Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 5

سورة الأنعام

فَقَدۡ کَذَّبُوۡا بِالۡحَقِّ لَمَّا جَآءَہُمۡ ؕ فَسَوۡفَ یَاۡتِیۡہِمۡ اَنۡۢبٰٓؤُا مَا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۵﴾

For they had denied the truth when it came to them, but there is going to reach them the news of what they used to ridicule.

انہوں نے اس سچی کتاب کو بھی جھٹلایا جب کہ وہ ان کے پاس پہنچی ، سو جلد ی ہی ان کو خبر مل جائے گی اس چیز کی جس کے ساتھ یہ لوگ استہزا کیا کرتے تھے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَدۡ
پس تحقیق
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
بِالۡحَقِّ
حق کو
لَمَّا
جب
جَآءَہُمۡ
وہ آیا ان کے پاس
فَسَوۡفَ
پس عنقریب
یَاۡتِیۡہِمۡ
آئیں گی ان کے پاس
اَنۡۢبٰٓؤُا
خبریں
مَا
اس کی جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
جس کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
وہ مذاق اڑاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَدۡ
پس یقیناً
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
بِالۡحَقِّ
حق کو
لَمَّا
جب
جَآءَہُمۡ
آیا وہ اُن کے پاس
فَسَوۡفَ
چنانچہ جلد ہی
یَاۡتِیۡہِمۡ
آئیں گی اُن کے پاس
اَنۡۢبٰٓؤُا
خبریں
مَا
اس چیزکی جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
ساتھ اس کے
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
وہ مذاق اُڑاتے
Translated by

Juna Garhi

For they had denied the truth when it came to them, but there is going to reach them the news of what they used to ridicule.

انہوں نے اس سچی کتاب کو بھی جھٹلایا جب کہ وہ ان کے پاس پہنچی ، سو جلد ی ہی ان کو خبر مل جائے گی اس چیز کی جس کے ساتھ یہ لوگ استہزا کیا کرتے تھے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ جب ان کے پاس حق آگیا تو اسے انہوں نے جھٹلا دیا اور جس کا وہ مذاق اڑاتے رہے ہیں عنقریب انہیں اس کی خبریں پہنچیں گی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس یقیناًانہوں نے حق کو جھٹلا دیاجب وہ ان کے پاس آیاچنانچہ جلد ہی ان کے پاس وہ خبریں بھی آئیں گی جس کاوہ مذاق اڑاتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, they have belied the truth when it came to them. Now, there shall come to them the full account of what they have been laughing at.

سو بیشک جھٹلایا انہوں نے حق کو جب ان تک پہنچا سو اب آئی جاتی ہے ان کے آگے حقیقت اس بات کی جس پر ہنستے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اب انہوں نے جھٹلا دیا ہے حق کو جبکہ ان کے پاس آچکا ہے تو اب جلد ہی ان کے پاس آجائیں گی اس چیز کی خبریں جس کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and thus they gave the lie to the Truth that has now come to them. Soon they will come upon some news concerning what they had mocked at.

چنانچہ اب جو حق ان کے پاس آیا تو اسے بھی انہوں نے جھٹلا دیا ۔ اچھا ، جس چیز کا وہ اب تک مذاق اڑاتے رہے ہیں عنقریب اس کے متعلق کچھ خبریں انہیں پہنچیں گی ۔ 4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب حق ان کے پاس آگیا تو ان لوگوں نے اسے جھٹلا دیا ۔ نتیجہ یہ کہ جس بات کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں ، جلد ہی ان کو اس کی خبریں پہنچ جائیں گی ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے سچ کو بھی جھٹلایا (یعنی قرآن کو یا حضرت محمد کو) جب ان کے پاس آیا اب ان کو اس کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس پر ہنستے رہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب ان کے پاس حق آیا (سچی کتاب) تو بیشک اس کو بھی جھٹلایا سو ان کو ان چیزوں کا انجام جن کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے ، جلدی ہی معلوم ہوجائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اب وہ اس حق کو بھی جھٹلا رہے ہیں جو ان کے پاس آیا ہے جس بات کا وہ اب تک مذاق اڑاتے رہے ہیں اس کی خبریں (حقیقت بن کر) ان کے سامنے عنقریب آئی جاتی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب ان کے پاس حق آیا تو اس کو بھی جھٹلا دیا سو ان کو ان چیزوں کا جن سے یہ استہزا کرتے ہیں عنقریب انجام معلوم ہو جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely they have belied the truth when it came unto them; so presently there cometh unto them the tidings of that whereat they have been mocking.

