Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 37

سورة الأنعام

وَ قَالُوۡا لَوۡ لَا نُزِّلَ عَلَیۡہِ اٰیَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ قُلۡ اِنَّ اللّٰہَ قَادِرٌ عَلٰۤی اَنۡ یُّنَزِّلَ اٰیَۃً وَّ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ ہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۷﴾

And they say, "Why has a sign not been sent down to him from his Lord?" Say, "Indeed, Allah is Able to send down a sign, but most of them do not know."

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان پر کوئی معجزہ کیوں نہیں نازل کیا گیا ان کے رب کی طرف سے آپ فرما دیجئے کہ اللہ تعالٰی کو بے شک پوری قدرت ہے اس پر کہ وہ معجزہ نازل فرما دے لیکن ان میں اکثر بے خبر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور وہ کہتے ہیں
لَوۡلَا
کیوں نہ
نُزِّلَ
نازل کی گئی
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
قَادِرٌ
قادر ہے
عَلٰۤی
اس پر
اَنۡ
کہ
یُّنَزِّلَ
وہ نازل کرے
اٰیَۃً
کوئی نشانی
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ ہُمۡ
اکثر ان کے
لَا یَعۡلَمُوۡنَ
علم نہیں رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَوۡلَا
کیوں نہیں
نُزِّلَ
اتارا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیَۃٌ
کوئی معجزہ
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اُس کے رب کی طرف سے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
قَادِرٌ
قادر ہے
عَلٰۤی
اوپر
اَنۡ
اس کے کہ
یُّنَزِّلَ
وہ اتارے
اٰیَۃً
کوئی معجزہ
وَّلٰکِنَّ
لیکن
اَکۡثَرَ ہُمۡ
اکثر ان میں سے
لَا
نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

And they say, "Why has a sign not been sent down to him from his Lord?" Say, "Indeed, Allah is Able to send down a sign, but most of them do not know."

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان پر کوئی معجزہ کیوں نہیں نازل کیا گیا ان کے رب کی طرف سے آپ فرما دیجئے کہ اللہ تعالٰی کو بے شک پوری قدرت ہے اس پر کہ وہ معجزہ نازل فرما دے لیکن ان میں اکثر بے خبر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہتے ہیں کہ ہم پر ہمارے پروردگار کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا ؟ آپ انہیں کہئے کہ معجزہ اتارنے پر تو اللہ ہی قادر ہے لیکن بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر نادان ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہوں نے کہاکہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اُتارا گیا؟ آپ کہہ دیں یقینااﷲ تعالیٰ اس پرقادرہے کہ کوئی معجزہ اتارے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, |"Why is it that no sign has been sent down to him from his Lord?|" Say, |"Allah is surely pow¬erful enough to send down a sign, but most of them do not know.|"

اور کہتے ہیں کیوں نہیں اتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے کہہ دے کہ اللہ کو قدرت ہے اس بات پر کہ اتارے نشانی لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں کیوں نہیں اتار دی گئی ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے ؟ کہہ دو اللہ قادر ہے کہ وہ کوئی (بڑی سے بڑی) نشانی اتار دے لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And they say: 'Why has no miraculous sign been sent down to him from his Lord?' Say: 'Surely Allah has the power to send down a sign, but most of them do not know.

یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نبی پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری؟ کہو ، اللہ نشانی اتارنے کی پوری قدرت رکھتا ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ نادانی میں مبتلا ہیں ۔ 26

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ( اگر یہ نبی ہیں تو ) ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ تم ( ان سے ) کہو کہ اللہ بیشک اس بات پر قادر ہے کہ کوئی نشانی نازل کردے ، لیکن ان میں سے ا کثر لوگ ( اس کا انجام ) نہیں جانتے ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (کافر) کہتے ہیں اس کے مالک کی طرف سے اس پر کوئی نشانی کیوں نہیں اتری تو 5 تو کہہ دے اللہ (ایک صاف اور کھلی) نشانی (بھی) اتار سکتا ہے مگر ان میں کے اکثر لوگ (خدا کی حکمت اور مصلحت کو) نہیں جانتے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشان (معجزہ) کیوں نازل نہیں ہوتا ؟ فرما دیجئے بیشک اللہ قادر ہیں کہ نشان (معجزہ) نازل فرمائیں و لیکن ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ منکر کہتے ہیں کہ اس پر ( نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر) اس کے رب کی طرف سے کیوں کوئی معجزہ نازل نہیں ہوا۔ کہہ دیجئے اللہ کو معجزہ بھیجنے کی ہر طرح قدر ت ہے لیکن (فرمائش کرنے والوں میں) اکثریت نادانوں کی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگارکے پاس کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا نشانی اتارنے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: wherefore is not a sign sent down upon him from his Lord? Say thou: verily Allah is able to send down a sign, howbeit most of them know not.

