکھو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور اگر آپ ان کو اس وقت دیکھیں جب اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے تو وہ (اللہ) فرمائیں گے کیا یہ (دوبارہ زندگی) سچ نہیں ہے ؟ کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم (سچ ہے) (اللہ) فرمائیں گے تو اپنے کفر کے عوض (جو تم کرتے تھے) عذاب (کے مزے) چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

کاش آپ وہ نظارہ دیکھ سکیں جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے۔ وہ پوچھے گا کیا یہ (نئی زندگی اور سز اوجزا) واقعی حقیقت نہ تھی ؟ وہ کہیں گے ہمارے رب کی قسم یہ واقعی بات تھی۔ پھر اللہ حکم دے گا کہ اب تم اس کفر کے سبب جو کیا کرتے تھے عذاب کا مزہ چکھو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور کاش تم (ان کو اس وقت) دیکھو جب یہ اپنے پروردگار کےسامنے کھڑے کئے جائیں گے اور وہ فرمائےگا کیا یہ (دوبارہ زندہ ہونا) برحق نہیں تو کہیں گے کیوں نہیں پروردگار کی قسم (بالکل برحق ہے) خدا فرمائے گا اب کفر کے بدلے (جو دنیا میں کرتے تھے) عذاب (کے مزے) چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And couldst thou see what time they shall be held before their Lord? He will say: is this not real? They will say: aye! by our Lord! He will say: taste then the torment for ye have been disbelieving.

اور اگر آپ اس وقت دیکھتے ہوں جب یہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے ۔ اور وہ ان سے ارشاد کرے گا کیا یہ (قیامت) ۔ امر واقعی نہیں ؟ یہ کہیں گے بیشک ہے قسم ہے ہمیں اپنے پروردگار کی وہ ارشاد کرے گا اچھا تو عذاب (کامزہ) چکھو اس کفر کے بدلہ میں جو تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور اگر تم دیکھ پاتے ( اس وقت کو ) جب یہ اپنے رب کے حضور کھڑے کیے جائیں گے ، وہ ان سے پوچھے گا: کیا یہ امرِ واقعہ نہیں ہے؟ وہ جواب دیں گے: ہاں ، ہمارے رب کی قسم! ( یہ امر واقعہ ہے! ) گرمائے گا: پس چکھو عذاب ، اپنے کفر کی پاداش میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اوراگر آپ ( اس وقت ) دیکھیں جب وہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) فرمائیں گے کیا یہ ( دوبارہ اٹھایا جانا ) حق نہیںہے؟ وہ کہیںگے ہمارے رب کی قسم! کیوں نہیں اﷲ ( تعالیٰ ) ارشاد فرمائیںگے تو جو کفر تم کیا کرتے تھے اس کے بدلے عذاب چکھو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

کاش ! وہ منظر آپ دیکھ سکو جب یہ لوگ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے اس و قت ان کا رب ان سے پوچھے گا کیا یہ حقیقت نہیں ہے ؟ یہ کہیں گے ہاں ہمارے رب ! یہ حقیقت ہی ہے۔ وہ فرمائے گا اچھا ! تو اب اپنے انکارِ حق کی سزا کا مزا چکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور اگر تم دیکھ سکو (حال اس وقت کا) جب کہ ان لوگوں کو کھڑا کردیا گیا ہوگا ان کے رب کے حضور (تو تم بڑا ہی عجیب اور عبرتناک منظر دیکھو) وہ ان سے پوچھے گا کیا یہ حق نہیں ہے ؟ تو یہ کہیں گے ہاں کیوں نہیں، قسم ہے ہمارے رب کی تب وہ فرمائے گا کہ اچھا تو اب چکھو تم لوگ مزہ اس عذاب کا اپنے اس کفر (وانکار) کے بدلے میں جو تم زندگی بھر) کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

