Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 12

سورة الممتحنة

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَکَ الۡمُؤۡمِنٰتُ یُبَایِعۡنَکَ عَلٰۤی اَنۡ لَّا یُشۡرِکۡنَ بِاللّٰہِ شَیۡئًا وَّ لَا یَسۡرِقۡنَ وَ لَا یَزۡنِیۡنَ وَ لَا یَقۡتُلۡنَ اَوۡلَادَہُنَّ وَ لَا یَاۡتِیۡنَ بِبُہۡتَانٍ یَّفۡتَرِیۡنَہٗ بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِنَّ وَ اَرۡجُلِہِنَّ وَ لَا یَعۡصِیۡنَکَ فِیۡ مَعۡرُوۡفٍ فَبَایِعۡہُنَّ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لَہُنَّ اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲﴾

O Prophet, when the believing women come to you pledging to you that they will not associate anything with Allah , nor will they steal, nor will they commit unlawful sexual intercourse, nor will they kill their children, nor will they bring forth a slander they have invented between their arms and legs, nor will they disobey you in what is right - then accept their pledge and ask forgiveness for them of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اے پیغمبر! جب مسلمان عورتیں آپ سے ان باتوں پر بیعت کرنے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی چوری نہ کریں گی زنا کاری نہ کریں گی اپنی اولاد کو نہ مار ڈالیں گی اور کوئی ایسا بہتان نہ باندھیں گی جو خود اپنے ہاتھوں پیروں کے سامنے گھڑ لیں اور کسی نیک کام میں تیری بے حکمی نہ کریں گی تو آپ ان سے بیعت کرلیا کریں اور ان کے لئے اللہ سے مغفرت طلب کریں بیشک اللہ تعالٰی بخشنے اور معاف کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّبِیُّ
نبی
اِذَا
جب
جَآءَکَ
آئیں آپ کے پاس
الۡمُؤۡمِنٰتُ
مومن عورتیں
یُبَایِعۡنَکَ
وہ بیعت کریں آپ سے
عَلٰۤی
اس(بات)پر
اَنۡ
کہ
لَّا یُشۡرِکۡنَ
نہیں وہ شریک ٹھہرائیں گی
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّلَا
اور نہ
یَسۡرِقۡنَ
وہ چوری کریں گی
وَلَا
اور نہ
یَزۡنِیۡنَ
وہ زنا کریں گی
وَلَا
اور نہ
یَقۡتُلۡنَ
وہ قتل کریں گی
اَوۡلَادَہُنَّ
اپنی اولاد کو
وَلَا
اور نہ
یَاۡتِیۡنَ
وہ آئیں گی
بِبُہۡتَانٍ
کسی بہتان کو
یَّفۡتَرِیۡنَہٗ
وہ گھڑ لیں جسے
بَیۡنَ
درمیان
اَیۡدِیۡہِنَّ
اپنے ہاتھوں
وَاَرۡجُلِہِنَّ
اور اپنے پاؤں کے
وَلَا
اور نہ
یَعۡصِیۡنَکَ
وہ نافرمانی کریں گی آپ کے
فِیۡ مَعۡرُوۡفٍ
کسی معروف میں
فَبَایِعۡہُنَّ
تو بعیت کر لیجیے ان سے
وَاسۡتَغۡفِرۡ
اور بخشش مانگیے
لَہُنَّ
ان کے لیے
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
النَّبِیُّ
نبی!
