Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 9

سورة الممتحنة

اِنَّمَا یَنۡہٰىکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیۡنَ قٰتَلُوۡکُمۡ فِی الدِّیۡنِ وَ اَخۡرَجُوۡکُمۡ مِّنۡ دِیَارِکُمۡ وَ ظٰہَرُوۡا عَلٰۤی اِخۡرَاجِکُمۡ اَنۡ تَوَلَّوۡہُمۡ ۚ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۹﴾

Allah only forbids you from those who fight you because of religion and expel you from your homes and aid in your expulsion - [forbids] that you make allies of them. And whoever makes allies of them, then it is those who are the wrongdoers.

اللہ تعالٰی تمہیں صرف ان لوگوں کی محبت سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائیاں لڑیں اور تمہیں دیس سے نکالے دیئے اور دیس سے نکالا دینے والوں کی مدد کی جو لوگ ایسے کفار سے محبت کریں وہ ( قطعًا ) ظالم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
یَنۡہٰىکُمُ
روکتا ہے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ
عَنِ الَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
قٰتَلُوۡکُمۡ
جنگ کی تم سے
فِی الدِّیۡنِ
دین کے معاملے میں
وَ اَخۡرَجُوۡکُمۡ
اور انہوں نے نکالا تمہیں
مِّنۡ دِیَارِکُمۡ
تمہارے گھروں سے
وَظٰہَرُوۡا
اور انہوں نے ایک دوسرے کی مدد کی
عَلٰۤی اِخۡرَاجِکُمۡ
تمہارے نکالنے پر
اَنۡ
کہ
تَوَلَّوۡہُمۡ
تم دوستی کرو ان سے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَوَلَّہُمۡ
دوستی کرے گا ان سے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الظّٰلِمُوۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
درحقیقت 
یَنۡہٰىکُمُ
منع کرتاہے تمہیں
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
عَنِ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے  
قٰتَلُوۡکُمۡ
جنہوں نے جنگ کی تم سے
فِی الدِّیۡنِ
دین میں
وَ اَخۡرَجُوۡکُمۡ
اورنکالاتمہیں
مِّنۡ دِیَارِکُمۡ
تمہارے گھروں سے 
وَظٰہَرُوۡا
اورایک دوسرے کی مددانہوں نے
عَلٰۤی
اوپر
اِخۡرَاجِکُمۡ
تمہارے نکالنے کے 
اَنۡ
یہ کہ 
تَوَلَّوۡہُمۡ
تم دوستی کروان سے
وَمَنۡ
اورجو
یَّتَوَلَّہُمۡ
دوستی کرے گاان سے 
فَاُولٰٓئِکَ
تووہی لوگ 
ہُمُ
وہ
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم ہیں
Translated by

Juna Garhi

Allah only forbids you from those who fight you because of religion and expel you from your homes and aid in your expulsion - [forbids] that you make allies of them. And whoever makes allies of them, then it is those who are the wrongdoers.

اللہ تعالٰی تمہیں صرف ان لوگوں کی محبت سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائیاں لڑیں اور تمہیں دیس سے نکالے دیئے اور دیس سے نکالا دینے والوں کی مدد کی جو لوگ ایسے کفار سے محبت کریں وہ ( قطعًا ) ظالم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تو تمہیں صرف ان لوگوں سے منع کرتا ہے جنہوں نے دین کے بارے میں تم سے لڑائی کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا، اور تمہارے نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی، اس بات سے کہ تم انہیں دوست بناؤ۔ اور جو انہیں دوست بنائے تو ایسے لوگ ظالم ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

درحقیقت اﷲ تعالیٰ تمہیں صرف اُن سے منع کرتا ہے جنہوں نے دین کے بارے میں تم سے جنگ کی اورتمہیں تمہارے گھروں سے نکالاہے اورتمہارے نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی یہ کہ تم اُن سے دوستی کرو اورجو اُن سے دوستی کریں تووہی لوگ ظالم ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah forbids you only from having friendship with those who fought you on account of faith, and expelled you from your homes, and helped (others) in expelling you. And those who develop friendship with them, it is they who are the wrongdoers.

