Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 60

سورة الأنعام

وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَتَوَفّٰىکُمۡ بِالَّیۡلِ وَ یَعۡلَمُ مَا جَرَحۡتُمۡ بِالنَّہَارِ ثُمَّ یَبۡعَثُکُمۡ فِیۡہِ لِیُقۡضٰۤی اَجَلٌ مُّسَمًّی ۚ ثُمَّ اِلَیۡہِ مَرۡجِعُکُمۡ ثُمَّ یُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٪۶۰﴾  13

And it is He who takes your souls by night and knows what you have committed by day. Then He revives you therein that a specified term may be fulfilled. Then to Him will be your return; then He will inform you about what you used to do.

اور وہ ایسا ہے کہ رات میں تمہاری روح کو ( ایک گونہ ) قبض کر دیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس کو جانتا ہے پھر تم کو جگا اٹھاتا ہے تاکہ میعاد معین تمام کر دی جائے پھر اسی کی طرف تم کو جانا ہے پھر تم کو بتلائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یَتَوَفّٰىکُمۡ
فوت کرتا ہے تمہیں
بِالَّیۡلِ
رات کو
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
جو
جَرَحۡتُمۡ
کمائی تم کرتے ہو
بِالنَّہَارِ
دن کو
ثُمَّ
پھر
یَبۡعَثُکُمۡ
وہ اٹھاتا ہے تمہیں
فِیۡہِ
اس میں
لِیُقۡضٰۤی
تاکہ پورا کیا جائے
اَجَلٌ
وقت
مُّسَمًّی
مقرر
ثُمَّ
پھر
اِلَیۡہِ
اس کی طرف
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
ثُمَّ
پھر
یُنَبِّئُکُمۡ
وہ بتائے گا تمہیں
بِمَا
جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یَتَوَفّٰىکُمۡ
وفات دیتا ہے تمہیں
بِالَّیۡلِ
رات کو
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
جو
جَرَحۡتُمۡ
کرتے ہو تم
بِالنَّہَارِ
دن میں
ثُمَّ
پھر
یَبۡعَثُکُمۡ
وہ اٹھا دیتا ہے تمہیں
فِیۡہِ
اس میں
لِیُقۡضٰۤی
تاکہ پورا کیا جائے
اَجَلٌ
وقت
مُّسَمًّی
مقرر
ثُمَّ
پھر
اِلَیۡہِ
طرف اس کی
مَرۡجِعُکُمۡ
واپسی ہے تمہاری
ثُمَّ
پھر
یُنَبِّئُکُمۡ
وہ خبر کر دے گا تمہیں
بِمَا
ساتھ اُس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And it is He who takes your souls by night and knows what you have committed by day. Then He revives you therein that a specified term may be fulfilled. Then to Him will be your return; then He will inform you about what you used to do.

اور وہ ایسا ہے کہ رات میں تمہاری روح کو ( ایک گونہ ) قبض کر دیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس کو جانتا ہے پھر تم کو جگا اٹھاتا ہے تاکہ میعاد معین تمام کر دی جائے پھر اسی کی طرف تم کو جانا ہے پھر تم کو بتلائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو کچھ تم دن کو کرچکے ہو وہ بھی جانتا ہے پھر (دوسرے دن جسم میں روح بھیج کر) تمہیں اٹھا کھڑا کرتا ہے تاکہ مقررہ مدت (تاموت) پوری کردی جائے۔ پھر اسی کی طرف تمہاری بازگشت ہے۔ پھر وہ تمہیں بتادے گا کہ تم (دنیا میں) کیا کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی ہے جوتمہیں رات کو وفات دیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس کووہ جانتا ہے پھروہ اس(دِن) میں تمہیں اُٹھادیتاہے تاکہ مقررہ مدت پوری کی جائے پھراس کی طرف تمہاری واپسی ہے پھروہ تمہیں اس کی خبرکردے گا جوتم عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who takes you away by the night and knows what you do by the day, then He makes you rise therein, so that a fixed term may be fulfilled. Thereafter, to Him you are to return; then He will tell you what you have been doing.