Info

کاش آپ دیکھیں جب انہیں اپنے رب کے سامنے کھڑا کیا جائے گا اللہ پوچھے گا:’’بتائو کیا یہ حقیقت نہیں ؟کہیں گے’’کیوں نہیں‘‘ ہمارے رب کی قسم! اللہ فرمائے گا :’’ تواب اس عذاب کامزاچکھو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور کبھی تم دیکھو جب اپنے رب کے حضور کھڑے کیے جائیں گے ، فرمائے گا کیا یہ حق نہیں ( ف٦۷ ) کہیں گے کیوں نہیں ، ہمیں اپنے رب کی قسم ، فرمائے گا تو اب عذاب چکھو بدلہ اپنے کفر کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور اگر آپ ( انہیں اس وقت ) دیکھیں جب وہ اپنے رب کے حضور کھڑے کئے جائیں گے ، ( اور انہیں ) اﷲ فرمائے گا: کیا یہ ( زندگی ) حق نہیں ہے؟ ( تو ) کہیں گے: کیوں نہیں! ہمارے رب کی قسم ( یہ حق ہے ، پھر ) اﷲ فرمائے گا: پس ( اب ) تم عذاب کا مزہ چکھو اس وجہ سے کہ تم کفر کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور کاش تم وہ منظر دیکھو جب وہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے اور وہ ان سے پوچھے گا کیا یہ ( قیامت ) حق نہیں ہے؟ یہ کہیں گے ہاں حق ہے ہمیں اپنے رب کی قسم فرمائے گا تو اب اپنے کفر و انکار کی وجہ سے عذاب کا مزا چکھو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

If thou couldst but see when they are confronted with their Lord! He will say: "Is not this the truth?" They will say: "Yea, by our Lord!" He will say: "Taste ye then the penalty, because ye rejected Faith."

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Would that you could see them standing before their Lord who would ask them, "Is not the Resurrection true?" They would reply, "Yes, Lord, there is a Resurrection." The Lord would then say, "For your disbelief, suffer the torment."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

If you could but see when they will stand before their Lord! He will say: "Is not this the truth" They will say: "Yes, by our Lord!" He will then say: "So taste you the torment because you used not to believe."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And could you see when they are made to stand before their Lord. He will say: Is not this the truth? They will say: Yea! by our Lord. He will say: Taste then the chastisement because you disbelieved.

Translated by

William Pickthall

Info

If thou couldst see when they are set before their Lord! He will say: Is not this real? They will say: Yea, verily, by our Lord! He will say: Taste now the retribution for that ye used to disbelieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और अगर आप वह वक़्त देखते जब वे अपने रब के सामने खड़े किए जाएंगे, वह उनसे पूछेगा कि क्या यह हक़ीक़त नहीं है, वे जवाब देंगे कि हाँ हमारे रब की क़सम! यह हक़ीक़त है, अल्लाह फ़रमाएगाः अच्छा तो अज़ाब चखो उस इनकार के बदले जो तुम करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جبکہ یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جاوینگے ( اور) اللہ تعالیٰ فرماوے گا کہ کیا یہ امر واقعی نہیں ہے۔ وہ کہیں گے بیشک قسم اپنے رب کی۔ اللہ تعالیٰ فرماویگا تو اب اپنے کفر کے عوض عذاب چکھو۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” اور کاش آپ دیکھیں جب وہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے وہ فرمائے گا کیا یہ حق نہیں ؟ کہیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم ! فرمائے گا تو چکھو عذاب اس کے بدلے جو تم کفر کیا کرتے تھے۔ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

کاش وہ منظر تم دیکھ سکو جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے ۔ اس وقت ان کا رب ان سے پوچھے گا کیا یہ حقیقت نہیں ہے ؟ یہ کہیں گے ہاں ہمارے رب ! یہ حقیقت ہی ہے ۔ وہ فرمائے گا اچھا تو اپنے انکار کی پاداش میں عذاب کا مزہ چکھو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کھڑے کیے جائیں گے اپنے رب کے حضور رب تعالیٰ شانہ، کا سوال ہوگا کیا یہ حق نہیں ہے ؟ جواب میں کہیں گے کہ ہاں ! ہمارے رب کی قسم یہ حق ہے ! رب تعالیٰ شانہ، فرمائیں گے کہ چکھ لو عذاب اس وجہ سے کہ تم کفر کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور کاش کے تو دیکھے جس وقت وہ کھڑے کئے جاویں گے اپنے رب کے سامنے فرمائے گا کیا یہ سچ نہیں کہیں گے کیوں نہیں قسم ہے اپنے رب کی فرمائے گا تو چکھو عذاب بدلے میں اپنے کفر کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کاش آپ اس وقت کو دیکھ سکتے کہ جب یہ اپنے رب کی پیشی میں کھڑے کئے جائیں گے تو ان سے اللہ پوچھے گا کیا یہ وہ دوبارہ زندہ ہونا امر واقعی نہیں ہے وہ کہیں گے قسم ہمارے رب کی یہ ضرور امر واقعی ہے اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا تو اب تم اس کفر کے سبب جو تم کیا کرتے تھے عذاب کا مزہ چکھو ۔

