Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 11

سورة الممتحنة

وَ اِنۡ فَاتَکُمۡ شَیۡءٌ مِّنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ اِلَی الۡکُفَّارِ فَعَاقَبۡتُمۡ فَاٰتُوا الَّذِیۡنَ ذَہَبَتۡ اَزۡوَاجُہُمۡ مِّثۡلَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡۤ اَنۡتُمۡ بِہٖ مُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۱﴾

And if you have lost any of your wives to the disbelievers and you subsequently obtain [something], then give those whose wives have gone the equivalent of what they had spent. And fear Allah , in whom you are believers.

اور اگر تمہاری کوئی بیوی تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور کافروں کے پاس چلی جائے پھر تمیں اس کے بدلے کا وقت مل جائے تو جن کی بیویاں چلی گئی ہیں انہیں ان کے اخراجات کے برابر ادا کر دو ، اور اس اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
فَاتَکُمۡ
رہ جائے تم سے
شَیۡءٌ
کوئی چیز(مہر)
مِّنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ
تمہاری بیوں کی
اِلَی الۡکُفَّارِ
طرف کفار کے
فَعَاقَبۡتُمۡ
پھر تمہاری باری آئے
فَاٰتُوا
تو دو
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
ذَہَبَتۡ
چلی گئیں
اَزۡوَاجُہُمۡ
بیویاں جن کی
مِّثۡلَ
مانند اس کے
مَاۤ
جو
اَنۡفَقُوۡا
انہوں نے خرچ کیا
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
الَّذِیۡۤ
وہ ج ہو
اَنۡتُمۡ
تم
بِہٖ
اس پر
مُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اوراگر
فَاتَکُمۡ
چلی جائے تم سے 
شَیۡءٌ
کوئی
مِّنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ
تمہاری بیویوں سے
اِلَی الۡکُفَّارِ
پاس کافروں کے 
فَعَاقَبۡتُمۡ
توتم ان (شوہروں کو)بدلہ دو
فَاٰتُوا
چنانچہ دے دو
الَّذِیۡنَ
انہیں
ذَہَبَتۡ
چلی گئی ہیں
اَزۡوَاجُہُمۡ
بیویاں جن کی 
مِّثۡلَ
مثل(مہر)
مَاۤ
جتنا
اَنۡفَقُوۡا
انہوں نے خرچ کیاہے 
وَاتَّقُوا
اورڈرو
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ سے
الَّذِیۡۤ
وہ ذات کہ 
اَنۡتُمۡ
تم 
بِہٖ مُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھنے والے ہوجس پر
Translated by

Juna Garhi

And if you have lost any of your wives to the disbelievers and you subsequently obtain [something], then give those whose wives have gone the equivalent of what they had spent. And fear Allah , in whom you are believers.

اور اگر تمہاری کوئی بیوی تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور کافروں کے پاس چلی جائے پھر تمیں اس کے بدلے کا وقت مل جائے تو جن کی بیویاں چلی گئی ہیں انہیں ان کے اخراجات کے برابر ادا کر دو ، اور اس اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تمہاری کافر بیویوں کے مہروں میں سے تمہیں (کفار سے) کچھ نہ ملے۔ پھر تم نے کفار کا تعاقب (کرکے مال غنیمت حاصل) کیا۔ تو اس مال میں سے ان مسلمانوں کو ان کی کافر بیویوں کے حق مہر کے برابر مال دے دو جو انہوں نے خرچ کیا تھا۔ اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرتمہاری بیویوں میں سے کوئی کفارکی طرف چلی جائے،توتم ان کے (شوہروں) کوبدلہ دو،چنانچہ جن کی بیویاں چلی گئی ہیں انہیں اتنادے دو جتنا انہوں نے خرچ کیاہے اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرووہ ذات کہ جس پرتم ایمان رکھنے والے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if some of your (non-Muslim) wives have slipped from you, (and their present non-Muslim husbands do not pay to you the dower as aforesaid,) and you have your turn (of paying dower to the previous non-Muslim husbands of your present wives), then (instead of paying dower to them,) give those whose wives have slipped the like amount of what they had paid (to them). And fear Allah, the One in whom you believe.

اور اگر جاتی رہیں تمہارے ہاتھ سے کچھ عورتیں کافروں کی طرف پھر تم ہاتھ مارو تو دے دو ان کو جن کی عورتیں جاتی رہی ہیں جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور ڈرتے رہو اللہ سے جس پر تم کو یقین ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تمہاری بیویوں (کے مہر میں) سے کچھ کفار کی طرف رہ جائے تو جب تمہیں موقع ہاتھ آجائے تو جن لوگوں کی بیویاں جاتی رہی ہیں انہیں اتنی رقم ادا کر دو جتنی انہوں نے خرچ کی ہے۔ اور اس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس پر تمہارا ایمان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if you fail to receive from the unbelievers a part of the bridal-due of your disbelieving wives, and then your turn comes, pay to those who have been left on the other side an amount the like of the bridal-due that they have paid. And have fear of Allah in Whom you believe.

