Surat us Saff

Surah: 61

Verse: 13

سورة الصف

وَ اُخۡرٰی تُحِبُّوۡنَہَا ؕ نَصۡرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ فَتۡحٌ قَرِیۡبٌ ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۳﴾

And [you will obtain] another [favor] that you love - victory from Allah and an imminent conquest; and give good tidings to the believers.

اور تمہیں ایک دوسری ( نعمت ) بھی دے گا جسے تم چاہتے ہو وہ اللہ کی مدد اور جلد فتح یابی ہے ، ایمان والوں کو خوشخبری دے دو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاُخۡرٰی
اور ایک دوسری چیز
تُحِبُّوۡنَہَا
تم محبت رکھتے ہو اس سے
نَصۡرٌ
مدد
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَفَتۡحٌ
اور فتح
قَرِیۡبٌ
قریبی
وَبَشِّرِ
اور خوش خبری دے دیجیے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاُخۡرٰی تُحِبُّوۡنَہَا
اوردوسری جوتم پسندکرتے ہو
نَصۡرٌ
مددہے 
مِّنَ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کی طرف سے 
وَفَتۡحٌ
اورفتح
قَرِیۡبٌ
قریبی 
وَبَشِّرِ
اورآپ خوشخبری دے دو
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
Translated by

Juna Garhi

And [you will obtain] another [favor] that you love - victory from Allah and an imminent conquest; and give good tidings to the believers.

اور تمہیں ایک دوسری ( نعمت ) بھی دے گا جسے تم چاہتے ہو وہ اللہ کی مدد اور جلد فتح یابی ہے ، ایمان والوں کو خوشخبری دے دو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ایک دوسری چیز (بھی عطا کرے گا) جسے تم پسند کرتے ہو اور وہ ہے اللہ کی مدد اور جلد ہی (حاصل ہونے والی) فتح ۔ آپ مومنوں کی اس کی بشارت دے دیجئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور دوسری جوتم پسند کرتے ہواﷲ تعالیٰ کی طرف سے مدد اورقریبی فتح ہے اور مؤمنوں کو خوشخبری دے دو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (He will give you) another thing that you love: Help from Allah, and a victory, near at hand.

اور ایک اور چیز دے جس کو تم چاہتے ہو مدد اللہ کی طرف سے اور فتح جلدی اور خوشی سنا دے ایمان والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ایک اور چیز جو تمہیں بہت پسند ہے۔ اللہ کی طرف سے مدد اور قریبی فتح۔ اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ مومنین کو خوشخبری سنا دیجیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He will also grant you the other favour that you desire: help from Allah and a victory that will come soon. Give glad tidings of this to the believers.

اور وہ دوسری چیز جو تم چاہتے ہو وہ بھی تمھیں دے گا ، اللہ کی طرف سے نصرت اور قریب ہی میں حاصل ہو جانے والی فتح 18 ۔ اے نبی ، اہل ایمان کو اس کی بشارت دے دو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ایک اور چیز تمہیں دے گا جو تمہیں پسند ہے ( اور وہ ہے ) اللہ کی طرف سے مدد ، اور ایکایسیف تح جو عنقریب حاصل ہوگی ، اور ( اے پیغمبر ) ایمان والوں کو ( اس بات کی ) خوشخبری سنا دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایک دوسری نعمت دیگا جس کو تم بہت سپسند کرتے ہو اللہ کی طرف سے تم کو مدد ملے گی اور اب نزدیک تمہاری فتح ہوگی 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایک اور چیز جو تمہیں بہت محبوب ہے (یعنی) اللہ کی طرف سے مدد ، اور عنقریب فتح (نصیب ہوگی) اور ایمان والوں کو (اس کی) خوشخبری سنادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کے علاوہ ( تمہارے لئے وہ نعمت بھی ہوگی) ۔ جسے تم چاہتے ہو۔ (وہ ہے ) اللہ کی طرف سے مدد اور قریبی فتح۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اہل ایمان کی خوش خبری سنا دیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ایک اور چیز جس کو تم بہت چاہتے ہو (یعنی تمہیں) خدا کی طرف سے مدد (نصیب ہوگی) اور فتح عنقریب ہوگی اور مومنوں کو (اس کی) خوشخبری سنا دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And also another blessing which ye love: succour from Allah and a speedy victory. And bear thou the glad tidings Unto the believers.

