Noun

قِنْوَانٌ

clusters of dates

گچھے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْقِنْوُ کے معنی (کھجور یا انگور کے) خوشے کے ہیں اس کا تثنیہ قِنْوَان اور جمع قِنْوَانٌ آتی ہے قرآن پاک میں ہے : (قِنْوَانٌ دَانِیَۃٌ) (۶۔۹۹) لٹکے ہوئے گچھے۔اور قَنَاۃ (نیزے کی لکڑی) بھی ٹہنی ہونے میں قَنْوٌ کے مشابہ ہے لیکن وہ قناعت (نالی) جس میں پانی بہتا ہے اسے طول میں نیزے کی لکڑی کے ساتھ تشبیہ دے کر قَنَاۃٌ کہا جاتا ہے۔بعض نے کہا ہے کہ یہ دراصل قَنَیْیتُ الشَّیئَ مشتق ہے جس کے معنی کسی چیز کا ذخیرہ جمع کرنے کے ہیں اور نالی میں بھی چونکہ پانی کا ذخیرہ جمع رہتا ہے اس لئے اسے قَنَاۃٌ کہا جاتا ہے۔بعض نے کہا ہے کہ یہ قَانَاہُ کے محاورہ سے مشتق ہے۔جس کے معنی مل جانے کے ہیں۔شاعر نے کہا ہے (1) (الطویل) (۳۶۱) (کَبِکْرِ الْمُقَانَاۃِ الْبَیَاضِ بِصُفْرَۃٍ) اس کا رنگ شترمرغ کے تازہ انڈے جیسا ہے جس کی سفیدی میں ہلکی سی زردی کی ملاوٹ ہوتی ہے۔اور قنا جس کے معنی ناک کے بانسہ کے اوپر اٹھنے اور اس کی نوک کے جھکی ہوئی ہونے کے ہیں۔یہ معنی قَنَا بمعنی نیزہ سے ماخوذ ہے کیونکہ وہ ہیئت میں اس کے مشابہ ہوتی ہے۔محاورہ ہے : (رَجُلٌ اَقْنٰی وَاِمْرَء ۃٌ قَنْوَائُ) وہ مرد یا عورت جس کی ناک درمیان سے اٹھی ہوئی ہو اس کے نتھنے تنگ ہوں۔

Lemma/Derivative

1 Results
قِنْوان
Surah:6
Verse:99
گچھے
clusters of dates