اِذَا
جب
جَآءَکَ
آئیں تمہارے پاس 
الۡمُؤۡمِنٰتُ
مومن عورتیں
یُبَایِعۡنَکَ
بیعت کرتی ہوں تم سے 
عَلٰۤی
اوپر
اَنۡ
اس کے کہ
لَّا
نہ 
یُشۡرِکۡنَ
وہ شریک کریں گی
بِاللّٰہِ
ساتھ اﷲتعالیٰ کے 
شَیۡئًا
کسی چیزکو
وَّلَا
اورنہ 
یَسۡرِقۡنَ
چوری کریں گی 
وَلَا
اورنہ 
یَزۡنِیۡنَ
زناکریں گی
وَلَا
اورنہ 
یَقۡتُلۡنَ
قتل کریں گی
اَوۡلَادَہُنَّ
اپنی اولادکو
وَلَا
اورنہ
یَاۡتِیۡنَ
لائیں گی 
بِبُہۡتَانٍ
کوئی بہتان 
یَّفۡتَرِیۡنَہٗ
گھڑکراس کو
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِنَّ
آگے اپنے ہاتھ کے 
وَاَرۡجُلِہِنَّ
اورپاؤں کے 
وَلَا
اورنہ
یَعۡصِیۡنَکَ
وہ نافرمانی کریں گی تمہاری
فِیۡ مَعۡرُوۡفٍ
کسی نیک کام میں
فَبَایِعۡہُنَّ
توبیعت لے لوان سے
وَاسۡتَغۡفِرۡ
اوربخشش کی دعاکرو
لَہُنَّ
ان کے لیے
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ 
غَفُوۡرٌ
بے حدبخشنے والاہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والاہے 
Translated by

Juna Garhi

O Prophet, when the believing women come to you pledging to you that they will not associate anything with Allah , nor will they steal, nor will they commit unlawful sexual intercourse, nor will they kill their children, nor will they bring forth a slander they have invented between their arms and legs, nor will they disobey you in what is right - then accept their pledge and ask forgiveness for them of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اے پیغمبر! جب مسلمان عورتیں آپ سے ان باتوں پر بیعت کرنے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی چوری نہ کریں گی زنا کاری نہ کریں گی اپنی اولاد کو نہ مار ڈالیں گی اور کوئی ایسا بہتان نہ باندھیں گی جو خود اپنے ہاتھوں پیروں کے سامنے گھڑ لیں اور کسی نیک کام میں تیری بے حکمی نہ کریں گی تو آپ ان سے بیعت کرلیا کریں اور ان کے لئے اللہ سے مغفرت طلب کریں بیشک اللہ تعالٰی بخشنے اور معاف کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی ! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ان امور پر بیعت کرنے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گی، نہ چوری کریں گی، نہ زنا کریں گی، نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی، اپنے ہاتھ اور پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑ کر نہ لائیں گی اور کسی نیک امر میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی تو آپ ان سے بیعت کرلیجئے اور ان کے لئے اللہ سے معافی مانگئے۔ اللہ تعالیٰ یقینا بخشنے والا ہے رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے نبی! جب تمہارے پاس مومن عورتیں آئیں،اس بات پرتم سے بیعت کرتی ہوں کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیزکوشریک نہ کریں گی اورنہ چوری کریں گی اورنہ زناکریں گی اوروہ اپنی اولادکوقتل نہ کریں گی اوروہ اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑکرنہ لائیں گی اورکسی نیک کام میں وہ تمہاری نافرمانی نہ کریں گی تواُن سے بیعت لے لواوراُن کے لیے اﷲ تعالیٰ سے بخشش کی دُعا کرو، یقیناًاﷲ تعالیٰ واقعی بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O Prophet, when the believing women come to you, seeking bai&ah (a pledge of allegiance) with you that they will not ascribe anything as a partner to Allah, and will not commit theft, and will not commit fornication, and will not kill their children, and will not come up with a calumny that they falsely attribute between their hands and their feet, and will not disobey you in what is recognized (in Shari&ah), then effect bai&ah with them (i.e. accept their pledge) and pray Allah for their forgiveness. Surely Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اے نبی جب آئیں تیرے پاس مسلمان عورتیں بیعت کرنے کو اس بات پر کہ شریک نہ ٹھہرائیں اللہ کا کسی کو اور چوری نہ کریں اور بدکاری نہ کریں اور اپنی اولاد کو نہ مار ڈالیں اور طوفان نہ لائیں باندھ کر اپنے ہاتھوں اور پاؤں میں اور تیری نافرمانی نہ کریں کسی بھلے کام میں تو تو ان کو بیعت کرلے اور معافی مانگ ان کے واسطے اللہ سے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب آپ کے پاس آئیں مومن خواتین آپ سے بیعت کرنے کے لیے اس بات پر کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گی اور نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ وہ کوئی بہتان باندھیں گی جو ان کے ہاتھوں اور پائوں کے مابین سے ہو تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے بیعت لے لیں اور ان کے لیے استغفار کریں۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے و الا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Prophet, when believing women come to you and pledge to you that they will not associate aught with Allah in His Divinity, that they will not steal, that they will not commit illicit sexual intercourse, that they will not kill their children, that they will not bring forth a calumny between their hands and feet, and that they will not disobey you in anything known to be good, then accept their allegiance and ask Allah to forgive them. Surely Allah is Most Forgiving, Most Compassionate.