Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 62

سورة الأنعام

ثُمَّ رُدُّوۡۤا اِلَی اللّٰہِ مَوۡلٰىہُمُ الۡحَقِّ ؕ اَلَا لَہُ الۡحُکۡمُ ۟ وَ ہُوَ اَسۡرَعُ الۡحٰسِبِیۡنَ ﴿۶۲﴾

Then they His servants are returned to Allah , their true Lord. Unquestionably, His is the judgement, and He is the swiftest of accountants.

پھر سب اپنے مالک حقیقی کے پاس لائے جائیں گے خوب سن لو فیصلہ اللہ ہی کا ہوگا اور وہ بہت جلد حساب لے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
رُدُّوۡۤا
وہ لوٹائے جاتےہیں
اِلَی اللّٰہِ
اللہ کی طرف
مَوۡلٰىہُمُ
جو مولا ہے ان کا
الۡحَقِّ
سچا
اَلَا
خبردار
لَہُ
اسی کے لیے ہے
الۡحُکۡمُ
فیصلہ
وَہُوَ
اور وہ
اَسۡرَعُ
سب جلد ہے (حساب میں)
الۡحٰسِبِیۡنَ
سب حساب لینے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
رُدُّوۡۤا
وہ لوٹائے جاتے ہیں
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف
مَوۡلٰىہُمُ
مالک ہے ان کا
الۡحَقِّ
حقیقی
اَلَا
سن لو
لَہُ
اسی کا
الۡحُکۡمُ
حکم ہے
وَہُوَ
اور وہ
اَسۡرَعُ
زیادہ جلد ہے
الۡحٰسِبِیۡنَ
حساب لینے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Then they His servants are returned to Allah , their true Lord. Unquestionably, His is the judgement, and He is the swiftest of accountants.

پھر سب اپنے مالک حقیقی کے پاس لائے جائیں گے خوب سن لو فیصلہ اللہ ہی کا ہوگا اور وہ بہت جلد حساب لے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ان روحوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹایا جاتا ہے۔ جو ان کا حقیقی مالک ہے۔ سن لو ! فیصلہ کے جملہ اختیارات اسی کے پاس ہیں اور اسے حساب لینے میں کچھ دیر نہیں لگتی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھروہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاتے ہیں جوان کا حقیقی مالک ہے،سُن لو ! حکم اُسی کا ہے اوروہ سب حساب لینے والوں سے زیادہ جلد (حساب لینے والا)ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then they are returned to Allah, their real Master. Behold, to Him belongs the judgment, and He is the swiftest reckoner.

پھر پہنچائے جائیں گے اللہ کی طرف جو مالک ان کا ہے سچا سن رکھو حکم اسی کا ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر وہ لوٹا دیے جاتے ہیں اللہ کی طرف جو ان کا مولیٰ ہے برحق آگاہ ہوجاؤ فیصلے کا اختیار اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ حساب کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر تیز ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then all are restored to Allah, their true protector. Behold, His is the judgement. He is the swiftest of those who take account.'

پھر سب کے سب اللہ ، اپنے حقیقی آقا کی طرف واپس لائے جاتے ہیں ۔ خبردار ہو جاؤ ، فیصلہ کے سارے اختیارات اسی کو حاصِل ہیں اور وہ حساب لینے میں بہت تیز ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ان سب کو اللہ کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے جو ان کا مولائے برحق ہے ۔ یاد رکھو ! حکم اسی کا چلتا ہے اور وہ سب سے زیادہ جلدی حساب لینے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر یہ سب بندے خدا کی طرف لوٹائے جو اتے ہیں جو ان کا حقیقی مالک ہے 4 سن لو اسی کا حکم چلتا ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر تمام لوگ اپنے مال برحق اللہ کے پاس واپس بلائے جائیں گے سن لو حکم اسی کا ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر سب اپنے حقیقی مالک یعنی اللہ کے پاس پہنچا دیئے جائیں گے۔ سن رکھو کہ فیصلہ اسی کا ہے۔ اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر (قیامت کے دن تمام) لوگ اپنے مالک برحق خدا تعالیٰ کے پاس واپس بلائے جائیں گے۔ سن لو کہ حکم اسی کا ہے اور وہ نہایت جلد حساب لینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then they all shall be taken back unto Allah, their true Master. Lo! His shall be the judgement. And he is the Most Swift of reckoners.