سو انہوں نے (کلام) حق کو بھی جھٹلایا جب وہ ان کے پاس آیا ۔ سوعنقریب ہی انہیں خبر معلوم ہوجائے گی اس چیز کی جس کے بارے میں وہ تمسخر کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سو انہوں نے واضح حق کو بھی جھٹلا دیا ، جبکہ وہ ان کے پاس آیا ، تو عنقریب اس چیز کی خبریں ان کے پاس آئیں گی ، جس کا وہ مذاق اڑاتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس بلاشبہ حق کو جو ان کے پاس آیا انہوں نے اس کو جھٹلایا سوبہت جلد پہنچیں گی ان کے پاس خبریں اس چیز کی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

چناچہ اب جو حق ان کے پاس آیا تو اسے بھی انہوں نے جھٹلا دیا۔ جس چیز کا وہ اب تک مذاق اڑاتے رہے ہیں اس کے متعلق عنقریب ان کو خبریں پہنچیں گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چناچہ اب انہوں نے اس حق کو بھی جھٹلا دیا جب کہ وہ ان کے پاس پہنچ گیا، سو عنقریب ہی آجائے گی ان کے پاس حقیقت ان خبروں کی جن کا یہ لوگ مذاق اڑاتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ جب ان کے پاس حق آیا تواسے جھٹلادیا اور جس کاوہ مذاق اڑاتے رہے ہیں عنقریب انہیں اس کی خبریں پہنچیں گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو بیشک انہوں نے حق کو جھٹلایا ( ف۱۰ ) جب ان کے پاس آیا ، تو اب انہیں خبر ہوا چاہتی ہے اس چیز کی جس پر ہنس رہے تھے ( ف۱۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر بیشک انہوں نے ( اسی طرح ) حق ( یعنی قرآن ) کو ( بھی ) جھٹلا دیا جب وہ ان کے پاس ( اُلوہی نشانی کے طور پر ) آیا ، پس عنقریب ان کے پاس اس کی خبریں آیا چاہتی ہیں جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ انہوں نے اس حق ( قرآن ) کو بھی جھٹلایا جب وہ ان کے پاس آیا ۔ سو عنقریب ان باتوں کی خبریں ان کے پاس آجائیں گی جن کا وہ مذاق اڑاتے رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And now they reject the truth when it reaches them: but soon shall they learn the reality of what they used to mock at.

Translated by

Muhammad Sarwar

They have refused the Truth (Muhammad's message) that has come to them but they will soon learn the consequences of their mocking.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed, they rejected the truth when it came to them, but there will come to them the news of that which they used to mock at.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they have indeed rejected the truth when it came to them; therefore the truth of what they mocked at will shine upon them.

Translated by

William Pickthall

And they denied the truth when it came unto them. But there will come unto them the tidings of that which they used to deride.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

चुनाँचे जो हक़ उनके पास आया है उसको भी उन्होंने झुठला दिया, पस जल्द ही उनके पास उस चीज़ की ख़बरें आएंगी जिसका वे मज़ाक़ उड़ाते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو انہوں نے اس سچی (کتاب) کو بھی جھوٹا بتلایا جب کہ وہ ان کے پاس پہنچی تو جلدی ہی ان کو خبر مل جاوے گی اس چیز کی جس کے ساتھ یہ لوگ استہزأ کیا کرتے تھے۔ (3) (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پس بیشک انہوں نے حق کو جھٹلادیا جب ان کے پاس آیا تو جلد ہی ان کے پاس اس کی خبریں آجائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے ہیں۔ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

چناچہ اب جو حق ان کے پاس آیا تو اسے بھی انہوں نے جھٹلا دیا ۔ اچھا ‘ جس چیز کا وہ اب تک مذاق اڑاتے رہے ہیں عنقریب اس کے متعلق کچھ چیزیں انہیں پہنچیں گی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو بلا شبہ انہوں نے حق کو جھٹلایا جب ان کے پاس آیا۔ سو عنقریب آجائیں گی ان کے پاس اس چیز کی خبریں جس کا مذاق بنایا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو بیشک جھٹلایا انہوں نے حق کو جب ان تک پہنچا سو اب آئی جاتی ہے ان کے آگے حقیقت اس بات کی جس پر ہنستے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو انہوں نے اس حق کی بھی تکذیب کی جب وہ حق ان کے پاس آیا تو اب بہت جلد ان کو اس بات کی حقیقت معلوم ہو جائیگی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے کیا ان کافروں نے