Related Verses

94
Surat ul Ehkaaf
46:34
وَ یَوۡمَ یُعۡرَضُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا عَلَی النَّارِ ؕ اَلَیۡسَ ہٰذَا بِالۡحَقِّ ؕ قَالُوۡا بَلٰی وَ رَبِّنَا ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۳۴﴾
And the Day those who disbelieved are exposed to the Fire [it will be said], "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will say, "Then taste the punishment because you used to disbelieve."
وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جس دن جہنم کے سامنے لائے جائیں گے ( اور ان سے کہا جائے گا کہ ) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو جواب دیں گے کہ ہاں قسم ہے ہمارے رب کی ( حق ہے ) ( اللہ ) فرمائے گا اب اپنے کفر کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو ۔
Surat Aal e Imran
3:106
یَّوۡمَ تَبۡیَضُّ وُجُوۡہٌ وَّ تَسۡوَدُّ وُجُوۡہٌ ۚ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اسۡوَدَّتۡ وُجُوۡہُہُمۡ ۟ اَکَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِیۡمَانِکُمۡ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۱۰۶﴾
On the Day [some] faces will turn white and [some] faces will turn black. As for those whose faces turn black, [to them it will be said], "Did you disbelieve after your belief? Then taste the punishment for what you used to reject."
جس دن بعض چہرے سفید ہونگے اور بعض سیاہ ، سیاہ چہرےوالوں ( سے کہا جائے گا ) کہ کیا تم نے ایمان لانے کے بعد کُفر کیا؟ اب اپنے کفر کا عذاب چکھّو ۔
Surat ul Anfaal
8:35
وَ مَا کَانَ صَلَاتُہُمۡ عِنۡدَ الۡبَیۡتِ اِلَّا مُکَآءً وَّ تَصۡدِیَۃً ؕ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۳۵﴾
And their prayer at the House was not except whistling and handclapping. So taste the punishment for what you disbelieved.
اور ان کی نماز کعبہ کے پاس صرف یہ تھی سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا سو اپنے کفر کے سبب اس عذاب کا مزہ چکھو ۔
Surat ul Baqara
2:85
ثُمَّ اَنۡتُمۡ ہٰۤـؤُلَآءِ تَقۡتُلُوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ وَ تُخۡرِجُوۡنَ فَرِیۡقًا مِّنۡکُمۡ مِّنۡ دِیَارِہِمۡ ۫ تَظٰہَرُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ بِالۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ ؕ وَ اِنۡ یَّاۡتُوۡکُمۡ اُسٰرٰی تُفٰدُوۡہُمۡ وَ ہُوَ مُحَرَّمٌ عَلَیۡکُمۡ اِخۡرَاجُہُمۡ ؕ اَفَتُؤۡمِنُوۡنَ بِبَعۡضِ الۡکِتٰبِ وَ تَکۡفُرُوۡنَ بِبَعۡضٍ ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنۡ یَّفۡعَلُ ذٰلِکَ مِنۡکُمۡ اِلَّا خِزۡیٌ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۚ وَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ یُرَدُّوۡنَ اِلٰۤی اَشَدِّ الۡعَذَابِ ؕ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۸۵﴾
Then, you are those [same ones who are] killing one another and evicting a party of your people from their homes, cooperating against them in sin and aggression. And if they come to you as captives, you ransom them, although their eviction was forbidden to you. So do you believe in part of the Scripture and disbelieve in part? Then what is the recompense for those who do that among you except disgrace in worldly life; and on the Day of Resurrection they will be sent back to the severest of punishment. And Allah is not unaware of what you do.
