Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 44

سورة الأنعام

فَلَمَّا نَسُوۡا مَا ذُکِّرُوۡا بِہٖ فَتَحۡنَا عَلَیۡہِمۡ اَبۡوَابَ کُلِّ شَیۡءٍ ؕ حَتّٰۤی اِذَا فَرِحُوۡا بِمَاۤ اُوۡتُوۡۤا اَخَذۡنٰہُمۡ بَغۡتَۃً فَاِذَا ہُمۡ مُّبۡلِسُوۡنَ ﴿۴۴﴾

So when they forgot that by which they had been reminded, We opened to them the doors of every [good] thing until, when they rejoiced in that which they were given, We seized them suddenly, and they were [then] in despair.

پھر جب وہ لوگ ان چیزوں کو بھولے رہے جن کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے ان پر ہرچیز کے دروازے کشادہ کر دیئے یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملی تھیں وہ خوب اترا گئے ہم نے ان کو دفعتًا پکڑ لیا ، پھر تو وہ بالکل مایوس ہوگئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
نَسُوۡا
وہ بھول گئے
مَا
جو کچھ
ذُکِّرُوۡا
وہ نصیحت کے گئے تھے
بِہٖ
جس کی
فَتَحۡنَا
کھول دیے ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَبۡوَابَ
دروازے
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
فَرِحُوۡا
وہ خوش ہوگئے
بِمَاۤ
اس پر جو
اُوۡتُوۡۤا
وہ دیے گئے تھے
اَخَذۡنٰہُمۡ
پکڑ لیا ہم نے انہیں
بَغۡتَۃً
اچانک
فَاِذَا
تو اس وقت
ہُمۡ
وہ
مُّبۡلِسُوۡنَ
مایوس ہونے والے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
سو جب
نَسُوۡا
انہوں نے بھلا دیا
مَا
جو
ذُکِّرُوۡا
وہ نصیحت کیے گئے تھے
بِہٖ
ساتھ اُس کے
فَتَحۡنَا
تو کھول دئیے ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
اَبۡوَابَ
دروازے
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
فَرِحُوۡا
وہ اِترانے لگے
بِمَاۤ
ساتھ اُس کے جو
اُوۡتُوۡۤا
وہ دیے گئے تھے
اَخَذۡنٰہُمۡ
پکڑ لیا ہم نے اُن کو
بَغۡتَۃً
اچانک
فَاِذَا
تو اچانک
ہُمۡ
وہ
مُّبۡلِسُوۡنَ
مایوس تھے
Translated by

Juna Garhi

So when they forgot that by which they had been reminded, We opened to them the doors of every [good] thing until, when they rejoiced in that which they were given, We seized them suddenly, and they were [then] in despair.

پھر جب وہ لوگ ان چیزوں کو بھولے رہے جن کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے ان پر ہرچیز کے دروازے کشادہ کر دیئے یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملی تھیں وہ خوب اترا گئے ہم نے ان کو دفعتًا پکڑ لیا ، پھر تو وہ بالکل مایوس ہوگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب انہوں نے وہ نصیحت بھلا دی جو انہیں کی گئی تھی تو ہم نے ان پر (خوشحالی کے) تمام دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جو کچھ ہم نے انہیں دیا تھا اس میں مگن ہوگئے تو ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا تو وہ (ہر خیر سے) مایوس ہوگئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوجب اُنہوں نے اُس نصیحت کوبھلادیاجواُنہیں کی گئی تھی توہم نے اُن پرہرچیز کے دروازے کھول دیے حتیٰ کہ جب وہ خود ان پراترانے لگے جووہ دیے گئے توہم نے اچانک اُن کوپکڑلیاتو اچانک وہ مایوس تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thereafter, when they forgot the advice they were giv¬en, We opened for them doors of everything until when they became proud of what they were given, We seized them suddenly and they were left in despair.

پھر جب وہ بھول گئے اس نصیحت کو جو ان کو کی گئی تھی کھول دیئے ہم نے ان پر دروازے ہر چیز کے، یہاں تک کہ جب وہ خوش ہوئے ان چیزوں پر جو ان کو دی گئیں پکڑ لیا ہم نے ان کو اچانک پس اس وقت وہ رہ گئے ناامید

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب انہوں نے بھلا دیا اس نصیحت کو جو ان کو کی گئی تھی تو ہم نے ان پر دروازے کھول دیے ہرچیز کے یہاں تک کہ جب وہ اترانے لگے ان چیزوں پر جو انہیں مل گئی تھیں تو اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا پھر وہ بالکل مایوس ہو کر رہ گئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So, when they forgot what they had been reminded of, We opened the gates of all things so that while they rejoiced in what they had been granted We seized them suddenly and they were plunged into utter despair.