اور یہ کہتے ہیں کہ ان (صاحب) پر کوئی معجزہ ان کے پروردگار کی طرف سے کیوں نہیں اتارا گیا ۔ آپ کہہ دیجیے کہ اللہ بیشک قادر ہے (ایسا) معجزہ اتارنے پر لیکن ان میں سے زیادہ تر ایسے ہیں جو (خود ہی) علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہتے ہیں: اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ ان سے کہہ دو کہ بیشک اللہ اس بات پر قادر ہے کہ کوئی نشانی اتار دے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ کہتے ہیں ان کے رب کی طرف سے ان پر کوئی نشانی ( ہماری فرمائشوں میںسے ) کیوں نہیں نازل کی گئی؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے بیشک اﷲتعالیٰ اتارنے پر قادر ہیں لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نبی پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری ؟ کہو، اللہ نشانی اتارنے کی پوری قدرت رکھتا ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ نادان ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ کیوں نہیں اتاری گئی اس (پیغمبر) پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرح سے (ہماری فرمائش کے مطابق، ) کہو کہ بیشک اللہ قادر ہے اس پر کہ اتار دے ایسی کوئی نشانی لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور کہتے ہیں کہ ان پہ ان کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا؟ آپ انہیں کہیے کہ معجز ہ اتارنے پر تواللہ ہی قادرہے لیکن بات یہ ہے کہ ا ن میں سے اکثرنادان ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے ( ف۸٤ ) ان پر کوئی نشانی کیوں نہ اتری ان کے رب کی طرف سے ( ف۸۵ ) تم فرماؤ کہ اللہ قادر ہے کہ کوئی نشانی اتارے لیکن ان میں بہت نرے ( بالکل ) جاہل ہیں ( ف۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے کہا کہ اس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پراس کے رب کی طرف سے ( ہروقت ساتھ رہنے والی ) کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ فرما دیجئے: بیشک اﷲ اس بات پر ( بھی ) قادر ہے کہ وہ ( ایسی ) کوئی نشانی اتار دے لیکن ان میں سے اکثر لوگ ( اس کی حکمتوں کو ) نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کفار کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نازل نہیں ہوتا؟ کہہ دیجیے کہ بے شک اللہ تو کوئی بھی معجزہ نازل کرنے پر قادر ہے لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "Why is not a sign sent down to him from his Lord?" Say: "Allah hath certainly power to send down a sign: but most of them understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

They say, "Why have not some miracles been given to him, (Muhammad), from his Lord." Tell them, (Muhammad), "God certainly has the Power to show such miracles but many of them are ignorant."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they said: "Why is not a sign sent down to him from his Lord" Say: "Allah is certainly able to send down a sign, but most of them know not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Why has not a sign been sent down to him from his Lord? Say: Surely Allah is able to send down a sign, but most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

They say: Why hath no portent been sent down upon him from his Lord? Say: Lo! Allah is Able to send down a portent. But most of them know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहते हैं कि रसूल पर कोई निशानी उसके रब की तरफ़ से क्यों नहीं उतरी? आप कहिए कि बेशक अल्लाह क़ादिर है कि कोई निशानी उतारे मगर अकसर लोग नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان پر کوئی معجزہ کیوں نہیں نازل کیا گیا۔ ان کے رب کی طرف سے۔ آپ فرمادیجئیے کہ اللہ تعالیٰ کو پوری قدرت ہے اس پر کہ وہ معجزہ نازل فرماویں لیکن ان میں اکژ بیخبر ہیں۔ (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انہوں نے کہا اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی ؟ فرمادیجیے بیشک اللہ اس بات پر قادر ہے کہ کوئی نشانی اتارے اور لیکن ان کے اکثر نہیں مانتے۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نبی پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی ؟ کہو ‘ اللہ تعالیٰ نشانی اتارنے کی پوری قدرت رکھتا ہے ‘ مگر ان میں سے اکثر لوگ نادانی میں مبتلا ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کہ اس کے رب کی طرف سے اس پر کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی آپ فرما دیجیے ! کہ بلاشبہ اللہ اس پر قادر ہے کہ نشانی نازل فرمائے لیکن ان میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کیوں نہیں اتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے کہہ دے کہ اللہ کو قدرت ہے اس بات پر کہ اتارے نشانی لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ منکر کہتے ہیں اس رسول پر اس کے رب کی طرف سے ہماری حسب فرمائش کوئی نشانی کیوں نہیں نازل کی گئی آپ فرما دیجیے بیشک اللہ اس پر قادر ہے کہ وہ منہ مانگی نشانی نازل کر دے لیکن ان میں سے اکثر اس کے نتائج سے واقف نہیں ہیں