اللہ تو منع کرتا ہے تم کو ان سے جو لڑے تم سے دین پر اور نکالا تم کو تمہارے گھروں سے اور شریک ہوئے تمہارے نکالنے میں کہ ان سے کرو دوستی اور جو کوئی ان سے دوستی کرے سو وہ لوگ وہی ہیں گنہگار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ تو تمہیں منع کرتا ہے ان لوگوں سے جنہوں نے تم سے دین کے معاملے میں جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں دوسروں کی مدد کی کہ تم ان کے ساتھ ولایت اور دوستی کا رشتہ قائم کرو۔ اور جو کوئی ان کے ساتھ دوستی کرے گا تو وہی لوگ ہیں جو ظالم ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah only forbids you to be friends with those who have fought against you on account of religion and who have driven you out of your homes and have abetted in your expulsion. And any who make friends with them, they are the wrong-doers.

وہ تمھیں جس بات سے روکتا ہے وہ تو یہ ہے کہ تم ان لوگوں سے دوستی کرو جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ کی ہے اور تمھیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے اور تمھارے اخراج میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے ۔ ان سے جو لوگ دوستی کریں وہی ظالم ہیں 13 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ تو تمہیں اس بات سے منع کرتا ہے کہ جن لوگوں نے تمہارے ساتھ دین کے معاملے میں جنگ کی ہے ، اور تمہیں اپنے گھروں سے نکالا ہے ، اور تمہیں نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے ، تم ان سے دوستی رکھو ۔ اور جو لوگ ان سے دوستی رکھیں گے ، وہ ظالم ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تو تم کو ان لوگوں کی دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جو دین پر تم سے لڑے (انہوں نے مذہبی جنگ کی اور انہوں نے تم کو تمہارے گھروں سے نکال باہر کیا اور تمہارے نکالنے پر (تمہارے دشمنوں کی) مدد کی 9 اور جو لوگ ایسے لوگوں سے دوستی رکھیں وہ گناہگار ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ ان لوگوں سے تم کو منع فرماتے ہیں جنہوں نے دین کے بارے تمہارے ساتھ جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں (اوروں کی) مدد کی ، کہ ان سے دوستی کرو۔ اور جو ان سے دوستی کریں گے تو وہی ظالم ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تمہیں ان لوگوں کی دوستی سے منع کرتا جو تمہارے دین کے بارے میں جنگ کرتے ہیں جنہوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے خلاف تمہارے نکالنے والوں کی مدد کی اور جو بھی ان جیسے لوگ لوگوں سے دوستی کرے گا تو یقینا وہ ظالموں میں سے ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah only forbiddeth you with regard to those who fought against you on account of religion and drave you out from your homes and helped in driving you out, that ye should befriend them. And whosoever shall befriend them, then those! they are the wrong-doers.

اللہ تو تمہیں صرف ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جو تم سے دین کے بارے میں لڑے اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں مدد کی اور جو کوئی دوستی کرے گا ان سے تو یہی لوگ تو ظالم ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ بس ان لوگوں سے تم کو موالات کرنے سے روکتا ہے ، جنہوں نے تمہارے ساتھ دین کے معاملے میں جنگ کی ہے اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ہے اور تمہارے نکالنے میں مدد کی ہے اور جو اس طرح کے لوگوں سے دوستی کریں گے تو وہ اپنے ہی اوپر ظلم ڈھانے والے بنیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہیں صرف ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع فرمایا جنہوں نے تم سے دین کے معاملے میں لڑائی کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالے جانے میں مدد دی ، اور جو شخص ان سے دوستی کرے گا تو وہی لوگ ظلم کرنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ انہی لوگوں کے ساتھ دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ تو تمہیں تو روکتا ہے ان لوگوں (کی دوستی) سے جنہوں نے تم سے جنگ کی دین کے معاملے میں اور انہوں نے تمہیں نکال باہر کیا تمہارے اپنے گھروں سے اور انہوں نے تمہارے اخراج کے بارے میں آپس میں ایک دوسرے کی مدد کی اور (یہ روکنا بھی اس لئے ہے کہ) جو کوئی ان سے دوستی کرے گا تو ایسے ہی لوگ ظالم ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تمہیں ان سے منع کرتا ہے کہ تم انہیں دوست بنائوجنہوں نے دین کے بارے میں تم سے لڑائی کی اور تمہیں گھروں سے نکالا اور تمہیں نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی اورجو انہیں دوست بنائے تو ایسے لوگ ظالم ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ تمہیں انہی سے منع کرتا ہے جو تم سے دین میں لڑے یا تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا یا تمہارے نکالنے پر مدد کی کہ ان سے دوستی کرو ( ف۲۷ ) اور جو ان سے دوستی کرے تو وہی ستمگار ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ تو محض تمہیں ایسے لوگوں سے دوستی کرنے سے منع فرماتا ہے جنہوں نے تم سے دین ( کے بارے ) میں جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں ( یعنی وطن ) سے نکالا اور تمہارے باہر نکالے جانے پر ( تمہارے دشمنوں کی ) مدد کی ۔ اور جو شخص اُن سے دوستی کرے گا تو وہی لوگ ظالم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ تو صرف تمہیں ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے دین کے بارے میں تم سے جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکا لنے میں ایک دوسرے کی مدد کی اور جو ان سے دوستی کرے گا وہی ظالم ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah only forbids you, with regard to those who fight you for (your) Faith, and drive you out of your homes, and support (others) in driving you out, from turning to them (for friendship and protection). It is such as turn to them (in these circumstances), that do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

