Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 32

سورة الأنعام

وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَہۡوٌ ؕ وَ لَلدَّارُ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لِّلَّذِیۡنَ یَتَّقُوۡنَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۳۲﴾

And the worldly life is not but amusement and diversion; but the home of the Hereafter is best for those who fear Allah , so will you not reason?

اور دنیاوی زندگانی تو کچھ بھی نہیں بجز لہو و لعب کے اور دار آخرت متقیوں کے لئے بہتر ہے کیا تم سوچتے سمجھتے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَاۤ
دنیا کی
اِلَّا
مگر
لَعِبٌ
کھیل
وَّلَہۡوٌ
اور تماشا
وَلَلدَّارُ
اور البتہ گھر
الۡاٰخِرَۃُ
آخرت کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
یَتَّقُوۡنَ
تقوی کرتے ہیں
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لیتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں ہے
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَاۤ
دنیا کی
اِلَّا
سوائے
لَعِبٌ
کھیل
وَّلَہۡوٌ
اور تماشہ
وَلَلدَّارُ
اور یقیناً گھر
الۡاٰخِرَۃُ
آخرت کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
یَتَّقُوۡنَ
ڈرتے ہیں
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

And the worldly life is not but amusement and diversion; but the home of the Hereafter is best for those who fear Allah , so will you not reason?

اور دنیاوی زندگانی تو کچھ بھی نہیں بجز لہو و لعب کے اور دار آخرت متقیوں کے لئے بہتر ہے کیا تم سوچتے سمجھتے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ دنیا کی زندگی تو بس ایک کھیل اور تماشا ہے اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے آخرت کا گھر ہی بہتر ہے۔ کیا تم کچھ بھی نہیں سوچتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور دنیاکی زندگی کھیل تماشے کے سواکچھ نہیں اورآخرت کا گھر یقیناان لوگوں کے لیے بہت ہی بہترہے جو اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں توکیا تم سمجھتے نہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the worldly life is nothing but a game and play. And the last abode is surely good for those who fear Al¬lah. Would you still not understand?

اور نہیں ہے زندگانی دنیا کی مگر کھیل اور جی بہلانا اور آخرت کا گھر بہتر ہے پرہیزگاروں کے لئے کیا تم نہیں سمجھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں ہے دنیا کی زندگی مگر کھیل اور کچھ جی بہلا لینا اور یقیناً آخرت کا گھر بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو تقویٰ اختیار کریں تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The life of this world is nothing but a sport and a pastime, and the life of the Hereafter is far better for those who seek to ward off their ruin. Will you not, then, understand?

دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور ایک تماشا ہے ، 20 حقیقت میں آخرت ہی کا مقام ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو زیاں کاری سے بچنا چاہتے ہیں ، پھر کیا تم لوگ عقل سے کام نہ لو گے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور دنیوی زندگی تو ایک کھیل تماشے کے سوا کچھ نہیں ( ٨ ) اور یقین جانو کہ جو لوگ تقوی اختیار کرتے ہیں ، ان کے لیے آخرت والا گھر کہیں زیادہ بہتر ہے ۔ تو کیا اتنی سی بات تمہاری عقل میں نہیں آتی؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور دنیا کی زندگی کچھ نہیں مگر کھیل اور دل بہلانا 7 اور البتہ پرہیز گاروں کے لیے آخرت کا گھر بہتر ہے 8 کیا تم کو عقل نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور دنیا کی زندگی کیا ہے صرف ایک کھیل اور مشغلہ (تماشہ) اور جو لوگ پرہیزگاری کرتے ہیں ان کے لئے آخرت کا گھر بہت بہتر ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

دنیا کی زندگانی ایک کھیل تماشا ہے اور اہل تقویٰ کے لئے آخرت کا گھر سب سے اچھا ہے کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے ؟ ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور مشغولہ ہے۔ اور بہت اچھا گھر تو آخرت کا گھر ہے (یعنی) ان کے لئے جو (خدا سے) ڈرتے ہیں۔ کیا تم سمجھتے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And naught is the life of world but a play and a sport, and surely the abode of the Hereafter is better for those who fear. Reflect then ye not?