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو ، جو انہیں کی گئی تھی ، بھلا دیا تو ہم نے ہر طرح کی خوشحالیوں کے دروازے ان کے لیے کھول دیے ، یہاں تک کہ جب وہ ان بخششوں میں جو انہیں عطا کی گئی تھیں خوب مگن ہو گئے تو اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا اور اب حال یہ تھا کہ وہ ہر خیر سے مایوس تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر انہیں جو نصیحت کی گئی تھی ، جب وہ اسے بھلا بیٹھے تو ہم نے ان پر ہر نعمت کے دروازے کھول دیئے ( ١٥ ) یہاں تک کہ جو نعمتیں انہیں دی گئی تھیں ، جب وہ ان پر اترانے لگے تو ہم نے اچانک ان کو آپکڑا ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بالکل مایوس ہو کر رہ گئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب وہ اس مصیبت کو بھول بیٹھے جو خبردار کرنے کے لیے ان پر آئی تھی ہم نے بھی ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دئیے 3 یہاں تک کہ وہ ان چیزوں (نعمتوں میں) جو ان کو ملی تھیں مست ہوگئے اس وقت ایک دم سے ہم نے ان کو پکڑ لیا اور ناامید ہو کر رہ گئے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو جو نصیحت کی گئی تھی پھر جب وہ اس کو بھول گئے تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ ان چیزوں پر جو انہیں دی گئی تھیں جب وہ اترانے لگے تو ہم نے ان کو اچانک پکڑ لیا ، پس وہ حیرت زدہ رہ گئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب انہوں نے ہماری نصیحتوں کو بھلادیا ‘ پھر ہم نے ہر طرح خوش حالیوں کے دروازے ان پر کھول دیئے۔ یہاں تک کہ ہماری عنایات میں گم ہو کر وہ خوب مست ہوگئے۔ اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا اب ان کے سامنے نامیدی ہی ناامیدی تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو ان کو کے گئی تھی فراموش کردیا تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جب ان چیزوں سے جو ان کو دی گئی تھیں خوب خوش ہوگئے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑ لیا اور وہ اس وقت مایوس ہو کر رہ گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when they forgot that whereof they were reminded We opened upon them the doors of everything, until when they boasted of that which they were given, We laid hold of them on a sudden, and lo! they were dumbfounded.

پھر جب وہ اس چیز کو جس کی نہیں نصیحت کی جاتی تھی وہ بھلائے رہے تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ جب وہ اس پر جو انہیں ملا تھا اترا گئے تو ہم نے ان کو دفعۃ پکڑ لیا اور وہ دھک سے رہ گئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب انہوں نے فراموش کردیا اس چیز کو ، جس سے ان کو یاد دہانی کی گئی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے ، یہاں تک کہ جب وہ اس چیز پر اترانے لگے جو انہیں دی گئی تو ہم نے ان کو دفعۃً پکڑ لیا ، پس وہ بالکل ہک دک رہ گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب انہیں کی جانے والی نصیحتوں کو انہوں نے بھلا دیا تو ہم نے تمام چیزوں کے دروازے ان پر کھول دیئے یہاں تک کہ جو کچھ انہیں دیا گیا تھا اس پر اترانے لگے تو ہم نے اچانک انہیں پکڑ لیا سو وہ اس وقت ناامید ہو کر رہ گئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو انہیں کی گئی تھی، بھلا دیا تو ہم نے ہر طرح کی خوشحالی کے دروازے کھول دیے یہاں تک کہ جو نعمتیں ان کو دی گئی تھیں ان میں خوب مگن ہوگئے۔ تو اچانک ہم نے ان کو پکڑ لیا اور اب حال یہ تھا کہ (وہ ہر خیر) سے مایوس تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب بھلا (کر پس پشت ڈال) دیا انہوں نے اس نصیحت کو جو ان کو کی گئی تھی، تو ہم نے ان پر کھول دیئے دروازے ہر چیز کے، یہاں تک کہ جب وہ خوب مگن ہوگئے، ان چیزوں میں جو ان کو دی گئی تھیں، تو ہم نے اچانک ان کو ایسا پکڑا کہ کٹ کر رہ گئیں ان کی سب امیدیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب انہوں نے وہ نصیحت بھلادی جو انہیں کی گئی تھی توہم نے ان پر ( خوشحالی کے ) تمام دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ جو کچھ ہم نے انہیں دیاتھا اس میں وہ مگن ہوگئے توہم نے انہیں یکدم پکڑلیاتووہ ( ہرچیز سے ) مایوس ہوگئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب انہوں نے بھلا دیا جو نصیحتیں ان کو کی گئیں تھیں ( ف۱۰۰ ) ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے ( ف۱۰۱ ) یہاں تک کہ جب خوش ہوئے اس پر جو انہیں ملا ( ف۱۰۲ ) تو ہم نے اچانک انہیں پکڑلیا ( ف۱۰۳ ) اب وہ آس ٹوٹے رہ گئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو فراموش کردیا جو ان سے کی گئی تھی تو ہم نے ( انہیں اپنے انجام تک پہنچانے کے لیے ) ان پر ہر چیز ( کی فراوانی ) کے دروازے کھول دیئے ، یہاں تک کہ جب وہ ان چیزوں ( کی لذتوں اور راحتوں ) سے خوب خوش ہو ( کر مدہوش ہو ) گئے جو انہیں دی گئی تھیں تو ہم نے اچانک انہیں ( عذاب میں ) پکڑ لیا تو اس وقت وہ مایوس ہوکر رہ گئے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب انہوں نے اس نصیحت کو بھلا دیا جو انہیں کی گئی تھی تو ہم نے ( ابتلا و امتحان کے طور پر ) ان کے لئے ہر چیز کے دروازے کھول دیئے ۔ یہاں تک کہ وہ عطا کردہ چیزوں ( نعمتوں ) سے خوب خوش ہوگئے اور اترانے لگے تو ہم نے اچانک انہیں پکڑ لیا ۔ تو وہ ایک دم مایوس ہوگئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when they forgot the warning they had received, We opened to them the gates of all (good) things, until, in the midst of their enjoyment of Our gifts, on a sudden, We called them to account, when lo! they were plunged in despair!