اور وہی ہے کہ قبضہ میں لے لیتا ہے تم کو رات میں اور جانتا ہے جو کچھ کہ تم کرچکے ہو دن میں پھر تم کو اٹھا دیتا ہے اس میں تاکہ پورا ہو وہ وعدہ جو مقرر ہوچکا ہے پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے پھر خبر دے گا تم کو اس کی جو کچھ تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جو تمہیں وفات دیتا ہے رات کے وقت اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو دن کے وقت پھر وہ اس میں (اگلی صبح کو ) تمہیں اٹھاتا ہے تاکہ (تمہاری) مدت معین پوری ہوجائے پھر اسی کی طرف تم سب کا لوٹنا ہے پھر وہ تمہیں جتلا دے گا جو کچھ تم کرتے رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He recalls your souls by night, and knows what you do by day; and then He raises you back each day in order that the term appointed by Him is fulfilled. Then to Him you will return whereupon He will let you know what you have been doing..

وہی ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرتا ہے اور دن کو جو کچھ تم کرتے ہو اسے جانتا ہے ، پھر دوسرے روز وہ تمہیں اِسی کاروبار کے عالم میں واپس بھیج دیتا ہے تاکہ زندگی کی مقرر مدّت پوری ہو ۔ آخرکار اسی کی طرف تمہاری واپسی ہے ، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔ ؏۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی ہے جو رات کے وقت ( نیند میں ) تمہاری روح ( ایک حد تک ) قبض کرلیتا ہے اور دن بھر میں تم نے جو کچھ کیا ہوتا ہے ، اسے خوب جانتا ہے ، پھر اس ( نئے دن ) میں تمہیں زندگی دیتا ہے ، تاکہ ( تمہاری عمر کی ) مقررہ مدت پوری ہوجائے ۔ پھر اسی کے پاس تم کو لوٹ کر جانا ہے ۔ اس وقت وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کیا کرتے تھے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا ہے جو قرات کو تم کو سلا دیتا ہے (یا تمہاری جان اٹھا لیتا ہے) اور دن میں جو (کام) تم کرچکے تھے اس کو جانتا ہے 10 پھر سوتے سے تم کو ایک مقرری مدت پوری ہونے کے لیے جگاتا ہے 11 پھر اسی کی طرف تم کو لوٹ جانا ہے پھر جو کچھ تم (دنیا میں کرتے تھے) وہ تم کو جتلا دے گا 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی تو ہے جو رات کو (نیند میں) تم (تمہاری روح) کو قبض کرلیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اسے جانتا ہے پھر تم کو اس میں (دن میں) اٹھا دیتا ہے تاکہ (تمہاری زندگی کی) مقررہ مدت پوری کردی جائے پھر تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تم کو تمہارے اعمال کی خبر دے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ اللہ ہی تو ہے جو تمہیں رات کو سلا دیتا ہے اور جو کچھ تم نے دن بھر میں کیا ہے اسے وہ جانتا ہے پھر وہ تمہیں دن میں جگا دیتا ہے تاکہ تمہاری زندگی کی مقرر ہ مدت پوری ہوجائے ۔ پھر تمہیں اسی کی طرف واپس جانا ہے پھر وہ تمہیں بتا دیے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جو رات کو (سونے کی حالت میں) تمہاری روح قبض کرلیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس سے خبر رکھتا ہے پھر تمہیں دن کو اٹھا دیتا ہے تاکہ (یہی سلسلہ جاری رکھ کر زندگی کی) معین مدت پوری کردی جائے پھر تم (سب) کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (اس روز) وہ تم کو تمہارے عمل جو تم کرتے ہو (ایک ایک کرکے) بتائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is who taketh your souls by night, and knoweth that which ye earn by day. Then He raiseth you therein, that there may be fulfilled the term allotted. Thereafter unto Him shall be your return; and then He shall declare unto you that which ye have been working.

