Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 51

سورة الأنعام

وَ اَنۡذِرۡ بِہِ الَّذِیۡنَ یَخَافُوۡنَ اَنۡ یُّحۡشَرُوۡۤا اِلٰی رَبِّہِمۡ لَیۡسَ لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیۡعٌ لَّعَلَّہُمۡ یَتَّقُوۡنَ ﴿۵۱﴾

And warn by the Qur'an those who fear that they will be gathered before their Lord - for them besides Him will be no protector and no intercessor - that they might become righteous.

اور ایسے لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے اندیشہ رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے پاس ایسی حالت میں جمع کئے جائیں گے کہ جتنے غیر اللہ ہیں نہ کوئی ان کا مددگار ہوگا اور نہ کوئی شفیع ہوگا اس امید پر کہ وہ ڈر جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡذِرۡ
اور ڈرائیے
بِہِ
ساتھ اس کے
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
یَخَافُوۡنَ
خوف کھاتے ہیں
اَنۡ
کہ
یُّحۡشَرُوۡۤا
وہ اکٹھے کیے جائیں گے
اِلٰی رَبِّہِمۡ
طرف اپنے رب کے
لَیۡسَ
نہیں (ہوگا)
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
وَلِیٌّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
شَفِیۡعٌ
کوئی سفارشی
لَّعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَتَّقُوۡنَ
وہ بچ جائیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡذِرۡ
اور آپ خبردار کریں
بِہِ
ساتھ اس کے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
یَخَافُوۡنَ
خوف رکھتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یُّحۡشَرُوۡۤا
جمع کیا جائے گا ان کو
اِلٰی رَبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف
لَیۡسَ
نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
وَلِیٌّ
کوئی حمایت کرنے والا
وَّلَا
اور نہ
شَفِیۡعٌ
کوئی سفارش کرنے والا
لَّعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَّقُوۡنَ
بچ جائیں
Translated by

Juna Garhi

And warn by the Qur'an those who fear that they will be gathered before their Lord - for them besides Him will be no protector and no intercessor - that they might become righteous.

اور ایسے لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے اندیشہ رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے پاس ایسی حالت میں جمع کئے جائیں گے کہ جتنے غیر اللہ ہیں نہ کوئی ان کا مددگار ہوگا اور نہ کوئی شفیع ہوگا اس امید پر کہ وہ ڈر جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ اس وحی کے ذریعہ ان لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے ڈرتے ہیں کہ انہیں ان کے پروردگار کے ہاں اکٹھا کیا جائے گا جس کے بغیر انکا نہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ سفارشی ہوگا۔ اسی طرح شائد وہ پرہیزگار بن جائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ اس کے ساتھ ان کو خبردار کریں جو یہ خوف رکھتے ہیں کہ انہیں اپنے رب کی طرف جمع کیاجائے گاکہ اس کے سوانہ کوئی ان کی حمایت کرنے والا ہوگااورنہ کوئی سفارش کرنے والاتاکہ وہ بچ جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And warn, with it, those who have the fear of being gathered before their Lord, with no one, other than Him, to support or to intercede. May be they abstain.

اور خبردار کر دے اس قرآن سے ان لوگوں کو جن کو ڈر ہے اس کا کہ وہ جمع ہوں گے اپنے رب کے سامنے اس طرح پر کہ اللہ کے سوا نہ کوئی ان کا حمایتی ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا تاکہ وہ بچتے رہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور خبردار کردیجیے اس (قرآن) کے ذریعے سے ان لوگوں کو جنہیں واقعتا کچھ خوف ہے کہ وہ اپنے رب کی طرف اکٹھے کیے جائیں گے اس حال میں کہ ان کے لیے نہیں ہوگا اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ کوئی سفارش کرنے والا شاید کہ (اس طرح سمجھانے سے) ان میں کچھ تقویٰ پیدا ہوجائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And warn with this (revealed message) those who fear that they shall be mustered to their Lord, that there will be none apart from Allah to act as their protector and intercessor; then maybe they will become God-fearing.

