Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 46

سورة الأنعام

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ اَخَذَ اللّٰہُ سَمۡعَکُمۡ وَ اَبۡصَارَکُمۡ وَ خَتَمَ عَلٰی قُلُوۡبِکُمۡ مَّنۡ اِلٰہٌ غَیۡرُ اللّٰہِ یَاۡتِیۡکُمۡ بِہٖ ؕ اُنۡظُرۡ کَیۡفَ نُصَرِّفُ الۡاٰیٰتِ ثُمَّ ہُمۡ یَصۡدِفُوۡنَ ﴿۴۶﴾

Say, "Have you considered: if Allah should take away your hearing and your sight and set a seal upon your hearts, which deity other than Allah could bring them [back] to you?" Look how we diversify the verses; then they [still] turn away.

آپ کہئے کہ یہ بتلاؤ اگر اللہ تعالٰی تمہاری سماعت اور بصارت بالکل لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو اللہ تعالٰی کے سوا اور کوئی معبود ہے کہ یہ تم کو پھر دے دے ۔ آپ دیکھئے تو ہم کس طرح دلائل کو مختلف پہلوؤں سے پیش کر رہے ہیں پھر بھی یہ اعراض کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا غور کیا تم نے
اِنۡ
اگر
اَخَذَ
لے جائے
اللّٰہُ
اللہ
سَمۡعَکُمۡ
کان تمہارے
وَاَبۡصَارَکُمۡ
اور آنکھیں تمہاری
وَخَتَمَ
اور وہ مہر لگا دے
عَلٰی قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں پر
مَّنۡ
کون ہے
اِلٰہٌ
الہ ٰ
غَیۡرُ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
یَاۡتِیۡکُمۡ
جو لائے گا تمہارے پاس
بِہٖ
اسے
اُنۡظُرۡ
دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
نُصَرِّفُ
ہم پھیر پھیر کر لاتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات کو
ثُمَّ
پھر
ہُمۡ
وہ
یَصۡدِفُوۡنَ
وہ اعراض کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا تم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
اَخَذَ
لے لے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
سَمۡعَکُمۡ
تمہاری سماعت کو
وَاَبۡصَارَکُمۡ
اور تمہاری بینائی کو
وَخَتَمَ
اور وہ مہر لگا دے
عَلٰی قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں پر
مَّنۡ
کون
اِلٰہٌ
معبود ہے
غَیۡرُ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
یَاۡتِیۡکُمۡ
وہ لا دے تمہیں
بِہٖ
ان(نعمتوں کو)
اُنۡظُرۡ
آپ دیکھیں
کَیۡفَ
کس طرح
نُصَرِّفُ
ہم پھیر پھیر کر لاتے ہیں
الۡاٰیٰتِ
آیات
ثُمَّ
پھر
ہُمۡ
وہ سب
یَصۡدِفُوۡنَ
منہ موڑ لیتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you considered: if Allah should take away your hearing and your sight and set a seal upon your hearts, which deity other than Allah could bring them [back] to you?" Look how we diversify the verses; then they [still] turn away.

آپ کہئے کہ یہ بتلاؤ اگر اللہ تعالٰی تمہاری سماعت اور بصارت بالکل لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو اللہ تعالٰی کے سوا اور کوئی معبود ہے کہ یہ تم کو پھر دے دے ۔ آپ دیکھئے تو ہم کس طرح دلائل کو مختلف پہلوؤں سے پیش کر رہے ہیں پھر بھی یہ اعراض کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے : بھلا دیکھو تو ! اگر اللہ تمہاری سماعت اور تمہاری آنکھیں سلب کرلے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تو اللہ کے سوا کوئی اور الٰہ ہے جو یہ چیزیں تمہیں واپس لادے ؟ دیکھئے ہم کیسے بار بار اپنی آیات بیان کرتے ہیں۔ پھر بھی یہ لوگ منہ موڑ جاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دو کہ کیاتم نے دیکھاکہ اگراﷲ تعالیٰ تمہاری سماعت اورتمہاری بینائی لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تواﷲ تعالیٰ کے سوا کون معبودہے جوتمہیں یہ (نعمتیں) دلا دے؟آپ دیکھیں ہم کس طرح آیات کوپھیرپھیر کرلاتے ہیں پھربھی وہ منہ موڑلیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Tell me, if Allah takes away your hearing and your sights and sets a seal on your hearts, which god other than Allah can bring it back to you?|" See how We bring forth a variety of Verses, still they turn away.