اور دنیوی زندگی تو کچھ بھی نہیں بجز کھیل تماشہ کے اور تقوی رکھنے والوں کے حق میں یقیناآخرت کا گھر کہیں بہتر ہے تو کیا تم عقل سے کام ہی نہیں لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ دنیا کی زندگی تو بس کھیل تماشا ہے ۔ البتہ دارِ آخرت ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو تقویٰ رکھتے ہیں ۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور دنیوی زندگی تو صرف کھیل تماشہ ہے اور پرہیزگاروں کیلئے آخرت کا گھر یقینا بہتر ہے پس کیا تم عقل نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ دنیا کی زندگی تو کھیل تماشہ ہے حقیقت میں آخرت ہی کا ٹھکانا ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو (گناہ سے) بچنا چاہتے ہیں، پھر کیا تم لوگ عقل سے کام نہ لوگے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کچھ نہیں دنیا کی یہ زندگی مگر اک کھیل اور تماشہ، اور آخرت کا گھر تو یقیناً اس سے کہیں بہتر ان لوگوں کیلئے جو (ڈرتے اور) بچتے ہیں (اپنے رب کی نافرمانی و ناراضگی سے) تو کیا تم لوگ (پھر بھی) نہیں سمجھتے ؟

Translated by

Noor ul Amin

یہ دنیا کی زندگی توبس ایک کھیل اور تماشا ہے اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے آخرت کا گھر ہی بہترہے کیا تم سوچتے نہیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور دنیا کی زندگی نہیں مگر کھیل کود ( ف۷۰ ) اور بیشک پچھلا گھر بھلا ان کے لئے جو ڈرتے ہیں ( ف۷۱ ) تو کیا تمہیں سمجھ نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور دنیوی زندگی ( کی عیش و عشرت ) کھیل اور تماشے کے سوا کچھ نہیں ، اور یقیناً آخرت کا گھر ہی ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں ، کیا تم ( یہ حقیقت ) نہیں سمجھتے

Translated by

Hussain Najfi

اور دنیا کی زندگی نہیں ہے مگر کھیل تماشا اور بے شک آخرت والا گھر پرہیزگاروں کے لئے بہت اچھا ہے کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What is the life of this world but play and amusement? But best is the home in the hereafter, for those who are righteous. Will ye not then understand?

Translated by

Muhammad Sarwar

The worldly life is but useless amusement and sport (compared to) the life hereafter which is far better and is only for the pious. Will you not then understand?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the life of this world is nothing but play and amusement. But far better is the abode of the Hereafter for those have Taqwa. Will you not then understand

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And this world's life is naught but a play and an idle sport and certainly the abode of the hereafter is better for those who guard (against evil); do you not then understand?

Translated by

William Pickthall

Naught is the life of the world save a pastime and a sport. Better far is the abode of the Hereafter for those who keep their duty (to Allah). Have ye then no sense?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और दुनिया की ज़िंदगी तो बस एक खेल-तमाशा है, और आख़िरत का घर बेहतर है उन लोगों के लिए जो तक़वा रखते हैं, क्या तुम नहीं समझते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور دنیاوی زندگی تو کچھ بھی نہیں بجز لہو و لعب (3) کے اور پچھلا گھر متقیوں کے لیے بہتر ہے کیا تم سوچتے سمجھتے نہیں ہو۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور دنیا کی زندگی کھیل اور دل لگی کے سواکچھ نہیں اور یقیناً آخرت کا گھر ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو ڈرتے ہیں تو کیا تم نہیں سمجھتے۔ “ (٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشا ہے ‘ حقیقت میں آخرت کا مقام ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو زیاں کاری سے بچنا چاہتے ہیں ۔ پھر کیا تم لوگ عقل سے کام نہ لوگے ؟۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور نہیں ہے دنیا والی زندگی مگر ایک لعب اور لہو البتہ آخرت والا گھر ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو پرہیزگاری اختیار کرتے ہیں کیا تم سمجھتے نہیں ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہیں ہے زندگانی دنیا کی مگر کھیل اور جی بہلانا اور آخرت کا گھر بہتر ہے پرہیزگاروں کے لئے کیا تم نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو یہ اٹھائیں گے اور دنیا کی زندگی تو تجھ بھی نہیں محض ایک کھیل اور تماشا ہے اور یقینا آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لئے بہتر ہے جو متقی ہیں کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے