Surat us Saff

Surah: 61

Verse: 8

سورة الصف

یُرِیۡدُوۡنَ لِیُطۡفِئُوۡا نُوۡرَ اللّٰہِ بِاَفۡوَاہِہِمۡ وَ اللّٰہُ مُتِمُّ نُوۡرِہٖ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿۸﴾

They want to extinguish the light of Allah with their mouths, but Allah will perfect His light, although the disbelievers dislike it.

وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو کمال تک پہچانے والا ہے گو کافر برا مانیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُرِیۡدُوۡنَ
وہ چاہتے ہیں
لِیُطۡفِئُوۡا
کہ وہ بجھا دیں
نُوۡرَ
نور
اللّٰہِ
اللہ کا
بِاَفۡوَاہِہِمۡ
اپنے مونہوں سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
مُتِمُّ
پورا کرنے والا ہے
نُوۡرِہٖ
اپنے نور کو
وَلَوۡ
اور اگر چہ
کَرِہَ
ناپسند کریں
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافر
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُرِیۡدُوۡنَ
وہ ارادہ رکھتے ہیں
لِیُطۡفِئُوۡا
کہ بجھادیں
نُوۡرَ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کی روشنی کو
بِاَفۡوَاہِہِمۡ
اپنے مونہوں سے
وَاللّٰہُ
حالانکہ اﷲتعالیٰ 
مُتِمُّ
پوراکرکے رہنے والاہے 
نُوۡرِہٖ
اپنی روشنی
وَلَوۡ
اوراگرچہ 
کَرِہَ
ناپسندکریں
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافر
Translated by

Juna Garhi

They want to extinguish the light of Allah with their mouths, but Allah will perfect His light, although the disbelievers dislike it.

وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو کمال تک پہچانے والا ہے گو کافر برا مانیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو پورا کرکے رہے گا۔ خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ ارادہ رکھتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ کی روشنی کواپنے مونہوں سے بجھادیں حالانکہ اﷲ تعالیٰ اپنی روشنی کو پوراکرکے رہنے والاہے اگرچہ کافر ناپسندکریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They wish to extinguish the light of Allah with their mouths, but Allah is to perfect His light, even though the disbelievers dislike (it).

چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کی روشنی اپنے منہ سے اور اللہ کو پوری کرنی ہے اپنی روشنی اور پڑے برامانیں منکر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ ُ تلے ہوئے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ (کی پھونکوں) سے بجھا کر رہیں گے اور اللہ اپنے نور کا اتمام فرما کر رہے گا خواہ یہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They seek to extinguish Allah's light (by blowing) with their mouths, but Allah shall spread His light in all its fullness, howsoever the unbelievers may abhor this.

یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں ، اور اللہ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پورا پھیلا کر رہے گا خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو12 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ سے اللہ کے نور کو بجھا دیں ، حالانکہ اللہ اپنے نور کی تکمیل کر کے رہے گا ، چاہے کافروں کو یہ بات کتنی بری لگے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایسے (کافر) لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ سے اللہ کے نور (قرآن یا اسلام یا حضرت محمد) کو بجھا دیں 2 اور اللہ تعالیٰ تو اپنا نور پورا کرے کے رہیگا گو کافر برا مانیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور (اسلام) کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں۔ حالانکہ اللہ اپنے نور کو پورا فرما کر رہیں گے خواہ کافروں کو یہ بات کتنی ہی ناپسند ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں۔ حالانکہ اللہ تو اپنے نور (ہدایت) کو مکمل کرکے رہے گا اگرچہ وہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے (چراغ) کی روشنی کو منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں۔ حالانکہ خدا اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا خواہ کافر ناخوش ہی ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fain would they extinguish the light of Allah is with their mouths and Allah is going to perfect His light, even though averse may be the infidels.

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں حالانکہ اللہ اپنے نور کو کمال تک پہنچا کر رہے گا گو کافروں کو (کیسا ہی) گراں گزرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے مونہوں ( کی پھونک ) سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو کامل کرکے رہے گا ان کافروں کے علی الرغم ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے نور کو اپنے مونہوں سے ( پھونک ماکر ) بجھانا چاہتے ہیں حالانکہ اللہ ( تعالیٰ ) اپنے نور کو پورا کرکے رہیں گے اگرچہ کافروں کو برا لگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے چراغ کی روشنی کو پھونک مار کر بجھا دیں۔ حالانکہ اللہ اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا خواہ کافرنا خوش ہی ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ لوگ تو چاہتے ہیں کہ (کسی طرح) بجھا دیں اللہ کے (اس) نور کو اپنے مونہوں (کی پھونکوں) سے مگر اللہ نے بہرحال پورا کر کے رہنا ہے اپنے نور کو اگرچہ ناگوار ہو کافروں کو

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نورکواپنی پھونکوں سے بجھادیں اور اللہ اپنے نورکو پوراکرکے رہیگاخواہ کافروں کو ناگوارہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

چاہتے ہیں کہ اللہ کا نور ( ف۱٤ ) اپنے مونھوں سے بجھا دیں ( ف۱۵ ) اور اللہ کو اپنا نور پورا کرنا پڑے برا مانیں کافر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ( منکرینِ حق ) چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے نور کو اپنے منہ ( کی پھونکوں ) سے بجھا دیں ، جبکہ اللہ اپنے نور کو پورا فرمانے والا ہے اگرچہ کافر کتنا ہی ناپسند کریں

Translated by

Hussain Najfi

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ ( پھونکوں ) سے بجھا دیں حالانکہ اللہ اپنے نور کو کامل کرکے رہے گا اگرچہ کافر لوگ ناپسند ہی کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their intention is to extinguish Allah's Light (by blowing) with their mouths: But Allah will complete (the revelation of) His Light, even though the Unbelievers may detest (it).

Translated by

Muhammad Sarwar

They want to put out the light of God with their mouths, but God will certainly make His light shine forever - even though the disbelievers may dislike this.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They intend to put out the Light of Allah with their mouths. But Allah will bring His Light to perfection even though the disbelievers hate (it).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They desire to put out the light of Allah with their mouths but Allah will perfect His light, though the unbelievers may be averse.

Translated by

William Pickthall

Fain would they put out the light of Allah with their mouths, but Allah will perfect His light however much the disbelievers are averse.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे चाहते हैं कि अल्लाह के प्रकाश को अपने मुँह की फूँक से बुझा दे, किन्तु अल्लाह अपने प्रकाश को पूर्ण करके ही रहेगा, यद्यपि इनकार करने वालों को अप्रिय ही लगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور (یعنی دین اسلام) کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر) بجھادیں حالانکہ اللہ اپنے نور کو کمال تک پہنچاکر رہے گا گو کافر لوگ کیسے ہی ناخوش ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں۔ اللہ کا فیصلہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پھیلا کر رہے گا خواہ کافروں کے لیے یہ کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں ، اور اللہ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پورا پھیلا کر رہے گا خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ یوں چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھادیں حالانکہ اللہ اپنے نور کو کمال تک پہنچائے گا گو کافر کیسے ہی ناخوش ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کی روشنی اپنے منہ سے اور اللہ کو پوری کرنی ہے اپنی روشنی اور پڑے برا مانیں منکر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے پھونک مار کر بجھا دیں حالانکہ اللہ تعالیٰ اپنے نور کو کمال تک پہنچا کر رہے گا اگرچہ کافر کتنا ہی برا مانیں۔