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! تم اس ﴿علم وحی﴾ کے ذریعہ سے ان لوگوں کو نصیحت کرو جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے سامنے کبھی اس حال میں پیش کیے جائیں گے کہ اس کے سوا وہاں کوئی ﴿ایسا ذی اقتدار﴾ نہ ہوگا جو ان کا حامی و مددگار ہو ، یا ان کی سفارش کرے ، شاید کہ ﴿اس نصیحت سے متنبّہ ہو کر﴾ وہ خدا ترسی کی روش اختیار کرلیں ۔ 33

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تم اس وحی کے ذریعے ان لوگوں کو خبردار کرو جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ ان کو ان کے پروردگار کے پاس ایسی حالت میں جمع کر کے لایا جائے گا کہ اس کے سوا نہ ان کا کوئی یارومددگار ہوگا ، نہ کوئی سفارشی ( ١٨ ) تاکہ وہ لوگ تقوی اختیار کرلیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) قرآن کے ذریعہ سے اگر ان لوگوں کو ڈرا جو (قیامت کے دن) اپنے مالک کے پاس اکٹھا ہونے کا خوف رکھتے ہیں (وہاں) خدا کے سو ان ان کا کوئی حمایتی ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا اس لیے کہ وہ (گناہوں س) بچتے رہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایسے لوگوں کو (اس سے) ڈرائیے جو اس بات کا اندیشہ رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے پاس ایسی حالت میں جمع کیے جائیں کہ اس کے سوا کوئی ان کا دوست ہوگا اور نہ شفاعت کرنے والا تاکہ وہ بچ سکیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ اس قرآن کے ذریعہ ان لوگوں کو ڈرائیے جو اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جب وہ اپنے رب کے سامنے اس حال میں پیش کئے جائیں گے کہ نہ ان کا کوئی مدد گار ہوگا نہ سفارشی۔ شاید کہ وہ اللہ سے زیادہ ڈرنے والے ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ جو خوف رکھتے ہیں کہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر کئے جائیں گے (اور جانتے ہیں کہ) اس کے سوا نہ تو ان کا کوئی دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا، ان کو اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کر دو تاکہ پرہیزگار بنیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And warn thou therewith those who fear that they shall be gathered unto their Lord, when there shall be for them no patron nor intercessor beside Him; haply they may become God-fearing.

اور آپ اس (وحی شدہ قرآن) کے ؟ ذریعہ سے انہیں ڈرائیے جو اندیشہ رکھتے ہیں اس امر کا کہ وہ اپنے پروردگار کے پاس جمع کئے جائیں گے اس حال میں کہ ان کے حق میں نہ کوئی مددگار ہوگا نہ کوئی شفیع شاید کہ وہ ڈرنے لگیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم اسی کے ذریعہ سے خبردار کرو ان لوگوں کو ، جو ڈر رکھتے ہیں اس بات کا کہ وہ اپنے رب کے پاس اکٹھے کیے جائیں گے ، اس حال میں کہ اس کے سامنے نہ ان کا کوئی حامی ہوگا نہ شفیع ، تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس ( قرآن ) کے ذریعے ان لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے ڈرتے ہیں کہ انہیں ان کے رب کے پاس ( اس حالت میں ) جمع کیا جائے گا کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی ان کا حمایتی اور سفارش کرنے والا نہیں ہوگا تاکہ وہ پرہیزگار بن جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان لوگوں کو نصیحت کریں جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے سامنے اس حال میں پیش کئے جائیں گے کہ اس کے سوا وہاں نہ کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی سفارش کرنے والا۔ شاید کہ وہ اس نصیحت کی وجہ سے تقوٰی کی راہ اختیار کرلیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خبردار کرتے رہو اس (کتاب حق) کے ذریعے ان لوگوں کو جو ڈرتے ہیں اس بات سے کہ ان کو اکٹھا کر کے لایا جائے گا ان کے رب کے حضور اس حال میں کہ اس کے سوا ان کا نہ کوئی حمایتی ہوگا نہ سفارشی، تاکہ یہ بچ جائیں

