Surat us Saff

Surah: 61

Verse: 7

سورة الصف

وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ وَ ہُوَ یُدۡعٰۤی اِلَی الۡاِسۡلَامِ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۷﴾

And who is more unjust than one who invents about Allah untruth while he is being invited to Islam. And Allah does not guide the wrongdoing people.

اس شخص سے زیادہ ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ ( افتراء ) باندھے حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
زیادہ ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
گھڑ لے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
الۡکَذِبَ
جھوٹ
وَہُوَ
حالانکہ وہ
یُدۡعٰۤی
وہ بلایا جاتا ہو
اِلَی الۡاِسۡلَامِ
طرف اسلام کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اورکون 
اَظۡلَمُ
بڑاظالم ہے 
مِمَّنِ
اس شخص سے جو
افۡتَرٰی
گھڑے 
عَلَی اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ پر
الۡکَذِبَ
جھوٹ
وَہُوَ
حالانکہ وہ 
یُدۡعٰۤی
بلایاجارہاہو
اِلَی
طرف 
الۡاِسۡلَامِ
اسلام کی 
وَ
اور
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
لَا
نہیں
یَہۡدِی
ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And who is more unjust than one who invents about Allah untruth while he is being invited to Islam. And Allah does not guide the wrongdoing people.

اس شخص سے زیادہ ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ ( افتراء ) باندھے حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا کہ اللہ پر جھوٹے بہتان باندھے جبکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو۔ اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جواﷲ تعالیٰ پرجھوٹ گھڑے جب کہ وہ اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟ اور اﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And who is more unjust than the one who forges a lie against Allah, while he is invited to Islam? And Allah does not guide the unjust people.

اور اس سے زیادہ بےانصاف کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ اور اس کو بلاتے ہیں مسلمان ہونے کو اور اللہ راہ نہیں دیتا بےانصاف لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ تراشے درآں حالیکہ اسے بلایا جا رہاہو اسلام کی طرف ! اور اللہ ایسے ظالموں کو (زبردستی) ہدایت نہیں دیتا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who would be more unjust than he who invents a lie about Allah the while he is being called to Islam? Allah does not direct such evildoing folk to the Right Way.

اب بھلا اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹے بہتان باندھے 10 حالانکہ اسے اسلام ( اللہ کے آگے سر اطاعت جھکا دینے ) کی دعوت دی جا رہی ہو ؟ 11 ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے ، جبکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟ ( ٦ ) اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس سے بھڑ کر کون ظالم ہوگا جس کو اسلام لانے کے لئے بلایا جائے وہ اللہ پر الٹا جھوٹا طوفان باندھے 1 اور اللہ تعالیٰ بےانصاف لوگوں کو راہ پر نہیں لگاتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو۔ اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑتا ہے۔ حالانکہ اس کو اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے۔ اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who is a greater wrong-doer than he who fabricateth against Allah a lie even as he is summoned Unto Islam? And Allah guideth not a wrongdoing people.

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے درآنحالیکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو ۔ اور اللہ (ایسے) ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس سے بڑھ کی ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ تہمت باندھے درآنحالیکہ اس کو اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟ اور اللہ ظالموں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو ، اور اللہ ( تعالیٰ ) ظالم قوم کو ہدایت عطا نہیں فرماتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھے اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو جھوٹ باندھے اللہ پر جب کہ اس کو بلایا جا رہا ہو اسلام (کے نور مبین) کی طرف ؟ اور اللہ ہدایت (کی عظیم الشان اور بےمثل دولت) سے سرفراز نہیں فرماتا ایسے ظالم لوگوں کو

Translated by

Noor ul Amin

اور اس ( شخص ) سے زیادہ ظالم کون ہوگاجواللہ پر جھوٹے بہتان باندھے جبکہ اسے اسلام کی طرف بلایاجارہا ہے ، اوراللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۱۲ ) حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو ( ف۱۳ ) اور ظالم لوگوں کو اللہ راہ نہیں دیتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہو ، اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہے اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ( انہیں منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who doth greater wrong than one who invents falsehood against Allah, even as he is being invited to Islam? And Allah guides not those who do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

Who is more unjust than one who creates falsehood against God when he has already been invited to Islam? God does not guide the unjust people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who does more wrong than the one who invents a lie against Allah, while he is being invited to Islam And Allah guides not the people who are wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who is more unjust than he who forges a lie against Allah and he is invited to Islam, and Allah does not guide the unjust people.

Translated by

William Pickthall

And who doeth greater wrong than he who inventeth a lie against Allah when he is summoned unto Al-Islam? And Allah guideth not wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब उस व्यक्ति से बढ़कर ज़ालिम कौन होगा, जो अल्लाह पर थोपकर झूठ घड़े जबकि इस्लाम (अल्लाह के आगे समर्पण करने) की ओर बुलाया जा रहा हो? अल्लाह ज़ालिम लोगों को सीधा मार्ग नहीं दिखाया करता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (واقعی) اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو (5) ․ اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت (کی) توفیق نہیں دیا کرتا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ بولتا ہے حالانکہ اسے اسلام کی دعوت دی جا رہی ہے ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب بھلا اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹے بہتان باندھے ، حالانکہ اسے اسلام (اللہ کے آگے سراطاعت جھکا دینے) کی دعوت دی جارہی ہو ؟ ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو، اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے زیادہ بےانصاف کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ اور اس کو بلاتے ہیں مسلمان ہونے کو اور اللہ راہ نہیں دیتا بےانصاف لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جس کی حالت یہ ہو کہ اس کو اسلام کی طر دعوت دی جائے اور وہ خدا پر جھوٹ افتراء کرے اور اللہ ایسے ظالموں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا۔