تو کہہ دیکھو تو اگر چھین لے اللہ تمہارے کان اور آنکھیں اور مہر کر دے تمہارے دلوں پر تو کون ایسا رب ہے اللہ کے سوا جو تم کو یہ چیزیں لا دیوے دیکھ ہم کیونکر طرح طرح سے بیان کرتے ہیں باتیں پھر بھی وہ کنارہ کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے بنی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے ) پوچھئے ! کیا تم نے کبھی غور کیا کہ اگر اللہ تمہاری آنکھیں اور تمہارے کان چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے تو اللہ کے سوا کون سا معبود ہے جو دوبارہ تمہیں یہ (ساری صلاحیتیں) دلائے گا ؟ دیکھئے ہم کس طرح ان کے لیے اپنی آیات مختلف پہلوؤں سے پیش کرتے ہیں پھر بھی وہ کنارہ کشی کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say (O Muhammad!): What do you think? If Allah should take away your hearing and your sight and seal your hearts - who is the god, other than Allah, who could restore them to you? Behold, how We put forth Our signs in diverse forms, and yet they turn away from them.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ تمہاری بینائی اور سماعت تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے 30 تو اللہ کے سوا اور کونسا خدا ہے جو یہ قوتیں تمہیں واپس دلا سکتا ہو ؟ دیکھو ، کس طرح ہم بار بار اپنی نشانیاں ان کے سامنے پیش کرتے ہیں اور پھر یہ کس طرح ان سے نظر چرا جاتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو : ذرا مجھے بتاؤ کہ اگر اللہ تمہاری سننے کی طاقت اور تمہاری آنکھیں تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے ، تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو یہ چیزیں تمہیں لاکر دیدے؟ دیکھو ہم کیسے کیسے مختلف طریقوں سے دلائل بیان کرتے ہیں ، پھر بھی یہ لوگ منہ پھیر لیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(قصہ پاک ہوا) (اے پیغمبر) ان لوگوں سے کہہ بھلا بتاؤ تو سہی اگر اللہ تعالیٰ تمہارے کان اور آنکھٰں (یا سماعت اور بینائی چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے تو کوئی اور خدا ہے اللہ کے سوا جو (پھر) یہ چیزیں تم کو لا دے (اے پیغمبر ! دیکھ ہم ان سے پھیر پھیر کر کیسی کیسی دلیلیں بیان کرتے ہیں اس پر بھی یہ نہیں سنتے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ کہیے کہ کہو اگر اللہ تمہاری سننے کی طاقت اور تمہاری دیکھنے کی قوت لے لیں اور تمہارے دلوں پر مہر کردیں تو اللہ کے علاوہ کون عبادت کے لائق ہے جو تمہیں یہ (نعمتیں) پھر لادے ؟ دیکھئے ہم کس کس طرح دلائل بیان فرماتے ہیں پھر بھی یہ روگردانی کیے جاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ذرا پوچھ کر دیکھئے تو سہی کہ اگر اللہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے تو اللہ کے سوا کوئی معبود ہے جو تمہیں یہ چیزیں واپس دلاسکے ؟ دیکھئے ہم کس طر ح دلائل لارہے ہیں۔ پھر بھی وہ کترا جاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ان کافروں سے) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا تمہارے کان اور آنکھیں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے تو خداکے سوا کون سا معبود ہے جو تمہیں یہ نعمتیں پھر بخشے؟ دیکھو ہم کس کس طرح اپنی آیتیں بیان کرتے ہیں۔ پھر بھی یہ لوگ ردگردانی کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: look ye were Allah to take away your hearing and your sight and seal up your hearts, what god, other than Allah, shall bring them unto you? Behold! how variously We propound the signs, yet they turn aside.