وہ وہی تو ہے جو رات میں تمہیں وفات دے دیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے رہتے ہو اسے جانتا ہے پھر تمہیں اس سے جگا دیتا ہے کہ میعاد معین تمام کردی جائے ۔ پھر اسی کی طرف تمہاری واپسی ہے پھر وہ بتا دے گا جو کچھ تم کرتے رہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جو تمہیں رات میں وفات دیتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ تم نے دن میں کیا ہے ، پھر تمہیں اس میں اٹھاتا ہے تاکہ مدتِ معین پوری کی جائے ۔ پھر اسی کی طرف تمہارا لوٹنا ہے ۔ پھر وہ تمہیں باخبر کرے گا اس چیز سے جو تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اوروہی ہے جو رات کو تمہیں قبضے میں لے لیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اسے جانتا ہے پھر تمہیں دن میں اٹھا دیتا ہے تاکہ مقررہ میعاد پوری کر دی جائے پھر تم کو اسی کی طرف لوٹنا ہے پھر جو کچھ تم کیا کرتے تھے وہ اسے بتا دے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرتا ہے اور دن میں جو کچھ تم کرتے ہو اسے جانتا ہے، پھر ( دوسرے دن اسی کاروبار کی دنیا میں تمہیں) واپس بھیج دیتا ہے تاکہ زندگی کی مقرر مدت پوری ہو۔ آخر کار اسی کی طرف تمہاری واپسی ہے، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (مالک) وہی تو ہے، جو تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے رات کو، اور وہ جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ تم لوگ کرتے ہو دن میں، پھر وہ (اپنے کرم سے زندہ) اٹھاتا ہے تمہیں دن میں تاکہ پوری ہوجائے مقررہ مدت تمہاری زندگی کی) آخر کار تم سب کو بہر حال اسی طرف لوٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں بتادے گا وہ سب کچھ جو تم لوگ کرتے رہے تھے (اپنی زندگی میں)

Translated by

Noor ul Amin

اور وہی ہےجو رات کو ( سوتے وقت ) تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے اورجو کچھ تم دن کو کرتے ہووہ بھی جانتا ہے پھر ( صبح کے وقت تمہاری روح کو واپس ڈال کر ) تمہیں اٹھاکھڑاکرتا ہے تاکہ مقررہ مدت پوری کی جائے پھراسی کی طرف تمہاری واپسی ہے پھروہ تمہیں بتلا ئے گا کہ تم ( دنیا میں ) کیا کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرتا ہے ( ف۱۳۱ ) اور جانتا ہے جو کچھ دن میں کماؤ پھر تمہیں دن میں اٹھاتا ہے کہ ٹھہرائی ہوئی میعاد پوری ہو ( ف۱۳۲ ) پھر اسی کی طرف پھرنا ہے ( ف۱۳۳ ) پھر وہ بتادے گا جو کچھ تم کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جو رات کے وقت تمہاری روحیں قبض فرما لیتا ہے اور جو کچھ تم دن کے وقت کماتے ہو وہ جانتا ہے پھر وہ تمہیں دن میں اٹھا دیتا ہے تاکہ ( تمہاری زندگی کی ) معینّہ میعاد پوری کر دی جائے پھر تمہارا پلٹنا اسی کی طرف ہے ، پھر وہ ( روزِ محشر ) تمہیں ان ( تمام اعمال ) سے آگاہ فرما دے گا جو تم ( اس زندگانی میں ) کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

