2 Although what has been said up to here, and what follows in this regard, was sent down in connection with the incident relating to Hadrat Hatib, Allah, instead of dwelling on his case only, has given the believers this lesson for ever and ever: "It is contrary to the profession of the Faith that a person should act, out of any motive or reason, in a way detrimental to the interests of Islam and ... subservient to the interests of disbelief when a conflict is going on between Islam and disbelief and some people have adopted a hostile attitude towards the Muslims only because they are Muslims. Even if a person be wholly free from any ill-will against Islam and acts thus not with an evil intention but for the sake of a dire personal need, the act anyhow is unbecoming of a believer, and whoever acts thus strays from the right way." Show more
سورة الْمُمْتَحِنَة حاشیہ نمبر :2
یہاں تک جو ارشاد ہوا ہے ، اور آگے اسی سلسلے میں جو کچھ آ رہا ہے ، اگرچہ اس کے نزول کا موقع حضرت حاطب ہی کا واقعہ تھا ، لیکن اللہ تعالیٰ نے تنہا انہی کے مقدمہ پر کلام فرمانے کے بجائے تمام اہل ایمان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یہ درس دیا ہے کہ کفر و اسلام کا جہاں مقابلہ... ہو ، اور جہاں کچھ لوگ اہل ایمان سے ان کے مسلمان ہونے کی بنا پر دشمنی کر رہے ہوں ، وہاں کسی شخص کا کسی غرض اور کسی مصلحت سے بھی کوئی ایسا کام کرنا جس سے اسلام کے مفاد کو نقصان پہنچتا ہو اور کفر و کفار کے مفاد کی خدمت ہوتی ہو ، ایمان کے منافی حرکت ہے ۔ کوئی شخص اگر اسلام کی بد خواہی کے جذبہ سے بالکل خالی ہو اور بد نیتی سے نہیں بلکہ محض اپنی کسی شدید ترین ذاتی مصلحت کی خاطر ہی یہ کام کرے ، پھر بھی یہ فعل کسی مومن کے کرنے کا نہیں ہے ، اور جس نے بھی یہ کام کیا وہ راہ راست سے بھٹکا گیا ۔ Show more