آپ کہہ دیجے کہ اچھا یہ تو بتلاؤ کہ اللہ اگر تمہاری شنوائی اور تمہاری بینائی سلب کرلیے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے تو بجز اللہ کے اور کون معبود ہے جو یہ (چیزیں) تمہیں دے دے ؟ آپ دیکھئے ہم کس کس طرح دلائل (توحید) بیان کرتے ہیں اور یہ پھر بھی بےرخی کئے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: بتاؤ اگر تمہارے سمع وبصر کو سلب کرلے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے ، جو اس کو واپس لادے؟ دیکھو کس طرح ہم اپنی آیتیں مختلف پہلوؤں سے پیش کرتے ہیں ، پھر وہ اعراض کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے ذرا بتلائو تو اگر اﷲ ( تعالیٰ ) تمہاری شنوائی اور تمہاری آنکھیں لے لیں اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دیں تو اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی معبود ہے جو تمہیں یہ ( چیزیں ) دیدے دیکھو ہم کس کس طرح دلائل پیش کرتے ہیں پھر بھی وہ منہ پھیرے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ تمہاری دیکھنے اور سننے کی طاقت چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو اللہ کے سوا اور کون ہے جو یہ قوتیں تمہیں واپس دلا سکتا ہے ؟ دیکھو ! کس طرح ہم بار بار اپنی نشانیاں ان کو دکھاتے ہیں اور یہ کس طرح ان سے روگردانی کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہا کہ کیا تم لوگوں نے کبھی یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ چھین لے تم سے تمہاری قوت شنوائی اور (اچک لے تم سے) تمہاری آنکھیں اور مہر لگا دے تمہارے دلوں پر، تو پھر اللہ کے سوا اور کون سا ایسا معبود ہوسکتا ہے، جو تمہیں یہ سب کچھ واپس دلادے، دیکھو تو کس طرح انداز بدل بدل کر ہم بیان کرتے ہیں اپنی آیتوں کو، مگر یہ لوگ پھر بھی نہ موڑے ہوئے ہیں (حق اور حقیقت سے

Translated by

Noor ul Amin

آپ پوچھئے بھلادیکھو!اگراللہ تمہاری سماعت اور آنکھیں سلب کرلے اور تمہارے دلوں پر مہرلگادے تواللہ کے سوا کوئی معبودہےجو تمہیں واپس دلاس کے ؟‘‘دیکھیئے ہم کیسے بارباراپنی آیات بیان کرتے ہیں پھربھی یہ لوگ منہ موڑجا تے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر اللہ تمہارے کان آنکھ لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے ( ف۱۰٦ ) تو اللہ سوا کون خدا ہے کہ تمہیں یہ چیزیں لادے ( ف۱۰۷ ) دیکھو ہم کس کس رنگ سے آیتیں بیان کرتے ہیں پھر وہ منہ پھیر لیتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان سے ) فرما دیجئے کہ تم یہ تو بتاؤ اگر اﷲ تمہاری سماعت اور تمہاری آنکھیں لے لے اور تمہارے دلوں پر مُہر لگا دے ( تو ) اﷲ کے سوا کون معبود ایسا ہے جو یہ ( نعمتیں دوبارہ ) تمہارے پاس لے آئے؟ دیکھئے ہم کس طرح گونا گوں آیتیں بیان کرتے ہیں پھر ( بھی ) وہ روگردانی کئے جاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے رسول کہیے غور کرکے بتاؤ کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں لے لے ( یعنی قوت شنوائی اور بینائی چھین لے ) اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تو اللہ کے سوا اور کون خدا ہے جو تمہیں یہ چیزیں لا دے؟ دیکھئے ہم کس طرح الٹ پلٹ کر اپنی توحید کی نشانیاں واضح کرتے ہیں پھر بھی وہ روگردانی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Think ye, if Allah took away your hearing and your sight, and sealed up your hearts, who - a god other than Allah - could restore them to you?" See how We explain the signs by various (symbols); yet they turn aside.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Have you ever considered that if God was to disable your hearing and vision and veil your hearts, could anyone besides Him restore them?" Look at how plainly We show them the evidence (of the Truth) but they always ignore it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me, if Allah took away your hearing and your sight, and sealed up your hearts, is there a god other than Allah who could restore them to you" See how variously We explain the Ayat, yet they turn aside.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Have you considered that if Allah takes away your hearing and your sight and sets a seal on your hearts, who is the god besides Allah that can bring it to you? See how We repeat the communications, yet they turn away.

