Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 72

سورة الأنعام

وَ اَنۡ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اتَّقُوۡہُ ؕ وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اِلَیۡہِ تُحۡشَرُوۡنَ ﴿۷۲﴾

And to establish prayer and fear Him." And it is He to whom you will be gathered.

اور یہ کہ نماز کی پابندی کرو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡ
اور یہ کہ
اَقِیۡمُوا
قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاتَّقُوۡہُ
اور ڈرو اس سے
وَہُوَ
اور وہ
الَّذِیۡۤ
وہی ہے
اِلَیۡہِ
جس کی طرف
تُحۡشَرُوۡنَ
تم اکٹھے کیے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡ
اور یہ کہ
اَقِیۡمُوا
تم قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاتَّقُوۡہُ
اور تم ڈر جاؤ اس سے
وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جو
اِلَیۡہِ
طرف جس کی
تُحۡشَرُوۡنَ
تم جمع کیے جاؤ گے
Translated by

Juna Garhi

And to establish prayer and fear Him." And it is He to whom you will be gathered.

اور یہ کہ نماز کی پابندی کرو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نماز قائم کریں اور اس سے ڈرتے رہیں اور وہی تو ہے جس کے حضور تم سب جمع کئے جاؤ گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہ کہ تم نمازقائم کرواور اﷲ تعالیٰ سے تم ڈرو۔اوروہی ہے جس کی طرف تم سب جمع کیے جاؤگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and establish Sarah, and fear Him. And He is the One before whom you are to be gathered.

اور یہ کہ قائم رکھو نماز کو اور ڈرتے رہو اللہ سے اور وہی ہے جس کے سامنے تم سب اکٹھے ہو گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ نماز قائم کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور وہی ہے جس کی طرف تمہیں جمع کردیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and to establish Prayer, and to have fear of Him. It is to Him that all of you shall be gathered.

اور اس کی طرف سے ہمیں یہ حکم ملا ہے کہ مالک کائنات کے آگے سرِ اطاعت خم کر دو ، نماز قائم کرو اور اس کی نافرمانی سے بچو ، اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ ( حکم دیا گیا ہے ) کہ : نماز قائم کرو ، اور اس ( کی نافرمانی ) سے ڈرتے رہو ، اور وہی ہے جس کی طرف تم سب کو اکٹھا کر کے لے جایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ کہ قائم رکھو نماز کو اور ڈرو اس سے اور وہی خدا ہے جس کے سامنے تم (قیامت کے دن) اکٹھے ہوگے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اسی (اللہ) سے ڈرتے رہو اور وہی ہے کہ اس کی طرف اکٹھے کیے جاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نماز قائم کریں اور اسی سے ڈرتے رہیں اور وہی ذات ہے جس کی طرف تم سمیٹے جائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ (بھی) کہ نماز پڑھتے رہو اور اس سے ڈرتے رہو۔ اور وہی تو ہے جس کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And that: establish prayer and fear Him; and it is He unto whom ye shall be gathered.

اور یہ کہ نماز کے پابند رہو اور اس سے ڈرتے رہو اور وہ وہی ہے جس کے پاس تم (سب) جمع کئے جاؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ نماز کا اہتمام کرو اور اس سے ڈرتے رہو اور وہی ہے جس کے حضور تم سب اکٹھے کیے جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ کہ نماز کو قائم کرو اور رب العالمین سے ڈرو اور وہی ہے جس کی طرف تم جمع کیے جائو گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نماز قائم کرو اور اللہ کی نافرمانی سے بچو، اسی کی طرف تم اکٹھے کیے جاؤ گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کہ تم قائم کرو نماز اور ڈرتے رہو اسی (وحدہ لاشریک) سے، اور وہ وہی ہے جس کے حضور تم سب کو بہر حال حاضر ہونا ہے اکٹھے ہو کر،

Translated by

Noor ul Amin

اور نماز قائم کریں اور اس سے ڈرتے رہیں اور وہی توہے جس کے حضورتم سب جمع کئے جائو گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اس سے ڈرو ، اور وہی ہے جس کی طرف اٹھنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ ( بھی حکم ہوا ہے ) کہ تم نماز قائم رکھو اور اس سے ڈرتے رہو اور وہی اﷲ ہے جس کی طرف تم ( سب ) جمع کئے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ہم سے کہا گیا ہے کہ ) نماز ادا کرو ۔ اور اس سے ( اس کی نافرمانی سے ) ڈرو اور وہی وہ ہے جس کی بارگاہ میں تم محشور ہوگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"To establish regular prayers and to fear Allah: for it is to Him that we shall be gathered together."

Translated by

Muhammad Sarwar

Be steadfast in prayer and have fear of God; before Him alone you will all be brought together.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to perform the Salah, and have Taqwa of Him, and it is He to Whom you shall be gathered.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that you should keep up prayer and be careful of (your duty to) Him; and He it is to Whom you shall be gathered.

Translated by

William Pickthall

And to establish worship and be dutiful to Him, and He it is unto Whom ye will be gathered.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह कि नमाज़ क़ायम करो और अल्लाह से डरो, और वही है जिसकी तरफ़ तुम समेटे जाओगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کہ نماز کی پابندی کرو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کے پاس تم سب جمع کیے جاؤ گے۔ (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یہ کہ نماز قائم کرو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کی طرف تم اکٹھے کیے جاؤ گے۔ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نماز قائم کرو اور اس کی نافرمانی سے بچو۔ اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ کہ نماز کو قائم کرو اور رب العالمین سے ڈرو۔ اور وہی ہے جس کی طرف تم جمع کیے جاؤ گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ قائم رکھو نماز کو اور ڈرتے رہو اللہ سے اور وہی ہے جس کے سامنے تم سب اکھٹے ہو گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ بھی کہ تم نماز کی پابندی کرو۔ اور یہ بھی کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور وہی ذات ہے جس کی طرف تم سب سمیٹے جائو گے۔