اور اگر تمہاری کافر بیویوں کے مہروں میں سے کچھ تمھیں کفار سے واپس نہ ملے اور پھر تمہاری نوبت آئے تو جن لوگوں کی بیویاں ادھر رہ گئی ہیں ان کو اتنی رقم ادا کر دو جو ان کے دیئے ہوئے مہروں کے برابر ہو 17 ہو ۔ اور اس خدا سے ڈر تے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی کافروں کے پاس جاکر تمہارے ہاتھ سے نکل جائے ، پھر تمہاری نوبت آئے ( ٨ ) تو جن لوگوں کی بیویاں جاتی رہی ہیں ان کو اتنی رقم ادا کردو ( ٩ ) جتنی انہوں نے ( اپنی ان بیویوں پر ) خرچ کی تھی ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ، جس پر تم ایمان لائے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تمہاری کوئی عورت اسلام سے پھر کر کافروں میں جاملے پھر تم ان کافروں کو سزا دو ان کا کچھ مال لوٹو تو جن مسلمانوں کی عورتیں مرتد ہو کر) جلدیں تھیں ان کا جتنا خرچہ ان عورتوں پر) ہوا تھا وہ ان کو ادا کرو 8 اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تمہاری بیبیوں میں سے کوئی بی بی تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے تو ان (کافروں) سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ملے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان لوگوں کو اتنا دے وہ جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت کافروں میں رہ جائے بالکل تمہارے ہاتھ نہ آئے اور پھر (کافروں کو مہردینے کی) نوبت آجائے تو جن مسلمانوں کی عورتیں ہاتھ سے نکل گئی ہیں تو جتنا مہر انہوں نے ان عورتوں پر خرچ کیا تھا اس کے برابر تم ان کو دیدو۔ اور وہ اللہ جس پر تم ایمان رکھتے ہو تم اسی سے ڈرتے رہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو (اس مال میں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور خدا سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if any of your wives hath been left with the infidels, and then ye have retaliated, then give Unto those whose wives have gone away the like of that which they have expended, and fear Allah in whom ye are believers.

اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی بیوی کافروں میں رہ جانے سے تمہارے ہاتھ نہ آئے پھر (کافروں کو مہر دینے کی) تمہاری نوبت آئے تو جن کی بیویاں ہاتھ سے نکل گئیں جتنا (مہر) انہوں نے (ان بیویوں پر) خرچ کیا تھا اس کے برابر تم ان کو دو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تمہاری بیویوں کے مہر میں سے کچھ کافروں کی طرف رہ جائے تو جب تمہیں موقع ہاتھ آجائے تو جن کی بیویاں گئی ہیں ، ان کو ادا کردو جو کچھ انہوں نے خرچ کیا اور اس اللہ سے ڈرتے رہو ، جس پر تم ایمان لائے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تم اپنی بیویوں میں سے کسی سے محروم ہوجاؤ پھر تمہاری باری آجائے تو تم ان ( مسلمانوں ) کو جن کی بیویاں چلی گئی ہیں جتنا انہوں نے ( مہر کے طور پر ) خرچ کیا تھا اتنا ( انہیں ) دے دو ، اور اس اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو پھر تم ان سے جنگ کرو اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو اس مال میں سے اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور اللہ سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تمہاری (کافر) بیویوں (کے مہروں) میں سے کچھ تمہیں کفار سے واپس نہ ملے پھر تمہاری باری آئے تو جن لوگوں کی بیویاں ادھر رہ گئی ہوں تم ان کو اتنی رقم ادا کردو جتنی کہ انہوں نے خرچ کی ہو اور ڈرتے رہا کرو تم اس اللہ سے جس پر تم ایمان رکھتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اوراگر تمہاری کافربیویوں کے مہروں میں سے تمہیں کفارسے کچھ نہ ملے توتم نے کفارکاتعاقب ( کر کےجو مال غنیمت حاصل ) کیا ہوتواس مال میں سے ان مسلمانوں کو ان کی ( کافر ) بیویوں کے حق مہردے دواوراس اللہ سے ڈرتے رہوجس پر تم ایمان رکھتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر مسلمانوں کے ہاتھ سے کچھ عورتیں کافروں کی طرف نکل جائیں ( ف۳۸ ) پھر تم کافروں کو سزا دو ( ف۳۹ ) تو جن کی عورتیں جاتی رہی تھیں ( ف٤۰ ) غنیمت میں سے انہیں اتنا دیدو جو ان کا خرچ ہوا تھا ( ف٤۱ ) اور اللہ سے ڈرو جس پر تمہیں ایمان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی تم سے چھوٹ کر کافروں کی طرف چلی جائے پھر ( جب ) تم جنگ میں غالب آجاؤ اور مالِ غنیمت پاؤ تو ( اس میں سے ) ان لوگوں کو جن کی عورتیں چلی گئی تھیں اس قدر ( مال ) ادا کر دو جتنا وہ ( اُن کے مَہر میں ) خرچ کر چکے تھے ، اور اُس اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی ( کفر یا ارتداد کی وجہ سے ) کافروں کے پاس چلی جائے پھر تم ظفریاب ہو جاؤ ( تو مالِ غنیمت میں سے ) ان لوگوں کو جن کی بیویاں چلی گئی ہیں اتنا مال دو جتنا انہوں نے خرچ کیا ہو اور اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if any of your wives deserts you to the Unbelievers, and ye have an accession (by the coming over of a woman from the other side), then pay to those whose wives have deserted the equivalent of what they had spent (on their dower). And fear Allah, in Whom ye believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