Translated by

Noor ul Amin

اورآپ اس ( قران ) کے ذریعہ ان لوگوں کو ڈرایئےجو ڈرتے ہیں کہ انہیں ان کے رب کے ہاں اکٹھا کیا جائے گا جس کے بغیر ان کانہ کوئی حمائتی اور نہ سفارشی ہوگااس طرح شایدوہ پرہیزگار بن جائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس قرآن سے انہیں ڈراؤ جنہیں خوف ہو کہ اپنے رب کی طرف یوں اٹھائے جائیں کہ اللہ کے سوا نہ ان کا کوئی حمایتی ہو نہ کوئی سفارشی اس امید پر کہ وہ پرہیزگار ہوجائیں

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ اس ( قرآن ) کے ذریعے ان لوگوں کو ڈر سنائیے جو اپنے رب کے پاس اس حال میں جمع کئے جانے سے خوف زدہ ہیں کہ ان کے لئے اس کے سوا نہ کوئی مددگار ہو اور نہ ( کوئی ) سفارشی تاکہ وہ پرہیزگار بن جائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ اس ( وحی شدہ قرآن ) کے ذریعہ سے ان لوگوں کو ڈرائیں ۔ جنہیں خوف ( اندیشہ ) ہے کہ وہ اپنے پروردگار کی طرف محشور ہوں گے کہ اس ( اللہ ) کے سوا ان کا نہ کوئی سرپرست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی شاید کہ وہ متقی و پرہیزگار بن جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Give this warning to those in whose (hearts) is the fear that they will be brought (to judgment) before their Lord: except for Him they will have no protector nor intercessor: that they may guard (against evil).

Translated by

Muhammad Sarwar

Preach the Quran to those who are concerned about the Day of Judgment at which time they will be brought before their Lord. Tell them that their only guardian and intercessor is God so that they may become pious.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And warn therewith those who fear that they will be gathered before their Lord, when there will be neither a protector nor an intercessor for them besides Him, so that they may have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And warn with it those who fear that they shall be gathered to their Lord-- there is no guardian for them, nor any intercessor besides Him-- that they may guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

Warn hereby those who fear (because they know) that they will be gathered unto their Lord, for whom there is no protecting ally nor intercessor beside Him, that they may ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आप इस वह्य के ज़रिए से डराइए उन लोगों को जो अंदेशा रखते हैं इस बात का कि वे अपने रब के पास जमा किए जाएंगे इस हाल में कि अल्लाह के सिवा न उनका कोई हिमायती होगा और न सिफ़ारिश करने वाला, शायद कि वे अल्लाह से डरें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایسے لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے اندیشہ رکھتے ہیں (3) کہ اپنے رب کے پاس (ایسی حالت سے) جمع کیے جائیں گے کہ جتنے غیر اللہ ہیں نہ ان کا کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی شفیع ہوگا (4) اس امید پر کہ وہ ڈر جاویں۔ (5) (51)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس کے ساتھ ان لوگوں کو ڈرائیں جو خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کی طرف لے جا کر اکٹھے کیے جائیں گے اس کے سوا ان کا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی سفارش کرنے والا تاکہ وہ بچ جائیں “ (٥١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم اس (علم وحی) کے ذریعے سے ان لوگوں کو نصیحت کرو جو اس کا خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے سامنے کبھی اس حال میں پیش کئے جائیں گے کہ اس کے سوا وہاں کوئی (ایسا ذی اقتدار) نہ ہوگا جو ان کا حامی و مددگار ہو یا ان کی سفارش کرے ‘ شاید کہ (اس نصیحت سے متنبہ ہو کر) وہ خدا ترسی کی روش اختیار کرلیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے ڈرتے ہیں کہ وہ اپنے رب کے پاس ایسی حالت میں جمع کیے جائینگے کہ نہ ان کا کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی شفاعت کرنے والا تاکہ یہ لوگ ڈر جائیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور خبردار کر دے اس قرآن سے لوگوں کو جن کو ڈر ہے اس کا کہ جو جمع ہوں گے اپنے رب کے سامنے اس طرح پر کہ اللہ کے سوا نہ کوئی ان کا حمایتی ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا تاکہ وہ بچتے رہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ اس قرآن کے ذریعہ سے ان لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے خائف ہیں کہ وہ اپنے رب کے روبرو اس حالت میں جمع کئے جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا نہ ان کا کوئی حمایتی ہوگا اور نہ کوئی سفارشی تاکہ یہ لوگ پرہیز کریں۔