Surat ul jumaa

Surah: 62

Verse: 7

سورة الجمعة

وَ لَا یَتَمَنَّوۡنَہٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِالظّٰلِمِیۡنَ ﴿۷﴾

But they will not wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.

یہ کبھی بھی موت کی تمنا نہ کریں گے بوجہ ان اعمال کے جو اپنے آگے اپنے ہاتھوں بھیج رکھے ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہیں
یَتَمَنَّوۡنَہٗۤ
وہ تمنا کریں گے اس کی
اَبَدًۢا
کبھی بھی
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِالظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اورنہیں
یَتَمَنَّوۡنَہٗۤ
وہ تمناکریں گے اس کی 
اَبَدًۢا
کبھی بھی 
بِمَا
اس کی وجہ سے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے 
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والاہے
بِالظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Translated by

Juna Garhi

But they will not wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.

یہ کبھی بھی موت کی تمنا نہ کریں گے بوجہ ان اعمال کے جو اپنے آگے اپنے ہاتھوں بھیج رکھے ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ لوگ کبھی بھی موت کی تمنا نہ کریں گے۔ اپنے ان کرتوتوں کی وجہ سے جو یہ کرچکے ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ کبھی اس کی تمنانہیں کریں گے اس کی وجہ سے جواُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اﷲ تعالیٰ ظالموں کوخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they will never express this desire, because of what their hands have sent ahead. And Allah is fully aware of the wrongdoers.

اور وہ کبھی نہ منائیں گے اپنا مرنا ان کاموں کی وجہ سے جن کو آگے بھیج چکے ہیں ان کے ہاتھ اور اللہ کو خوب معلوم ہیں سب گنہگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (حقیقت یہ ہے کہ) یہ لوگ ہرگز کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے اپنے ان اعمال کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں۔ اور اللہ ان ظالموں سے خوب واقف ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But they shall never wish for death because of the (evil) deeds they have committed. Allah is well aware of these evil-doers.

لیکن یہ ہرگز اس کی تمنا نہ کریں گے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جو یہ کر چکے ہیں ، 13 اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے اپنے ہاتھوں جو اعمال آگے بھیج رکھے ہیں ان کی وجہ سے یہ کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے ، اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ لوگ یہودی اپنے ان برے کاموں کی وجہ سے جو وہ کرچکے ہیں کبھی موت کی آرزو کرنیوالے نہیں اور اللہ گنہگاروں کو خوب جانتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے بوجہ ان اعمال کے جو اپنے ہاتھوں آگے بھیج چکے ہیں۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(لوگو ! ) یہ اس کی (موت کی) تمنا کبھی نہ کریں گے کیونکہ انہوں نے جو اپنے آگے ( برے اعمال) بھیجے ہیں (ان کا انجام انہیں معلوم ہے) اور اللہ ظالموں کو خوب اچھی طرح جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ ان (اعمال) کے سبب جو کرچکے ہیں ہرگز اس کی آرزو نہیں کریں گے۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they will never wish there for, because of that which their hands have sent forward. And Allah is the Knower of he wrong-doers.

اور وہ کبھی بھی اس کی تمنا نہ کریں گے بسبب ان (اعمال) کے جو اپنے ہاتھوں سمیٹے ہیں اور اللہ خوب واقف ہے (ان) ظالموں سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ ہرگز اس کے طالب نہ بنیں گے بوجہ اپنی ان کرتوتوں کے جو وہ کرچکے ہیں اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ اس ( موت ) کی ان ( برے ) اعمال کی وجہ سے جو انہوں نے آگے بھیجے ہیں کبھی بھی آرزو نہیں کریں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) ظالموں کو خوب جانتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ اپنے کیے گئے اعمال کی وجہ سے اس کی آرزو ہرگز نہیں کریں گے اور اللہ ظالموں سے خوب واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر وہ کبھی بھی اس کی تمنا نہیں کریں گے بوجہ اپنے ان کرتوتوں کے جو وہ خود اپنے ہاتھوں آگے بھیج چکے ہیں اور اللہ خوب جانتا ہے ایسے ظالموں کو

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ کبھی بھی موت کی تمنانہ کرینگے اپنے کرتوتوں کی وجہ سےجو یہ کرچکے ہیں اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے ان کوتکوں کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ( ف۱۹ ) اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ کبھی بھی اس کی تمنا نہیں کریں گے اُس ( رسول کی تکذیب اور کفر ) کے باعث جو وہ آگے بھیج چکے ہیں ۔ اور اللہ ظالموں کو خُوب جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ہرگز اس کی تمنا نہیں کریں گے اپنے ان ( برے ) اعمال کی وجہ سے جو وہ آگے بھیج چکے ہیں اور اللہ ظالموں کو اچھی طرح جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But never will they express their desire (for Death), because of the (deeds) their hands have sent on before them! and Allah knows well those that do wrong!

Translated by

Muhammad Sarwar

They will never wish for death because of what they have done! God knows best about the unjust people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But they will never long for it, because of what their hands have sent before them! And Allah knows well the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they will never invoke it because of what their hands have sent before; and Allah is Cognizant of the unjust.

Translated by

William Pickthall

But they will never long for it because of all that their own hands have sent before, and Allah is Aware of evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु वे कभी भी उस की कामना न करेंगे, उस (कर्म) के कारण जो उन के हाथों ने आगे भेजा है। अल्लाह ज़ालिमों को भली-भाँति जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ کبھی اس کی تمنا نہ کرینگے بوجہ (خوف سزا) ان اعمال (کفریہ) کے جو اپنے ہاتھوں سمیٹے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو خوب اطلاع ہے ان ظالموں (کے حال) کی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لیکن یہ اپنے کیے کی وجہ سے اس کی تمنا ہرگز نہیں کریں گے اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن یہ ہرگز اس کی تمنا نہ کریں گے اپنے ان کرتوتوں کی وجہ سے جو یہ کرچکے ہیں ، اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ لوگ اپنے اعمال کی وجہ سے جو انہوں نے آگے بھیجے ہیں کبھی بھی اس بات کی تمنانہ کریں گے اور اللہ جانتا ہے ظالموں کو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ کبھی نہ منائیں گے اپنا مرنا ان کاموں کی وجہ سے جن کو آگے بھیج چکے ہیں ان کے ہاتھ اور اللہ کو خوب معلوم ہیں سب گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ ان اعمال کی وجہ سے جو اپنے ہاتھوں آگے بھیج چکے ہیں کبھی بھی موت کی تمنا نہیں کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے۔