وہی ( اللہ ) ہے جو رات کے وقت تمہاری روحیں قبض کر لیتا ہے ۔ اور تم دن میں جو کچھ کرتے ہو اسے جانتا ہے پھر تمہیں اس ( دن ) میں اٹھاتا ہے ۔ تاکہ ( زندگی کی ) مقررہ مدت پوری ہو پھر تمہاری بازگشت اسی کی طرف ہے پھر وہ تمہیں بتائے گا جو کچھ ( بھلا یا برا ) تم کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He who doth take your souls by night, and hath knowledge of all that ye have done by day: by day doth He raise you up again; that a term appointed be fulfilled; In the end unto Him will be your return; then will He show you the truth of all that ye did.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who keeps you alive in your sleep at night and knows all that you do during the day. He wakes you up from your sleep to complete your worldly life, after which you will all return to Him. He will let you know all about what you had done in your worldly life.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He, Who takes your souls by night (when you are asleep), and has knowledge of all that you have done by day, then he raises (wakes) you up again, that a term appointed be fulfilled, then (in the end), unto Him will be your return. Then He will inform you of what you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who takes your souls at night (in sleep), and He knows what you acquire in the day, then He raises you up therein that an appointed term may be fulfilled; then to Him is your return, then He will inform you of what you were doing.

Translated by

William Pickthall

He it is Who gathereth you at night and knoweth that which ye commit by day. Then He raiseth you again to life therein, that the term appointed (for you) may be accomplished. And afterward unto Him is your return. Then He will proclaim unto you what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जो रात में तुमको वफ़ात देता है और दिन को जो कुछ तुम करते हो उसको जानता है फिर तुमको उठा देता है उसमें ताकि मुक़र्ररह मुद्दत पूरी हो जाए, फिर उसी की तरफ़ तुम्हारी वापसी है फिर वह तुमको बाख़बर कर देगा उससे जो तुम करते रहे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ایسا ہے کہ رات میں تمہاری روح کو (ایک گونہ) قبض کردیتا ہے (6) اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس کو جانتا ہے پھر تمکو (جگا) اٹھاتا ہے اس میں تاکہ میعاد معین تمام کردی جائے پھر اسی کی طرف تم کو جانا ہے پھر تم کو بتلادیگا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔ (60)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہی ہے جو تمہیں رات کو فوت کرتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ تم نے دن میں کمایا، پھر وہ تمہیں اس میں اٹھا دیتا ہے تاکہ مقررہ مدت پوری کی جائے، پھر اسی کی طرف تمہارا لوٹنا ہے، پھر وہ تمہیں بتائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرتا ہے اور دن کو جو کچھ تم کرتے ہو اسے جانتا ہے ۔ پھر دوسرے روز وہ تمہیں اسی کاروبار کے عالم میں واپس بھیج دیتا ہے تاکہ زندگی کی مقرر مدت پوری ہو ‘ آخر کار اسی کی طرف تمہاری واپسی ہے ‘ پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہی ہے جو تمہیں قبضہ میں لیتا ہے رات کو۔ اور جانتا ہے جو کچھ کرتے ہو دن میں، پھر وہ تمہیں دن میں اٹھاتا ہے۔ تاکہ پوری کردی جائے میعاد مقرر۔ پھر اسی کی طرف تمہارا لوٹنا ہے۔ پھر وہ تمہیں ان کاموں کی خبر دے گا جو تم کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے کہ قبضہ میں لے لیتا ہے تم کو رات میں اور جانتا ہے جو کچھ کہ تم کرچکے ہو دن میں پھر تم کو اٹھا دیتا ہے اس میں تاکہ پورا ہو وہ وعدہ جو مقرر ہوچکا ہے پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے پھر خبر دے گا تم کو اس کی جو کچھ تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ خدا ہی تو ہے جو رات میں تم کو سلا دیتا ہے اور جو کچھ تم دن کو کرچکے ہو اس ک جانتا ہے پھر تم کو دن میں جگا اٹھاتا ہے تاکہ زندگی کی مدت معینہ پوری کی جائے آخر کار تم سب کو اسی کی طرف واپس جانا ہے پھر وہ تم کو ان اعمال کی حقیقت سے آگاہ کر دے گا جو تم کیا کرتے تھے