Translated by

Muhammad Sarwar

When they forgot (all) the advice that they had received, We granted them all means of happiness but they were left in despair when We suddenly took Our bounties back from them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, when they forgot (the warning) with which they had been reminded, We opened to them the gates of every (pleasant) thing, until in the midst of their enjoyment in that which they were given, all of a sudden, We took them to punishment, and lo! They were plunged into destruction with deep regrets and sorrows.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when they neglected that with which they had been admonished, We opened for them the doors of all things, until when they rejoiced in what they were given We seized them suddenly; then lo! they were in utter despair.

Translated by

William Pickthall

Then, when they forgot that whereof they had been reminded, We opened unto them the gates of all things till, even as they were rejoicing in that which they were given, We seized them unawares, and lo! they were dumbfounded.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब उन्होंने उस नसीहत को भुला दिया जो उनको की गई थी तो हमने उन पर हर चीज़ के दरवाज़े खोल दिए, यहाँ तक कि जब वे उस चीज़ पर ख़ुश हो गए जो उन्हें दी गई थीं तो हमने अचानक उनको पकड़ लिया, उस वक़्त वे ना-उम्मीद हो कर रह गए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب وہ لوگ ان چیزوں کو بھولے رہے جن کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کشادہ کردئیے (3) یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو انکو ملی تھیں وہ خوب اترا گئے ہم نے ان کو دفعتہ پکڑ لیا پھر وہ بالکل حیرت زدہ رہ گئے۔ (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب وہ اس کو بھول گئے جو انہیں نصیحت کی گئی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے یہاں تک کہ جب وہ ان چیزوں کے ساتھ خوش ہوگئے جو انہیں دی گئی تھیں ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا تو وہ اچانک ناامیدہوگے۔ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو انہیں کی گئی تھی ‘ بھلا دیا تو ہم نے ہر طرح کی خوشحالیوں کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے ‘ یہاں تک کہ جب ان بخششوں میں جو انہیں عطا کی گئی تھیں وہ خوب مگن ہوگئے تو اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا اور اب حال یہ تھا کہ ہو ہر چیز سے مایوس تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب وہ اس نصیحت کو بھول گئے جو انہیں کی گئی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ جب وہ اس چیز پر اترائے جو ان کو عطا کی گئی تو ہم نے ان کو اچانک پکڑ لیا۔ سو اس وقت ناامید ہو کر وہ گئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب وہ بھول گئے اس نصیحت کو جو ان کو کی گئی تھی کھول دیے ہم نے ان پر دروازے ہر چیز کے یہاں تک کہ جب وہ خوش ہوئے ان چیزوں پر جو ان کی دی گئیں پکڑ لیا ہم نے ان کو اچانک پس اس وقت وہ رہ گئے ناامید

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو ان کو کی گئی تھی بالکل فراموش ہی کردیا تو ہم نے ان پر ہر قسم کی نعمتوں کے دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ جب وہ ان چیزوں پر جو ان کو دی گئی تھیں خوب خوش اور مگن ہو گئیتو ہم نے ان کو بیخبر اچانک پکڑ لیا پھر وہ ناامید ہو کر رہ گئے ۔