He only forbids you to be friends with those who have fought against you about the religion, expelled you from your homes or supported others in expelling you. Whoever loves these people are unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is only as regards those who fought against you on account of religion, and have driven you out of your homes, and helped to drive you out, that Allah forbids you to befriend them. And whosoever will befriend them, then such are the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah only forbids you respecting those who made war upon you on account of (your) religion, and drove you forth from your homes and backed up (others) in your expulsion, that you make friends with them, and whoever makes friends with them, these are the unjust.

Translated by

William Pickthall

Allah forbiddeth you only those who warred against you on account of religion and have driven you out from your homes and helped to drive you out, that ye make friends of them. Whosoever maketh friends of them - (All) such are wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह तो तुम्हें केवल उन लोगों से मित्रता करने से रोकता है जिन्होंने धर्म के मामले में तुम से युद्ध किया और तुम्हें तुम्हारे अपने घरों से निकाला और तुम्हारे निकाले जाने के सम्बन्ध में सहायता की। जो लोग उन से मित्रता करें वही ज़ालिम हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

صرف ان لوگوں کے ساتھ دوستی کرنے سے (4) اللہ تعالیٰ تم کو منع کرتا ہے جو تم سے دین کے بارے میں لڑے ہوں (خواہ بالفعل یابالعزم) اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ہو اور (اگر نکالا بھی نہ ہو لیکن) تمہارے نکالنے میں (نکالنے والوں کی) مدد کی ہو (5) اور جو شخص ایسوں سے دوستی کرے گا سو وہ گناہ گار ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ تمہیں جس بات سے روکتا ہے وہ یہ ہے کہ تم ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جنہوں نے تم سے دین کی وجہ سے جنگ کی ہے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکال باہر کیا ہے اور تمہارے نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے، جو لوگ ان سے دوستی کریں گے وہ ظالم ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ تمہیں جس بات سے روکتا ہے وہ تو یہ ہے کہ تم ان لوگوں سے دوستی کرو جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ کی ہے۔ اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے۔ اور تمہارے اخراج میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ ان سے جو لوگ دوستی کریں وہی ظالم ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تمہیں ان لوگوں کی دوستی سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ کی اور جنہوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں مدد کی اور جو شخص ان سے دوستی کرے گا سو یہ وہ لوگ ہیں جو ظالم ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ تو منع کرتا ہے تم کو ان سے جو لڑے تم سے دین پر اور نکالا تم کو تمہارے گھروں سے اور شریک ہوئے تمہارے نکالنے میں کہ ان سے کرو دوستی اور جو کوئی ان سے دوستی کرے، سو وہ لوگ وہی ہیں گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ تو تم کو صرف انہی لوگوں سے دوستی کرنے کو منع فرماتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ کی ہو اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ہو اور تمہارے خلاف تمہارے نکالنے والوں کی مدد کی ہو اور جو لوگ ایسے کفار سے دوستی کریں گے تو یہی لوگ گنہگار ہوں گے۔