Translated by

William Pickthall

Say: Have ye imagined, if Allah should take away your hearing and your sight and seal your hearts, Who is the Allah Who could restore it to you save Allah? See how We display the revelations unto them! Yet still they turn away.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिए कि यह बताओ कि अगर अल्लाह छीन ले तुम्हारे कान और तुम्हारी आँखें और तुम्हारे दिलों पर मुहर लगा दे तो अल्लाह के सिवा कौन माबूद है जो उनको वापस लाए, देखो कि हम कैसे तरह-तरह की निशानियाँ बयान करते हैं फिर भी वे मुँह मोड़ लेते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئیے کہ یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہاری شنوائی اور بینائی بالکل لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے تو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور معبود ہے کہ یہ تم کو (پھر) دیدے آپ دیکھئے تو ہم کس طرح دلائل کو مختلف پہلوؤں سے پیش کررہے ہیں پھر بھی یہ اعراض کرتے ہیں۔ (46)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیں کیا تم نے دیکھا اگر اللہ تمہاری سماعت اور تمہاری نگاہوں کو چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے تو اللہ کے سوا کون سا معبود ہے جو تمہیں یہ چیزیں لادے ؟ دیکھ ہم کیسے آیات کو پھیرپھیر کر بیان کرتے ہیں، پھر وہ منہ موڑ لیتے ہیں۔ “ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو کبھی تم نے یہ سوچا کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہاری بینائی اور سماعت تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو اللہ کے سوا اور کون سا خدا ہے جو یہ قوتیں تمہیں واپس دلا سکتا ہے ۔ دیکھو کس طرح ہم بار بار اپنی نشانیاں ان کے سامنے پیش کرتے ہیں اور پھر یہ کس طرح ان سے نظر چراتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اگر اللہ تمہارے کان، تمہاری آنکھیں لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تم کو یہ چیزیں دیدے۔ دیکھ لیجیے ! ہم کس طرح دلائل بیان کرتے ہیں پھر وہ اعراض کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دیکھو تو اگر چھین لے اللہ تمہارے کان اور آنکھیں اور مہر کر دے تمہارے دلوں پر تو کون ایسا رب ہے اس کے سوا جو تم کو یہ چیزیں لا دیوے دیکھ ہم کیونکر طرح طرح سے بیان کرتے ہیں باتیں پھر بھی وہ کنارہ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان سے فرمائیے ذرا یہ تو بتائو اگر اللہ تعالیٰ تمہاری سماعت اور تمہاری بصارت تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو کیا خدا کے سوا کوئی اور معبود ہے جو یہ چیزیں تم کو دوبارہ دیدے آپ دیکھیے تو ہم کس طرح مختلف پہلوئوں سے دلائل بیان کرتے ہیں اس پر بھی یہ لوگ اعراض کئے جاتے ہیں