Surat us Saff

Surah: 61

Verse: 12

سورة الصف

یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ذُنُوۡبَکُمۡ وَ یُدۡخِلۡکُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ وَ مَسٰکِنَ طَیِّبَۃً فِیۡ جَنّٰتِ عَدۡنٍ ؕ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿ۙ۱۲﴾

He will forgive for you your sins and admit you to gardens beneath which rivers flow and pleasant dwellings in gardens of perpetual residence. That is the great attainment.

اللہ تعا لٰی تمہا رے گناہ معاف فرمادے گا اور تمیں ان جنتوں میں پہنچائے گا جن کے نیچے نہر یں جاری ہوں گی اور صاف ستھرے گھروں میں جو جنت عدن میں ہوں گے یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَغۡفِرۡ
وہ بخش دے گا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
ذُنُوۡبَکُمۡ
تمہارے گناہوں کو
وَیُدۡخِلۡکُمۡ
اور وہ داخل کرے گا تمہیں
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَمَسٰکِنَ
اور گھر
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
فِیۡ جَنّٰتِ عَدۡنٍ
ہمیشگی کے باغات میں
ذٰلِکَ
یہ ہے
الۡفَوۡزُ
کامیابی
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَغۡفِرۡلَکُمۡ
وہ معاف کردے گاتمہیں
ذُنُوۡبَکُمۡ
تمہارے گناہ
وَیُدۡخِلۡکُمۡ
اوروہ داخل کرے گاتمہیں
جَنّٰتٍ
باغوں میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے 
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَمَسٰکِنَ
اورگھروں میں
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
فِیۡ جَنّٰتِ
جنتوں میں
عَدۡنٍ
ابدی
ذٰلِکَ
یہ ہے
الۡفَوۡزُ
کامیابی 
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی 
Translated by

Juna Garhi

He will forgive for you your sins and admit you to gardens beneath which rivers flow and pleasant dwellings in gardens of perpetual residence. That is the great attainment.

اللہ تعا لٰی تمہا رے گناہ معاف فرمادے گا اور تمیں ان جنتوں میں پہنچائے گا جن کے نیچے نہر یں جاری ہوں گی اور صاف ستھرے گھروں میں جو جنت عدن میں ہوں گے یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہ رہی ہیں اور ہمیشہ رہنے والے باغوں میں پاکیزہ گھر عطا کرے گا۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ تمہارے گناہ معاف کردے گااور تمہیں باغوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اورابدی جنت کے پاکیزہ گھروں میں،یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(If you do this,) He will forgive for you your sins, and will admit you to gardens beneath which rivers flow, and to pleasant dwellings in gardens of eternity. That is the great achievement.

بخشے گا وہ تمہارے گناہ اور داخل کرے گا تم کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں اور ستھرے گھروں میں بسنے کے باغوں کے اندر یہ ہے بڑی مراد ملنی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ تمہارے لیے تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں داخل کرے گا ان باغات میں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی اور بہت پاکیزہ مساکن عطا کرے گا رہنے کے باغات میں۔ یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He will forgive you your sins and will admit you to Gardens beneath which rivers flow. He will lodge you in excellent mansions in the Gardens of eternity. That is the supreme triumph.

اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا ، اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، اور ابدی قیام کی جنتوں میں بہترین گھر تمھیں عطا فرمائے گا ۔ یہ ہے بڑی کامیابی 17 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کے نتیجے میں اللہ تمہاری خاطر تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور تمہیں ان باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، اور ایسے عمدہ گھروں میں بسائے گا جو ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں واقع ہوں گے ۔ یہی زبردست کامیابی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے تمہارے گناہ بخش دیگا اور تم کو آخرت میں ایسے باغوں میں لے جائیگا جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں اور جتہ العدن کے عمدہ عمدہ مکانوں میں 4 یہی تو بڑی کامیابی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ (اللہ) تمہارے گناہ معاف فرمادیں گے اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے تابع نہریں بہتی ہیں اور عمدہ مکانوں میں جو ہمیشہ رہنے والی بہشت میں ہیں۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تمہیں ایسے جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ نفیس اور خوبصورت مکانات ہمیشہ کی جنت میں ہوں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو باغہائے جنت میں جن میں نہریں بہہ رہیں ہیں اور پاکیزہ مکانات میں جو بہشت ہائے جاودانی میں (تیار) ہیں داخل کرے گا۔ یہ بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He will forgive you your sins, and make YOu enter Gardens whereunder rivers flow, and happy abodes in Gardens Everlasting. That is the mighty achievement.