If your wives go away from you to disbelievers who will not give you back the dowry which you spent on them, let the Muslims pay back such dowry from the property of the disbelievers which may come into their hands. Have fear of God in whom you believe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if any of your wives have gone from you to the disbelievers then you succeed over them (gain victory); then pay those whose wives have gone, the equivalent of what they had spent. And have Taqwa of Allah, the One in Whom you are believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if anything (out of the dowries) of your wives has passed away from you to the unbelievers, then your turn comes, give to those whose wives have gone away the like of what they have spent, and be careful of (your duty to) Allah in Whom you believe.

Translated by

William Pickthall

And if any of your wives have gone from you unto the disbelievers and afterward ye have your turn (of triumph), then give unto those whose wives have gone the like of that which they have spent, and keep your duty to Allah in Whom ye are believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि तुम्हारी पत्नियों (के मह्रों) में से कुछ तुम्हारे हाथ से निकल जाए और इनकार करने वालों (अधर्मियों) की ओर रह जाए, फिर तुम्हारी नौबत आए, जो जिन लोगों की पत्नियाँ चली गई हैं, उन्हें जितना उन्होंने ख़र्च किया हो दे दो। और अल्लाह का डर रखो, जिस पर तुम ईमान रखते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تمہاری بی بیوں میں سے کوئی بی بی کافروں میں رہ جانے سے (بالکل ہی) تمہارے ہاتھ نہ آئے پھر تمہاری نوبت آئے تو جن کی بی بیاں ہاتھ سے نکل گئیں جتنا (مہر) انہوں نے خرچ کیا تھا اس کے برابر تم انکو دیدو اور اللہ سے کہ جس پر تم ایمان رکھتے ہو ڈرتے رہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر تمہاری کافر بیویوں کے مہروں میں سے کچھ تمہیں کفار سے واپس نہ ملے تو جن لوگوں کی بیویاں ادھر رہ گئی ہیں ان کو اتنی رقم ادا کر دو جو ان کے دیے ہوئے مہروں کے برابر ہو، اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر تمہاری کافر بیویوں کے مہروں میں سے کچھ تمہیں کفار سے واپس نہ ملے اور پھر تمہاری نوبت آئے تو جن لوگوں کی بیویاں ادھر رہ گئی ہیں ان کو اتنی رقم ادا کر دو جو ان کے دیئے ہوئے مہروں کے برابر ہو۔ اور اس خدا سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی بیوی کافروں میں رہ جائے پھر تمہاری نوبت آجائے تو جن کی بیویاں ہاتھ سے نکل گئیں جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اس کے برابر ان کو دے دو ، اور اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر جاتی رہیں تمہارے ہاتھ سے کچھ عورتیں کافروں کیطرف پھر تم ہاتھ مارو تو دے دو ان کو جن کی عورتیں جاتی رہی ہیں جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور ڈرتے رہو اللہ سے جس پر تم کو یقین ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی عورت کافروں کی طرف چلے جانے سے تم کو چھوڑ جائے اور کافر اس کا مہر تم کو واپس نہ کریں پھر تمہاری نوبت آجائے تو وہ مہر بجائے کافروں کے ان مسلمانوں کو دو جن کی بیویاں ہاتھ سے نکل گئی ہیں اسی قدر جتنا کہ انہوں نے خرچ کیا تھا اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