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جب تمہارے پاس مومن عورتیں بیعت کرنے کے لیئے آئیں 18 اور اس بات کا عہد کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں گی ، چوری نہ کریں 19 گی ، زنا نہ کریں گی ، اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی20 اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑ کر نہ لائیں گی 21 ، اور کسی امر معروف میں تمہاری نافرمانی نہ کریں 22 گی ، تو ان سے بیعت لے 23لو اور ان کے حق میں اللہ سے دعا ئے مغفرت کرو ، یقینا اللہ در گز فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے نبی ! جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کے لیے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں مانیں گی ، اور چوری نہیں کریں گی ، اور زنا نہیں کریں گی ، اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی ، اور نہ کوئی ایسا بہتان باندھیں گی جو انہوں نے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان گھڑ لیا ہو ، ( ١٠ ) اور نہ کسی بھلے کام میں تمہاری نافرمانی کریں گی ، تو تم ان کو بیعت کرلیا کرو ، اور ان کے حق میں اللہ سے مغفرت کی دعا کیا کرو ، یقینا اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر جب مسلمان عورتیں حیرت پاس آن کر ان باتوں پر بیعت کرنا چاہیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گی اور نہ چوری کریں گی نہ بدکاری نہ اپنی اولاد کو ماریں گی (دختر کشی) 10 نہ اپنے ہاتھوں اور پائوں کے بیچ میں طوفان اٹھائیں گی 11 نہ کسی اچھے کام میں تیری نافرمانی کریں گی 12 تو ان سے بیعت لے لے اور اللہ تعالیٰ سے ان کے لئے معافی مانگ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جب مومن عورتیں آپ کے پاس اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ اللہ کے ساتھ کسی شے کو شریک نہ کریں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری کریں گی اور نہ اپنے بچوں کو قتل کریں گی اور نہ اپنے ہاتھوں اور پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی (کہ بہتان کی اولاد لے آئیں) اور نیک کاموں میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی۔ تو ان سے بیعت لے لیجئے اور ان کے لئے اللہ سے بخشش طلب فرمائیں۔ بیشک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مومن عورتیں آپ کے پاس آئیں تو ان سے ان باتوں پر بیعت لیجئے۔ (1) کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی۔ (2) وہ چوری نہ کریں گی۔ (3) نہ وہ زنا کریں گی۔ (4) نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی۔ (5) ۔ اور نہ کوئی ایسا بہتان لائیں گی جو اپنے ہاتھوں اور پائوں کے درمیان گھڑا گیا ہو۔ (6) اور نہ کسی شرعی کام میں آپ کی نافرمانی کریں گی۔ تو آپ ان سے بیعت لی لیجئے۔ اور ان کے لئے دعائے مغفرت کیجئے۔ بیشک اللہ مغفرت کرنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ خدا کے ساتھ نہ شرک کریں گی نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی نہ اپنے ہاتھ پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی اور نہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے لئے خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Prophet! when believing women come Unto thee swearing fealty Unto thee, that they shall not associate aught with Allah, nor they shall steal, nor they shall commit fornication, nor they shall slay their children, nor they shall produce any falsehood that they have fabricated between their hands and feet, nor they shall disobey thee in anything reputable, then accept thou their fealty, and pray to Allah for their forgiveness. Verily Allah is Forgiving, Merciful.

اے پیغمبر جب مسلمان عورتیں آپ کے پاس آئیں کہ آپ سے ان باتوں پر بیعت کریں کہ اللہ کے ساتھ نہ کسی کو شریک کریں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری کریں گی اور نہ اپنے بچوں کو قتل کریں گی نہ کوئی بہتان کی اولاد لائیں گی جسے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان گڑھ لیں مشروع باتوں میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی تو آپ ان کی بیعت کرلیا کیجئے ۔ اور ان کے لئے اللہ سے مغفرت طلب کرلیا کیجئے بیشک اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مؤمنہ عورتیں اس بات پر بیعت لے کر آئیں کہ وہ کسی چیز کا اللہ کو شریک نہ ٹھہرائیں گی اور نہ وہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری کی مرتکب ہوں گی اور نہ وہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے متعلق کوئی بہتان تراشیں گی اور نہ کسی امر معروف میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کیلئے اللہ سے مغفرت کی دعا کرو ۔ بیشک اللہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) جب آپ کے پاس ایمان والی عورتیں آجائیں تو ان سے اس بات پر بیعت لیجیے کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں کریں گی اور چوری نہیں کریں گی اور زنا نہیں کریں گی اور اپنی اولادوں کو قتل نہیں کریں گی اور کوئی بہتان نہیں لگائیں گی جسے انہوں نے اپنے ہاتھوں اور پیروں کے درمیان گھڑ لیا ہو اور نیکی کے کاموں میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گے پس ان سے بیعت لیجیے اور ان کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) سے دعائے مغفرت کیجیے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خوب بخشنے والے رحم والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر ! جب آپ کے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے آئیں کہ اللہ کے ساتھ نہ تو شرک کریں گی نہ چوری کریں گی، نہ بد کاری کریں گی، نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی، نہ اپنے ہاتھ پاؤں پر کوئی بہتان باندھ لائیں گی نہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے لیے اللہ سے بخشش مانگو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے نبی جب مومن عورتیں آپ کے پاس ان باتوں پر بیعت کرنے کے لئے آئیں کہ نہ تو وہ اللہ کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک ٹھہرائیں گی نہ چوری کریں گی نہ زنا کریں گی نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ ہی وہ کوئی ایسا بہتان لائیں گی جس کو وہ گھڑیں اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان اور نہ ہی وہ آپ کی نافرمانی (اور حکم عدولی) کریں گی نیکی کے کسی بھی کام میں تو آپ ان کی بیعت کو قبول کرلیا کریں اور ان کے لئے اللہ سے بخشش کی دعاء کیا کریں بلاشبہ اللہ بڑا ہی درگزر کرنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی!جب تمہارے پاس مومن عورتیں بیعت کرنے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں گی ، نہ چوری کریں گی ، نہ زناکریں گی ، نہ اپنی اولادکاقتل کریں گی ، اپنے ہاتھ اور پائوں سے کوئی ( بدکاری یا بدچلنی کا ) بہتان گھڑکرنہ لائیں گی اور کسی بھلائی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی توآپ ان سے بیعت کرلیجئے اور ان کے لئے مغفرت کی دعاکیجئے ، اللہ تعالیٰ یقینا بخشنے والارحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے نبی جب تمہارے حضور مسلمان عورتیں حاضر ہوں اس پر بیعت کرنے کو کہ اللہ کا کچھ شریک نہ ٹھہرائیں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی ( ف٤۲ ) اور نہ وہ بہتان لائیں گی جسے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان یعنی موضع ولادت میں اٹھائیں ( ف٤۳ ) اور کسی نیک بات میں تمہاری نافرانی نہ کریں گی ( ف٤٤ ) تو ان سے بیعت لو اور اللہ سے ان کی مغفرت چاہو ( ف٤۵ ) بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے نبی! جب آپ کی خدمت میں مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی اور چوری نہیں کریں گی اور بدکاری نہیں کریں گی اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی اور اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے کوئی جھوٹا بہتان گھڑ کر نہیں لائیں گی ( یعنی اپنے شوہر کو دھوکہ دیتے ہوئے کسی غیر کے بچے کو اپنے پیٹ سے جنا ہوا نہیں بتائیں گی ) اور ( کسی بھی ) امرِ شریعت میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی ، تو آپ اُن سے بیعت لے لیا کریں اور اُن کے لئے اللہ سے بخشش طلب فرمائیں ، بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے نبی ( ص ) ! جب مؤمن عورتیں بیعت کرنے کیلئے آپ کے پاس آئیں تو ان سے ان شرائط پر لو کہ وہ کسی چیز کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گی ، چوری نہیں کریں گی ، زنا نہیں کریں گی ، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی ، اور اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ کر ( اپنے شوہروں پر ) نہیں باندھیں گی ( کسی غیر کے بچے کو شوہر کا بچہ قرار نہیں دیں گی ) ، اور نہ ہی کسی نیکی کے کام میں آپ ( ص ) کی نافرمانی کریں گی ان سے بیعت لے لیجئے اور اللہ سے ان کیلئے دعائے مغفرت کیجئے ۔ بےشک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Prophet! When believing women come to thee to take the oath of fealty to thee, that they will not associate in worship any other thing whatever with Allah, that they will not steal, that they will not commit adultery (or fornication), that they will not kill their children, that they will not utter slander, intentionally forging falsehood, and that they will not disobey thee in any just matter,- then do thou receive their fealty, and pray to Allah for the forgiveness (of their sins): for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Prophet, when believing women come to you pledging not to consider anything equal to God, not to steal, or to commit fornication, not to kill their children, or to bring false charges against anyone (such as ascribing others children to their husbands), and not to disobey you in lawful matters, accept their pledge, and ask forgiveness for them from God. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Prophet! When the believing women come to you pledging to you that they will not associate anything with Allah, and that they will not steal, and that they will not commit Zina, and that they will not kill their children, and that they will not utter slander, fabricating from between their hands and their feet, and that they will not disobey you in Ma`ruf (good), Allah said to the faithful believers,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O Prophet! when believing women come to you giving you a pledge that they will not associate aught with Allah, and will not steal, and will not commit fornication, and will not kill their children, and will not bring a calumny which they have forged of themselves, and will not disobey you in what is good, accept their pledge, and ask forgiveness for them from Allah; surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

O Prophet! If believing women come unto thee, taking oath of allegiance unto thee that they will ascribe no thing as partner unto Allah, and will neither steal nor commit adultery nor kill their children, nor produce any lie that they have devised between their hands and feet, nor disobey thee in what is right, then accept their allegiance and ask Allah to forgive them. Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ नबी! जब तुम्हारे पास ईमान वाली स्त्रियाँ आकर तुम से इस पर 'बैअत' करे कि वे अल्लाह के साथ किसी चीज़ को साझी नहीं ठहराएँगी और न चोरी करेंगी और न व्यभिचार करेंगी, और न अपनी औलाद की हत्या करेंगी और न अपने हाथों और पैरों के बीच कोई आरोप घड़कर लाएँगी. और न किसी भले काम में तुम्हारी अवज्ञा करेंगी, तो उन से 'बैअत' ले लो और उन के लिए अल्लाह से क्षमा की प्रार्थना करो। निश्चय ही अल्लाह बहुत क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے پیغمبر جب مسلمان عورتیں آپ کے پاس (اس غرض سے) آویں کہ آپ سے ان باتوں پر بیعت کریں کہ اللہ کے ساتھ کسی شے کو شریک نہ کریں گی اور نہ چوری کرینگی اور نہ بدکاری کریں گی اور نہ اپنے بچوں کو قتل کریں گی اور نہ بہتان کی (اولاد) لاوینگی جسکو اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان (نطفہ شوہر سے جنی ہوئی دعویٰ کرکے) بنالیویں (2) اور مشروع باتوں میں وہ آپ کے خلاف نہ کرینگی تو آپ ان کو بیعت کرلیا کیجئے اور ان کے لئے اللہ سے مغفرت طلب کیا کیجئے بیشک اللہ غفوررحیم ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ! جب تمہارے پاس مومن عورتیں بیعت کرنے کے لیے آئیں اور اس بات کا عہد کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گی اور چوری نہ کریں گی، اور زنا نہ کریں گی، اور اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی، اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑ کر نہ لائیں گی، اور کسی امر معروف میں تمہاری نافرمانی نہ کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے حق میں اللہ سے دعائے مغفرت کرو، یقیناً اللہ درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی جب تمہارے پاس مومن عورتیں بیعت کرنے کے لئے آئیں اور اس بات کا عہد کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیزکو شریک نہ کریں گی ، چوری نہ کریں گی ، زنانہ کریں گی ، اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی ، اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑ کر نہ لائیں گی ، اور کسی امر معروف میں تمہاری نافرمانی نہ کریں گی ، تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے حق میں دعائے مغفرت کرو ، یقینا اللہ درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے نبی جب آپ کے پاس مومن عورتیں آئیں جو آپ سے ان باتوں پر بیعت کریں کہ اللہ کیساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گی اور نہ چوری کرینگی اور نہ زنا کرینگی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ کوئی بہتان کی اولاد لے کر آئینگی جسے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے تراشیں اور یہ کہ کسی نیک کام میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی سوا نہیں بیعت کرلیجئے اور ان کے لئے استغفار کیجئے بیشک اللہ غفور ہے رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے نبی جب آئیں تیرے پاس مسلمان عورتیں بیعت کرنے کو اس بات پر کہ شریک نہ ٹھہرائیں اللہ کا کسی کو اور چوری نہ کریں اور بدکاری نہ کریں اور اپنی اولاد کو نہ مار ڈالیں اور طوفان نہ لائیں باندھ کر اپنے ہاتھوں اور پاؤں میں   اور تیری نافرمانی نہ کریں کسے بھلے کام میں تو ان کو بیعت کرلے اور معافی مانگ ان کے واسطے اللہ سے، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر جب مسلمان عورتیں آپ کے پاس آئیں اور آپ سے ان باتوں پر بیعت کریں کہ وہ خدا کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں گی اور یہ کہ نہ چوری کریں گی اور نہ بدککاری کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ کوئی ایسا بہتان لائیں گی جو اپنے ہاتھوں اور پائوں کے درمیان گھڑ لیں اور نہ کسی امر شرعی میں آپ کی نافرمانی کریں گی تو آپ ان عورتوں کو بیعت کرلیا کیجئے اور ان کے لئے خدا سے مغفرت طلب کیا کیجئے بیشک اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