Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 39

سورة الأنعام

وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا صُمٌّ وَّ بُکۡمٌ فِی الظُّلُمٰتِ ؕ مَنۡ یَّشَاِ اللّٰہُ یُضۡلِلۡہُ ؕ وَ مَنۡ یَّشَاۡ یَجۡعَلۡہُ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۳۹﴾

But those who deny Our verses are deaf and dumb within darknesses. Whomever Allah wills - He leaves astray; and whomever He wills - He puts him on a straight path.

اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں وہ تو طرح طرح کی ظلمتوں میں بہرے گونگے ہو رہے ہیں اللہ جس کو چاہے بے راہ کردے اور وہ جس کو چاہے سیدھی راہ پر لگا دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ الَّذِیۡنَ
اور جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
صُمٌّ
بہرے
وَّبُکۡمٌ
اور گونگے ہیں
فِی الظُّلُمٰتِ
اندھیروں میں ہیں
مَنۡ
جس کو
یَّشَاِ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
یُضۡلِلۡہُ
بھٹکا دیتا ہے اسے
وَمَنۡ
اور جس کو
یَّشَاۡ
وہ چاہتا ہے
یَجۡعَلۡہُ
وہ کردیتا ہے اسے
عَلٰی صِرَاطٍ
اوپر راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ الَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
صُمٌّ
بہرے ہیں
وَّبُکۡمٌ
اور گونگے ہیں
فِی الظُّلُمٰتِ
اندھیروں میں ہیں
مَنۡ
جس کو
یَّشَاِ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یُضۡلِلۡہُ
بھٹکا دیتا ہے اس کو
وَمَنۡ
اور جس کو
یَّشَاۡ
وہ چاہتا ہے
یَجۡعَلۡہُ
وہ چلا دیتا ہے اُس کو
عَلٰی صِرَاطٍ
راستے پر
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے
Translated by

Juna Garhi

But those who deny Our verses are deaf and dumb within darknesses. Whomever Allah wills - He leaves astray; and whomever He wills - He puts him on a straight path.

اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں وہ تو طرح طرح کی ظلمتوں میں بہرے گونگے ہو رہے ہیں اللہ جس کو چاہے بے راہ کردے اور وہ جس کو چاہے سیدھی راہ پر لگا دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں جو اندھیروں میں ہیں (کہ حق کو دیکھ بھی نہیں سکتے) اللہ جسے چاہے اسے گمراہ کرتا ہے اور جسکے متعلق چاہتا ہے اسے راہ راست پر لگا دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کوجھٹلایاوہ بہرے ، گونگے، اندھیروں میں پڑے ہیں ، اﷲ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اورجس کو چاہتا ہے سیدھے راستے پرچلا دیتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who have belied Our signs are deaf and dumb, in layers of darkness. Whom Allah wills, He lets him go astray, and whom Allah wills, He brings him on the straight path.

اور جو جھٹلاتے ہیں ہماری آیتوں کو وہ بہرے اور گونگے ہیں اندھیروں میں جس کو چاہے اللہ گمراہ کرے اور جس کو چاہئے ڈال دے سیدھی راہ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں (اور) اندھیروں میں (بھٹک رہے) ہیں جس کو اللہ چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے پر لے آتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who gave the lie to Our signs are deaf and dumb and blunder about in darkness. Allah causes whomsoever He wills to stray in error, and sets whomsoever He wills on the straight way.'

مگر جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں ، تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ 27 اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے رستے پر لگا دیتا ہے ۔ 28

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے وہ اندھیروں میں بھٹکتے بھٹکتے بہرے اور گونگے ہوچکے ہیں ۔ ( ١٣ ) اللہ جسے چاہتا ہے ، ( اس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ) گمراہی میں ڈال دیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں (ان کی مثال ایسی ہے گویا) وہ اندھیرے میں گونگے اور بہرے ہیں 10 جس کو چاہے اللہ تعالیٰ گمراہ کرے اور جس کو چاہے سیدھی راہ پر لگا دیوے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ہماری آیات کا انکار کرتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ، اندھیروں میں ہیں۔ اللہ جسے چاہیں اسے گمراہ کردیں اور جس کو چاہیں اس کو سیدھی راہ پر کردیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو ہماری آیت کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے گونگے ہیں اور اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں ۔ اللہ جس کو چاہیے بھٹکنے دے اور جس کو چاہے سیدھی راہ پر لگا دے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں (اس کے علاوہ) اندھیرے میں (پڑے ہوئے) جس کو خدا چاہے گمراہ کردے اور جسے چاہے سیدھے رستے پر چلا دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who belie our signs are deaf and dumb, in darkness. Whomsoever Allah willeth He sendeth astray, and whomsoever He willeth He putteth on the right path.