اللہ تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تمہیں باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی اور عمدہ مکانوں میں (داخل کرے گا) جو ہمیشہ رہنے والے باغوں میں ہوں گے یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ تمہارے گناہ بخشے گا اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں جاری ہوں گی اور عمدہ مکانوں میں داخل کرے گا جو ابد کے باغوں میں ہوں گے ۔ دراصل بڑی کامیابی یہ ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے لیے تمہارے گناہوں کو معاف فرمادیں گے اور تمہیں ایسے باغات میں داخل فرمائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور ہیشہ رہنے والی جنتوں میں پاکیزہ مکانات ( میں داخل فرمائیں گے ) یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو جنت کے باغوں میں جن میں نہریں بہہ رہی ہیں اور پاکیزہ مکانات ہیں جو ہمیشہ رہنے والے باغات میں تیار ہیں داخل کرے گا یہ بڑی کامیابی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(کہ اس سے) اللہ بخشش فرما دے گا تمہارے گناہوں کی اور داخل فرما دے گا تم کو ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی (طرح طرح کی عظیم الشان) نہریں اور تم کو نوازے گا وہ ایسے پاکیزہ گھروں سے جو کہ ابدی قیام کی (اور سدا بہار) جنتوں میں ہوں گے یہی ہے بڑی کامیابی

Translated by

Noor ul Amin

وہ تمہارے گناہ معاف کردے گااورایسی جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور وہ دائمی جنتوں میں پاکیزہ گھر عطاکرے گایہی بڑی کامیابی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں رواں اور پاکیزہ محلوں میں جو بسنے کے باغوں میں ہیں ، یہی بڑی کامیابی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور تمہیں جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی اور نہایت عمدہ رہائش گاہوں میں ( ٹھہرائے گا ) جو جناتِ عدن ( یعنی ہمیشہ رہنے کی جنتوں ) میں ہیں ، یہی زبردست کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اگر ایسا کروگے تو ) اللہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں ان باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور ان پاکیزہ مکانوں میں داخل کرے گا جو ہمیشہ رہنے والے باغات میں ہوں گے یہی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He will forgive you your sins, and admit you to Gardens beneath which Rivers flow, and to beautiful mansions in Gardens of Eternity: that is indeed the Supreme Achievement.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will forgive your sins and admit you into Paradise wherein streams flow, and you live in the lofty mansions of the garden of Eden. This is indeed the greatest triumph.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(If you do so) He will forgive you your sins, and admit you into Gardens under which rivers flow, and pleasant dwellings in `Adn (Eternal) Paradise; that is indeed the great success.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He will forgive you your faults and cause you to enter into gardens, beneath which rivers flow, and goodly dwellings in gardens of perpetuity; that is the mighty achievement;

Translated by

William Pickthall

He will forgive you your sins and bring you into Gardens underneath which rivers flow, and pleasant dwellings in Gardens of Eden. That is the supreme triumph.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह तुम्हारे गुनाहों को क्षमा कर देगा और तुम्हें ऐसे बागों में दाखिल करेगा जिन के नीचे नहरें बह रही होगी और उन अच्छे घरों में भी जो सदाबहार बाग़ों में होंगे। यही बड़ी सफलता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ معاف کرے گا اور تم کو (جنت کے) باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی اور عمدہ مکانوں میں (داخل کرے گا) جو ہمیشہ رہنے کے باغوں میں (بنے) ہونگے یہ بڑی کامیابی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تمہارے گناہ معاف کرے گا اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا۔ جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور ہمیشہ کی جنتوں میں بہترین گھر تمہیں عطا فرمائے گا، یہ بڑی کامیابی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ تمہارے گناہ معاف کردے گا ، اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، اور ابدی قیام کی جنتوں میں بہترین گھر تمہیں عطا فرمائے گا۔ یہ ہے بڑی کامیابی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور تم کو ایسے باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور عمدہ مکانوں میں جو ہمیشہ رہنے کے باغوں میں ہوں گے یہ بڑی اور عمدہ کامیابی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بخشے گا وہ تمہارے گناہ اور داخل کرے گا تم کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں اور ستھرے گھروں میں بسنے کے باغوں کے اندر یہ ہے بڑی مراد ملنی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر اللہ تعالیٰ نے تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور ان کا نفیس مکانوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور ان نفیس مکانوں میں داخل کرے گا جو دائمی باغات میں واقع ہوں گے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