اور ایک اور (ثمرہ بھی) کہ وہ تمہیں محبوب ہے (یعنی) اللہ کی طرف سے مدد اور جلد فتح یابی اور آپ ایمان والوں کو بشارت دے دیجئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ایک اور چیز بھی ہے جس کی تم تمنا رکھتے ہو ، یعنی اللہ کی نصرت اور عنقریب ظاہر ہونے والی فتح! اور ایمان والوں کو ( اس کی ) بشارت دے دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ایک دوسری چیز ( بھی ) عطا فرمائیں گے ) جسے تم پسند کرتے ہو ( یعنی ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے مدد اور قریبی کامیابی ، اور ( اے محبوب ﷺ ) ایمان والوں کو خوشخبری دیجیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ایک چیز جس کو تم بہت چاہتے ہو یعنی تمہیں اللہ کی طرف سے مدد نصیب ہوگی اور عنقریب فتح ہوگی اور مومنوں کو اس کی خوشخبری سنا دو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ایک اور چیز بھی وہ تمہیں عطا فرمائے گا جو تم لوگ پسند کرتے ہو یعنی اللہ کی طرف سے مدد اور جلد ہی ملنے والی فتح اور خوشخبری سنا دو (دولتِ ) ایمان رکھنے والوں کو

Translated by

Noor ul Amin

اور ایک دوسری چیزبھی عطاکرے گاجسے تم پسند کرتے ہو اور وہ ہے اللہ کی مدد اور جلدحاصل ہونے والی فتح ، ( اے نبی ) مومنوں کو خوشخبری دے دیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایک نعمت تمہیں اور دے گا ( ف۲۱ ) جو تمہیں پیاری ہے اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح ( ف۲۲ ) اور اے محبوب مسلمانوں کو خوشی سنادو ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اس اُخروی نعمت کے علاوہ ) ایک دوسری ( دنیوی نعمت بھی عطا فرمائے گا ) جسے تم بہت چاہتے ہو ، ( وہ ) اللہ کی جانب سے مدد اور جلد ملنے والی فتح ہے ، اور ( اے نبئ مکرّم! ) آپ مومنوں کو خوشخبری سنا دیں ( یہ فتحِ مکہ اور فارس و روم کی فتوحات کی شکل میں ظاہر ہوئی )

Translated by

Hussain Najfi

اور ایک اور چیز بھی ہے جسے تم پسند کرتے ہو ( وہ اس کے علاوہ ہے ) یعنی اللہ کی مدد اور قریبی فتح و کامیابی اور ایمان والوں کو بشارت دے دیجئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And another (favour will He bestow,) which ye do love,- help from Allah and a speedy victory. So give the Glad Tidings to the Believers.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Besides forgiveness) you will receive other favors which you will love: help from God and an immediate victory (Muhammad), give such glad news to the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And also (He will give you) another (blessing) which you love, help from Allah and a near victory. And give glad tidings to the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And yet another (blessing) that you love: help from Allah and a victory near at hand; and give good news to the believers.

Translated by

William Pickthall

And (He will give you) another (blessing) which ye love: help from Allah and present victory. Give good tidings (O Muhammad) to believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और दूसरी चीज़ भी जो तुम्हें प्रिय है (प्रदान करेगा), "अल्लाह की ओर से सहायता और निकट प्राप्त होने वाली विजय," ईमान वालों को शुभ सूचना दे दो!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایک اور بھی ہے کہ تم اسکو پسند کرتے ہو (یعنی) اللہ کی طرف سے مدد اور جلدی فتحیابی اور (اے پیغمبر (علیہ السلام) آپ مومنین کو بشارت دیدیجئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ دوسری چیز جو تم چاہتے ہو وہ بھی تمہیں دے گا اللہ کی طرف سے مدد اور قریب ہی حاصل ہونے والی فتح، اے نبی اہل ایمان کو اس کی بشارت دے دو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ دوسری چیز جو تم چاہتے ہو ، وہ بھی تمہیں دے گا ، اللہ کی طرف سے نصرت اور قریب ہی میں حاصل ہوجانے والی فتح۔ اے نبی اہل ایمان کو اس کی بشارت دے دو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ایک دوسری نعمت بھی ہے جسے تم پسند کرتے ہو اللہ کی طرف سے مدد اور جلد فتح یابی اور آپ مومنین کو بشارت دیجئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایک اور چیز دے جس کو تم چاہتے ہو مدد اللہ کی طرف سے اور فتح جلدی اور خوشی سنا دے ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کے علاوہ تمہارے لئے ایک اور نعمت بھی ہے جس کو تم چاہتے ہو تو وہ اللہ کی جانب سے مدد اور قریب ہی حاصل حاصل ہونے والی فتح ہے۔ اور اے پیغمبر آپ ان مسلمانوں کو بشارت دے دیجئے۔