اور جو لوگ ہمارے نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں (طرح طرح کی) تاریکیوں میں (گرفتار) اللہ جسے چاہے اسے بےراہ کردے اور جسے چاہے وہ سیدھی راہ پر لگا دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ، یہ بہرے اور گونگے تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں ( طرح طرح کی ) تاریکیوں ( میںپڑے ہیں ) اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہیں گمراہ فرما دیں اور جسے چاہیں سیدھی راہ پر ڈال دیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں، تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے راستے پر لگا دیتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو وہ بہرے اور گونگے ہیں، طرح طرح کی تاریکیوں میں (ڈوبے پڑے) ہیں، اللہ جسے چاہے گمراہ کر دے اور جسے چاہے ڈال دے سیدھے راستے پر،

Translated by

Noor ul Amin

اور جنہوں نے ہماری ا ٓیتوں کو جھٹلایاوہ بہرے اور گونگے ہیں اندھیروں میں ہیں ، اللہ جسے چاہےگمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے صراط مستقیم پر لگادیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں بہرے اور گونگے ہیں ( ف۹۰ ) اندھیروں میں ( ف۹۱ ) اللہ جسے چاہے گمراہ کرے اور جسے چاہے سیدھے راستہ ڈال دے ( ف۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں ، تاریکیوں میں ( بھٹک رہے ) ہیں ۔ اﷲ جسے چاہتا ہے اسے ( انکارِ حق اور ضد کے باعث ) گمراہ کردیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے اسے ( قبولِ حق کے باعث ) سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بہرے اور گونگے ہیں جوکہ طرح طرح کے اندھیروں میں پڑے ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے اسے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے راستے پر لگا دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject our signs are deaf and dumb,- in the midst of darkness profound: whom Allah willeth, He leaveth to wander: whom He willeth, He placeth on the way that is straight.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who disbelieve Our revelations are, in fact, deaf and dumb. They wander in darkness. God leads astray or guides to the right path whomever He wants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who reject Our Ayat are deaf and dumb in darkness. Allah sends astray whom He wills and He guides on the straight path whom He wills.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they who reject Our communications are deaf and dumb, in utter darkness; whom Allah pleases He causes to err and whom He pleases He puts on the right way.

Translated by

William Pickthall

Those who deny Our revelations are deaf and dumb in darkness. Whom Allah will sendeth astray, and whom He will He placeth on a straight path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन्होंने हमारी निशानियों को झुठलाया वे बहरे और गूंगे हैं जो अंधरों में पड़े हुए हैं, अल्लाह जिसको चाहता है भटका देता है और जिसको चाहता है सीधी राह पर लगा देता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں تو وہ بہرے اور گونگے ہورہے ہیں طرح طرح کی ظلمتوں میں ہیں (1) اللہ تعالیٰ جس کو چاہیں بےراہ کریں اور وہ جس کو چاہیں سیدھی راہ پر لگائیں۔ (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں، اندھیروں میں ہیں۔ جسے اللہ چاہے اسے گمراہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے سیدھے راستے پر لگا دیتا ہے۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں ‘ تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے رستے پر لگا دیتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا وہ بہرے ہیں گونگے ہیں، اندھیروں میں ہیں۔ اللہ جسے چاہے گمراہ کرے اور جسے چاہے سیدھے راستے ڈال دے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو جھٹلاتے ہیں ہماری آیتوں کو وہ بہرے اور گونگے ہیں اندھیروں میں جس کو چاہے اللہ گمراہ کرے اور جس کو چاہے ڈال دے سیدھی راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں وہ تو بہرے اور گونگے ہیں اور ان کا حال یہ ہے کہ وہ مختلف قسم کی تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں خدا جس کو چاہے بےراہ کر دے اور جس کو چاہے آئے راہ راست پر لگا دے