لیکن پھر بھی تم نے آپس میں قتل کیا اور آپس کے ایک فرقے کو جلاوطن بھی کیا اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ان کے خلاف دوسرے کی طرف داری کی ، ہاں جب وہ قیدی ہو کر تمہارے پاس آئے تو تم نے ان کے فدیے دیئے ، لیکن ان کا نکالنا جو تم پر حرام تھا ( اس کا کچھ خیال نہ کیا ) کیا بعض احکام پر ایمان رکھتے ہو ؟اور بعض کے ساتھ کفر کرتے ہو تم میں سے جو بھی ایسا کرے اس کی سزا اس کے سوا کیا ہو کہ دنیا میں رسوائی اور قیامت کے دن سخت عذاب کی مار ، اور اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ۔
Surat ul Aeyraaf
7:39
وَ قَالَتۡ اُوۡلٰىہُمۡ لِاُخۡرٰىہُمۡ فَمَا کَانَ لَکُمۡ عَلَیۡنَا مِنۡ فَضۡلٍ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡسِبُوۡنَ ﴿٪۳۹﴾  11
And the first of them will say to the last of them, "Then you had not any favor over us, so taste the punishment for what you used to earn."
اور پہلے لوگ پچھلے لوگوں سے کہیں گے کہ پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہیں سو تم بھی اپنی کمائی کے بدلے میں عذاب کا مزہ چکھو ۔
Surat ul Baqara
2:49
وَ اِذۡ نَجَّیۡنٰکُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ یُذَبِّحُوۡنَ اَبۡنَآءَکُمۡ وَ یَسۡتَحۡیُوۡنَ نِسَآءَکُمۡ ؕ وَ فِیۡ ذٰلِکُمۡ بَلَآ ءٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ عَظِیۡمٌ ﴿۴۹﴾
And [recall] when We saved your forefathers from the people of Pharaoh, who afflicted you with the worst torment, slaughtering your [newborn] sons and keeping your females alive. And in that was a great trial from your Lord.
اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب دیتے تھے جو تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو چھوڑ دیتے تھے ، اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی ۔
Surat ul Baqara
2:86
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا بِالۡاٰخِرَۃِ ۫ فَلَا یُخَفَّفُ عَنۡہُمُ الۡعَذَابُ وَ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۸۶﴾٪  10
Those are the ones who have bought the life of this world [in exchange] for the Hereafter, so the punishment will not be lightened for them, nor will they be aided.
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے ، ان کے نہ تو عذاب ہلکے ہونگے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔
Surat ul Baqara
2:96
وَ لَتَجِدَنَّہُمۡ اَحۡرَصَ النَّاسِ عَلٰی حَیٰوۃٍ ۚ ۛ وَ مِنَ الَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡا ۚ ۛ یَوَدُّ اَحَدُہُمۡ لَوۡ یُعَمَّرُ اَلۡفَ سَنَۃٍ ۚ وَ مَا ہُوَ بِمُزَحۡزِحِہٖ مِنَ الۡعَذَابِ اَنۡ یُّعَمَّرَ ؕ وَ اللّٰہُ بَصِیۡرٌۢ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۶﴾٪  11
And you will surely find them the most greedy of people for life - [even] more than those who associate others with Allah . One of them wishes that he could be granted life a thousand years, but it would not remove him in the least from the [coming] punishment that he should be granted life. And Allah is Seeing of what they do.
بلکہ سب سے زیادہ دنیا کی زندگی کا حریص اے نبی ، آپ انہیں کو پائیں گے ، یہ حرص زندگی میں مشرکوں سے بھی زیادہ ہیں ان میں سے تو ہر شخص ایک ایک ہزار سال کی عمر چاہتا ہے ، گو یہ عمر دیا جانا بھی انہیں عذاب سے نہیں چھڑا سکتا ، اللہ تعالٰی ان کے کاموں کو بخوبی دیکھ رہا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:162
خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ۚ لَا یُخَفَّفُ عَنۡہُمُ الۡعَذَابُ وَ لَا ہُمۡ یُنۡظَرُوۡنَ ﴿۱۶۲﴾
Abiding eternally therein. The punishment will not be lightened for them, nor will they be reprieved.
جس میں یہ ہمیشہ رہیں گے ، نہ ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی ۔