پھر وہ (سب) واپس لائے جائیں گے اپنے مالک حقیقی کے پاس ۔ سن رکھو کہ فیصلہ اسی کو ہوگا اور وہ بہت ہی جلد حساب لے لے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر وہ سب اللہ ، اپنے مولائے حقیقی ، ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔ آگاہ کہ فیصلہ کا سارا اختیار اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ سب سے زیادہ تیز حساب چکانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر وہ سب اﷲ ( تعالیٰ ) کے ( یعنی ) اپنے مالک حقیقی کے پاس لائے جائیں گے خوب سن لو! فیصلہ اسی کا ہوگا اور وہ سب سے تیز حساب کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر سب لوگ اپنے اصلی مالک اللہ کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔ خبردار ہوجاؤ، فیصلہ کے سارے اختیارات اسی کو حاصل ہیں اور وہ حساب لینے میں بہت جلدی کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر لوٹا دیا جاتا ہے اس سب کو اللہ کی طرف جو کہ مالک حقیقی ہے ان سب کا، آگاہ رہو کہ حکم اللہ ہی کا ہے اور وہ بہت ہی جلد حساب چکانے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

پھرانہیں اللہ کی طرف لوٹا یاجاتا ہےجو ان کامالک ہے سن لو! فیصلہ کے اختیارات اسی کو ہیں اور اسے حساب لینے میں دیرنہیں لگتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر پھیرے جاتے ہیں اپنے سچے مولیٰ اللہ کی طرف سنتا ہے اسی کا حکم ( ف۱۳۷ ) اور وہ سب سے جلد حساب کرنے والا ( ف۱۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر وہ ( سب ) اللہ کے حضور لوٹائے جائیں گے جو ان کا مالکِ حقیقی ہے ، جان لو! حکم ( فرمانا ) اسی کا ( کام ) ہے ، اور وہ سب سے جلد حساب کرنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر وہ اللہ کے پاس جو ان کا حقیقی مالک ہے لوٹائے جاتے ہیں ۔ خبردار فیصلہ کرنے کا اختیار اسی کو حاصل ہے اور وہ سب سے زیادہ جلدی حساب لینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then are men returned unto Allah, their protector, the (only) reality: Is not His the command? and He is the swiftest in taking account.

Translated by

Muhammad Sarwar

(After death) you will all be returned to God, your true Guardian. Know that judgment will be in His Hands and that His reckoning is swift.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then they are returned to Allah, their Master, the Just Lord. Surely, His is the judgment and He is the swiftest in taking account.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then are they sent back to Allah, their Master, the True one; now surely His is the judgment and He is swiftest in taking account.

Translated by

William Pickthall

Then are they restored unto Allah, their Lord, the Just. Surely His is the judgment. And He is the most swift of reckoners.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर सब अपने हक़ीक़ी मालिक की तरफ़ वापस लाए जाएंगे, सुन लो! हुक्म उसी का है और वह बहुत जल्द हिसाब लेने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر سب اپنے مالک حقیقی کے پاس لائے جائیں گے خوب سن لو کہ فیصلہ اللہ ہی کا ہوگا اور وہ بہت جلد حساب لے لے گا۔ (8) (62)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر وہ اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے جو ان کا سچامالک ہے۔ سن لو اسی کا حکم ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔ “ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر سب کے سب اللہ اپنے حقیقی آقا کی طرف واپس جاتے ہیں ۔ خبردار ہوجاؤ کہ سارے اختیارات اس کو حاصل ہیں اور وہ حساب لینے میں بہت تیز ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر وہ اللہ کی طرف لوٹا دیئے جائیں گے جو ان کا مالک حقیقی ہے خبر دار ! اسی کے لیے حکم ہے۔ اور وہ حساب لینے والوں میں سب سے جلدی حساب لینے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پہنچائے جاویں گے اللہ کی طرف جو مالک ان کا ہے سچا سن رکھو حکم اسی کا ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر وہ سب کے سب اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جائیں گے جو ان کا حقیقی مالک ہے خوب سن لو فیصلہ اسی کا ہے اور وہ سب حساب کرنے والوں سے جلدی حساب کرنے والا ہے ۔